المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ · حديث 245
245 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي الْعَلَاءِ الْهَمْدَانِيُّ، بِبَغْدَادَ سَنَةَ 287 سَبْعٍ وَثَمَانِينَ وَمِائَتَيْنِ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عِصَامٍ الْجُرْجَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: خَطَبَنَا عُمَرُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ بِالْجَابِيَةِ فَقَالَ: قَامَ فِينَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مَقَامِي فِيكُمْ , فَقَالَ: «أَكْرِمُوا أَصْحَابِي , ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ , ثُمَّ الَّذِينَ يَلُونَهُمْ , ثُمَّ يَفْشُو الْكَذِبُ حَتَّى يَشْهَدَ الرَّجُلُ وَلَمْ يُسْتَشْهَدْ , وَيَحْلِفُ وَلَمْ يُسْتَحْلَفْ , فَمَنْ أَرَادَ بُحْبُوحَةَ الْجَنَّةِ فَلْيَلْزَمِ الْجَمَاعَةَ؛ فَإِنَّ الشَّيْطَانَ مَعَ الْوَاحِدِ وَهُوَ مِنَ الِاثْنَيْنِ أَبْعَدُ , أَلَا لَا يَخْلُوَنَّ رَجُلٌ بِامْرَأَةٍ فَإِنَّ ثَالِثَهُمَا الشَّيْطَانُ , أَلَا وَمَنْ سَرَّتْهُ حَسَنَتُهُ وَسَاءَتْهُ سَيِّئَتُهُ فَهُوَ مُؤْمِنٌ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ عِصَامٍ
ابراہیم بن الحسین بن ابو العلا ء الحمدانی سے مروی حدیث : حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں حضرت عمر رضی اللہ تعالی عنہ نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے فرمایا میں جہاں پر کھڑا ہوں یہاں پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے کھڑے ہو کر فرمایا تھا میرے اصحاب کی عزت کرو پھر ان لوگوں کی جو ان سے ملے ہوئے ہیں پھر ان لوگوں کی جو ان سے ملے ہوئے ہے پھر جھوٹ پھیل جائے گا حتی کہ ایک آدمی گواہی دینے آئے گا تو اس کی گواہی قبول نہیں کی جائے گی وہ قسم اٹھائے گا لیکن اس کی قسم نہیں مانی جائے گی اور جو شخص جنت کی خوشبو چاہتا ہے اس کو چاہیے کہ جماعت کو لازم پکڑ لے کیونکہ ایک کے ساتھ شیطان ہوتا ہے اور وہ دوسرے سے دور ہوتا ہے خبردار کوئی مرد عورت کے ساتھ خلوت میں نہ بیٹھے کیونکہ ان میں تیسرا شیطان ہوتا ہے خبردار جس کو نیکی کرکے خوشی محسوس ہو اور گناہ کرکے افسردہ دلی محسوس ہو وہ مومن ہیں ۔ اس حدیث کو شعبہ سے صرف ابو داود نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبدالحمید بن عصام منفرد ہیں ۔
جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ← عبد الحميد بن عصام الجرجاني ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي الْعَلَاءِ الْهَمْدَانِيُّ، بِبَغْدَادَ
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 245
