المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 157
157 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ الْجَوْهَرِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ الْكَلْبِيُّ، حَدَّثَنَا شَرْقِيُّ بْنُ الْقَطَامِيِّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا طَلْقٍ الْعَائِذِيَّ، يُحَدِّثُ عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنَ الْقَعْقَاعِ , عَنْ عَمْرِو بْنِ مَعْدِي كَرِبَ الزَّبِيدِيِّ: لَقَدْ رَأَيْتُنَا مِنْ قَرْنٍ وَنَحْنُ إِذَا حَجَجْنَا قُلْنَا: [البحر الرجز] لَبَّيْكَ تَعْظِيمًا إِلَيْكَ عُذْرًا ... هَذِي زَبِيدٌ قَدْ أَتَتْكَ قَسْرَا يَقْطَعْنَ خَبْتًا وَجِبَالًا وَعْرَا ... قَدْ جَعَلُوا الْأَنْدَادَ خَلُّوا صِفْرَا وَلَقَدْ رَأَيْتُنَا وُقُوفًا بِبَطْنِ مُحَسِّرٍ نَخَافُ أَنْ يَتَخَطَّفَنَا الْجِنَّ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «ارْتَفِعُوا عَنْ بَطْنِ عُرَنَةَ؛ فَإِنَّهُمْ إِخْوَانُكُمْ إِذَا أَسْلَمُوا» , وَعَلَّمَنَا التَّلْبِيَةَ: لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ , لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ , إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ وَالْمُلْكَ , لَا شَرِيكَ لَكَ"، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شَرَفِيٍّ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ
احمد بن محمد بن عباد الجوہری البغدادی سے مروی حدیث س حضرت عمرو بن معد یکرب الزبیدی بیان کرتے ہیں جب ہم حج کرنے کے لئے گئے تو قر ن کے مقام پر ہم نے یہ اشعار پڑھے میں تیرے پاس تیری عظمت کا اقرار کرتے ہوئے آیا ہوں اور تیرے سامنے معذرت کرتا ہوں زبید نے بکواس کی تھی لیکن اب وہ مجبور ہو کر آ گیا ہے۔وہ عاجزی کرتے ہوئے دوار گزار گھا ٹیاں عبور کرتے ہوئے آیا ہےانہوں نے جھوٹے معبود بنائے تھے ، اب وہ کنگال ہو چکے ہیں ۔ہم وادی خسر میں تھے تو ہمیں یہ ڈر لگ رہا تھا کہ کہیں ہمیں جنات اٹھا کر نہ چلے جائیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا بطن عرنہ سے آگے نکل جاؤ کیونکہ یہ جنات اسلام لانے کے بعد اب تمہارے بھائی بن چکے ہیں پھر حضور صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے ہمیں یہ تلبیہ سکھایا ’’لبیک اللہم لبیک لبیک لا شریک لک لبیک ان الحمد والنعمۃ لک والملک لاشریک لک ‘‘ اس حدیث کو ’’شرفی ‘‘سے صرف ’’محمد بن زیاد ‘‘نے روایت کیا ہے۔
شرحبيل بن القعقاع ← أَبَا طَلْقٍ الْعَائِذِيُّ ← شَرْقِيُّ بْنُ الْقَطَّامِيِّ، ← محمد بن زيادٍ الكلبي، ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَبَّادٍ الْجَوْهَرِيُّ الْبَغْدَادِيُّ
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 157
