المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ حَكِيمٌ · حديث 438
438 - حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ مَعْبَدٍ الْخُزَاعِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عُمَرَ الْعَدَنِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، حَدَّثَنَا بَلْهَطُ بْنُ عَبَّادٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: شَكَوْنَا إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الرَّمْضَاءَ , فَلَمْ يَشْكُنَا , وَقَالَ: " أَكْثِرُوا مِنْ قَوْلِ: لَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ , فَإِنَّهَا تَدْفَعُ تِسْعَةً وَتِسْعِينَ بَابًا مِنَ الضُّرِّ أَدْنَاهَا الْهَمَّ وَالْفَقْرَ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا بَلْهَطُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِيُّ وَهُوَ عِنْدِي ثِقَةٌ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي عُمَرَ عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ وَلَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ , وَلَا يَحْفَظُ بَلْهَطُ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا
حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : ہم نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں گرمی کی شدت کی شکایت کی، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہماری شکایت دور نہ فرمائی بلکہ فرمایا : لا حول ولا قوۃ الا باللہ کثرت سے پڑھو کیونکہ یہ نقصان کے 99 دروازوں کا دفاع کرتی ہے ان میں سب سے نچلا درجہ پریشانیوں اور فقر کا ہے ۔ اس حدیث کو محمد بن المنکدر سے صرف بلہط بن عباد المکی نے روایت کیا ہے اور وہ میرے نزدیک ثقہ ہیں ، ابن ابی عمر اس کو عبدالحمید سے روایت کرنے میں منفرد ہیں ، اور یہ حدیث حضرت جابر رضی اللہ عنہ سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کی گئی ہے ۔ اور بلہط نے اس کے سوا کوئی حدیث روایت نہیں کی ۔
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 438
