Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ حَاتِمٌ · حديث 426

426 - حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ حُمَيْدٍ أَبُو عَدِيٍّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ يُوسُفَ الْيَرْبُوعِيُّ، حَدَّثَنَا سُعَيْرُ بْنُ الْخِمْسِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: أُتِيَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِقِطْعَةٍ مِنْ ذَهَبٍ كَانَتْ أَوَّلَ صَدَقَةٍ جَاءَتْهُ مِنْ مَعْدَنٍ , فَقَالَ: «مَا هَذِهِ؟» قَالُوا: صَدَقَةٌ مِنْ مَعْدَنٍ لَنَا , فَقَالَ: «إِنَّهَا سَتَكُونُ مَعَادِنَ , وَسَيَكُونُ فِيهَا شَرُّ خَلْقِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُعَيْرٍ إِلَّا عَاصِمٌ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے پاس سونے کا ایک ٹکڑا لایا گیا، یہ معدن سے آنے والا سب سے پہلا صدقہ تھا۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے پوچھا : یہ کیا ہے ؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے بتایا کہ ہماری معدن کا یہ صدقہ ہے ۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم فرمایا : عنقریب بہت خزانے دریافت ہونگے اور ان میں اللہ تعالیٰ کی مخلوق کا سب سے بڑا شر بھی ہوگا۔ اس حدیث کو سعیر سے صرف عاصم نے روایت کیا ہے ۔

ابْنِ عُمَرَ ← زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ، ← سُعَيْرُ بْنُ الْخِمْسِ، ← عَاصِمُ بْنُ يُوسُفَ الْيَرْبُوعِيُّ ← يُوسُفُ بْنُ مُوسَى الْقَطَّانُ، ← حَاتِمُ بْنُ حُمَيْدٍ أَبُو عَدِيٍّ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 426

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ حَاتِمٌ · حديث 427

427 - حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ يَحْيَى الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ السَّخْتِيَانِيُّ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَكَرَةَ، عَنْ أَبِيهِ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تَرْجِعُوا بَعْدِي كُفَّارًا يَضْرِبُ بَعْضُكُمْ رِقَابَ بَعْضٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَيُّوبَ عَنْ مُحَمَّدٍ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ إِلَّا عَبْدُ الْوَارِثِ , وَعَبْدُ الْوَهَّابِ الثَّقَفِيُّ , وَمَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ , وَرَوَاهُ جَمَاعَةٌ عَنْ أَيُّوبَ , عَنْ مُحَمَّدٍ , عَنْ أَبِي بَكَرَةَ , وَلَمْ يَذْكُرُوا عَبْدَ الرَّحْمَنِ

عبدالرحمن ابن ابی بکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میرے بعد کفر کی طرف مت لوٹ جانا کہ تم ایک دوسرے کی گردنیں مارتے پھرو۔ اس حدیث کو ایوب کے واسطے سے محمد کے واسطے سے عبدالرحمن سے صرف عبدالوارث ، عبدالوہاب ثقفی اور معمر بن راشد نے روایت کیا ہے اور محدثین کی ایک جماعت نے اس کو ایوب کے واسطے سے ، محمد کے واسطے سے ابو بکرہ سے روایت کیا ہے ، انہوں نے ان کے درمیان عبدالرحمن کا ذکر نہیں کیا۔

أَبِيهِ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي بَکْرَةَ ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← اَیُّوْبَ السَّخْتِیَانِیِّ ← عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ سَعِيدٍ ← أَبُو كَامِلٍ الْجَحْدَرِيُّ، ← حَاتِمُ بْنُ يَحْيَى الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 427

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ حُوَيْثٌ · حديث 428

428 - حَدَّثَنَا حُوَيْثُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَكِيمٍ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِنْتِ شُرَحْبِيلَ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ قُتِلَ دُونَ مَالِهِ فَهُوَ شَهِيدٌ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ السَّبِيعِيِّ إِلَّا ابْنُهُ يُونُسُ تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلَ

حضرت مصعب بن سعد اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس کو اس کے مال سے دور قتل کر دیا گیا وہ شہید ہے ۔ اس حدیث کو ابو اسحاق سبیعی سے صرف ان کے صاحبزادے یونس نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں اسماعیل منفرد ہیں ۔

أَبِيهِ ← مُصْعَبِ بْنِ سَعْدٍ، ← أَبِيهِ ← يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَيَّاشٍ، ← سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ بِنْتِ شُرَحْبِيلَ ← حُوَيْثُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَكِيمٍ الدِّمَشْقِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 428

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ حَبُّوشٌ · حديث 429

429 - حَدَّثَنَا حَبُّوشُ بْنُ رِزْقِ اللَّهِ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ التِّنِّيسِيُّ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ الْعَيَّارِ، عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى رَفِيقٌ يُحِبُّ الرِّفْقَ فِي الْأَمْرِ كُلِّهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَلَمَةَ وَكَانَ ثِقَةً إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ

ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ نرمی کرنے والا ہے اور وہ ہر معاملے میں نرمی ہی کو پسند فرماتا ہے ۔ اس حدیث کو سلمہ سے صرف عبداللہ بن یوسف نے روایت کیا ہے اور سلمہ ثقہ ہیں ۔

عَائِشَةَ ← عُرْوَةَ ← الزُّهْرِيِّ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← مالک بن أنس ← سَلَمَةُ بْنُ الْعَيَّارِ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ يُوسُفَ التِّنِّيسِيُّ، ← حَبُّوشُ بْنُ رِزْقِ اللَّهِ الْمِصْرِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 429

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ حَامِدٌ · حديث 430

430 - حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ سَعْدَانَ بْنِ يَزِيدَ الْبَزَّازُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ، حَدَّثَنِي يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «يَا كَعْبُ بْنَ عُجْرَةَ , إِنَّهَا سَتَكُونُ بَعْدِي أُمَرَاءُ وَصَفَهُمْ بِالْجَوْرِ فَمَنْ دَخَلَ عَلَيْهِمْ فَصَدَّقَهُمْ بِكَذِبِهِمْ وَأَعَانَهُمْ عَلَى فُجُورِهِمْ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَسْتُ مِنْهُ , وَلَا يَرِدُ عَلَى الْحَوْضِ , وَمَنْ لَمْ يَدْخُلْ عَلَيْهِمْ , وَلَمْ يُصَدِّقْهُمْ بِكَذِبِهِمْ , وَلَمْ يُعِنْهُمْ عَلَى فُجُورِهِمْ فَهُوَ مِنِّي وَأَنَا مِنْهُ وَيَرِدُ عَلَى الْحَوْضِ يَا كَعْبُ حُقَّ لِلَّحْمِ نَبَتَ مِنْ سُحْتٍ أَنْ لَا يَدْخُلَ الْجَنَّةَ , النَّارُ أَوْلَى بِهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي قَتَادَةَ

سعد بن اسحاق بن کعب بن عجرہ الانصاری رضی اللہ عنہ اپنے والد سے ، وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اے کعب بن عجرہ ! میرے بعد کچھ ظالم حکمران ہونگے جو شخص ان میں شامل ہوگا، ان کے جھوٹ کو سچ قرار دے کر ، ان کے ظلم پر ان کی معاونت کرے گا ، اس کا میرے ساتھ کوئی تعلق نہیں اور نہ ہی وہ میرے حوض پر آئے ۔ اور جو ان میں شامل نہ ہو ، ان کے جھوٹ کو سچ قرار نہ دیا ، ان کے ظلم پر ان کی معاونت نہ کی ، وہ مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں اور وہ میرے حوض پر بھی آئے گا ۔ اے کعب جو گوشت حرام مال سے پلا ہو، اس کے لئے حق ہے کہ وہ جنت میں داخل نہ ہو ، بلکہ اس کے لئے آگ ہی زیادہ بہتر ہے ۔ اس حدیث کو سعد بن اسحاق سے صرف عبداللہ بن ابی قتادہ نے روایت کیا ہے ۔

جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← سَعْدِ بْنِ إِسْحَاقَ بْنِ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ الْأَنْصَارِيِّ، ← يَحْيَى بْنِ عَبْدِ اللهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي فُدَيْكٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ← حَامِدُ بْنُ سَعْدَانَ بْنِ يَزِيدَ الْبَزَّازُ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 430

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ حَامِدٌ · حديث 431

431 - حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ شُعَيْبٍ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: جَاءَ رَجُلُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّ أَبِي شَيْخٌ كَبِيرٌ , لَا يُطِيقُ الْحَجَّ , أَفَأَحُجُّ عَنْهُ؟ قَالَ: «أَكُنْتَ قَاضِيًا دَيْنًا لَوْ كَانَ عَلَيْهِ» , فَقَالَ: نَعَمْ , فَقَالَ: «فَدَيْنُ اللَّهِ أَوْلَى حُجَّ عَنْهُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ إِلَّا أَبُو إِسْمَاعِيلَ تَفَرَّدَ بِهِ سُرَيْجٌ

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ایک ادمی رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں آیا اور عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے والد بہت بوڑھے ہیں ، وہ حج کے لئے نہیں جا سکتے کیا ان کی جانب سے میں حج ادا کر لوں؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : اگر ان کے ذمہ کوئی قرضہ ہوتا تو کیا تو وہ ادا کرتا ؟ اس نے کہا: جی ہاں ۔ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : تو اللہ تعالیٰ کا قرضہ زیادہ حق رکھتا ہے کہ اسے ادا کیا جائے ، ان کی جانب سے تو حج ادا کر۔ اس حدیث کو یعقوب بن عطاء سے صرف ابا اسماعیل نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں سریج منفرد ہیں ۔

جَاءَ رَجُلُ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: ← ابْنِ عَبَّاسٍ، ← أَبِيهِ ← يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ← أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ← سُرَيْجُ بْنُ يُونُسَ، ← حَامِدُ بْنُ شُعَيْبٍ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 431

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ حَامِدٌ · حديث 432

432 - حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ الْحَسَنِ الطَّبَرَانِيُّ الْبَزَّارُ الْمُعَدِّلُ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ بِشْرٍ الطَّبَرَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قَيْسِ الضَّبِّيُّ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْقُرَشِيُّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «اسْتِتْمَامُ الْمَعْرُوفِ أَفْضَلُ مِنَ ابْتِدَائِهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا صَالِحٌ

حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : نیکی کو پورا کرنا، اس کے شروع کرنے سے زیادہ بہتر ہے ۔ اس حدیث کو ابو الزبیر سے صرف صالح نے روایت کیا ہے ۔

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← صالح بن عبد الله القرشي ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ قَيْسٍ الضَّبِّيُّ، ← صَالِحُ بْنُ بِشْرٍ الطَّبَرَانِيُّ، ← حامد بن الحسن الطبراني البزار المعدل

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 432

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ حَمْدَانُ · حديث 433

433 - حَدَّثَنَا حَمْدَانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَامِرِيُّ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْفُرَاتِ الْقَزَّازُ، حَدَّثَنَا أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ حَصِيرَةَ، عَنْ أَبِي صَادِقٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِدٍ، عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ فِي الْجَنَّةِ قَالَ: «لَقَدْ عَلِمَ أُولُو الْعِلْمِ مِنْ آلِ مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَعَائِشَةُ بِنْتُ أَبِي بَكْرٍ , فَاسْأَلُوهَا أَنَّ أَصْحَابَ الْأَسْوَدَ ذَا الثُّدَيَّةِ مَلْعُونُونَ عَلَى لِسَانِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَارِثِ إِلَّا الْمَسْعُودِيُّ الْكُوفِيُّ

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : آل محمد میں سے اہل علم اور عائشہ بنت ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ جانتے ہیں ، ان سے جا کر پوچھ لو کہ اسود ( جس کے بازو پر عورت کے پستان کی مانند ابھار ہے ) کے ساتھیوں پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے لعنت فرمائی ہے ۔ اس حدیث کو حارث سے صرف مسعودی الکونی نے روایت کیا ہے ۔

رَبِيعَةَ بْنِ نَاجِدٍ، ← أبي صادق ← الْحَارِثُ بْنُ حَصِيرَةَ ← أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْعُودِيُّ ← يَحْيَى بْنُ الْحَسَنِ بْنِ الْفُرَاتِ الْقَزَّازُ ← حَمْدَانُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْعَامِرِيُّ الْكُوفِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 433

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ حَمْدَانُ · حديث 434

434 - حَدَّثَنَا حَمْدَانُ بْنُ جَعْفَرٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ صُدْرَانَ السَّلِيمِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خِرَاشٍ، عَنْ وَاسِطِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ أَنَسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِلَّهِ تَعَالَى عُتَقَاءَ فِي كُلِّ لَيْلَةٍ مِنْ شَهْرِ رَمَضَانَ إِلَّا رَجُلًا أَفْطَرَ عَلَى خَمْرٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا وَاسِطٌ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اللہ تعالیٰ رمضان کی ہر رات میں لوگوں کو جہنم سے آزادی عطا کرتا ہے سوائے اس شخص کے کہ جس نے شراب پینے کے لئے روزہ چھوڑا ۔ اس حدیث کو قتادہ سے صرف واسط نے روایت کیا ہے ۔

أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← وَاسِطِ بْنِ الْحَارِثِ، ← عَبْدِ اللهِ بْنِ خِرَاشٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ صُدْرَانَ السَّلِيمِيُّ ← حَمْدَانُ بْنُ جَعْفَرٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 434

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ حَمْدَانُ · حديث 435

435 - حَدَّثَنَا حَمْدَانُ بْنُ أَيُّوبَ السِّمْسَارُ الْبَغْدَادِيُّ بِمِصْرَ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَيُّوبَ الْمَقَابِرِيُّ، حَدَّثَنَا حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّوَاسِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ «صَلَّى فِي ثَوْبٍ وَاحِدٍ مُتَوَشِّحًا بِهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ حُمَيْدٍ إِلَّا ابْنُهُ حُمَيْدٌ

حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ایک ہی کپڑا لپیٹ کر نماز پڑھی ۔ اس حدیث کو عبدالرحمن بن حمید سے صرف ان کے صاحبزادے حمید نے روایت کیا ہے ۔

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← أَبِي ← حُمَيْدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الرُّؤَاسِيُّ ← یَحْیَی بْنُ اَیُّوْبَ الْمَقَابِرِیُّ ← حَمْدَانُ بْنُ أَيُّوبَ السِّمْسَارُ الْبَغْدَادِيُّ بِمِصْرَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 435

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ حَكِيمٌ · حديث 436

436 - حَدَّثَنَا حَكِيمُ بْنُ يَحْيَى الْمُتُونِيُّ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ رَاشِدٍ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ الْمَدِينِيُّ، حَدَّثَنِي سَعِيدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُصَلِّي وَهُوَ حَامِلٌ أُمَامَةَ بِنْتَ أَبِي الْعَاصِ بْنِ الرَّبِيعِ وَهِيَ بِنْتُ زَيْنَبِ بِنْتِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , فَإِذَا رَكَعَ وَضَعَهَا , وَإِذَا قَامَ حَمْلَهَا حَتَّى فَرَغَ مِنْ صَلَاتِهِ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَمْرٍو إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرٍ , وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ عَامِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الزُّبَيْرِ , عَنْ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ

حضرت ابو قتادہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اپنی بیٹی زینب کی صاحبزادی امامہ بنت ابو العاص کو اٹھائے نماز پڑھی ، جب آپ رکوع کرتے تو ان کو اتار دیتے اور جب کھڑے ہوتے تو اس کو اٹھا لیتے ، اسی طرح آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز مکمل فرمائی ۔ اس حدیث کو سعید بن عمرو سے صرف عبداللہ بن جعفر نے روایت کیا ہے ۔ تاہم یہ حدیث عامر بن عبداللہ بن زبیر کے واسطے سے " عمر بن سلیم " کی سند کے حوالے سے مشہور ہے ۔

أَبِي قَتَادَةَ، ← أَبِيهِ ← سَعِيدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ سُلَيْمٍ الزُّرَقِيِّ، ← عبد الله بن جعفر المديني ← الْحَسَنُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ رَاشِدٍ الْوَاسِطِيُّ ← حَكِيمُ بْنُ يَحْيَى الْمَتُّونِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 436

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ حَكِيمٌ · حديث 437

437 - حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ الْحَكَمُ بْنُ نَافِعٍ الْقَلْزُمِيُّ الْقَاضِي، بِقُلْزُمَ , حَدَّثَنَا أَبُو الْيَمَانِ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: سَمِعْتُ أَبِي يُحَدِّثُ، عَنْ أَبِيهِ مُحَمَّدِ بْنِ صَالِحِ بْنِ عَلِيِّ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: صَلَّيْتُ خَلْفَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ صَلَاةً سَهَا بِنَا فِيهَا , فَسَجَدَ بَعْدَ السَّلَامِ , ثُمَّ الْتَفَتَ فَقَالَ: أَمَا إِنِّي لَمْ أَصْنَعْ إِلَّا كَمَا رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَصْنَعُ " لَمْ يَرْوِ مُحَمَّدُ بْنُ صَالِحِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ أَنَسٍ حَدِيثًا غَيْرَ هَذَا، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ السَّرْحِ

محمد بن صالح بن علی بن عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ کے پیچھے نماز پڑھی اس نماز میں ان کو غلطی لگ گئی ، آپ نے سلام کے بعد سجدہ سہو ادا کیا پھر ہماری جانب متوجہ ہو کر فرمایا : میں نے اسی طرح کیا جیسے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو کرتے ہوئے دیکھا۔ محمد بن صالح بن علی نے انس سے اس کے علاوہ اور کوئی حدیث روایت نہیں کی ۔ اور اس کو روایت کرنے میں ابن السرح منفرد ہیں ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 437

chevron_left Previous
1…6789
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter