المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْحِاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْحَسَنُ · حديث 342
342 - حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الْبُوسِيُّ الصَّنْعَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ اللَّهَ وَعَدَنِي أَنْ يَدْخُلَ الْجَنَّةَ مِنْ أُمَّتِي أَرْبَعُ مِائَةِ أَلْفٍ» , فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: زِدْنَا يَا رَسُولَ اللَّهِ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , وَهَكَذَا وَجَمَعَ كَفَّيْهِ , فَقَالَ عُمَرُ: حَسْبُكَ يَا أَبَا بَكْرٍ , فَقَالَ أَبُو بَكْرٍ: دَعْنِي يَا عُمَرُ , وَمَا عَلَيْكَ أَنْ يُدْخِلَنَا الْجَنَّةَ كُلَّنَا؟ فَقَالَ عُمَرُ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى لَوْ شَاءَ أَدْخَلَ خَلْقَهُ الْجَنَّةَ بِكَفٍّ وَاحِدَةٍ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «صَدَقَ عُمَرُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ عَنِ النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ , عَنْ أَنَسٍ إِلَّا مَعْمَرٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّزَّاقِ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بے شک اللہ تعالیٰ نے میرے ساتھ وعدہ فرمایا ہے کہ میری امت میں سے چار لاکھ افراد جنت میں داخؒ فرمائے گا، حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس میں کچھ اضافہ فرمائیے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہتھیلیوں کو جمع کر کے فرمایا : اتنا اتنا ۔ حضرت عمر رضی اللہ عنہ بولے : اے ابو بکر کافی ہے ؟ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے کہا: اے عمر مجھے چھوڑئیے ، آپ کو اس میں کیا حرج ہے کہ اگر اللہ تعالیٰ ہم سب کو جنت میں داخل فرما دے ؟ حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے کہا: اگر اللہ تعالیٰ چاہے تو ایک ہتھیلی سے ساری مخلوق کو جنت میں داخل فرما دے ، نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : عمر نے سچ کہا۔ اس حدیث کو قتادہ کے واسطے سے " نضر بن انس " کے واسطے سے انس سے صرف " معمر " نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " عبدالرزاق " منفرد ہیں ۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← النَّضْرِ بْنِ أَنَسٍ، ← قَتَادَةَ ← مَعْمَرٌ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ، ← الْحَسَنُ بْنُ عَبْدِ الْأَعْلَى الْبُوسِيُّ الصَّنْعَانِيُّ،
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 342
