المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْجِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ جَعْفَرٌ · حديث 328
328 - حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ النَّيْسَابُورِيُّ الْأَعْرَجُ أَبُو مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُشُكُ النَّيْسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السُّلَمِيُّ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ، عَنْ رَبِيعَةَ بْنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: «كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَبْعَةً مِنَ الْقَوْمِ , لَيْسَ بِالطَّوِيلِ الْبَائِنِ وَلَا بِالْقَصِيرِ , وَكَانَ أَزْهَرَ لَيْسَ بِالْأَبْيَضِ الْأَمْهَقِ وَلَا بِالْآدَمَ , وَكَانَ رَجِلَ الشَّعْرِ , لَيْسَ بِالْجَعْدِ الْقَطَطِ وَلَا بِالسَّبْطِ , بُعِثَ وَهُوَ ابْنُ أَرْبَعِينَ , فَأَقَامَ بِمَكَّةَ عَشْرًا وَبِالْمَدِينَةِ عَشْرًا , وَمَاتَ وَهُوَ ابْنُ سِتِّينَ لَيْسَ فِي رَأْسِهِ , وَلَا فِي لِحْيَتِهِ عِشْرُونَ شَعْرَةً بَيْضَاءً» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ الْخُشُكُ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا قد درمیانہ تھا ، نہ ہی بہت زیادہ لمبے تھے اور نہ بہت چھوٹے تھے ،آپ کا رنگ چمکدار تھا، بہت زیادہ سفید نہیں اور خالص گندمی رنگ بھی نہ تھا۔ آپ کے بال نہ بہت زیادہ ملائم تھے اور نہ بہت سخت تھے ، آپ کے بال نہ تو انتہائی گھنگھریالے تھے اور نہ بالکل سیدھے تھے ۔ آپ نے چالیس سال کی عمر میں اعلان نبوت فرمایا ، دس سال مکہ میں رہے اور دس سال مدینہ میں ۔ ساٹھ سال کی عمر میں آپ کا وصال ہوا، آپ کے سر اور داڑھی مبارک میں بیس بال بھی سفید نہ تھے ۔ اس حدیث کو مسعر سے صرف " حفص بن عبداللہ" نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " اسحاق الخشک " منفرد ہیں ۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← رَبِیْعَۃَ بْنِ اَبِیْ عَبْدِ الرَّحْمِنِ ← مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ← حَفْصُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ السُّلَمِيُّ، ← إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْخُشُكُ النَّيْسَابُورِيُّ، ← جَعْفَرُ بْنُ مُحَمَّدِ النَّيْسَابُورِيُّ الْأَعْرَجُ أَبُو مُحَمَّدٍ،
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 328
