المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 49
49 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ وَاضِحٍ الْعَسَّالُ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا حَامِدُ بْنُ يَحْيَى الْبَلْخِيُّ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ سَالِمٍ، حَدَّثَنَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ، عَنْ أَبِي الْعَنْبَسِ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ عَائِشَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهَا قَالَتْ: «كُنْتُ أَحُتُّ الْمَنِيَّ مِنْ ثَوْبِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ وَيُصَلِّي فِيهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا حَفْصُ بْنُ سَالِمٍ تَفَرَّدَ بِهِ حَامِدُ بْنُ يَحْيَى، وَأَبُو الْعَنْبَسِ الَّذِي رَوَى عَنْهُ مِسْعَرٌ هَذَا الْحَدِيثَ أَبُو الْعَنْبَسِ سَعِيدُ بْنُ كَثِيرِ بْنِ عُبَيْدٍ , وَقَدْ رَوَى مِسْعَرٌ أَيْضًا عَنْ أَبِي الْعَنْبَسِ الْكَبِيرِ وَاسْمُهُ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَرْوَانَ
احمد بن اسحاق بن واضح اعسال المصری سے مروی حدیث: ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتی ہیں کہ میں رسول اکرم ﷺ کے کپڑوں سے منی کھرچ دیا کر تی تھی، آپ انہی کپڑوں میں نماز پڑھ لیا کرتے تھے۔ ( اگر منی اتنی گاڑھی ہو کہ کپڑے میں جذب نہ ہو بلکہ کپڑے کے اوپر ہی تہہ جم جائے تو اس کو کھرچ دینے سے کپڑا پاک ہو جاتا ہے، ہمارے زمانے میں خوراک میں ملاوٹ کے باعث صحت اتنی مضبوط نہیں ہوتی کہ منی اس قدر گاڑھی ہو کہ کپڑے میں جزب نہ ہو۔ اس لئے ہمارے لئے یہی حکم ہے کہ کپڑے کو دھویا جائے) ۔ اس حدیث کو ’’مسعر‘‘ سے صرف ’’ حفص بن سالم‘‘ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ’’حامد بن یحیٰی ‘‘ منفرد ہیں۔ اور اس حدیث کی سند میں جو ’’ابو العنبس‘‘ ہیں جنہوں نے یہ حدیث ’’ مسعر‘‘ سے روایت کی ہے، یہ ’’ ابو العنبس، سعید بن کثیر بن عبید‘‘ ہیں۔ مسعر نے بھی ’’ ابو العنبس کبیر‘‘ سے روایت کی ہے لیکن یہ دوسرے’’ ابو العنبس ‘‘ ہیں، ان کا نام ’’ عبداللہ بن مروان‘‘ ہے۔
عَائِشَةَ ← الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ← أَبِي الَعَنَبَسِ ← مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ← حفص بن سالم ← حَامِدُ بْنُ يَحْيَى الْبَلْخِيُّ ← أحمد بن إسحاق بن واضح العسال المصري
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 49
