Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 37

37 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادٍ زُغْبَةُ أَبُو جَعْفَرٍ الْمِصْرِيُّ , حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ رَاشِدٍ الْبَرَاءُ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ الْقُرْدُوسِيُّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " مَنْ أَكَلَ مِنْ هَذِهِ الْخَضْرَاوَاتِ: الثُّومِ وَالْبَصَلِ وَالْكُرَّاثِ وَالْفُجْلِ , فَلَا يَقْرَبَنَّ مَسْجِدَنَا؛ فَإِنَّ الْمَلَائِكَةَ تَتَأَذَّى مِمَّا تَتَأَذَّى مِنْهُ بَنُو آدَمَ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامٍ الْقُرْدُوسِيِّ إِلَّا يَحْيَى بْنُ رَاشِدٍ تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ , وَالْقَرَادِيسُ فَخِذٌ مِنَ الْأَزْدِ

ابو جعفر احمد بن حماد زغبہ المصری سے مروی حدیث : حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے ان سنزیوں میں سے (کچا )لہسن ،پیاز ،کراث( ایک بدبودار ترکاری جس کی بعض قسمیں پیاز سے مشابہ ہوتی ہے اور بعض لہسن کے اور بعض کی سرے نہیں ہوتے)اور مولی کھائی ، وہ ہماری مسجد کے قریب نہ آئے ، کیونکہ جس سے انسانوں کو تکلیف ہوتی ہے ، اس سے فرشتوں کو بھی ایذا ہوتی ہے ۔اس حدیث کو ’’ ہشام القردوسی‘‘ سے صرف ’’یحٰیی بن راشد ‘‘ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ’’ سعید بن عفیر ‘‘ منفرد ہیں۔ نوٹ: قرا دیس قبیلہ ’’ازد‘‘ کی ایک شاخ کا نام ہے۔

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← هِشَامُ بْنُ حَسَّانٍ الْقُرْدُوسِيُّ ← يَحْيَى بْنُ رَاشِدٍ الْبَرَّاءُ ← سَعِيدُ بْنُ عُفَيْرٍ ← أَحْمَدُ بْنُ حَمَّادٍ زُغْبَةُ أَبُو جَعْفَرٍ الْمِصْرِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 37

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 38

38 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، بِمِصْرَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْعَتَكِيُّ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ الْمِنْهَالِ، عَنْ بَيَانِ بْنِ بِشْرٍ أَبِي بِشْرٍ، عَنْ رِفَاعَةَ الْقِتْبَانِيِّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ الْحَمِقِ الْخُزَاعِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ آمَنَ رَجُلًا عَلَى دَمِهِ , فَقَتَلَهُ فَأَنَا بَرِيءٌ مِنَ الْقَاتِلِ , وَإِنْ كَانَ الْمَقْتُولُ كَافِرًا» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ بَيَانٍ إِلَّا هُدْبَةُ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ , عَنْ أَبِيهِ

ابو عبداللہ احمد بن داؤد المکی سے مروی حدیث : حضرت عمرو بن الحمق الخزاعی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے کسی کو قتل معاف کر دیا پھر اس کو قتل کیا ، میں اس ( معاف کرنے کے بعد قتل کرنے والے ) قاتل سے بری ہوں ، اگرچہ جس کو قتل کیا گیا ہے وہ کافر ہی کیوں نہ ہو ۔ اس حدیث کو ’’بیان بن بشر ابو بشر ‘‘سے صرف ’’ہدبہ‘‘ نے روایت کیا ہے اور ’’ہدبہ ‘‘ سے ’’ابوبکر ‘‘ کے واسطے سے روایت کرنے میں ’’عبداللہ بن ابوبکر‘‘ منفرد ہیں۔

عَمْرَو بْنَ الْحَمِقِ الْخُزَاعِيَّ ← رِفَاعَةَ الْقِتْبَانِيِّ، ← بَيَانِ بْنِ بِشْرٍ أَبِي بِشْرٍ، ← هُدْبَةُ بْنُ الْمِنْهَالِ، ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرٍ الْعَتَكِيُّ ← أَحْمَدُ بْنُ دَاوُدَ الْمَكِّيُّ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ، بِمِصْرَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 38

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 39

39 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ طَاهِرِ بْنِ حَرْمَلَةَ بْنِ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا جَدِّي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ الرَّصَاصِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «دَخَلَ مَكَّةَ يَوْمَ الْفَتْحِ وَعَلَى رَأْسِهِ عِمَامَةٌ سَوْدَاءُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ تَفَرَّدَ بِهِ حَرْمَلَةُ

احمد بن طاہر بن یحیٰی تجیبی مصری سے مروی حدیث : حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ فتح مکہ کے موقع پر نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم مکہ میں داخل ہوئے تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم کے سر مبارک پر سیاہ عمامہ بندہ ہوا تھا ۔ اس حدیث کو ’’شعبہ ‘‘سے صرف ’’عبدالرحمن بن زیاد ‘‘نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ’’حر ملہ‘‘ منفرد ہیں۔

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← شُعْبَةُ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ زِيَادٍ الرَّصَاصِيُّ ← جَدِّي حَرْمَلَةُ بْنُ يَحْيَى ← أَحْمَدُ بْنُ طَاهِرِ بْنِ حَرْمَلَةَ بْنِ يَحْيَى التُّجِيبِيُّ الْمِصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 39

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 40

40 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ الطَّحَّانُ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ الْأَيْلِيِّ، عَنْ أَبِي الزِّنَادِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ «رَخَّصَ فِي بَيْعِ الْعَرَايَا بِخَرْصِهَا كَيْلًا» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي الزِّنَادِ إِلَّا يُونُسُ , وَلَا عَنْ يُونُسَ إِلَّا عَنْبَسَةُ تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ

احمد بن محمد بن نافع الطحان المصری سے مروی حدیث: حضرت زید بن ثابت رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے عرا یا( وہ درخت جو مالک نے کسی محتاج کو ہبہ کیا ہو اور اس کو اس کے پھل کھانے کی اجازت دے رکھی ہو) کہ پھلوں کو اس کا اندازہ کرکے ، اتنی مقدار میں توڑے ہوئے پھل ماپ کر بیچنے کی اجازت دی ہے ۔ اس حدیث کو ’’ ابو الزناد‘‘ سے صرف ’’یونس ‘‘نے روایت کیا ہے اور ’’یونس ‘‘ سے صرف ’’عنبہ ‘‘ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ’’احمد بن صالح ‘‘منفرد ہیں۔

زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، ← ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← أَبِي الزِّنَادِ، ← يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ الْأَيْلِيِّ، ← عَنْبَسَةُ بْنُ خَالِدٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَافِعٍ الطَّحَّانُ الْمِصْرِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 40

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 41

41 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ، حَدَّثَنَا عَمِّي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ , حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَائِدُ الْأَعْمَشِ , عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: «إِنْ كَانَ الرَّجُلُ مِنْ أَهْلِ الْعَوَالِي لِيَدْعُوَ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ نِصْفَ اللَّيْلِ عَلَى خُبْزِ الشَّعِيرِ , فَيُجِيبُهُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا أَبُو مُسْلِمٍ , وَلَا عَنْ أَبِي مُسْلِمٍ إِلَّا عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ

احمد بن رشدین المصری سے مروی حدیث : حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں : اگر غریب لوگوں میں سے کوئی شخص حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کو آدھی رات کے وقت جؤ کی روٹی کی دعوت پر بلاتا تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے اس کی دعوت بھی قبول فرماتے ۔ اس حدیث کو ’’اعمش‘‘ سے صرف ’’ابو مسلم ‘‘ نے روایت کیا ہے اور ’’ابو مسلم ‘‘سے صرف ’’عمرو بن عثمان ‘‘ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ’’یحییٰ بن سلیمان ‘‘منفرد ہیں۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← مُجَاهِدٍ ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو مُسْلِمٍ، قَائِدُ الْأَعْمَشِ، ← عَمِّي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ← يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ ← أَحْمَدُ بْنُ رِشْدِينَ الْمِصْرِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 41

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 42

42 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ الْقَاضِي، بِمِصْرَ , حَدَّثَنَا أَبُو الْمُعَافَى مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الحَرَّانِيُّ , عَنْ أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ خَالِدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ , عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ، قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُعَصْفَرِ , وَالْقَسِّيِّ , وَخَاتَمِ الذَّهَبِ , وَعَنِ الْمُكَفَّفِ بِالدِّيبَاجِ قَالَ: وَأَعْلَمُ أَنِّي لَكَ مِنَ النَّاصِحِينَ " , لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ جُحَادَةَ إِلَّا زَيْدٌ تَفَرَّدَ بِهِ خَالِدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ , وَلَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

ابوعبدالرحمن النسائی القاضی احمد بن شعیب سے مروی حدیث : حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے زرد رنگ کا رنگا ہوا کپڑا پہننے ، کھوٹا درھم استعمال کرنے ،سونے کی انگوٹھی پہننے اور ایسا قمیض پہننے سے جس کی آستین ریشم کی ہو ں، منع فرمایا ہے ۔ آپ نے فرمایا : یہ بھی جان لو کہ میں تمہارا خیر خواہ ہوں ۔ اس حدیث کو ’’ابن حجادہ ‘‘ سے صرف ’’زید ‘‘ نے روایت کیا ہے اور ’’زید ‘‘ سے صرف ’’خالد بن ابی یزید ‘‘ نے روایت کیا ہے ۔ یہ حدیث ’’حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ ‘‘ سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کی گئی ہے۔

عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ ← ابْنِ جُحَادَةَ إِلَّا زَيْدٌ تَفَرَّدَ بِهِ خَالِدُ بْنُ أَبِي يَزِيدَ وَلَا يُرْوَى ← وَأَعْلَمُ أَنِّي لَكَ مِنَ النَّاصِحِينَ لَمْ يَرْوِهِ ← الْمُعَصْفَرِ وَالْقَسِّيِّ وَخَاتَمِ الذَّهَبِ وَعَنِ الْمُكَفَّفِ بِالدِّيبَاجِ ← «نَهَى رَسُولُ اللَّهِ ← عَلِيٍّ کَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ ← عُبَيْدِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ جُحَادَةَ ← زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، ← أَبِي عَبْدِ الرَّحِيمِ خَالِدِ بْنِ أَبِي يَزِيدَ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَلَمَةَ الْحَرَّانِيُّ، ← أَبُو الْمُعَافَى مُحَمَّدُ بْنُ وَهْبِ بْنِ أَبِي كَرِيمَةَ الْحَرَّانِيُّ ← أَحْمَدُ بْنُ شُعَيْبٍ أَبُو عَبْدِ الرَّحْمَنِ النَّسَائِيُّ الْقَاضِي، بِمِصْرَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 42

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 43

43 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حِبَّانَ الرَّقِّيُّ أَبُو الْعَبَّاسِ الْمِصْرِيُّ بِمِصْرَ , حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ، حَدَّثَنَا عَمِّي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ قَالَ: حَدَّثَنَا أَبُو مُسْلِمٍ قَائِدُ الْأَعْمَشِ , عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: قُلْتُ: يَا جِبْرِيلُ , أَيُصَلِّي رَبُّكَ جَلَّ ذَكَرُهُ وَتَعَالَى جَدُّهُ؟ قَالَ: نَعَمْ، قُلْتُ: مَا صَلَاتُهُ؟ قَالَ: «سُبُّوحٌ قُدُّوسٌ , سَبَقَتْ رَحْمَتِي غَضَبِي , سَبَقَتْ رَحْمَتِي غَضَبِي» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا أَبُو مُسْلِمٍ تَفَرَّدَ بِهِ الْجُعْفِيُّ

ابو العباس احمد بن یحیٰی بن خالد بن حبان رقی مصری سے مروی حدیث : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں نے کہا : کہ جبرائیل ! کیا اللہ تبارک وتعالی بھی درود پڑھتے ہیں؟ جبرائیل نے کہا : جی ہاں ۔ میں نے پوچھا ان کا درو د کیا ہے ؟ جبرائیل نے کہا : سبوح قدوس، میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے ، میری رحمت میرے غضب پر غالب ہے ۔ اس حدیث کو ’’اعمش‘‘ سے صرف ’’ابو مسلم ‘‘ نے روایت کیا ہے اور اس سے روایت کرنے میں ’’جعفی‘‘ منفرد ہیں۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← عَطَاءُ بْنُ اَبِیْ رَبَاحٍ ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← الْاَعْمَشِ ← أَبُو مُسْلِمٍ، قَائِدُ الْأَعْمَشِ، ← عَمِّي عَمْرُو بْنُ عُثْمَانَ ← يَحْيَى بْنُ سُلَيْمَانَ الْجُعْفِيُّ ← أَحْمَدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ خَالِدِ بْنِ حِبَّانَ الرَّقِّيُّ أَبُو الْعَبَّاسِ الْمِصْرِيُّ بِمِصْرَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 43

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 44

44 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ حَمْدُونَ الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْأَسَدِيُّ الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ الْجَرْمِيُّ، عَنْ إِسْرَائِيلَ، عَنْ سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ، عَنْ جَابِرِ بْنِ سَمُرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا أُقِيمَتِ الصَّلَاةُ , فَلَا تَقُومُوا حَتَّى تَرَوْنِي» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سِمَاكٍ إِلَّا إِسْرَائِيلُ , وَلَا عَنْ إِسْرَائِيلَ إِلَّا الْقَاسِمُ الْجَرْمِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ

احمد بن حمدون الموصلی سے مروی حدیث : حضرت جابر بن سمرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب نماز کے لئے اقامت کہی جائے تو تم جب تک مجھے نہ دیکھ لو، تب تک نماز کے لیے کھڑے نہ ہوا کرو ۔ اس حدیث کو ’’سمائک ‘‘ سے صرف ’’اسرائیل ‘‘ نے روایت کیا ہے اور ’’اسرائیل ‘‘سے صرف ’’القاسم الجرمی ‘‘نے روایت کیا ہے اور اس سے روایت کرنے میں میں ’’صالح بن عبد الصمد ‘‘منفرد ہیں۔

جَابِرَ بْنَ سَمُرَةَ ← سِمَاكِ بْنِ حَرْبٍ ← اِسْرَائِیْلُ ← الْقَاسِمُ بْنُ يَزِيدَ الْجَرْمِيُّ، ← صَالِحُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْأَسَدِيُّ الْمَوْصِلِيُّ ← أَحْمَدُ بْنُ حَمْدُونٍ الْمَوْصِلِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 44

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 45

45 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْحَمْرَاوِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ الرُّوَاسِيُّ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «كَيْفَ أَنْعَمُ وَصَاحِبُ الْقَرْنِ قَدِ الْتَقَمَ الْقَرْنَ , وَحَنَى جَبْهَتَهُ يَنْتَظِرُ مَتَى يُؤْمَرُ» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , فَمَا تَأْمُرُنَا؟ قَالَ: «قُولُوا حَسْبُنَا اللَّهُ , وَنِعْمَ الْوَكِيلُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَمَّارٍ الدُّهْنِيِّ إِلَّا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ , وَلَا رَوَاهُ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا زُهَيْرٌ وَرَوْحُ بْنُ عُبَادَةَ

احمد بن زکریا الحمراوی سے مروی حدیث : حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : میں زندگی کو مزیدار کیسے بنا لو ں؟جب کہ اسرافیل علیہ السلام صورمنہ میں لئے ہوئے ہیں (یعنی قیامت قائم کرنے کے لیے صور پھونکنے کے لیے تیار ہیں) آپ نے اپنا سر جھکا لیا اور انتظار کرنے لگے کہ انہیں اس بارے میں کیا حکم دیا جاتا ہے ۔صحابہ کرام رضی اللہ تعالی عنہ نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ ہمیں کیا حکم دیتے ہیں ؟آپ ﷺ نے فرمایا یوں کہا کرو: ’’حسبناللہ ونعم الوکیل ‘‘ ہمیں اللہ ہی کافی ہے اور وہی بہترین کارسا ز ہے (ہمیں کسی بت اور غیر اللہ کی عبادت کی ضرورت ہی نہیں ہے اور نہ ہمیں ان بتوں اور شیطانوں کی مدد درکار ہے) ۔یہ حدیث حدیث ’’عمار دہنی ‘‘ سے صرف ’’صفیان بن عینیہ ‘‘ نے روایت کی ہے اور ’’سفیان ‘‘سے صرف ’’زبیر ‘‘ اور ’’روح بن عبادہ ‘‘نے روایت کی ہے ۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَطِّيَةَ الْعَوْفِيِّ ← عَمَّارِ الدُّهْنِيِّ، ← سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← زُهَيْرُ بْنُ حَرْبٍ الرُّوَاسِيُّ، ← أَحْمَدُ بْنُ زَكَرِيَّا الْحَمْرَاوِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 45

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 46

46 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ زِيَادٍ الْحَذَّاءُ الرَّقِّيُّ، حَدَّثَنَا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَعْوَرُ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي جُحَيْفَةَ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَصَابَ ذَنْبًا فِي الدُّنْيَا , فَعُوقِبَ بِهِ , فَاللَّهُ جَلَّ ذِكْرُهُ أَعْدَلُ مِنْ أَنْ يُثَنِّي عُقُوبَتَهُ عَلَى عَبْدِهِ فِي الْآخِرَةِ , وَمَنْ أَصَابَ ذَنْبًا فِي الدُّنْيَا فَسَتَرَهُ اللَّهُ عَلَيْهِ وَعَفَا عَنْهُ , فَاللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَجْوَدُ مِنْ أَنْ يَعُودَ فِي شَيْءٍ قَدْ عَفَا عَنْهُ وَسَتَرَهُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ

احمد بن زیاد الحذاء الرقی سے مروی حدیث : حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس سے کوئی گناہ سرزد ہوگیا اور اس کو دنیا ہی میں سزا دے دی گئی ، اللہ تعالی کی شان عدل سے یہ امید ہے کہ آپ نے جس بندے کو ایک گناہ کی سزا دنیا میں دے چکا ہے آخرت میں دوبارہ اس گناہ کی سزا نہیں دے گا اور جس سے گناہ سرزد ہوگیا ہو اور اللہ تعالی نے دنیا میں اس کی پردہ پوشی فرمائی ، اور معا ف کر دیا ، گناہوں کی سزا دنیا میں نہ دی، اللہ تعالی کی شان کریمی سے یہ امید ہے کہ جس گناہ کو دنیا میں معاف کر چکا ہے ، اس کا یہ کیس دوبارہ آخرت میں نہیں کھولے گا۔ اس حدیث کو ’’یونس بن ابی اسحاق ‘‘ سے صرف ’’حجاج بن محمد ‘‘ نے روایت کیا ہے۔

عَلِيٍّ، ← أَبِي جُحَيْفَةَ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← يُونُسُ بْنُ أَبِي إِسْحَاقَ ← حَجَّاجُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَعْوَرُ، ← أَحْمَدُ بْنُ زِيَادٍ الْحَذَّاءُ الرَّقِّيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 46

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 47

47 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُمَحِيُّ الْمِصِّيصِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْعُمَرِيُّ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «صَلَاةُ اللَّيْلِ وَالنَّهَارِ مَثْنَى مَثْنَى» غَرِيبٌ لَمْ يَرْوِ هَذِهِ اللَّفْظَةَ «وَالنَّهَارَ» عَنِ الْعُمَرِيِّ إِلَّا الْحُنَيْنِيُّ

احمد بن محمد الجمحی المصیصی مروی حدیث : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : رات اور دن کے نوافل دو دو کر کے پڑھے جائیں ۔ یہ حدیث غریب ہے ، ’’والنہار ‘‘کے الفاظ کے ہمراہ ’’عمری ‘‘ سے صرف ’’ حتینی ‘‘ نے روایت کیا ہے۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عبد الله بن عمر العمري ← إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْحُنَيْنِيُّ، ← أَحْمَدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْجُمَحِيُّ الْمِصِّيصِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 47

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ مَنِ اسْمُهُ أَحْمَدُ · حديث 48

48 - حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السَّكُونِيُّ الْحِمْصِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الصَّنْعَانِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَوْذَبٍ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، كُلُّهُمْ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا انْتَعَلَ أَحَدُكُمْ فَلْيَبْدَأْ بِالْيُمْنَى , وَإِذَا خَلَعَ فَلْيَبْدَأْ بِالْيُسْرَى» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ شَوْذَبٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ

احمد بن اسماعیل السکونی الحمصی سے مروی حدیث : حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جوتا پہننے لگو تو پہلے دائیں پاؤں میں پہنواور اتارنے لگے تو پہلے بایاں پاؤں اتارو ۔ اس حدیث کو ’’ابن شوذب ‘‘سے صرف ’’محمد بن کثیر ‘‘ نے روایت کیا ہے۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ ← مَعْمَرُ بْنُ رَاشِدٍ، وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَوْذَبٍ، وَحَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، كُلُّهُمْ ← مُحَمَّدُ بْنُ كَثِيرٍ الصَّنْعَانِيُّ، ← أَحْمَدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ السَّكُونِيُّ الْحِمْصِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 48

chevron_left Previous
12345…25
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter