Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ أَيُّوبُ · حديث 289

289 - حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ أَبِي سُلَيْمَانَ أَبُو مَيْمُونٍ الصُّورِيُّ، حَدَّثَنَا عَطِيَّةُ بْنُ بَقِيَّةَ بْنِ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ زِيَادٍ، سَمِعْتُ أَبَا أُمَامَةَ الْبَاهِلِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَآلِهِ يَقُولُ: «أَنَا سَابِقُ الْعَرَبِ إِلَى الْجَنَّةِ , وَصُهَيْبٌ سَابِقُ الرُّومِ إِلَى الْجَنَّةِ , وَبِلَالٌ سَابِقُ الْحَبَشَةِ إِلَى الْجَنَّةِ , وَسَلْمَانُ سَابِقُ الْفُرْسِ إِلَى الْجَنَّةِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ زِيَادٍ إِلَّا بَقِيَّةُ , وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي أُمَامَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

حضرت ابوامامہ باہلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا: میں پورے عرب میں سب سے پہلے جنت میں جاؤں گا اور صہیب رومیوں میں سب سے پہلے جنت میں جائیں گے اور بلال حبشہ میں سب سے پہلے جنت میں جائیں گے اور سلمان ایرانیوں میں سب سے پہلے جنت میں جائیں گے ۔ اس حدیث کو محمد بن زیاد سے صرف " بقیہ " نے روایت کیا ہے اور ابوامامہ سے یہ حدیث صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 289

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ أُسَامَةُ · حديث 290

290 - حَدَّثَنَا أُسَامَةُ بْنُ أَحْمَدَ التُّجِيبِيُّ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو طَاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، حَدَّثَنَا بَكْرُ بْنُ سُلَيْمٍ الصَّوَّافُ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ الْإِسْلَامَ بَدَا غَرِيبًا , وَسَيَعُودُ غَرِيبًا كَمَا بَدَا , فَطُوبَى لِلْغُرَبَاءِ» قِيلَ: وَمَنِ الْغُرَبَاءُ , يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «الَّذِينَ يُصْلِحُونَ إِذَا فَسَدَ النَّاسُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ , عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا بَكْرُ بْنُ سُلَيْمٍ الصَّوَّافُ

حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : بے شک اسلام اجنبی شروع ہوا اور عنقریب یہ اسی حالت پر لوٹ جائے گا جس سے شروع ہو اتھا ، غرباء ( وہ لوگ جو زمانے میں اجنبی جانے جاتے ہیں ) ک ےلئے خوشخبری ہے ۔ صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے پوچھا : یا رسول اللۃ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم غرباء کون ہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : وہ لو جو اس زمانے میں اصلاح پسند ہو نگے جب لوگوں میں فساد عام ہو چکا ہو گا۔ اس حدیث کو ابوحازم کے واسطے سے " سہل بن سعد " سے صرف " بکر بن سلیم صواف " نے روایت کیا ہے ۔

سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، ← أَبِي حَازِمٍ ← بكر بن سليم الصواف ← أَبُو طَاهِرِ أَحْمَدُ بْنُ عَمْرِو بْنِ السَّرْحِ، ← أُسَامَةُ بْنُ أَحْمَدَ التُّجِيبِيُّ الْمِصْرِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 290

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ أُسَامَةُ · حديث 291

291 - حَدَّثَنَا أَبُو رَافِعٍ أُسَامَةُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ الرَّازِيُّ بِمِصْرَ , حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ , حَدَّثَنَا عَمِّي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنَا مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِنْ كَانَ الْعَدُوُّ عِنْدَ بَابِ الْبَيْتِ فَلَا تَذْهَبْ إِلَيْهِ إِلَّا بِإِذْنِ أَبَوَيْكَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ نَافِعٍ إِلَّا بُكَيْرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْأَشَجِّ , وَلَا عَنْ بُكَيْرٍ إِلَّا ابْنُهُ مَخْرَمَةَ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ وَهْبٍ، مَخْرَمَةُ أَحَدُ الثِّقَاتِ , وَكُلُّ مَا رَوَاهُ مَالِكٌ عَنِ الثِّقَةِ عِنْدَهُ فَهُوَ مَخْرَمَةُ , قَالَهُ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ الْمِصْرِيُّ , حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ الْخَفَّافُ الْمِصْرِيُّ عَنْهُ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : دشمن اگرچہ تمہارے گھر کے دروازے تک پہنچ چکا ہو تب بھی تم اپنے ماں باپ کی اجازت کے بغیر اس کی جانب مت بڑھو۔ اس حدیث کو نافع سے صرف " بکر بن عبداللہ بن الاشج " نے روایت کیا ہے اور بکیر سے ان کے صاحبزادے مخرمہ کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا اور ان سے روایت کرنے میں " ابن وہب " منفرد ہیں ۔ مخرمہ ثقہ محدثین میں سے ہیں ، اور ہر وہ حدیث جس کو مالک یہ کہہ کر روایت کریں کہ " میں نے یہ حدیث ثقہ سے روایت کی ہے " وہ مخرمہ سے ہی مروی ہوتی ہے ۔ یہ بات احمد بن صالح المصری نے بیان کی ہے اور ہمیں اسماعیل الخفاف المصری نے ان کے حوالے سے بتائی ہے ۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← أَبِيهِ ← مَخْرَمَةُ بْنُ بُكَيْرٍ، ← عَمِّي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ ← أَبُو عُبَيْدِ اللَّهِ أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ وَهْبٍ ← أَبُو رَافِعٍ أُسَامَةُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ الرَّازِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 291

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ أَنَسٌ · حديث 292

292 - حَدَّثَنَا أَنَسُ بْنُ سُلَيْمٍ أَبُو عَقِيلٍ الْخَوْلَانِيُّ، بِمَدِينَةِ الطَرَطُوس , حَدَّثَنَا مُعَلِّلُ بْنُ نُفَيْلٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا عَتَّابُ بْنُ بَشِيرٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ «إِذَا قَدِمَ مِنْ سَفَرٍ صَلَّى رَكْعَتَيْنِ» ، لَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ مُعَلِّلُ بْنُ نُفَيْلٍ , وَهُوَ ثِقَةٌ , وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ الزُّهْرِيِّ عَنِ ابْنِ كَعْبِ بْنِ مَالِكٍ , عَنْ أَبِيهِ

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی عادت کریمہ تھی کہ جب بھی سفر سے واپس تشریف لاتے تو دو رکعت نوافل ادا فرماتے ۔ یہ حدیث حضرت علی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ نقل کی گئی ہے ۔ اس کو روایت کرنے میں " معلل بن نفیل " منفرد ہیں ۔ اور وہ ثقہ ہیں ۔ جب کہ مشہور اس سند کے ساتھ ہے " زھری عن ابن کعب بن مالک عن ابیہ "

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 292

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابِ مَنِ اسْمَهَ أَبَانُ · حديث 293

293 - حَدَّثَنَا أَبَانُ بْنُ مَخْلَدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَخُو أَبِي حُرَّةَ , وَقُرَّةُ بْنُ خَالِدٍ وَهَارُونُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَهْوَازِيُّ كُلُّهُمْ حَدَّثَنِي عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: صَلَّى بِنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِحْدَى صَلَاتَيِ الْعَشِيِّ الظُّهْرَ أَوِ الْعَصْرَ , فَسَلَّمَ فِي رَكْعَتَيْنِ , فَخَرَجَ سَرَعَانُ النَّاسِ , فَقَالُوا: أَقَصَرْتَ الصَّلَاةَ؟ , وَفِي الْقَوْمِ أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ , فَهَابَا أَنْ يُكَلِّمَاهُ , وَقَامَ سَرَعَانُ النَّاسِ , وَقَامَ إِلَى خَشَبَةٍ فِي الْمَسْجِدِ كَانَ يَضَعُ يَدَهُ عَلَيْهَا , فَقَامَ لَهُ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ يُقَالُ لَهُ ذُو الْيَدَيْنِ , وَكَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُسَمِّيهُ ذَا الْيَدَيْنِ , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَقَصَرْتَ الصَّلَاةَ أَمْ نَسِيتَ؟ قَالَ: «لَمْ أَنَسَ , وَلَمْ تُقْصَرِ الصَّلَاةُ» , فَسَأَلَ الْقَوْمَ , فَقَالُوا: صَدَقَ ذُو الْيَدَيْنِ , فَرَجَعَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , فَصَلَّى رَكْعَتَيْنِ مِثْلَ رُكُوعِهِ أَوْ أَطْوَلَ , ثُمَّ سَجَدَ سَجْدَتَيْنِ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قُرَّةَ وَسَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ وَهَارُونَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ إِلَّا أَبُو دَاوُدَ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ہمیں دوپہر کی دو نمازوں ظہر یا عصر میں سے کوئی ایک پڑھائی ، دو رکعتیں پڑھنے کے بعد سلام پھیر دیا اور جلدی جلدی وہاں سے نکل پڑھے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کہنے لگے : کیا نماز چھوٹی ہو گئی ہے ؟ جماعت میں حضرت ابو بکر صدیق اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ بھی موجود تھے ، انہوں نے لوگوں کو کسی قسم کی گفتگو کرنے سے منع فرما دیا، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جلدی جلدی کھڑے ہوئے اور مسجد میں رکھے ہوئے لکڑی کے اس تنے کے پاس آئے جس پر آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم دست مبارک رکھا کرتے تھے ،لوگوں میں سے ایک آدمی جس کو " ذوالیدین " کہا جاتھھا تھا کھڑا ہوا ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم اس کو " ذوالیدین " کہا کرتے تھے ، اس نے کہا: یا رسول اللۃ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز چھوٹی ہو گئی ہے یا آپ بھول گئے ہیں ؟ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : نہ میں بھولا ہوں اور نہ نماز چھوٹی ہوئی ہے ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے صحابہ کرام رضی اللہ عنہ سے پوچھا : کیا ہو؟ صحابہ کرام رضی اللہ عنہ نے بتایا کہ " ذوالیدین " سچ کہہ رہا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم واپس تشریف اور مزید دو رکعتیں پڑھائیں ۔ ان کا رکوع پہلی رکعتوں کی مانند تھا یا اس سے زیادہ لمبا تھا، اس کے بعد حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے دو سجدے ( سجدہ سہو ) اد ا کئے ۔ اس حدیث کو قرہ اور" سعید بن عبدالرحمن " اور " ہارون بن ابراہیم " سے ابو داؤد کے سوا کسی نے روایت نہیں کی اور ان سے روایت کرنے میں " عبداللہ بن عمران " منفرد ہیں ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← هَارُونُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَهْوَازِيُّ كُلُّهُمْ ← قُرَّۃُ بْنُ خَالِدٍ ← سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، أَخُو أَبِي حَرَّةَ، ← أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عِمْرَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ ← أَبَانُ بْنُ مَخْلَدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 293

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ أَسْلَمُ · حديث 294

294 - حَدَّثَنَا أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ، عَنْ عِكْرِمَةَ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ تَوَضَّأَ بَعْدَ الْغُسْلِ فَلَيْسَ مِنَّا» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ , وَلَا عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا الْوَلِيدُ تَفَرَّدَ بِهِ سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْجُرَشِيُّ الشَّامِيُّ , سَكَنَ وَاسِطَ

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے غسل کے بعد وضو کیا وہ ہم میں سے نہیں ہے ۔ اس حدیث کو " ابان بن تغلب " سے صرف " سعید بن بشیر " نے روایت کیا ہے اور سعید سے ولید کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا اور ان سے روایت کرنے میں " سلیمان بن احمد الجرشی شامی " منفرد ہیں ۔ وہ واسط میں رہائش پذیر رہے ۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عِكْرِمَةَ، ← اَبَانَ بْنِ تَغْلِبَ ← سَعِیدِ بْنِ بَشِیرٍ، ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← سُلَيْمَانُ بْنُ أَحْمَدَ الْوَاسِطِيُّ ← أَسْلَمُ بْنُ سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 294

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ الْأَحْوَصُ · حديث 295

295 - حَدَّثَنَا الْأَحْوَصُ بْنُ مُفَضَّلِ بْنِ غَسَّانَ الْغَلَابِيُّ الْقَاضِي أَبُو أُمَيَّةَ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَكْرٍ الْمُزَنِيُّ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ذَكَرَ زَمْزَمَ فَقَالَ: «إِنَّهَا مُبَارَكَةٌ , إِنَّهَا طَعَامُ طُعْمٍ وَشِفَاءُ سُقْمٍ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَكْرِ إِلَّا رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ , وَلَا نَعْلَمُ رَوَاهُ عَنْ رَوْحٍ إِلَّا الْمُفَضَّلُ وَحَجَّاجُ بْنُ الشَّاعِرِ

حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے زم زم کا ذکر کیا اور فرمایا : بے شک وہ برکت والا ہے ، وہ کھاؤ تو کھانا ہے اور بیماری کی شفاء بھی ہے ۔ اس حدیث کو عبداللہ بن بکر سے صرف " روح بن اسلم " نے روایت کیا ہے اور ہمیں نہیں معلوم کہ اس حدیث کو روح سے مفضل اور حجاج بن الشاعر کے علاوہ کسی نے روایت کیا ہو۔

اَبِیْ ذَرٍّ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ← حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَکْرٍ الْمُزَنِيُّ ← رَوْحُ بْنُ أَسْلَمَ، ← أَبِي ← الْأَحْوَصُ بْنُ مُفَضَّلِ بْنِ غَسَّانَ الْغَلَابِيُّ الْقَاضِي أَبُو أُمَيَّةَ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 295

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ الْأَزْهَرُ · حديث 296

296 - حَدَّثَنَا أَزْهَرُ بْنُ زُفَرَ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أَسْلَمَ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الرُّعَيْنِيُّ , حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ أَبِي كَرِيمَةَ، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ قَزَعَةَ بْنِ يَحْيَى، عَنْ حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ الْفِهْرِيُّ قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «زُرْ غِبًّا تَزْدَدْ حُبًّا» لَا يُرْوَى عَنْ حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ أَزْهَرُ

حبیب بن مسلمہ فہری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : وقفے وقفے سے ملا کرو، اس سے محبت بڑھتی ہے ۔ یہ حدیث " حبیب بن مسلمہ فہری " سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ منقول ہے اور اس کو روایت کرنے میں " ازہر " منفرد ہیں ۔

حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ الْفِهْرِيِّ ← قَزَعَۃَ بْنِ یَحْیٰی ← مَكْحُولٌ ← سليمان بن أبي كريمة ← أَبُو أَسْلَمَ مُحَمَّدُ بْنُ مَخْلَدٍ الرُّعَيْنِيُّ ← أَزْهَرُ بْنُ زُفَرَ الْمِصْرِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 296

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ الْأَسْوَدُ · حديث 297

297 - حَدَّثَنَا الْأَسْوَدُ بْنُ مَرْوَانَ الْمَقَدِّيُّ، مِنْ أَهْلِ حِصْنِ مَقْدِيَةَ مِنْ عَمِلِ أَذْرِعَاتٍ مِنْ دِمَشْقَ , حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ابْنِ بِنْتِ شُرَحْبِيلَ الدِّمَشْقِيُّ , حَدَّثَنَا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى عَنْ صَدَقَةَ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ , عَنْ سُلَيْمَانَ الْكَاهِلِيِّ الْأَعْمَشِ , عَنْ أَبِي صَالِحٍ , عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْإِمَامُ ضَامِنٌ , وَالْمُؤَذِّنُ مُؤْتَمَنٌ , اللَّهُمَّ أَرْشِدِ الْأَئِمَّةَ , وَاغْفِرْ لِلْمُؤَذِّنِينَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَدَقَةَ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ إِلَّا سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى , وَلَا عَنْهُ إِلَّا سُلَيْمَانُ تَفَرَّدَ بِهِ الْأَسْوَدُ بْنُ مَرْوَانَ , وَكَانَ ثِقَةً وَهَكَذَا يَقُولُ ابْنُ بِنْتِ شُرَحْبِيلَ سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَى , وَيَقُولُ هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ سَعِيدُ بْنُ يَحْيَى اللَّخْمِيُّ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : امام ( نماز قائم کرنے کا ) ضامن ہے اورموذن صاحب امانت ( نماز کا انتظام کرنے والا ) ہے ، اے اللہ ائمہ کو ہدایت عطا فرما اور موذنین کی مغفرت فرما ۔ یہ حدیث صدقہ بن ابی عمران سے صرف " سعدان بن یحییٰ " نے روایت کی ہے اور " سعدان بن یحییٰ " سے صرف سلیمان نے روایت ی ہے اور ان سے روایت کرنےمیں " اسود بن مروان " منفرد ہیں ۔ آپ ثقہ تھے یہی بات بنت شرجیل کے بیٹے سعدان بن یحییٰ نے کی ہے اور ہشام بن عمار کہتے ہیں : وہ سعید بن یحییٰ لخمی ہیں ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← سُلَيْمَانَ الْكَاهِلِيِّ الْأَعْمَشِ ← صدقة بن أبي عمران ← سَعْدَانُ بْنُ يَحْيَی ← سليمان بن عبد الرحمن ابن بنت شرحبيل الدمشقي، ← الْأَسْوَدُ بْنُ مَرْوَانَ الْمَقَدِّيُّ، مِنْ أَهْلِ حِصْنِ مَقْدِيَةَ مِنْ عَمِلِ أَذْرِعَاتٍ مِنْ دِمَشْقَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 297

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ أَسْبَاطٌ · حديث 298

298 - حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ , عَنْ أَبِي سِنَانٍ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ , عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمَذَانِيِّ، عَنْ خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ الْعُذْرِيِّ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ قَتَلَهُ بَطْنُهُ لَمْ يُعَذَّبْ فِي قَبْرِهِ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمَذَانِيِّ إِلَّا أَبُو سِنَانٍ , وَلَا عَنْ أَبِي سِنَانٍ إِلَّا أَسْبَاطٌ تَفَرَّدَ بِهِ عُبَيْدُ بْنُ أَسْبَاطٍ

حضرت خالد بن عرفطہ العذری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو پیٹ کی بیماری میں فوت ہوا اس کو قبر میں عذاب نہیں دیا جائے گا۔ اس حدیث کو " ابو اسحاق الہمدانی " سے صرف ابو سنان نے روایت کیا ہے اور ابو سنان سے صرف اسباط نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " عبید بن اسباط " منفرد ہیں ۔

أَبِي سِنَانٍ إِلَّا أَسْبَاطٌ تَفَرَّدَ بِهِ عُبَيْدُ بْنُ أَسْبَاطٍ ← أَبِي إِسْحَاقَ الْهَمَذَانِيِّ إِلَّا أَبُو سِنَانٍ وَلَا ← «مَنْ قَتَلَهُ بَطْنُهُ لَمْ يُعَذَّبْ فِي قَبْرِهِ» لَمْ يَرْوِهِ ← رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← خَالِدِ بْنِ عُرْفُطَةَ الْعُذْرِيِّ ← أبي إسحاق الهمذاني ← أَبِي سِنَانٍ سَعِيدِ بْنِ سِنَانٍ ← جَدِّي أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ ← أَبِي ← أَسْبَاطُ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ أَسْبَاطِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْقُرَشِيُّ الْكُوفِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 298

chevron_left Previous
1…22232425
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter