Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْمَاعِيلُ · حديث 265

265 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الضَّبِّيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ فُرَافِصَةَ الْبَلْخِيُّ، حَدَّثَنَا الْخَلِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ الشَّهِيدِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكَرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُمَّ بَارِكْ لِأُمَّتِي فِي بُكُورِهَا» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حَبِيبٍ إِلَّا الْخَلِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا الْبَصْرِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ دَاوُدُ بْنُ حَمَّادٍ , وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي بَكَرَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

حضرت ابو بکرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے یوں دعا مانگی اے اللہ ! میری امت کے صبحوں میں برکت عطا فرما۔ اس حدیث کو " خلیل بن زکریا البصری " سے صرف " داؤد بن حماد " نے روایت کیا ہے اور " ابو بکرہ " سے یہ حدیث صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ۔

أَبِي بَكْرَةَ ← الْحَسَنِ، ← حَبِيبِ بْنِ الشَّهِيدِ ← الْخَلِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا ← دَاوُدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ فُرَافِصَةَ الْبَلْخِيُّ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الضَّبِّيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 265

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْمَاعِيلُ · حديث 266

266 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الْخَفَّافُ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ مُحَمَّدٍ الْجَارِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو شَاكِرٍ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ خَالِدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ أَبِي مَرْيَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ رُقَيْشِ الْأَنْصَارِيُّ، أَنَّهُ سَمِعَ خَالَهُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَبِي أَحْمَدَ بْنِ جَحْشٍ يَقُولُ: قَالَ عَلِيُّ بْنُ أَبِي طَالِبٍ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ: حَفِظْتُ لَكُمْ مِنْ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سِتًّا: «لَا طَلَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ نِكَاحٍ , وَلَا عَتَاقَ إِلَّا مِنْ بَعْدِ مُلْكٍ , وَلَا وَفَاءَ لِنَذْرٍ فِي مَعْصِيَةٍ , وَلَا يُتْمَ بَعْدَ احْتِلَامٍ , وَلَا صُمَاتَ يَوْمٍ إِلَى اللَّيْلِ , وَلَا وِصَالَ فِي الصِّيَامِ» قَالَ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ: عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي أَحْمَدَ بْنِ جَحْشٍ مِنْ كِبَارِ تَابِعِي أَهْلِ الْمَدِينَةِ قَدْ لَقِيَ عُمَرَ بْنَ الْخَطَّابِ وَهُوَ أَكْبَرُ مِنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ لَا يُرْوَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَحْمَدَ بْنِ جَحْشٍ وَهُوَ ابْنُ أَخِي زَيْنَبَ زَوْجِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ أَحْمَدُ بْنُ صَالِحٍ , وَلَا نَحْفَظُ لِعَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَحْمَدَ حَدِيثًا مُسْنَدًا غَيْرَ هَذَا

حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں تمہارے لئے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے 6 چیزیں یاد کی ہیں ۔ ٭ طلاق، نکاح کے بعد ہی ہو سکتی ہے ۔ ٭ آزادی، ملکیت کے بعد ہی ہو سکتی ہے ۔ ٭ گناہ پر مانی ہوئی نذر پوری نہیں کی جائے گی ۔ ٭ بالغ ہونے کے بعد کوئی یتیمی نہیں ۔ ٭ دن کا روزہ رات میں جاری نہیں رہے گا۔ ٭ بغیر سحری اور افطاری کئے مسلسل روزے نہیں رکھے جائیں گے۔ احمد بن صالح فرماتے ہیں : عبداللہ بن ابی احمد بن حجش اہل مدینہ میں سے ہیں ، کبار تابعین میں سے ہیں ، حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ سے ان کی ملاقات ہوئی ہے ، آپ سعید بن مسیب رضی اللہ عنہ سے بڑے ہیں ، عبداللہ بن ابی احمد بن حجش رضی اللہ عنہ ، رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی زوجہ محترمہ حضرت زینب رضی اللہ عنہ کے بھتیجے ہیں ، ان سے یہ روایت اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ، احمد بن صالح اس حدیث کو رویات کرنے میں منفرد ہیں ۔ اور ہماری معلومات میں " عبداللہ بن ابی احمد " کی اس کے علاوہ اور کوئی مسند حدیث نہیں ہے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 266

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْمَاعِيلُ · حديث 267

267 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ نُمَيْلٍ الْخَلَّالُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْغَاضِرِيُّ، عَنْ مَنْصُورِ بْنِ حَيَّانَ، عَنْ أَبِي حَيَّانَ الْأَسَدِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْوَالِبِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ " كَانَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةِ الْفَجْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ فِي الرَّكْعَةِ الْأُولَى بِ الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةِ , وَفِي الرَّكْعَةِ الثَّانِيَةِ هَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارٍ

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جمعہ کی فجر کی نماز میں پہلی رکعت میں سورۃ " الم تنزیل السجدہ " پڑھا کرتے تھے ، اور دوسری رکعت میں " ھل اتی علی الانسان " پڑھا کرتے تھے ۔ یہ حدیث حضرت علی رضی اللہ عنہ سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے اور " محمد بن بکار " اس حدیث کو روایت کرنے میں منفرد ہیں ۔

عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ، كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ: ← عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ الْوَالِبِيِّ ← أَبِي حَيَّانَ الْأَسَدِيِّ، ← مَنْصُورِ بْنِ حَيَّانَ، ← حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْغَاضِرِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ الرَّيَّانِ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ نُمَيْلٍ الْخَلَّالُ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 267

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْمَاعِيلُ · حديث 268

268 - حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ابْنُ أَخِي هَنَّادِ بْنِ السَّرِيِّ , حَدَّثَنَا قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ، حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ، عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي أَوْفَى: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ «صَلَّى عَلَى جِنَازَةٍ , فَكَبَّرَ عَلَيْهَا أَرْبَعًا» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي يَعْفُورٍ إِلَّا الْحَسَنُ بْنُ صَالِحٍ , وَلَا عَنِ الْحَسَنِ إِلَّا قَبِيصَةُ تَفَرَّدَ بِهِ السَّرِيُّ، وَأَبُو يَعْفُورٍ اسْمُهُ: وَاقِدٌ , وَيُقَالُ: وَقْدَانُ , وَهُوَ الْأَكْبَرُ، وَأَبُو يَعْفُورٍ الْأَصْغَرُ اسْمُهُ: عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُبَيْدِ بْنِ نِسْطَاسٍ , وَالْحَدِيثُ الْمَشْهُورُ الَّذِي رَوَاهُ أَبُو يَعْفُورٍ عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى قَالَ: غَزَوْنَا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ سَبْعَ غَزَوَاتٍ نَأْكُلُ فِيهِنَّ الْجَرَادَ لَمْ يَرْوِ أَبُو يَعْفُورِ بْنُ أَبِي يَحْيَى عَنِ ابْنِ أَبِي أَوْفَى إِلَّا هَذَيْنِ الْحَدِيثَيْنِ

حضرت عبداللہ بن ابی اوفیٰ رضی اللہ عنہ سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز جنازہ پڑھائی اور اس پر چار تکبیریں پڑھیں۔ اس حدیث کو ابو یعفور سے صرف " حسن ب صالح " نے روایت کیا ہے اور حسن سے صرف " قبیصہ " نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں سری منفرد ہیں۔ ابو یعفور کا نام " واقد " ہے ، ان کو وقدان بھی کہا جاتا ہے ۔ وہ بڑے ہیں اور ابو یعفور چھوٹے ہیں ان کا نام " عبدالرحمن بن عبید بن نسطاس " ہے ۔ اور وہ مشہور حدیث جس کو ابویعفور ابن ابی اوفیٰ کے حوالے سے بیان کرتے ہیں ۔ وہ یہ ہے کہ ہم نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ 7 غزوات میں شرکت کی ہے ، ہم نے ان میں ٹڈی ہی کھائی ہے ۔ اس حدیث کو " ابو یعفور بن ابی یحییٰ " نے " ابن ابی اوفیٰ " سے صرف یہی دو حدیثیں روایت کی ہیں۔

عَبْدِ اللہِ بْنِ اَبِیْ اَوْفٰی ← اَبِیْ یَعْفُورٍ، ← الْحَسَنِ بْنِ صَالِحٍ، ← قَبِيصَةُ بْنُ عُقْبَةَ، ← السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى ابْنُ أَخِي هَنَّادِ بْنِ السَّرِيِّ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْوَرَّاقُ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 268

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْمَاعِيلُ · حديث 269

269 - حَدَّثَنِي إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانٍ الشَّيْزَرِيُّ بِشَيْزَرَ، حَدَّثَنَا أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ الْحِمْصِيُّ , حَدَّثَنَا بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، عَنْ مَكْحُولٍ، عَنْ زِيَادِ ابْنِ جَارِيَةَ، عَنْ حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ «نَفَلَ فِي الْبَدَاءَةِ الرُّبُعَ , وَفِي الرَّجْعَةِ الثُّلُثَ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا بَقِيَّةُ

حبیب بن مسلمہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے مال غنیمت تقسیم فرمایا، پہلی مرتبہ چوتھا، چوتھا حصہ عطا فرمایا، دوبارہ تیسرا تیسرا حصہ دیا۔ اس حدیث کو اوزاعی سے صرف " بقیہ " نے روایت کیا ہے ۔

حَبِيبِ بْنِ مَسْلَمَةَ ← زِيَادِ ابْنِ جَارِيَةَ، ← مَكْحُولٌ ← سُلَيْمَانَ بْنِ مُوسَى، ← الْأَوْزَاعِيُّ وَسَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ← بَقِيَّةُ بْنُ الْوَلِيدِ ← أَبُو عُتْبَةَ أَحْمَدُ بْنُ الْفَرَجِ الْحِمْصِيُّ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سِنَانٍ الشَّيْزَرِيُّ بِشَيْزَرَ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 269

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْمَاعِيلُ · حديث 270

270 - حَدَّثَنَا أَبُو عَلِيٍّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الطَّحَّانُ الْعَسْقَلَانِيُّ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الطِّهْرَانِيُّ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عَبْدَوَيْهِ الرَّازِيُّ السِّنْدِيُّ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ نُذَيْرٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: أَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِعَضَلَةِ سَاقِي , فَقَالَ: «هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ , وَلَا حَقَّ لِلْإِزَارِ تَحْتَ الْكَعْبَيْنِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُطَرِّفِ إِلَّا عُمَرُ بْنُ أَبِي قَيْسٍ , وَلَا عَنْ عَمْرٍو إِلَّا سَهْلٌ تَفَرَّدَ بِهِ الطِّهْرَانِيُّ

حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے میری پنڈلی کا پٹھا پکڑ کر فرمایا: ازار کی یہ جگہ ہے ۔ ٹخنوں سے نیچے ازار کا کوئی حق نہیں ہے ۔ اس حدیث کو مطرف سے صرف " عمر بن ابی قیس " نے روایت کیا ہے ، عمرو سے صرف " سہل " نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں طہرانی منفرد ہے ۔

عَمْرٍو إِلَّا سَهْلٌ تَفَرَّدَ بِهِ الطِّهْرَانِيُّ ← مُطَرِّفِ إِلَّا عُمَرُ بْنُ أَبِي قَيْسٍ وَلَا ← «هَذَا مَوْضِعُ الْإِزَارِ وَلَا حَقَّ لِلْإِزَارِ تَحْتَ الْكَعْبَيْنِ» لَمْ يَرْوِهِ ← أَخَذَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِعَضَلَةِ سَاقِي ← حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ ← مُسْلِمِ بْنِ نَذِيرٍ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← مُطَرِّفُ بْنُ طَرِيفٍ ← عَمْرُو بْنُ أَبِي قَيْسٍ ← سَهْلُ بْنُ عَبْدَوَيْهِ الرَّازِيُّ السِّنْدِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ حَمَّادٍ الطِّهْرَانِيُّ، ← أَبُو عَلِيٍّ إِسْمَاعِيلُ بْنُ الْحَسَنِ الطَّحَّانُ الْعَسْقَلَانِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 270

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 271

271 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الدَّبَرِيُّ، أَخْبَرَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ، حَدَّثَنَا مَعْمَرٌ، عَنْ مَنْصُورٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ تَعَالَى عَنْهُمَا قَالَ: «كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا سَجَدَ جَافَى حَتَّى يُرَى بَيَاضُ إِبِطَيْهِ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَنْصُورٍ إِلَّا مَعْمَرٌ , وَلَا يُرْوَى عَنْ جَابِرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم جب سجدہ کرتے تھے تو بازو اتنے کھلے رکھتے تھے کی آپ کی بغلوں کی سفیدی دکھائی دیتی تھی ۔ اس حدیث کو منصور سے صرف " معمر " نے روایت کیا ہے اور جابر سے یہ حدیث صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 271

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 272

272 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْقَطَّانُ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ، حَدَّثَنَا أَبُو غَسَّانَ مُحَمَّدُ بْنُ مُطَرِّفٍ , حَدَّثَنِي زَيْدُ بْنُ أَسْلَمَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، قَالَ: قُدِمَ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِسَبْيٍ , فَإِذَا امْرَأَةٌ مِنَ السَّبْيِ تَسْعَى إِذَا وَجَدَتْ صَبِيًّا فِي السَّبْيِ فَأَخَذَتْهُ , فَأَلْصَقَتْهُ بِبَطْنِهَا وَأَرْضَعَتْهُ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أَتَرَوْنَ هَذِهِ الْمَرْأَةَ طَارِحَةً وَلَدَهَا فِي النَّارِ؟» قُلْنَا: لَا وَاللَّهِ , وَهِيَ تَقْدِرُ عَلَى أَنْ لَا تَطْرَحَهُ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ أَرْحَمُ بِعِبَادِهِ مِنْ هَذِهِ الْمَرْأَةِ بِوَلَدِهَا» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ زَيْدِ بْنِ أَسْلَمَ إِلَّا أَبُو غَسَّانُ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي مَرْيَمَ , وَلَا يُرْوَى عَنْ عُمَرَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

حضرت عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بار گاہ میں کچھ قیدی پیش کئے گئے ، قیدیوں میں سے ایک عورت اچانک دوڑتی ہوئی آئی اور اس بچھے کو پکڑ کر اپنے سینے سے لگایا اور اس کو دودھ پلانے لگ گئی ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : تم اس عورت کو دیکھ رہے ہو؟ کیا یہ عورت اپنے بچے کا آگ میں جلنا گوار کر سکتی ہے ؟ ہم نے کہا: اللہ کی قسم ! ہر گز نہیں ۔ یہ کسی صورت بھی اس کو آگ میں نہیں گرنے دے گی ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : یہ عورت اپنے اس بچے پر جتنا رحم کر رہی ہے اللہ تعالیٰ اپنے بندوں پر اس سے بھی زیادہ رحیم ہے ۔ اس حدیث کو زید بن اسلم سے صرف " ابوغسان " نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " ابن ابی مریم " منفرد ہیں اور حضرت عمر سے یہ حدیث صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 272

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 273

273 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ خَالَوَيْهِ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَحْرِ بْنِ بَرِّيٍّ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ الصَّنْعَانِيُّ، أَخْبَرَنَا مَعْمَرٌ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، وَسُلَيْمَانُ التَّيْمِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ " نَظَرَ قِبَلَ الْعِرَاقِ وَالشَّامِ وَالْيَمَنِ , فَقَالَ: «اللَّهُمَّ , أَقْبِلْ بِقُلُوبِهِمْ عَلَى طَاعَتِكَ , وَحُطَّ مِنْ وَرَائِهِمْ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ التَّيْمِيِّ إِلَّا مَعْمَرٌ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا هِشَامُ بْنُ يُوسُفَ الْقَاضِي تَفَرَّدَ بِهِ عَنْهُ عَلِيُّ بْنُ بَحْرٍ , وَرَوَى أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ عَنْ عَلِيِّ بْنِ بَحْرٍ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے عراق، شام اور یمن کی جانب دیکھا اور یوں دعا مانگی " اے اللہ ان کے دلوں کو اپنی عبادت میں قبول فرما اور ان کے سابقہ گناہوں کو معاف فرمایا " اس حدیث کو تیمی سے صرف " معمر " نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف " ہشام بن یوسف " نے روایت کیا ہے ان سے روایت کرنے میں " علی بن بحر " منفرد ہیں ۔ اور امام احمد بن حنبل نے " علی بن بحر " سے اس حدیث کو روایت کیا ہے ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ وَسُلَيْمَانَ التَّيْمِيِّ ← مَعْمَرٌ، ← هشام بن يوسف الصنعاني، ← عَلِيُّ بْنُ بَحْرِ بْنِ بَرِّيٍّ ← إِسْحَاقُ بْنُ خَالَوَيْهِ الْوَاسِطِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 273

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 274

274 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ خَلَفٍ الْمَرْوَزِيُّ، بِبَغْدَادَ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الْمُسَيَّبِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ، عَنْ هِشَامِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُبَيْبٍ الْجُهَنِيِّ , عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِذَا عَرَفَ الْغُلَامُ يَمِينَهُ مِنْ شِمَالِهِ , فَمُرُوهُ بِالصَّلَاةِ» ، لَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ خُبَيْبٍ، وَلَهُ صُحْبَةٌ، إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ

معاذ بن عبداللہ بن خبیب الجہنی اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب بچے کو دائیں بائیں کہ پہچان ہو جائے تو اس کو نماز کا حکم دینا شروع کر دو۔ یہ حدیث عبداللہ بن خبیب سے اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ، آپ صحابی رسول ہیں ۔ ان سے روایت کرنے میں عبداللہ بن نافع منفرد ہیں۔

أَبِيهِ ← مُعَاذَ بْنَ عَبْدِ اللهِ بْنِ خُبَيْبٍ الْجُهَنِيَّ ← هِشَامُ بْنُ سَعْدٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ نَافِعٍ الصَّائِغُ ← مُحَمَّدُ بْنُ اِسْحَاقَ الْمُسَیَّبِیُّ ← إِسْحَاقُ بْنُ خَلَفٍ الْمَرْوَزِيُّ، بِبَغْدَادَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 274

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 275

275 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ أَبِي حَسَّانَ الْأَنْمَاطِيُّ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَسْرُوقٍ الْكِنْدِيُّ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُمَيْعٍ، عَنْ أَبِي الطُّفَيْلِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «مَنْ أَخَذَ شِبْرًا مِنَ الْأَرْضِ بِغَيْرِ حَقٍّ طُوِّقَهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مِنْ سَبْعِ أَرَضِينَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي طُفَيْلٍ عَامِرِ بْنِ وَاثِلَةَ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْرُوقٍ

سعید بن زید بن عمر وبن نفیل سے مروی ہے کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے ایک بالشت بھر زمین نا حق ہتھیائی ، قیامت کے دن ساتوں زمینیں طوق با کر اس کے گلے میں ڈال دی جائیں گی۔ اس حدیث کو " ابو طفیل عامر بن واثلہ " سے صرف " ولید بن عبداللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں " محمد بن مسروق " منفرد ہیں ۔

سَعِيدِ بْنِ زَيْدِ بْنِ عَمْرِو بْنِ نُفَيْلٍ، ← أَبِي الطُّفَيْلِ، ← الْوَلِيدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جُمَيْعٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ مَسْرُوقٍ الْكِنْدِيُّ الْكُوفِيُّ، ← هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ← إسحاق بن إبراهيم بن أبي حسان الأنماطي

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 275

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِسْحَاقُ · حديث 276

276 - حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ التُّسْتَرِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ، عَنْ صَدَقَةَ بْنِ أَبِي عِمْرَانَ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ مُضَرِّسٍ الطَّائِيِّ قَالَ: " أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْمَوْقِفِ بِجَمْعٍ , فَقُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , أَقْبَلْتُ مِنْ جَبَلِ طَيِّئٍ , فَأَكْلَلْتُ نَفْسِي , وَأَتْعَبْتُ رَاحِلَتِي , فَوَاللَّهِ مَا تَرَكْتُ حَبْلًا إِلَّا وَقَدْ وَقَفْتُ عَلَيْهِ , فَهَلْ لِي مِنْ حَجٍّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ صَلَّى مَعَنَا هَذِهِ الصَّلَاةَ , وَقَدْ أَتَى عَرَفَةَ لَيْلًا أَوْ نَهَارًا فَقَدْ قَضَى تَفَثَهُ وَتَمَّ حَجَّهُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَدَقَةَ إِلَّا ابْنُ بَزِيعٍ , وَقَوْلُهُ حَبْلًا , الْحَبْلُ هُوَ الْجَبَلُ الصَّغِيرُ

حضرت عروہ بن مضرس الطائی فرماتے ہیں : میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوا، اس وقت آپ مزولفہ میں قیام پذیر تھے، میں نے عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں کوہ طے سے آیا ہوں ، میں خود بھی تھک گیا ہوں اور میری سواری بھی تھک گئی ہے ۔ یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں نے ہر چھوٹے سے چھوٹے پہاڑ پر وقوف کیا ہے ، کیا میرا حج ہو گیا ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : جس نے ہمارے ساتھ یہ نماز پڑھ لی اور دن یا رات میں عرفہ میں آ گیا ، اس کے احرام کے کام پورے ہو گئے اور اس کا حج مکمل ہو گیا ہے ۔ اس حدیث کو صدقہ سے صرف " ابن بزیع " نے روایت کیا ہے ۔ اور حدیث کے اندر " حبل " کا لفظ آیا ہے اس کا مطلب ہے " چھوٹا پہاڑ "

أَتَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَهُوَ بِالْمَوْقِفِ بِجَمْعٍ فَقُلْتُ: ← عُرْوَةُ بْنُ مُضَرِّسٍ الطَّائِيُّ ← الشَّعْبِيِّ، ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← صدقة بن أبي عمران ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ بَزِيعٍ، ← يَحْيَى بْنُ غَيْلَانَ، ← إِسْحَاقُ بْنُ دَاوُدَ الصَّوَّافُ التُّسْتَرِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 276

chevron_left Previous
1…22232425
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter