Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ · حديث 229

229 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَرْوَانَ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَعْرُوفٍ الْخَيَّاطُ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعِ، عَنْ حُرَيْثِ بْنِ السَّائِبِ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ وُلِدَ لَهُ غُلَامٌ فَلْيَعِقَّ عَنْهُ مِنَ الْإِبِلِ أَوِ الْبَقَرِ أَوِ الْغَنَمِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حُرَيْثٍ إِلَّا مَسْعَدَةُ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَعْرُوفٍ

ابراہیم بن احمد بن مروان الواسطی سے مروی حدیث :حضرت انس بن مالک رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس کے ہاں بچہ پیدا ہو اس کو چاہئے کہ اس کی جانب سے اونٹ گائے یا بکری کا عقیقہ کرے ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← الْحَسَنِ، ← حُرَيْثٌ بْنِ السَّائِبَ ← مَسْعَدَةُ بْنُ الْيَسَعِ، ← عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ مَعْرُوفٍ الْخَيَّاطُ الْوَاسِطِيُّ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ مَرْوَانَ الْوَاسِطِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 229

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ · حديث 230

230 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمٍ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ أَبِي جَمِيلٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَمَاعَةَ، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ أَنَّهَا أَتَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَتْ: إِنَّهَا تُسْتَحَاضُ فَزَعَمَتْ أَنَّهُ قَالَ: «ذَلِكَ عِرْقٌ , فَإِذَا أَقْبَلَتِ الْحَيْضَةُ , فَدَعِي الصَّلَاةَ , فَإِذَا أَدْبَرَتْ فَاغْتَسِلِي وَاغْسِلِي عَنْكِ الدَّمَ , ثُمَّ صَلِّي» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا ابْنُ سَمَاعَةَ، تَفَرَّدَ بِهِ عِمْرَانُ بْنُ أَبِي جَمِيلٍ وَفَاطِمَةُ بِنْتُ قَيْسٍ هَذِهِ هِيَ فَاطِمَةُ بِنْتُ أَبِي حُبَيْشٍ , وَاسْمُ أَبِي حُبَيْشٍ: قَيْسٌ، وَلَيْسَتْ بِفَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ الْفِهْرِيَّةِ الَّتِي رَوَتْ قِصَّةَ طَلَاقِهَا

ابراہیم بن دحیم الدمشقی سے مروی حدیث:حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ حضور نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں آئی اور عرض کی مجھے استخاضہ کی شکایت ہے ان کا گمان ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ان کو جواب یہ ارشاد فرمایا آج کے دن آئے تو نماز چھوڑ دو وہ دن چلے جائیں تو غسل کرو خون دھو لو اور نماز پڑھو ‘‘ ۔ْاس حدیث کو ’’اوزاعیی‘‘ سے صرف ابن سماعہ نے روایت کیا ہے اور اس کو روایت کرنے میں عمران بن ابی جمیل منفرد ہے اور یہ جو فاطمہ بنت قیس ہیں یہ فاطمہ بنت ابی حبیش ہی ہیں۔ابو حبیش کا نام ہی ’’قیس ‘‘ہے ۔یہ ’’فاطمہ بنت قیس فہریہ ‘‘ نہیں ہیں۔ جنہوں نے اپنی طلاق والا قصہ روایت کیا ہے ۔

فَاطِمَةَ بِنْتِ قَيْسٍ، ← أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ← الْاَوْزَاعِیُّ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَمَاعَةَ ← عِمْرَانُ بْنُ أَبِي جَمِيلٍ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ دُحَيْمِ الدِّمَشْقِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 230

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ · حديث 231

231 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْدَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، حَدَّثَنَا أَشْهَلُ بْنُ حَاتِمٍ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدِ بْنِ رَبَاحٍ، عَنْ أَبِي السَّوَّارِ الْعَدَوِيِّ، عَنْ عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «الْحَيَاءُ خَيْرٌ كُلُّهُ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قُرَّةَ بْنِ خَالِدٍ السَّدُوسِيِّ إِلَّا أَشْهَلُ بْنُ حَاتِمٍ، تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ وَهْبٍ أَبُو السَّوَّارِ مِنْ خِيَارِ الْمُسْلِمِينَ مِنْ كُبَراءِ تَابِعِي الْبَصْرَةِ حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَلَّامٍ الْجُمَحِيُّ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْقَاهِرِ بْنُ السَّرِيِّ قَالَ: " اخْتَفَى رَجُلٌ عِنْدَ أَبِي السَّوَّارِ الْعَدَوِيِّ زَمَنَ الْحَجَّاجِ بْنِ يُوسُفَ , فَقِيلَ لِلْحَجَّاجِ: إِنَّهِ عِنْدَ أَبِي السَّوَّارِ , فَبَعَثَ إِلَيْهِ الْحَجَّاجُ , فَأَحْضَرَهُ فَقَالَ لَهُ: الرَّجُلُ الَّذُي عِنْدِكَ , فَقَالَ: لَيْسَ عِنْدِي , فَقَالَ: وَإِلَّا أُمُّ السَّوَّارِ طَالِقٌ يَعْنِي امْرَأَةَ أَبِي السَّوَّارِ , فَقَالَ: مَا خَرَجْتُ مِنْ عِنْدِهَا وَأَنَا أَنْوِي طَلَاقَهَا , فَقَالَ: وَإِلَّا أَنْتَ بَرِيءٌ مِنَ الْإِسْلَامِ قَالَ: فَإِلَى أَيْنَ أَذْهَبُ فَخَلَّى سَبِيلَهُ "

ابراہیم بن عبداللہ بن معدان الاصبہانی سے مروی حدیث : حضرت عمران بن حصین رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : حیا ء سب کا سب خیر ہی ہے ۔اس حدیث کو ’’قرہ بن خالد السدوسی ‘‘سے اشہل بن حاتم کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا اور ان سے روایت کرنے میں ابن وہب منفرد ہیں ۔ابو السوار خیار المسلمین میں سے ہیں۔اور بصرہ کے کبار تابعین میں سے ہیں ۔ ابو خلیفہ الفضل بن الحباب محمد بن سلام الحجمی کے واسطے سے عبدالقاہر بن السری کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ حجاج بن یوسف کے زمانے میں ایک آدمی ابو السوار العدوی کے باہر آ کر چھپ گیا حجاج کو بتایا گیا کہ وہ آدمی ابوالسوار کے پاس ہے ۔ حجاج نے ابو السوار کی جانب آدمی بھیج کر ان کو اپنے پاس بلوایا اور کہا وہ آدمی آپ کے پاس ہے؟ آپ نے فرمایا میرے پاس نہیں ہے حجاج نے کہا اگر وہ تیرے پاس ہوا تو ا م سوار یعنی ابو کی بیوی کو طلاق ۔ابو السوار کہتے ہیں کہ میں نے وہاں سے نکلنے سے پہلے ہی اپنی بیوی کو طلاق دینے کی نیت کرلی تھی لیکن اس نے کہا اگر وہ تیرے پاس ہوا تو تو اسلام سے بری ہے ؟ آپ فرماتے ہیں میں نے سوچا اب میں کدھر جاؤں پس میں نے اس کا راستہ چھوڑ دیا اور وہ آدمی ان کے حوالے کر دیا ۔

عِمْرَانَ بْنِ الْحُصَيْنِ: ← أَبِي السَّوَّارِ الْعَدَوِيِّ ← قُرَّةَ بْنِ خَالِدِ بْنِ رَبَاحٍ، ← أَشْهَلُ بْنُ حَاتِمٍ ← عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ ← أَحْمَدُ بْنُ سَعِيدٍ الْهَمْدَانِيُّ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَعْدَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 231

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ · حديث 232

232 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْغَزَالِيُّ الْبَصْرِيُّ الْمُعَدِّلُ، حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ أَسْلَمَ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ، أَنْبَأَنَا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، عَنْ عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِنِّي لَأَسْتَغْفِرُ اللَّهَ فِي الْيَوْمِ , وَأَتُوبُ إِلَيْهِ فِي كُلِّ يَوْمٍ مِائَةَ مَرَّةٍ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ تَفَرَّدَ بِهِ النَّضْرُ

ابراہیم بن محمد الغزالی البصری المعدل سے مروی حدیث : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میں ایک دن میں سو مرتبہ اللہ تعالی کی بارگاہ میں استغفار اور توبہ کرتا ہوں ہو اس حدیث کو عا صم سے صرف حماد بن سلمہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں نضر منفرد ہیں۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← عَاصِمِ ابْنِ بَهْدَلَةَ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← النَّضْرُ بْنُ شُمَيْلٍ ← خَلَّادُ بْنُ أَسْلَمَ الْمَرْوَزِيُّ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْغَزَالِيُّ الْبَصْرِيُّ الْمُعَدِّلُ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 232

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ · حديث 233

233 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ النَّصِيبِيُّ، حَدَّثَنَا مَيْمُونُ بْنُ الْأَصْبَعِ، حَدَّثَنَا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، حَدَّثَنَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ، عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ كَعْبِ بْنِ عُجْرَةَ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , هَذَا السَّلَامُ عَلَيْكَ قَدْ عَرَفْنَاهُ , فَكَيْفَ الصَّلَاةُ عَلَيْكَ؟ فَقَالَ: " قُولُوا: اللَّهُمَّ , صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ , وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ؛ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ إِلَّا مِسْعَرٌ , وَلَا عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ , تَفَرَّدَ بِهِ مَيْمُونُ بْنُ الْأَصْبَغِ , وَلَا كَتَبْنَاهُ إِلَّا عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ

ابراہیم بن عبد اللہ بن ابراہیم النصیبی سے مروی حدیث: حضرت کعب بن عجرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں ایک آدمی نے عرض کی یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم پر سلام بھیجنے کا طریقہ تو ہم سیکھ چکے ہیں آپ پر درود کیسے بھیجیں آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا یوں پڑھا کرو۔ " اللَّهُمَّ , صَلِّ عَلَى مُحَمَّدٍ , وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا صَلَّيْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ؛ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ، اللَّهُمَّ بَارِكْ عَلَى مُحَمَّدٍ وَعَلَى آلِ مُحَمَّدٍ كَمَا بَارَكْتَ عَلَى إِبْرَاهِيمَ إِنَّكَ حَمِيدٌ مَجِيدٌ ".اس حدیث کو سلمہ بن کہیل سے مسعر کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا اور مسعر سے ابو بکر الحنفی کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا اور ان سے روایت کرنے میں میمون بن العاص الاصبغ منفرد ہیں۔اور ہم نے یہ حدیث صرف ابراہیم بن عبداللہ سے روایت کی ہے ۔

رَجُلٌ: ← کَعْبِ بْنِ عُجْرَۃَ ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى ← سَلَمَةَ بْنِ كُهَيْلٍ، ← مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ← أَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ، ← مَيْمُونُ بْنُ الْأُصْبَعِ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ النَّصِيبِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 233

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ · حديث 234

234 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى النُّورِيُّ، بِبَغْدَادَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ يَحْيَى الدَّيْبُلِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو زُهَيْرٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ، حَدَّثَنَا جَابِرُ بْنُ يَحْيَى الْحَضْرَمِيُّ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْأَغَرِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ قَالَا: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ قَالَ عِنْدَ مَوْتِهِ: لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ , وَاللَّهُ أَكْبَرُ , وَلَا حَوْلَ وَلَا قُوَّةَ إِلَّا بِاللَّهِ , لَمْ تَطْعَمْهُ النَّارُ أَبَدًا "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ جَابِرِ بْنِ يَحْيَى الْحَضْرَمِيِّ الْكُوفِيِّ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَحْيَى

ابراہیم بن موسی النور ی سے مروی حدیث: حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ تعالی عنہ اور حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس شخص نے مرتے وقت’’ لا الہ الااللہ و اللہ اکبرم ولا حولہ ولا قوۃ الا با اللہ ‘‘ پڑھا اس کو آگ کبھی نہیں چھوئے گی۔ اس حدیث کو جابر بن یحیی الحضری الکوفی سے عبدالرحمن بن مغررا کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبدالرحمن بن یحییٰ منفرد ہیں۔

أَبِي سَعِيدٍ، وَأَبِي هُرَيْرَةَ، ← الْأَغَرِّ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← جَابِرُ بْنُ يَحْيَى الْحَضْرَمِيُّ، ← أَبُو زُهَيْرٍ عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ مَغْرَاءَ، ← عَبْدُ الرَّحِيمِ بْنُ يَحْيَى الدَّيْبُلِيُّ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُوسَى النُّورِيُّ، بِبَغْدَادَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 234

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ · حديث 235

235 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَيُّوبَ الْوَاسِطِيُّ الْمُعَدِّلُ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، حَدَّثَنَا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، أَنَّ فَاطِمَةَ بِنْتَ قَيْسٍ سَأَلَتْ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ عَنِ الْمُسْتَحَاضَةِ فَقَالَ: «تَقْعُدُ أَيَّامَ أَقْرَائِهَا , ثُمَّ تَغْتَسِلُ عِنْدَ كُلِّ طُهْرٍ , ثُمَّ تَحْتَشِي , وَتُصَلِّي» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجِ إِلَّا جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ

ابراہیم بن ایوب الواسطی المعدل سے مروی حدیث :حضرت جابر رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ حضرت فاطمہ بنت قیس رضی اللہ تعالی عنہ نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے مستحاضہ عورت کے بارے میں مسئلہ دریافت کیا آپ صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم نے فرمایا حیض کے ایام میں وہ نماز چھوڑ دے پھر ہر طہر کے مطابق ایام میں غسل کرے پھر خون روکنے کے لیے کوئی کپڑا وغیرہ رکھ لے اور نماز پڑھے

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← جَعْفَرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← وَهْبُ بْنُ بَقِيَّةَ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَيُّوبَ الْوَاسِطِيُّ الْمُعَدِّلُ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 235

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ · حديث 236

236 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُفَرِّجٍ الْبَلَدِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْزُوقٍ، عَنْ عُمَرَ بْنِ مُحَمَّدِ بْنِ صُهْبَانَ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ، عَنْ أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِنْ يَكُنْ شَيْءٌ يُطْلَبُ بِهِ الدَّوَاءُ , وَيَنْفَعُ مِنَ الدَّاءِ , فَإِنَّ الْحِجَامَةَ تَنْفَعُ مِنَ الدَّاءِ , فَاحْتَجِمُوا فِي سَبْعَ عَشْرَةَ , أَوْ تِسْعَ عَشْرَةَ , أَوْ إِحْدَى وَعِشْرِينَ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَفْوَانَ إِلَّا عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدٍ , وَلَا عَنْ عُمَرَ إِلَّا عُمَرُ بْنُ مَرْزُوقٍ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ

ابراہیم بن مفرج البلدی سے مروی حدیث : حضرت ابوہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر کوئی چیز ایسی ہے جس سے دوائی بنا سکتی ہے اور بیماری سے چھٹکارا حاصل کیا جا سکتا ہے تو وہ’’ حجامت ‘‘ ہے یہ بیماری سے شفا دیتی ہے۔۱۷،۱۹یا بارہ تاریخ کو حجامت کروایا کرو ۔ اس حدیث کو ’’صفو ان ‘‘سے ’’عمرو بن محمد ‘‘کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا اور عمر سے عمر بن مرزوق کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا اور ان سے روایت کرنے میں محمد بن عبد اللہ بن عمار گل موصلی منفرد ہیں۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي سَلَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ، ← عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ صُهْبَانَ، ← عُمَرُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ مَرْزُوقٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْمُوصِلِيُّ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُفَرِّجٍ الْبَلَدِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 236

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ · حديث 237

237 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنَا مُسْلِمُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَزْدِيُّ، حَدَّثَنَا السَّرِيُّ بْنُ يَحْيَى قَالَ: قِالَ مُحَمَّدُ بْنُ سِيرُينَ: «أَنْفَعُ الْحِجَامَةِ مَا كَانَ فِي نُقْصَانِ الشَّهْرِ» حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَيُّوبَ الطَّبَرِيُّ بِبَغْدَادَ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكَرْخِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ الْمَخْزُومِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنْ تَلْبِيَةَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَتْ: «لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ , لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ , إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ , وَالْمُلْكَ , لَا شَرِيكَ لَكَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَجْلَانَ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زُبَالَةَ

محمد بن سیرین فرماتے ہیں پچھنے لگوانے کا بہترین وقت وہ ہے جب مہینہ کم ہونا شروع ہو جائے ۔ابراہیم بن ایوب الطبری سے مروی حدیث : حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ تعالی عنہ سے مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کا تلبیہ یہ تھا."«لَبَّيْكَ اللَّهُمَّ لَبَّيْكَ , لَبَّيْكَ لَا شَرِيكَ لَكَ لَبَّيْكَ , إِنَّ الْحَمْدَ وَالنِّعْمَةَ لَكَ , وَالْمُلْكَ , لَا شَرِيكَ لَكَ»". اس حدیث کو عبداللہ بن عجلان سے صرف محمد بن الحسن بن زبالہ نے روایت کیا ہے ۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← أَبِيهِ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ زَبَالَةَ الْمَخْزُومِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ الْوَلِيدِ الْكَرْخِيُّ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَيُّوبَ الطَّبَرِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ سِيرُينَ: «أَنْفَعُ الْحِجَامَةِ مَا كَانَ فِي نُقْصَانِ الشَّهْرِ» ← السَّرِيِّ بْنِ يَحْيَی ← مسلم بن إبراهيم الأزدي ← عَلِيُّ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 237

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ · حديث 238

238 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرَفَةَ الْأَنْبَارِيُّ، بِالْأَنْبَارِ , حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، حَدَّثَنَا الصَّبِيُّ بْنُ الْأَشْعَثِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ، عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ قَالَ: اسْتَأْذَنَ عَمَّارٌ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , فَقَالَ: «مَرْحَبًا بِالطَّيِّبِ الْمُطَيَّبِ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الصَّبِيِّ إِلَّا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ

ابراہیم بن محمد بن عرفہ الانباری سے مروی حدیث : حضرت علی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں : حضرت عمار رضی اللہ تعالی عنہ نے نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہونے کی اجازت مانگی تو آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا عمدہ اور خوشبو دار شخص کو خوش آمدید۔ اس حدیث کو سبھی سے صرف سوید بن سعید نے روایت کیا ہے ۔

الصَّبِيِّ إِلَّا سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ← «مَرْحَبًا بِالطَّيِّبِ الْمُطَيَّبِ» لَمْ يَرْوِهِ ← اسْتَأْذَنَ عَمَّارٌ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ← عَلِيٍّ کَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ ← هَانِئِ بْنِ هَانِئٍ، ← أَبِي إِسْحَاقَ ← الصُّبَيُّ بْنُ الْأَشْعَثِ، ← سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَرَفَةَ الْأَنْبَارِيُّ، بِالْأَنْبَارِ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 238

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ · حديث 239

239 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ الْكَلَابِذِيُّ النَّحْوِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو حَاتِمٍ السِّجِسْتَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو جَابِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ , حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ هُشَيْمٍ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي خَالِدٍ، عَنْ قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ قَالَ: «مَا حَجَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مُنْذُ أَسْلَمْتُ , وَلَا رَآنِي إِلَّا تَبَسَّمَ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا أَبُو جَابِرٍ

ابراہیم بن حمید الکلاہذی النحوی البصری سے مروی حدیث : حضرت جریر بن عبداللہ البجلی رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں میں جب سے مسلمان ہوا ہوں تب سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے کبھی بھی ڈانٹا نہیں اور آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے جب بھی میری جانب دیکھا مسکراتے ہوئے ہیں دیکھا اس حدیث کو شعبہ سے صرف ابو جعفر نے روایت کیا ہے ۔

شُعْبَةَ إِلَّا أَبُو جَابِرٍ ← «مَا حَجَبَنِي رَسُولُ اللَّهِ مُنْذُ أَسْلَمْتُ وَلَا رَآنِي إِلَّا تَبَسَّمَ» لَمْ يَرْوِهِ ← جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ البَجَلِيِّ ← قَيْسِ بْنِ أَبِي حَازِمٍ2 ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَبِي1 خَالِدٍ ← هُشَيْمٌ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو جَابِرٍ مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ ← سَهْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو حَاتِمٍ السِّجِسْتَانِيُّ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ الْكَلَابِذِيُّ النَّحْوِيُّ الْبَصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 239

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْأَلِفِ ‹ بَابُ مَنِ اسْمُهُ إِبْرَاهِيمُ · حديث 240

240 - حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ إِسْحَاقَ الْقَاضِي، حَدَّثَنَا أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَى , حَدَّثَنَا أَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «لَا تُنْكَحُ الْمَرْأَةُ عَلَى عَمَّتِهَا , وَلَا عَلَى خَالَتِهَا» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ إِلَّا أَغْلَبُ، تَفَرَّدَ بِهِ زِيَادَةُ بْنُ يَحْيَى

ابراہیم بن حماد بن اسحاق القاضی سے مروی حدیث: حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ تعالی عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اس عورت کے ساتھ شادی نہ کی جائے جس کی پھوپھی یا خالہ نکاح میں ہوں۔ اس حدیث کو یونس بن عبید سے صرف اغلب نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں زیادہ بن یحیی منفرد ہیں۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ← أَغْلَبُ بْنُ تَمِيمٍ، ← أَبُو الْخَطَّابِ زِيَادُ بْنُ يَحْيَی ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ إِسْحَاقَ الْقَاضِي،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 240

chevron_left Previous
1…192021…25
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter