1176 - حَدَّثَنَا أَبُو هِنْدَ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُجْرِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيُّ الْكُوفِيُّ , حَدَّثَنِي عَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ حُجْرِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ , حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ، عَنْ أَبِيهِ عَبْدِ الْجَبَّارِ، عَنْ أُمِّهِ أُمِّ يَحْيَى، عَنْ وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ قَالَ: لَمَّا بَلَغَنَا ظُهُورُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَرَجْتُ وَافِدًا عَنْ قَوْمِي حَتَّى قَدِمْتُ الْمَدِينَةَ , فَلَقِيتُ أَصْحَابَهُ قَبْلَ لِقَائِهِ , فَقَالُوا: قَدْ بَشَّرَنَا بِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ مِنْ قَبْلَ أَنْ تَقْدَمَ عَلَيْنَا بِثَلَاثَةِ أَيَّامٍ , فَقَالَ: «قَدْ جَاءَكُمْ وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ» , ثُمَّ لَقِيتُهُ عَلَيْهِ السَّلَامُ , فَرَحَّبَ بِي , وَأَدْنَى مَجْلِسِي , وَبَسَطَ لِي رِدَاءَهُ , فَأَجْلَسَنِي عَلَيْهِ , ثُمَّ دَعَا فِي النَّاسِ , فَاجْتَمَعُوا إِلَيْهِ , ثُمَّ طَلَعَ الْمِنْبَرَ , وَأَطْلَعَنِي مَعَهُ وَأَنَا مِنْ دُونِهِ , ثُمَّ حَمِدَ اللَّهَ , وَقَالَ: «يَا أَيُّهَا النَّاسُ , هَذَا وَائِلُ بْنُ حُجْرٍ , أَتَاكُمْ مِنْ بِلَادٍ بَعِيدَةٍ مِنْ بِلَادِ حَضْرَمَوْتَ طَائِعًا غَيْرَ مُكْرَهٍ , بَقِيَّةُ أَبْنَاءِ الْمُلُوكِ , بَارَكَ اللَّهُ فِيكَ يَا وَائِلُ , وَفِي وَلَدِكَ» , ثُمَّ نَزَلَ , وَأَنْزَلَنِي مَعَهُ , وَأَنْزَلَنِي مَنْزِلًا شَاسِعًا عَنِ الْمَدِينَةِ , وَأَمَرَ مُعَاوِيَةَ بْنَ أَبِي سُفْيَانَ أَنْ يُبَوِّئَنِي إِيَّاهُ , فَخَرَجْتُ , وَخَرَجَ مَعِي حَتَّى إِذَا كُنَّا بِبَعْضِ الطَّرِيقِ قَالَ: يَا وَائِلُ , إِنَّ الرَّمْضَاءَ قَدْ أَصَابَتْ بَاطِنَ قَدَمِي , فَأَرْدِفْنِي خَلْفَكَ , فَقُلْتُ: مَا أَضَنُّ عَلَيْكَ بِهَذِهِ النَّاقَةِ , وَلَكِنْ لَسْتَ مِنْ أَرْدَافِ الْمُلُوكِ , وَأَكْرَهُ أَنْ أُعَيَّرَ بِكَ، قَالَ: فَأَلْقِ إِلَيَّ حِذَاءَكَ أَتَوَقَّى بِهِ مِنْ حَرِّ الشَّمْسِ , قَالَ: مَا أَضَنُّ عَلَيْكَ بِهَاتَيْنِ الْجَلْدَتَيْنِ، وَلَكِنْ لَسْتَ مِمَّنْ يَلْبَسُ لِبَاسَ الْمُلُوكِ , وَأَكْرَهُ أَنْ أُعَيَّرَ [ص:285] بِكَ , فَلَمَّا أَرَدْتُ الرُّجُوعَ إِلَى قَوْمِي أَمَرَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِكُتُبٍ ثَلَاثَةٍ؛ مِنْهَا كِتَابٌ لِي خَالِصٌ: فَضَّلَنِي فِيهِ عَلَى قَوْمِي , وَكِتَابٌ لِأَهْلِ بَيْتِي بِأَمْوَالِنَا هُنَاكَ , وَكِتَابٌ لِي وَلِقَوْمِي فِي كِتَابِي الْخَالِصِ: «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى الْمُهَاجِرِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ أَنَّ وَائِلًا يُسْتَسْعَى وَيَتَرَفَّلُ عَلَى الْأَقْوَالِ حَيْثُ كَانُوا فِي (مِنْ) حَضْرَمَوْتَ» , وَفِي كِتَابِي الَّذِي لِي وَلِأَهْلِ بَيْتِي: «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى الْمُهَاجِرِ بْنِ أَبِي أُمَيَّةَ لِأَبْنَاءِ مَعْشَرِ أَبْنَاءِ ضَمْعَاجَ أَقْوَالِ شَنُوءَةَ بِمَا كَانَ لَهُمْ فِيهَا مِنْ مُلْكٍ وَمَوَامِرَ (مَرَامِرَ) وَعِمْرَانَ وَبَحْرٍ وَمِلْحٍ وَمَحْجِرٍ , وَمَا كَانَ لَهُمْ مِنْ مَالٍ اتَّرَثُوهُ بَايَعْتُ , وَمَا لَهُمْ فِيهَا مِنْ مَالٍ بِحَضْرَمَوْتَ أَعْلَاهَا وَأَسْفَلَهَا مِنِّي الذِّمَّةُ وَالْجِوَارُ، اللَّهُ لَهُمْ جَارٌ، وَالْمُؤْمِنُونَ عَلَى ذَلِكَ أَنْصَارٌ» , وَفِي الْكِتَابِ الَّذِي لِي وَلِقَوْمِي: «بِسْمِ اللَّهِ الرَّحْمَنِ الرَّحِيمِ مِنْ مُحَمَّدٍ رَسُولِ اللَّهِ إِلَى وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ وَالْأَقْوَالِ الْعَيَاهِلَةِ مِنْ حَضْرَمَوْتَ بِإِقْامِ الصَّلَاةِ , وَإِيتَاءِ الزَّكَاةِ مِنَ الصِّرْمَةِ التَّيْمَةِ وَلِصَاحِبِهَا التَّبِعَةُ لَا جَلَبَ وَلَا جَنَبَ وَلَا شِغَارَ وَلَا وِرَاطَ فِي الْإِسْلَامِ , لِكُلِّ عَشَرَةٍ مِنَ السَّرَايَا مَا تَحْمِلُ الْقِرَابُ مِنَ التَّمْرِ مَنْ أَجْبَا فَقَدْ أَرْبَا , وَكُلُّ مُسْكِرٍ حَرَامٌ» , فَلَمَّا مَلَكَ مُعَاوِيَةُ بَعَثَ رَجُلًا مِنْ قُرَيْشٍ يُقَالُ لَهُ بُسْرُ بْنُ أَبِي أَرْطَاةَ , فَقَالَ لَهُ: قَدْ ضَمَمْتُ إِلَيْكَ النَّاحِيَةَ , فَاخْرُجْ بِجَيْشِكَ فَإِذَا تَخَلَّفْتَ أَفْوَاهَ الشَّامِ فَضَعْ سَيْفَكَ فَاقْتُلْ مَنْ أَبَى بَيْعَتِي حَتَّى تَصِيرَ إِلَى الْمَدِينَةِ , ثُمَّ ادْخُلِ الْمَدِينَةَ فَاقْتُلْ مَنْ أَبِي بَيْعَتِي , ثُمَّ اخْرُجْ إِلَى حَضْرَمَوْتَ فَاقْتُلْ مَنْ أَبَى بَيْعَتِي , وَإِنْ أَصَبْتَ وَائِلَ بْنَ حُجْرٍ فَأْتِنِي بِهِ , فَفَعَلَ , وَأَصَابَ وَائِلًا حَيًّا , فَجَاءَ بِهِ إِلَيْهِ , فَأَمَرَ مُعَاوِيَةُ أَنْ يَتَلَقَّى , وَأَذِنَ لَهُ , فَأُجْلِسَ مَعَهُ عَلَى سَرِيرٍ , [ص:286] فَقَالَ لَهُ مُعَاوِيَةُ: أَسَرِيرِي هَذَا أَفْضَلُ أَمْ ظَهْرِ نَاقَتِكَ؟ فَقُلْتُ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ , كُنْتُ حَدِيثَ عَهْدٍ بِجَاهِلِيَّةٍ وَكُفْرٍ , وَكَانَتْ تِلْكَ سِيرَةَ الْجَاهِلِيَّةِ , وَقَدْ أَتَانَا اللَّهُ اليَوْمَ بِالْإِسْلَامِ , فَبِسِيرَةِ الْإِسْلَامِ مَا فَعَلْتُ , قَالَ: فَمَا مَنَعَكَ مِنْ نَصْرِنَا , وَقَدِ اتَّخَذَكَ عُثْمَانَ ثِقَةً وَصِهْرًا؟ قُلْتُ: إِنَّكَ قَاتَلْتَ رَجُلًا هُوَ أَحَقُّ بِعُثْمَانَ مِنْكَ قَالَ: وَكَيْفَ يَكُونُ أَحَقَّ بِعُثْمَانَ مِنِّي , وَأَنَا أَقْرَبُ إِلَى عُثْمَانَ فِي النَّسَبِ؟ قُلْتُ: إِنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ آخَى بَيْنَ عَلِيٍّ وَعُثْمَانَ؛ فَالْأَخُّ أَوْلَى مِنِ ابْنِ الْعَمِّ , وَلَسْتُ أُقَاتِلُ الْمُهَاجِرِينَ , قَالَ: أَوَ لَسْنَا مُهَاجِرِينَ؟ قُلْتُ: أَوَ لَسْنَا قَدِ اعْتَزَلْنَاكُمَا جَمِيعًا , وَحُجَّةٌ أُخْرَى: حَضَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَقَدْ رَفَعَ رَأْسَهُ نَحْوَ الْمَشْرِقِ , وَقَدْ حَضَرَهُ جَمْعٌ كَثِيرٌ , ثُمَّ رَدَّ إِلَيْهِ بَصَرَهُ , فَقَالَ: «أَتَتْكُمُ الْفِتَنُ كَقِطَعِ اللَّيْلِ الْمُظْلِمِ» , فَشَدَّدَ أَمْرَهَا وَعَجَّلَهُ وَقَبَّحَهُ , فَقُلْتُ لَهُ مِنْ بَيْنِ الْقَوْمِ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , وَمَا الْفِتَنُ؟ فَقَالَ: «يَا وَائِلُ , إِذَا اخْتَلَفَ سَيْفَانِ فِي الْإِسْلَامِ فَاعْتَزِلْهُمَا» , فَقَالَ: أَصْبَحْتَ شِيعِيًّا؟ قُلْتُ: لَا , وَلَكِنِّي أَصْبَحْتُ نَاصِحًا لِلْمُسْلِمِينَ , فَقَالَ مُعَاوِيَةُ: لَوْ سَمِعْتَ ذَا وَعَلَّمْتَهُ مَا أَقْدَمْتُكَ، قُلْتُ: أَوَ لَيْسَ قَدْ رَأَيْتَ مَا صَنَعَ مُحَمَّدُ بْنُ مَسْلَمَةَ عِنْدَ مَقْتَلِ عُثْمَانَ انْتَهَى بِسَيْفِهِ إِلَى صَخْرَةٍ , فَضَرَبَهُ بِهَا حَتَّى انْكَسَرَ , فَقَالَ: أُولَئِكَ قَوْمٌ يَحْمِلُونَ عَلَيْنَا , فَقُلْتُ: فَكَيْفَ تَصْنَعُ بِقَوْلِ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَحَبَّ الْأَنْصَارَ فَبِحُبِّي , وَمَنْ أَبْغَضَ الْأَنْصَارَ فَبِبُغْضِي» قَالَ: اخْتَرْ أَيَّ الْبِلَادِ شِئْتَ , فَإِنَّكَ لَسْتَ بِرَاجِعٍ إِلَى حَضْرَمَوْتَ , فَقُلْتُ: عَشِيرَتِي بِالشَّامِ , وَأَهْلُ بَيْتِي بِالْكُوفَةِ , فَقَالَ: رَجُلٌ مِنْ أَهْلِ بَيْتِكَ خَيْرٌ مِنْ عَشَرَةٍ مِنْ عَشِيرَتِكَ , فَقُلْتُ: مَا رَجَعْتُ إِلَى حَضْرَمَوْتَ سُرُورًا بِهَا , وَمَا يَنْبَغِي لِلْمُهَاجِرِ أَنْ يَرْجِعَ إِلَى الْمَوْضِعِ الَّذِي هَاجَرَ مِنْهُ إِلَّا مِنْ عِلَّةٍ , قَالَ: وَمَا عِلَّتُكَ؟ قُلْتُ: قَوْلُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْفِتَنِ , فَحَيْثُ اخْتَلَفْتُمِ اعْتَزَلْنَاكُمْ , وَحَيْثُ اجْتَمَعْتُمْ جِئْنَاكُمْ , فَهَذِهِ الْعِلَّةُ , فَقَالَ: إِنِّي قَدْ وَلَّيْتُكَ الْكُوفَةَ فَسِرْ إِلَيْهَا , فَقُلْتُ: مَا إِلَيَّ بَعْدَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِأَحَدٍ حَاجَةٌ , أَمَا رَأَيْتَ أَنَّ أَبَا بَكْرٍ قَدْ أَرَادَنِي فَأَبَيْتُ , وَأَرَادَنِي عُمَرُ فَأَبَيْتُ , وَأَرَادَنِي عُثْمَانُ فَأَبَيْتُ , وَلَمْ أَدَعْ بَيْعَتَهُمْ , قَدْ جَاءَنِي كِتَابُ أَبِي بَكْرٍ حَيْثُ ارْتَدَّ أَهْلُ نَاحِيَتِنَا , فَقُمْتُ فِيهِمْ حَتَّى رَدَّهُمُ اللَّهُ إِلَى الْإِسْلَامِ بِغَيْرِ وِلَايَةٍ , فَدَعَا عَبْدَ الرَّحْمَنِ بْنَ الْحَكَمِ , فَقَالَ لَهُ: سِرْ فَقَدْ وَلَّيْتُكَ الْكُوفَةَ , وَسِرْ بِوَائِلِ بْنِ حُجْرٍ فَأَكْرِمْهُ وَاقْضِ حَوَائِجَهُ , فَقَالَ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ , أَسَأْتَ بِيَ الظَّنَّ , تَأْمُرُنِي بِإِكْرَامِ رَجُلٍ قَدْ رَأَيْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَكْرَمَهُ وَأَبَا بَكْرٍ وَعُمَرَ وَعُثْمَانَ وَأَنْتَ؟ فَسُرَّ مُعَاوِيَةُ بِذَلِكَ مِنْهُ , فَقَدِمْتُ مَعَهُ الْكُوفَةَ , فَلَمْ يَلْبَثْ أَنْ مَاتَ قَالَ مُحَمَّدُ بْنُ حُجْرٍ: الْوِرَاطُ: الْعَمَارُ , وَالْأَقْوَالُ: الْمُلُوكُ , وَالْعَيَاهِلَةُ: الْعُظَمَاءُ
ابو ہند یحییٰ بن عبداللہ بن حجر بن عبدالجبار بن وہل بن حجر الضرمی سے مروی حدیث ، حضرت وائل بن حجر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ظاہر ہونے کی اطلاع ہم تک پہنچی تو میں اپنی قوم کی جانب سے نمائندہ کے طو ر پر مدینہ منور میں آیا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ملاقات کرنے سے پہلے میری ملاقات آپ کے صحابہ رضی اللہ عنہم سے ہوئی صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے ان کو بتایا کہ تمہارے آنے سے تین دن پہلے رسول اکرمصلی اللہ علیہ وسلم تمہارے آنے کی خوشخبری ہمیں سنا دی تھی ۔ آپ نے فرمادیا تھا کہ تمہارے پاس وائل بن حجر آئے گا پھر میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سے ملاقات کی آپ نے مجھے مرحبا کہا اور مجھے اپنے قریب بٹھایا اپنی چادر میرے یے بچھا دی اور مجھے اپنے قریب کھڑا کر لیا ۔ میں آپ سے کچھ نیچے ہو کر کھڑا ہوا پھر آپ نے اللہ تعالیٰ کی حمد بیان کی اور فرمایا اے لوگوں یہ وائل بن حجر ہے تمہارے پاس بہت دور دراز کے علاقے سے حضر موت کے علاقے سے آئے ہیں خوش دلی سے آئے ہیں یہ زبردستی سے نہیں لائے گئے ، یہ بادشاہوں کی اولادوں کی نشانی ہے اے وائل اللہ تعالیٰ تمہیں برکت عطا کرے اللہ تعالی تمہاری اولاد میں برکت عطا کر ے اور تمہاری اولاد کی الادوں میں برکت عطا کرے پھر رسول اکرمصلی اللہ علیہ وسلم منبر سے نیچے تشریف لے آئے پھر مجھے بھی اپنے ساتھ اتار ا اور مدینہ سے دور ایک گھر میں مجھے لے گئے ۔ حضرت معاویہ بن سفیان رضی اللہ عنہ کو آپ نے حکم دیا کہ وہ مجھے وہاں پر ٹھہرائیں میں وہاں سے نکلا اور حضرت اور حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ بھی میرے ہمراہ نکل آئے ابھی ہم راستے میں تھے معاویہ نے کہا اے وائل بہت شدید گرمی ہے اور میرے پاؤں جل رہے ہیں تم مجھے اپنے پیچھے سوار کر لو میں نے کہا میں اس اونٹنی کے حوالے سے تم پر بخل تو نہیں کرتا لیکن آپ کوئی وزیر تو نہیں ہیں اور مجھے یہ پسند نہیں ہے تمہاری وجہ سے مجھے شرم دلائی جائے ۔ تو انہوں نے کہا تو اپنی چادر مجھے عطا کر دیجیے میں اس کے ساتھ دھوپ کی شدت سے خود کو بچا لوں ، میں نے کہا میں تم پر اس چادر کے معاملے میں کنجوسی نہیں کر رہا لیکن میں وہ شخص نہیں ہوں جو بادشاہوں جیسا لباس پہنا کرتے ہیں اور مجھے یہ بھی پسند نہیں ہے تمہاری وجہ سے مجھے شرم دلائی جائے پھر جب میں نے اپنی قوم کی جانب واپس آنے کا ارادہ کیا تو رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے مجھے تین خط دیے ۔ ان میں سے ایک خط خاص طور پر میرے لیے تھا اس کے اندر آپ نے مجھے میری قوم پر فضیلت دی تھی اور ایک خط میرے خاندان والوں کے لیے تھا جہاں پر ہمارے بادشاہ موجود تھے اور ایک ہمارے قبیلہ والوں کے لیے تھا جو خط میرے لیے تھا اس کی تحریر کچھ یوں تھی " بسم اللہ الرحمن الرحیم محمد رسول اللہ کی جانب سے مہاجر ابن امیمہ کے نام ، حضر موت کے تمام سرداران اپنے معاملات میں " وائل " کو اپنا بڑا مانیں اور تمام امور میں انہی کی جانب رجوع کیا جائے اور وہ خط جو میرے خاندان والوں کے لیے تھا اس کی تحریر یہ تھی " بسم اللہ الرحمن محمد رسول اللہ کی طرف مہاجرین امیمہ کے نام شنوءۃ کے تمام سرداران اور جن کی حکومت مزاھر ، عمران ، بحر ملح اور عجر پر ہے ان تمام رئیسوں کے نام ان کا جو مال ان کو وراثت میں ملا تھا ۔ وہ ہم نے بیچ دیا ہے اور ان کا چھوٹا بڑا جو بھی مال حضرت موت میں ہے اس کی ذمہ داری لیتا ہوں ۔ اللہ تعالیٰ اس کی حفاظت کرنے والا ہے اور مومنین اس کے مددگار ہیں اور وہ خط جو میرے قبیلہ والوں کے لیے تھا وہ یہ تھا بسم اللہ الرحمن الرحیم محمد رسول اللہ کی طرف سے وائل بن حجر اور حضر موت کے ان سرداران کے نام جن کو ان کے عہدوں پر بحال رکھا گیا ہے ان پر لازم ہے کہ نماز قائم کریں بکریوں کی زکوۃ دیں اور مالک نے جو بکری دودھ پینے کے لیے اپنے لیے رکھی ہو وہ اسی کی ہے اس کو زکوۃ کے جانوروں میں شمار نہ کیا جائے البتہ اس کے مالک سے کچھ تاوان لیا جائے گا زکوۃ وصول کرنے والوں کے ساتھ جانور وں کے گلہ سے الگ کسی مقام پر ملاقات کی اجازت نہیں ہے ۔ اور اپنا مال اتنی دور رکھنے کی اجازت نہیں ہے جہاں تک پہنچنے میں زکوۃ وصول کر نے والے اور حاجت مندوں کو دشواری کا سامنا کرنا پڑے اور نہ ہی ایسے نکاح کی اجازت ہے جس میں مہر کے طور پر اپنی بہن یا بیٹی کا نکاح کیا جائے اور نہ ہی اسلام میں اس بات کی اجازت ہے ۔ کہ زکوۃ سے بچنے کے لیے کچھ جانورں کو ایسی پست جگہ پر رکھ لیا جائے جہاں پر زکوۃ وصول کرنے والے کی اس پر نگاہ نہ پڑے ۔ جنگی مہموں کے ہر دس مجاہدین کے لیے اتنی کھجوریں ہوں گی جتنی کھجوریں اس ٹوکری میں سما جائیں جس میں تلواریں اور دیگر اسلحہ وغیرہ محفوظ رکھا جاتا ہے اور ہر نشہ آور چیز حرام ہے ۔ پھر جب حضرت معایہ رضی اللہ عنہ کی بادشاہت قائم ہوئی تو انہوں نے ایک قریشی آدمی کو بھیجا اس کا نام بسرین ابوارطاۃ تھا بسر نے ان سے کہا میں نے تیرے ساتھ یہ لشکر روانہ کر دیا ہے ۔ تو اپنے لشکر کے ہمراہ نکل پھر جب تمہیں شام کی افواہیں سنائی دیں تو اپنی تلوار کو رکھ لینا اور جو شخص میری بیعت سے انکار کر ے اس کے ساتھ جہاد کرنا یہاں تک کہ تم مدینے تک پہنچ جاؤ پھر تو مدینے میں داخل ہو جانا اور ہر اس شخص کو مارڈالنا جو میری بیعت سے انکار کرے پھر تو حضرموت کی جانب چلے جانا اور جو شخص میری بیعت سے انکار کرے اس کو قتل کردینا اور اگر تیری ملاقات وائل بن حجر سے ہو تو اس کو میرے پس لے آنا اس نے وائل کو زندہ گرفتار کر لیا اور ان تک لے آیا انہوں نے معاویہ کو حکم دیا کہ وہ ان سے ملاقات کریں وہ اس کو اجازت دیں اور ان کواپنے ہمراہ تخت پر بٹھا ئے ۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے ان سے کہا کیا میرا یہ تخت زیادہ اچھا ہے یا تیری اونٹنی کی پشت زیادہ اچھی ہے ؟ میں نے کہا اے امیر المومنین میں زمانہ کفر اور زمانہ جاہلیت میں تھا اور یہ عادتیں زمانہ جاہلیت کی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ ہمیں اسلام عطا کر دیا ہے آپ نے اسلام کی سیرت کے مطابق کیا کیا ہے ؟ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے فرمایا تو پھر کیا وجہ ہے تم نے ہماری مدد کیوں نہیں کی ؟ جبکہ عثمان نے تمہارے ساتھ رشتہ داری قائم کی ہے ۔ میں نے کہا:آپ نے ایک ایسے آدمی کو قتل کیا ہے جو عثمان کا تجھ سے زیادہ حق رکھتا ہے انہوں نے کہا وہ شخص عثمان کا مجھ سے زیادہ حق کیسے رکھ سکتا ہے حالانکہ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے نسب کے حوالے سے سب سے زیادہ قریب میں ہوں میں نےکہا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی اور حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کو بھائی بھائی بنایا تھا اور بھائی چچازاد سے زیادہ قریب ہوا کرتا ہے اور میں مہاجرین کے ساتھ جہاد نہیں کرتا ہوں انہوں نے کہا کیا ہم مہاجرین نہیں ہیں ؟میں نے کہا کیا ہم نے تم سب کو چھوڑ نہیں دیا ہے اور دوسری دلیل یہ ہے کہ میں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگہ میں حاضر تھا ۔ اس نے اپنا سر مشرق کی جانب اٹھایا اس وقت آپ کے پاس صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کا حم غفیر موجود تھا پھر آپ کی نگاہ لوٹ کر واپس آگئی پھر آپ نے فرمایا تمہارے اوپر اندھیری رات کی مانند فتنے برپا ہوں گے اس لیے ان معاملات کو مضبوط کر لو اور جلدی کرو اور اس کی برائی بیان کرو تمام لوگوں میں سے میں نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم فتنے کون سے ہوں گے ؟آپ نے فرمایا اے وائل جب دو مسلمانوں کی تلواریں آپس میں ٹکرا جائیں تو ان سے الگ ہو جانا حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا تم شیعہ ہو چکے ہو ، میں نے کہا نہیں بلکہ میں تو مسلمانوں کے لیے خیر خواہ ہو گیا ہوں ۔ حضرت معاویہ نے کہا اگر یہ باتیں میں پہلے سن لیتا اور مجھے پتہ ہوتا تو میں تجھے اتنی عزت نہ دیتا میں نےکہا کیا آپ نے نہیں دیکھا جو محمد بن مسلمہ نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے قتل کے وقت کیا تھا ؟ وہ اپنی تلوار لے کر ایک پتھر کے پاس گئے اور پتھر پر تلوار کو توڑ دیا ۔ حضرت معایہ رضی اللہ عنہ نے کہا وہ لوت تو تم پر حملہ آور ہونے والے ہیں میں نے کہا تم رسول اکرمصلی اللہ علیہ وسلم کے اس قول کا کیا کرو گے " جو انصار سے محبت کرے میری محبت کی بناء پر محبت کریں اور جس نے انصا ر سے بغض رکھا اس نے مجھ سے بغص رکھا " حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا تم پسند کر لو کس شہر میں جانا چاہتے ہو؟ کیونکہ تم حضر موت کی جانب تو لوٹ کر نہیں جاؤ گے میں نے کہا میرا خاندان شام میں ہے اور میرے گھر والے کوفہ میں ہیں انہوں نے کہا تمہارے گھر کا ایک فرد تمہارے خاندان کے دس افراد سے بہتر ہے میں نےسوچا کہ حضرموت کی جانب خیرو عایت کے ساتھ تو لوٹ ہیں سکتا اور مہاجر کے لیے یہ مناسب ہوتا ہے کہ و ہ جہاں سے ہجرت کرکے گیا ہے لوٹ کر وہاں آئے ہاں اگر وہاں آنے میں کچھ وقت ہو تو کسی اور جگہ جانے کی گنجائش ہے ۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا تمہیں کس چیز کی دقت ہے ؟ میں نے کہا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا فرمان جو فتنوں کے بارے میں ہے اس لیے تم جہاں اختلاف کرو گے ہم تم سے الگ ہو جائیں گے اور جہاں تم اتفاق کروگے ہم تمہارے پاس آجائیں گے بس یہی دقت ہے ۔ حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ نے کہا میں تمہیں کوفہ کا گرونر بنا دیتا ہوں آپ وہاں پر چلے جائیں میں نے کہا رسول اکرمصلی اللہ علیہ وسلم کے بعد میری نگاہ میں کسی کی کوئی اہمیت نہیں ہے آپ نے دیکھا نہیں ؟ حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ نے بھی ارادہ کیا تھا لیکن میں نے انکار کر دیا اور حضرت عمر رضی اللہ عنہ نے بھی پیش کش کی تھی میں نے انکار کر دیا تھا پھر حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے مجھے پیشکش کی تھی میں نے ان کو بھی انکار کر دیا لیکن ان کی بیعت کو بھی میں نے توڑا نہیں تھا جب ہمارے علاقہ والے مرتد ہوئے تو حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ کا خط مجھ تک پہنچا تھا میں خؤد ان لوگوں میں کھڑا ہو ا ( اور ان کو بہت سمجھایا ) اللہ تعالیٰ نے ان کو سلام کی جانب دوبارہ لوٹا دیا یہ تمام کام میں نے گرونر بنے بغیر کیے تھے حضر ت معاویہ رضی اللہ عنہ نے حضرت عبدالرحمن بن حکم رضی اللہ عنہ کو بلوایا ان سے کہا تم چلے جاؤ میں نے تمہیں کوفہ کا گورنر بنا دیا ہے اور وائل بن حجر رضی اللہ عنہ کو اپنے ہمراہ لے جاؤ ان کی عزت اور توقیر کرنا اور ان کی ضروریات کو پورا کرنا انہوں نے کہا اے امیر المومنین آ نے میرے بارے میں بدگمانی کی ے ۔ آپ مجھے اس شخص کی عزت کرنے کا حکم دے رہے ہیں جس کی عزت کرتے ہوئے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو دیکھا ہے ابو بکر رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے حضرت عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا ہے اور حضرت عثمان کو دیکھا ہے اور آپ بھی ان کی عزت کر ہے ہیں حضرت معاویہ رضی اللہ عنہ ان کی اس بات سے بہت خوش ہوئے میں ان کے ہمراہ کوفہ میں آگیا اور ان کی وفات تک وہیں ٹھہرا ،محمد بن حجر کہتے ہیں وراط کا مطلب عمار ( عمارتیں بنانے والا ) ہے اور اقوال سےمراد بادشا ہ ہیں اور مباہلہ سے مراد وزاء ہیں ۔
وَائِلِ بْنِ حُجْرٍ ← أُمِّهِ أُمِّ يَحْيَى، ← أَبِيهِ عَبْدِ الْجَبَّارِ، ← سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الْجَبَّارِ ← عَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ حُجْرِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ ← ائِلِ بْنِ حُجْرٍ الْحَضْرَمِيُّ الْكُوفِيُّ ← أَبُو هِنْدَ يَحْيَى بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حُجْرِ بْنِ عَبْدِ الْجَبَّارِ بْنِ