المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْيَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ يُوسُفُ · حديث 1146
1146 - حَدَّثَنَا يُوسُفُ بْنُ الْحَكَمِ الضَّبِّيُّ الْخَيَّاطُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ قَرَافِصَةَ الْبَلْخِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، أَنَّ رَجُلًا، كَانَ حَدِيثَ عَهْدٍ بِعُرْسٍ , فَبَعَثَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بَعْثًا وَبَعَثَ فِيهِمْ ذَلِكَ الرَّجُلَ , فَلَمَّا جَاءَ الْقَوْمُ تَعَجَّلَ إِلَى أَهْلِهِ , فَإِذَا هُوَ بِامْرَأَتِهِ قَائِمَةً عَلَى بَابِهَا , فَدَخَلَتْهُ غَيْرَةً , فَهَيَّأَ الرُّمْحَ لِيَطْعَنَهَا بِهِ , فَقَالَتْ: لَا تَعْجَلْ وَانْظُرْ مَا فِي الْبَيْتِ , فَدَخَلَ الْبَيْتَ فَإِذَا هُوَ بِحَيَّةٍ مُنْطَوِيَةٍ عَلَى فِرَاشِهَا فَطَعَنَ الْحَيَّةَ , فَمَاتَتْ , وَمَاتَ الرَّجُلُ , فَبَلَغَ ذَلِكَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «إِنَّ لِهَذِهِ الْبُيُوتِ عَوَامِرَ مِنَ الْجِنِّ» , وَنَهَى عَنْ قَتْلِ الْجِنَّانِ لَمْ يَرْوِهِ بِهَذَا التَّمَامِ عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ إِلَّا يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ , وَرَوَاهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ مُخْتَصَرًا حَدَّثَنَاهُ بِشْرٌ , حَدَّثَنَا خَلَّادُ بْنُ يَحْيَى الْكُوفِيُّ سَنَةَ إِحْدَى عَشْرَةَ وَمِائَتَيْنِ , حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «نَهَى عَنْ قَتْلِ الْجِنَّانِ الَّتِي تَكُونُ فِي الْبَيْتِ»
یوسف بن حکم الضبی الخیاط البغدادی سے مروی حدیث، حضرت عبداللہ بن عمررضی اللہ عنہ سے مروی حدیث ہے ایک آدمی کی نئی نئی شادی ہوئی تھی رسول اکرمصلی اللہ علیہ وسلم نے ایک جنگی لشکر بھیجا اور اس لشکر کے اندر اس آدمی کو بھی بھیج دیا جب یہ لوگ جنگی مہم سے واپس آئے تو فوراً اپنے اپنے گھر وں کی طرف چل دیے جب وہ آدمی اپنے گھر پہنچا تو اس نے اپنی بیوی کو گھر کے دروازے کے باہر کھڑے ہوئے دیکھا اس کو اس بات سے بہت غیرت آئی اس نے اپنی بیوی کو قتل کر نے کے لیے نیزہ نکال لیا اس کی بیوی نے کہا جلد بازی مت کرو گھر کے اندر جو معاملات ہیں ان کو تو دیکھ لو وہ آدمی گھر میں داخل ہوا اس نے دیکھا ایک بہت بڑا سانب ہے جو اس کے بستر پر لیٹا ہوا ہے ۔ اس آدمی نے نیزے سے وار کر کے اس سانب کو مار ڈالا وہ سانپ مر گیا اور ساتھ ہی وہ آدمی بھی مر گیا یہ اطلاع رسول اکرمصلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پہنچائی گئی آپ نے فرمایا گھروں کے اندر جنات بھی بسیرارکھتے ہیں اور آپ نے جنات کو قتل کرنے سے منع فرمایا ۔ یہ حدیث اس تفصیل کے ہمراہ عبیداللہ سے صرف یحییٰ بن سلیم نے روایت کی ہے اور سفیان ثوری نے یہ حدیث مختصر روایت کی ہے ان کی روایت کردہ حدیث درج ذیل ہے ۔ سفیان ثوری عبید اللہ کے واسطے سے نافع کے واسطے سے عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہم سے روایت کرتے ہیں کہ رسول اکرمصلی اللہ علیہ وسلم نے گھر میں رہنے والے سانب کو مارنے سے منع فرمایا ہے ۔
ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ ← يَحْيَى بْنُ سُلَيْمٍ الطَّائِفِيُّ، ← دَاوُدُ بْنُ حَمَّادِ بْنِ قَرَافِصَةَ الْبَلْخِيُّ، ← يُوسُفُ بْنُ الْحَكَمِ الضَّبِّيُّ الْخَيَّاطُ الْبَغْدَادِيُّ،
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1146
