Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 827

827 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مَهْدِيٍّ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْرُوقِيُّ، حَدَّثَنَا زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ الْمَكِّيِّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ مَاتَ فِي أَحَدِ الْحَرَمَيْنِ بُعِثَ آمِنًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُؤَمَّلِ

محمد بن علی بن مہدی الکوفی سے مروی حدیث ، حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص حرمین میں سے کسی ایک جگہ پر فوت ہوا قیامت کے دن امن کی حالت میں اٹھایا جائے گا۔ اس حدیث کو ابو زبیر سے صرف عبداللہ بن مومل نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف زید بن حباب نے روایت کیا ہے ۔

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْمُؤَمَّلِ الْمَكِّيِّ، ← زَيْدُ بْنُ الْحُبَابِ ← مُوسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الْمَسْرُوقِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ مَهْدِيٍّ الْكُوفِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 827

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 828

828 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ دُحَيْمٍ الْكُوفِيُّ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الهِيَاجِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ الْيَشْكُرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو أُوَيْسٍ، عَنْ شُرَحْبِيلَ بْنِ سَعْدِ عَنْ عُوَيْمِ بْنِ سَاعِدَةَ الْأَنْصَارِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِأَهْلِ قُبَاءَ: «إِنِّي أَسْمَعُ اللَّهَ قَدْ أَحْسَنَ الثَّنَاءَ عَلَيْكُمْ فِي الطُّهُورِ فَمَا هَذا الطُّهُورُ؟» قَالُوا: وَاللَّهِ يَا رَسُولَ اللَّهِ مَا نَعْلَمُ شَيْئًا إِلَّا أَنْ جِيرَانَنَا مِنَ الْيَهُودِ رَأَيْنَاهُمْ يَغْسِلُونَ أَدْبَارَهُمْ مِنَ الْغَائِطِ فَغَسَلْنَا كَمَا غَسَلُوا، لَا يُرْوَى عَنْ عُوَيْمٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو أُوَيْسٍ

محمد بن سعید بن دحیم الکوفی سے مروی حدیث ، حضرت عویمر بن ساعدہ انصاری رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے قباء والوں سے فرمایا میں نے اللہ تعالیٰ کی تمہاری طہارت کے حوالے سے تمہاری بہت تعریف کرتے ہوئے سنا ہے تمہاری طہارت کیا ہے ؟ انہوں نے کہا اللہ کی قسم یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کچھ بھی نہیں جانتے بات صرف اتنی ہے کہ ہمارے کچھ یہودی پڑوسی ہیں ۔ ہم نے ان کو دیکھا وہ پاخانہ کرنے کے بعد پانی کے ساتھ استنجا کرتے ہیں ۔ ہم نے بھی ان کی طرح پانی کے ساتھ استنجاء کرنا شروع کر دیا ۔ اس حدیث کو عویمر بن ساعدہ سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابو اویس منفرد ہیں ۔

عُوَيْمِ بْنِ سَاعِدَةَ الْأَنْصَارِيِّ ← شرحبيل بن سعد ← أَبُو أُوَيْسٍ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ صُبَيْحٍ الْيَشْكُرِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَمْرٍو الهِيَاجِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ سَعِيدِ بْنِ دُحَيْمٍ الْكُوفِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 828

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 829

829 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ خُلَيْدٍ الْعَبْدِيُّ الْكُوفِيُّ الْمُؤَدِّبُ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ الْأَسَدِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الزَّعْفَرَانِيُّ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ، قَالَ: " لَمْ يَكُنْ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يُؤَخِّرُ صَلَاةَ الْمَغْرِبِ لِعِشَاءٍ وَلَا لِغَيْرِهِ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ جَعْفَرٍ إِلَّا مُحَمَّدٌ

محمد بن خلید العبدی الکوفی المودب سے مروی حدیث، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مغرب کی نماز شام کے کھانے کے لیے یا کسی دوسرے کام کے لیے مؤخر نہیں کیا کرتے تھے ۔ اس حدیث کو جعفر بن مامون زعفرانی کوفی نے روایت کیا ہے اور ان کی روایات نقل کرنے میں کوئی حرج نہیں ہے ۔

جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← أَبِيهِ ← جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ مَيْمُونٍ الزَّعْفَرَانِيُّ ← عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ الْأَسَدِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ خُلَيْدٍ الْعَبْدِيُّ الْكُوفِيُّ الْمُؤَدِّبُ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 829

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 830

830 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأَشْنَانِيُّ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ الْأَسَدِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ، عَنْ مُطَرِّفِ بْنِ طَرِيفٍ، عَنِ الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْروٍ، عَنْ مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ، عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ فِي الجَنَّةِ قَالَ: لَدَغَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ عَقْرَبٌ وَهُوَ يُصَلِّي , فَلَمَّا فَرَغَ قَالَ: «لَعَنَ اللَّهُ الْعَقْرَبَ لَا تَدَعُ مُصَلِّيًا وَلَا غَيْرَهُ» , ثُمَّ دَعَا بِمَاءٍ وَمِلْحٍ , وَجَعَلَ يَمْسَحُ عَلَيْهَا وَيَقْرَأُ بِ قُلْ يَا أَيُّهَا الْكَافِرُونَ، وقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ الْفَلَقِ، وقُلْ أَعُوذُ بِرَبِّ النَّاسِ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُطَرِّفٍ إِلَّا ابْنُ فُضَيْلٍ

محمد بن حسین الکوفی سے مروی حدیث ، حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو نماز کی حالت میں بچھو نے کاٹ لیا جب آپ فارغ ہوئے تو فرمایا اللہ تعالیٰ بچھو پر لعنت کرے یہ نہ نمازی کو چھوڑتا ہے نہ کسی اور کو چھوڑتا ہے پھر آپ نے پانی اور نمک منگوایا اور بچھو کے کاٹے ہوئے مقام پر ملتے رہے اور سورۃ کافرون ، سورۃ الفلق اور سورۃ الناس پڑھتے رہے ۔ اس حدیث کو مطرف سے صرف ابن فضیل نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبادہ بن یعقوب منفرد ہیں ۔

مُحَمَّدِ ابْنِ الْحَنَفِيَّةِ ← الْمِنْهَالِ بْنِ عَمْرٍو ← مُطَرِّفُ بْنُ طَرِيفٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ فُضَيْلٍ ← عَبَّادُ بْنُ يَعْقُوبَ الْأَسَدِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْحُسَيْنِ الْأُشْنَانِيُّ الْكُوفِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 830

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 831

831 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَتَّاتُ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو نُعَيْمٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ أَبِي مُوسَى: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ»

محمد بن جعفر القتات الکوفی سے مروی حدیث ، حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا انسان اسی کے ساتھ ہو گا جس کے ساتھ وہ محبت کرتا ہے ۔ اس حدیث کو ابو موسیٰ سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا ہے ۔ اور ان سے روایت کرنے میں اعمش منفرد ہیں ۔

الْمَرْءُ مَعَ مَنْ أَحَبَّ. ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← اَبِیْ مُوْسیٰ ← أَبِي وَائِلٍ ← الْاَعْمَشِ ← سُفْيَانَ، ← أَبُو نُعَيْمٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ الْقَتَّاتُ الْكُوفِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 831

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 832

832 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَضَّاحِ الْكُوفِيُّ، قِرَاءَةً عَلَى هَنَّادِ بْنِ السَّرِيِّ , حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ، حَدَّثَنَا مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ، عَنْ جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرٍ، قَالَ: " اسْتَغْفَرَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ خَمْسًا وَعِشْرِينَ اسْتِغْفَارَةً كُلُّ ذَلِكَ أَعُدُّهَا بِيَدَيَّ يَقُولُ: «قَضَيْتَ عَنْ أَبِيكَ دَيْنَهُ؟» , فَأَقُولُ: نَعَمْ , فَيَقُولُ: «غَفَرَ اللَّهُ لَكَ» لَمْ يَرْوِ هَذَا اللَّفْظَ عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ , عَنْ جَابِرٍ إِلَّا جَابِرُ بْنُ يَزِيدَ تَفَرَّدَ بِهِ شَيْبَانُ

محمد بن احمد الوضاح الکوفی سے مروی حدیث ، حضرت جابررضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے میرے لیے پچیس مرتبہ مغفرت کی دعا مانگی اور ہر ایک کو میں نے اپنی انگلیوں پر شمار کیا ہر مرتبہ مجھ سے یہ پوچھتے کہ تو نے اپنے والد کا قرضہ ادا کر دیا ؟ میں کہتا جی ہاں تو آپ فرماتے اللہ تیری مغفرت فرمائے ۔ اس حدیث کو ان الفاظ کے ہمراہ ابو زبیر سے پھر جابر سے صرف جابر بن یزید نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں شیبان منفرد ہیں ۔

جَابِرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← جَابِرِ بْنِ يَزِيدَ، ← شَيْبَانَ ← مُعَاوِيَةُ بْنُ هِشَامٍ ← أَبُو كُرَيْبٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَضَّاحِ الْكُوفِيُّ، قِرَاءَةً عَلَى هَنَّادِ بْنِ السَّرِيِّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 832

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 833

833 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَمْزَةَ بْنِ يُوسُفَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِلَى الْمِرْبَدِ , فَرَأَى عُثْمَانَ بْنَ عَفَّانَ يَقُودُ نَاقَةً تَحْمِلُ دَقِيقًا وَسَمْنًا وَعَسَلًا , فَقَالَ لَهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أَنِخْ» , فَأَنَاخَ فَدَعَا بِبُرْمَةَ فَجَعَلَ فِيهَا مِنَ السَّمْنِ وَالْعَسَلِ وَالدَّقِيقِ , ثُمَّ أَمَرَ , فَأَوْقَدَ تَحْتَهَا حَتَّى نَضَجَ , ثُمَّ قَالَ: «كُلُوا» , فَأَكَلَ مِنْهُ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , ثُمَّ قَالَ: «هَذَا شَيْءٌ يَدْعُوهُ أَهْلُ فَارِسٍ الْخَبِيصَ» لَا يُرْوَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ سَلَامٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ

محمد بن احمد بن ولید البغدادی سے مروی حدیث، حضرت عبداللہ بن سلام رضی اللہ عنہ اپنے والد سے وہ ان کے دادا سے روایت کرتے ہیں کہ ایک دفعہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم اونٹوں کے گلے کی جانب تشریف لائے آپ نے حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ ایک اونٹنی پر آٹا ، مکھن اور شہد لادے ہوئے جار رہے تھے آپ نے ان سے فرمایا اونٹنی کو بٹھاؤ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اونٹنی کو بٹھادیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے برتن منگوایا اور اس کے اندر مکھن ، شہد اور آٹا ڈالنا شروع کیا ۔ پھر آپ نے حکم دیا اس برتن کے نیچے آگ جلائی گئی حتیٰ کہ وہ پک گیا پھر آپ نے فرمایا اس کو کھاؤ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس میں سے کھایا اور پھر فرمایا یہ وہ چیز ہے جس کو اہل فارس " خبیص" کہتے ہیں ۔ اس حدیث کو عبداللہ بن سلام سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ولید بن مسلم منفرد ہیں ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 833

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 834

834 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ رَوْحٍ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْأَنْصَارِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو سَعِيدٍ (أَبُو سَعْدٍ) الْأَشْهَلِيُّ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَجْلَانَ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُجْمِرُ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنَّهُ قَالَ: «إِنَّ فَضْلَ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ عَلَى صَلَاةِ الْفَذِّ سَبْعٌ وَعِشْرُونَ دَرَجَةً» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا أَبُو سَعِيدٍ (أَبُو سَعْدٍ) الْأَشْهَلِيُّ

محمد بن احمد بن روح البغدادی سے مروی حدیث۔ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جماعت کے ساتھ نماز پڑھنا تنہانماز پڑھنے پر 27درجے فضیلت رکھتا ہے ۔ اس حدیث کو محمد بن عجلان سے ابو سعید اشہلی نے روایت کیا ہے ۔

ابْنِ عَجْلَانَ إِلَّا أَبُو سَعِيدٍ (أَبُو سَعْدٍ) الْأَشْهَلِيُّ ← «إِنَّ فَضْلَ صَلَاةِ الْجَمَاعَةِ عَلَى صَلَاةِ الْفَذِّ سَبْعٌ وَعِشْرُونَ دَرَجَةً» لَمْ يَرْوِهِ ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم انه ← ابْنِ عُمَرَ ← نُعَيْمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُجْمِرِ ← مُحَمَّدِ بْنِ عَجْلَانَ، ← أَبُو سَعِيدٍ (أَبُو سَعْدٍ) الْأَشْهَلِيُّ ← أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الصَّمَدِ الْأَنْصَارِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ رَوْحٍ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 834

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 835

835 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ جَابِرٍ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ، حَدَّثَنَا صَالِحٌ الْمُرِّيُّ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ أَحَبَّكُمْ إِلَيَّ أَحَاسِنُكُمْ أَخْلَاقًا , الْمُوَطَّئُونَ أَكْنَافًا , الَّذِينَ يَأْلَفُونَ وَيُؤْلَفُونَ , وَإِنَّ أَبْغَضَكُمْ إِلَيَّ الْمَشَّاءُونَ بِالنَّمِيمَةِ , الْمُفَرِّقُونَ بَيْنَ الْأَحِبَّةِ , الْمُلْتَمِسُونَ لِلْبُرَآءِ الْعَنَتَ (الْعَيْبَ) » لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْجُرَيْرِيِّ إِلَّا صَالِحٌ الْمُرِّيُّ

محمد بن داؤد بن جابر البغدادی سے مروی حدیث، حضر ت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھے تم میں سے سب سے زیادہ اس سے محبت ہے جو سب سے زیادہ اچھے اخلاق کا مالک ہے جو علم دین کے لیے سفر کرتے رہتے ہیں جو خود لوگوں سے محبت کرتے ہیں اور لوگ بھی ان سے محبت کرتے ہیں اور میری سب سےزیادہ نارضگی ان لوگوں کے ساتھ جو لوگوں کو غیبتیں کرتے ہیں دوستوں کے درمیان جدائی ڈالتے ہیں اور نیک لوگوں سے گناہ کے طلبگار ہوتے ہیں ۔ اس حدیث کو سعید الجریری سے صرف صالح المری نے روایت کیا ہے ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي عُثْمَانَ النَّهْدِيِّ ← سَعِیْدٍ الْجُرَیْرِیِّ، ← صالح المري ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ التَّرْجُمَانِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ جَابِرٍ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 835

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 836

836 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ، عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْحَجَبِيِّ (الْجُهَنِيِّ) قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ جَهَّزَ غَازِيًا , أَوْ فَطَّرَ صَائِمًا , أَوْ جَهَّزَ حَاجًّا كَانَ لَهُ مِثْلُ أَجْرِهِ مِنْ غَيْرِ أَنْ يَنْقُصَ مِنْ أَجْرِهِ شَيْءٌ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ إِلَّا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ

محمد بن اسحاق بن اسماعیل الصفار البغدادی سے مروی حدیث، زید بن خالد الحجبی الجنی فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے کسی مجاہد کو تیار کیا یا کسی روزے دار کا روزہ افطار کروایا یا کسی حاجی کی تیاری کروایا اس کو ان کے برابر ثواب ملے گا جب کہ ان کے اپنے ثواب میں بھی کسی قسم کی کمی نہیں کی جائے گی ۔اس حدیث کو یعقوب بن عطا سے صرف ابو اسماعیل المودب نے روایت کیا ہے ۔

زَيْدِ بْنِ خَالِدٍ الْحَجَبِيِّ (الْجُهَنِيِّ) ← أَبِيهِ ← يَعْقُوبَ بْنِ عَطَاءٍ ← أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ ← مَنْصُورُ بْنُ أَبِي مُزَاحِمٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِسْمَاعِيلَ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 836

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 837

837 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبُو السَّائِبِ الْمَخْزُومِيُّ إِمَامُ مَسْجِدِ شِيرَازَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ الْمُسْتَامِ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا عِصَامُ بْنُ سَيْفٍ الْحَرَائِيُّ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ، عَنْ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: " نَهَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ أَنْ يُصَلِّيَ أَحَدُنَا مُخْتَصِرًا لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ , وَلَا عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ إِلَّا عِصَامُ بْنُ سَيْفٍ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ الْمُسْتَامِ

محمد بن عبدالرحمن ابو سائب المخزومی سے مروی حدیث ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ہمیں نماز کے دوران اختصار ( یعنی نماز میں اپنے پہلوؤں پر ہاتھ رکھنے) سے منع فرمایا ہے ۔ اس حدیث کو قتادہ سے صرف ابو جعفر رازی نے روایت کیا ہے ۔ ان کا نام عیسیٰ بن ماہان ہے اور ان سے یہ حدیث صرف عصام بن سیف نے روایت کی ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبدالحمید بن المستام منفرد ہیں ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← أَبِي قَتَادَةَ، ← أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ، ← عِصَامُ بْنُ سَيْفٍ الْحَرَائِيُّ، ← عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ الْمُسْتَامِ الْحَرَّانِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبُو السَّائِبِ الْمَخْزُومِيُّ إِمَامُ مَسْجِدِ شِيرَازَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 837

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 838

838 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السَّكَنِ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا الْحَارِثُ بْنُ مَنْصُورٍ أَبُو مَنْصُورٍ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ اسْتَعْمَلَ رَجُلًا مِنَ الْأَنْصَارِ يُقَالُ لَهُ ابْنُ اللُّتْبِيَّةِ عَلَى الصَّدَقَةِ , فَلَمَّا قَدِمَ بَعَثَ إِلَيْهِ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِيُحَاسِبَهُ , فَقَالَ: هَذَا لَكُمْ , وَهَذَا أُهْدِيَ إليَّ , فَبَلَغَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: " إِنَّا نَسْتَعْمِلُ رِجَالًا مِنْكُمْ عَلَى مَا وَلَّانَا اللَّهُ , فَإِذَا قَدِمَ أَحَدُكُمْ قَالَ: هَذَا لَكُمْ , وَهَذَا أُهْدِيَ إِلَيَّ , فَهَلَّا جَلَسَ فِي بَيْتِ أَبِيهِ وَأُمِّهِ فَيَنْظُرَ مَا يُهْدَى إِلَيْهِ , مَنْ عَمِلَ لنا مِنْكُمْ عَمَلًا فَلْيَأْتِنَا بِقَلِيلِهِ وَكَثِيرِهِ , وَلَيَحْذَرْ أَحَدُكُمْ أَنْ يَأْتِيَ يَوْمُ الْقِيَامَةِ بِبَعِيرٍ يَحْمِلُهُ عَلَى رَقَبَتِهِ لَهُ رُغَاءٌ أَوْ بَقَرَةٍ لَهَا خُوَارٌ أَوْ شَاةٍ تَيْعَرُ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا الْحَارِثُ بْنُ مَنْصُورٍ

محمد بن عیسیٰ بن سکن الواسطی سے مروی حدیث ، حضرت ابو حمید ساعدی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے انصار کے ابن لتبیہ نامی شخص کو صدقات پر نگران مقرر کیا جب وہ واپس آیا تو رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ایک صحابی کو بھیجا کہ ا س کا حساب کر کے آئے ۔ اس نے کہا یہ چیزیں تمہاری ہیں اور یہ چیزیں وہ ہیں جو مجھے تحفہ دی گئی ہیں ۔ اس بات کی خبر رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تک پہنچی آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا ہم تم میں کچھ لوگوں کو ان چیزوں پر نگران مقرر کرتے ہیں جو چیزیں اللہ تعالیٰ نے ہماری ذمہ داری میں دی ہیں اور جب وہ لوٹ کر آتا ہے تو کہتا ہے یہ چیزیں تمہاری ہیں اور یہ چیزیں وہ ہیں جو مجھے تحفہ دی گئی ہیں وہ شخص اپنی ماں کے گھر میں کیوں نہیں بیٹھ گیا دیکھتا کہ اس کو کتنی چیزیں تحفے میں ملتی ہیں تم میں سے جو شخص جتنا بھی کام کرے وہ تھوڑا ہو یا زیادہ وہ ہمارے پاس لے آئے اور تم اس بات سے ڈرو کہ قیامت کے دن اس حالت میں آؤ کہ اونٹ کو گردن پر اٹھایا ہوا اور تمہارے منہ سے اونٹ جیسی آوازیں نکل رہی ہوں یا تم نے اپنی گردن پر گائے کو اٹھایا ہوا ہو اور تمہاری زبان سے گائے جیسی آوازیں نکل رہی ہوں یا تم نے اپنی گردن پر بکری کواٹھایا ہو اور تمہاری زبان سے بکری جیسی آوازیں نکل رہی ہوں ۔ اس حدیث کو سفیان سے صرف حارث بن منصور نے روایت کیا ہے ۔

أَبِي حُمَيْدٍ السَّاعِدِيِّ، ← أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ← الْحَارِثُ بْنُ مَنْصُورٍ أَبُو مَنْصُورٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ السَّكَنِ الْوَاسِطِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 838

chevron_left Previous
1…567…28
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter