المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 1044
1044 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْبَزَّارُ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ رُسْتَةُ , حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيُّ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِالْجُحْفَةِ , فَخَرَجَ عَلَيْنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «أَلَيْسَ تَشْهَدُونَ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ وَحْدَهُ لَا شَرِيكَ لَهُ , وَأَنِّي رَسُولُ اللَّهِ , وَأَنَّ هَذَا الْقُرْآنَ جَاءَ مِنْ عِنْدِ اللَّهِ؟» قُلْنَا: بَلَى , قَالَ: «فَإِنَّ هَذَا الْقُرْآنَ طَرَفُهُ بِيَدِ اللَّهِ وَطَرَفُهُ بِأَيْدِيكُمْ , فَتَمَسَّكُوا بِهِ؛ فَإِنَّكُمْ لَنْ تَهْلَكُوا وَلَنْ تَضِلُّوا بَعْدَهُ أَبَدًا» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا أَبُو عُبَادَةَ عِيسَى بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الزُّرَقِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو دَاوُدَ لَمْ يُحَدِّثْ بِهِ أَبُو دَاوُدَ إِلَّا بِالْبَصْرَةِ
محمد بن علی البز از الا صبہانی سے مروی حدیث ، حضرت محمد بن جبیر بن مطعم رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ہم رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ حجفہ میں تھے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم ہمار ےپاس تشریف لائے اور فرمایا کیا تم اس بات کی گواہی نہیں دیتے ہو کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے وہ اکیلا ہے اور اس کا کوئی شریک نہیں ہے بے شک میں اللہ کا رسول ہوں اور یہ قرآن پاک اللہ کی جانب سے نازل کیا گیا ہے ہم نے کہا کیوں نہیں یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے فرمایا اس قرآن کی ایک جانب اللہ کے ہاتھ میں ہے او ر ایک جانب تمہارے ہاتھ میں ہے اس لیے اس کو مضبوطی سے تھام لو کہ اس کو تھام لینے کے بعد تم کبھی بھی نہ ہلاک ہو گے اور نہ گمراہ ہو گے ۔ اس حدیث کو زہری سے صرف ابو عبادہ ، عیسی بن عبدالرحمن انصاری زرقی مدنی نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابوداؤد منفرد ہیں اور ابو دادؤد نے یہ حدیث صرف بصری میں روایت کی ہے ۔
أَبِيهِ ← مُحَمَّدِ بْنِ جُبَيْرِ بْنِ مُطْعِمٍ ← الزُّهْرِيِّ، ← أَبُو عُبَادَةَ الْأَنْصَارِيُّ، ← أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ عُمَرَ رُسْتَهْ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيٍّ الْبَزَّارُ الْأَصْبَهَانِيُّ،
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1044
