Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 1020

1020 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَيْرٍ الْيَافُونِيُّ بِمَدِينَةِ يَافَا , حَدَّثَنَا عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ، حَدَّثَنِي أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ اللَّيْثِيُّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «خَيْرُكُمُ الْمُدَافِعُ عَنْ عَشِيرَتِهِ مَا لَمْ يَأْثَمْ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أُسَامَةَ إِلَّا أَيُّوبُ

محمد بن عبداللہ بن عمیرالیافونی سے مروی حدیث ، حضرت سرقہ بن مالک بن جعشم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم میں سے بہترین شخص وہ ہے جو اپنے خاندان کا دفاع کرنے والا ہو جب تک کہ وہ گناہ نہ کرے۔ اس حدیث کو اسامہ سے صرف ایوب نے روایت کیا ہے ۔

سُرَاقَةَ بْنِ مَالِكِ بْنِ جُعْشُمٍ ← سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، ← أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ اللَّيْثِيِّ، ← اَیُّوْبُ بْنُ سُوَیْدٍ ← عِمْرَانُ بْنُ هَارُونَ الرَّمْلِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَيْرٍ الْيَافُونِيُّ بِمَدِينَةِ يَافَا

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1020

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 1021

1021 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ عَمْرِو بْنِ يُوسُفَ الْقُومَسِيُّ، بِبَغْدَادَ , حَدَّثَنَا الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْبِسْطَامِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي طَيْبَةَ، عَنْ أَبِي طَيْبَةَ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ، عَنْ مَسْرُوقٍ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " لَوْ يَقُولُ أَحَدُكُمْ إِذَا غَضِبَ: أَعُوذُ بِاللَّهِ مِنَ الشَّيْطَانِ الرَّجِيمِ ذَهَبَ عَنْهُ غَضَبُهُ " لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَعْمَشِ عَنْ أَبِي الضُّحَى , عَنْ مَسْرُوقٍ إِلَّا أَبُو ظَبْيَةَ , وَرَوَاهُ أَصْحَابُ الْأَعْمَشِ , عَنِ الْأَعْمَشِ , عَنْ عَدِيِّ بْنِ ثَابِتٍ , عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ صُرَدٍ الْخُزَاعِيِّ

محمد بن یوسف بن عمرو بن یوسف القومسی سے مروی حدیث، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جب کسی کو غصہ آئے اگر وہ اعوذ باللہ من الشیطن الرجیم پڑھ لے تو اس کا غصہ ہو سکتا ہے۔ اس حدیث کو اعمش سے پھر ابو ضحیٰ سے پھر مسروق سے صرف ابو ظبیہ نے روایت کیا ہے اور اعمش کے شاگردوں نے اس حدیث کو اعمش سے پھر عدی بن ثابت سے پھر سلیمان صرد الخزاعی سے روایت کیا ہے ۔

ابْنِ مَسْعُودٍ، ← مَسْرُوقٍ ← مُسْلِمِ بْنِ صُبَيْحٍ، ← الْاَعْمَشِ ← أَبِي طَيْبَةَ، ← أَحْمَدُ بْنُ أَبِي طَيْبَةَ، ← الْحُسَيْنُ بْنُ عِيسَى الْبِسْطَامِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ بْنِ عَمْرِو بْنِ يُوسُفَ الْقُومَسِيُّ، بِبَغْدَادَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1021

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 1022

1022 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ مُوسَى الْمَرْوَزِيُّ، بِبَغْدَادَ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ صَاحِبُ ابْنِ الْمُبَارَكِ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، عَنْ عَلْقَمَةَ، عَنِ ابْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ أَعْطَيَ أَرْبَعًا أُعْطِيَ أَرْبَعًا , وَتَفْسِيرُ ذَلِكَ فِي كِتَابِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ: مَنْ أَعْطَيَ الذِّكْرَ ذَكَرَهُ اللَّهُ؛ لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: {فَاذْكُرُونِي أَذْكُرْكُمْ} [البقرة: 152] , وَمَنْ أَعْطَيَ الدُّعَاءَ أُعْطِيَ الْإِجَابَةَ؛ لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: {ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ} [غافر: 60] , وَمَنْ أَعْطَيَ الشُّكْرَ أُعْطِيَ الزِّيَادَةَ؛ لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: {لَئِنْ شَكَرْتُمْ لَأَزِيدَنَّكُمْ} [إبراهيم: 7] , وَمَنْ أَعْطَيَ الِاسْتِغْفَارَ أُعْطِيَ الْمَغْفِرَةَ؛ لِأَنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ: {اسْتَغْفِرُوا رَبَّكُمْ إِنَّهُ كَانَ غَفَّارًا} [نوح: 10] لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا هُشَيْمٌ تَفَرَّدَ بِهِ مَحْمُودُ بْنُ الْعَبَّاسِ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ: وَقَدِ افْتَتَنَ جَمَاعَةٌ مِمَّنْ لَا عِلْمَ لَهُمْ بِأَنْ يَقُولُوا: نَدْعُو فَلَا يُسْتَجَابُ لَنَا , وَهَذَا رَدٌّ عَلَى اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ؛ لِأَنَّ اللَّهَ يَقُولُ وَقَوْلُهُ الْحَقُّ {ادْعُونِي أَسْتَجِبْ لَكُمْ} [غافر: 60] , وَقَالَ: { «وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ، أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ» } [البقرة: 186] , وَلِهَذَا مَعْنًى لَا يَعْرِفُهُ إِلَّا أَهْلُ الْعِلْمِ وَالْمَعْرِفَةِ , وَقَدْ فَسَّرَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ رَوَى أَبُو سَعِيدٍ الْخُدْرِيُّ وَجَمَاعَةٌ مِنْ أَصْحَابِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ " مَا مِنْ مُسْلِمٍ يَدْعُو اللَّهَ بِدَعْوَةٍ إِلَّا اسْتَجَابَ لَهُ فَهُوَ مِنْ دَعْوَتِهِ عَلَى إِحْدَى ثَلَاثٍ: إِمَّا أَنْ يُعَجَّلَ لَهُ فِي الدُّنْيَا , وَإِمَّا أَنْ تُدَّخَرَ (يُؤَخَّرَ) فِي الْآخِرَةِ , وَإِمَّا أَنْ يُدْفَعَ عَنْهُ مِنَ الْبَلَاءِ مِثْلُهَا " , فَأَمَّا حَدِيثُ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ فَحَدَّثَنَاهُ أَبُو زُرْعَةَ الدِّمَشْقِيُّ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكَّارِ بْنِ بِلَالٍ , حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ بَشِيرٍ , عَنْ قَتَادَةَ عَنْ أَبِي الْمُتَوَكِّلِ النَّاجِيِّ , عَنْ أَبِي سَعِيدٍ , عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بِهَذَا الْحَدِيثِ

محمد بن اسحاق بن موسیٰ المروزی سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا جس کو چار چیزیں مل گئیں اس کو چار اور چیزیں بھی مل گئیں اس بات کی تفصیل قرآن پاک میں موجود ہے جس کو ذکر عطاکیا گیا اللہ اس کو یاد کرتا ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے " تم مجھے یاد کرو میں تمہیں یاد کروں گا" اور جس شخص کو دعا مانگنے کی توفیق دی گئی ہے اس کی دعا کو قبول بھی کر لیا جاتا ہے ۔ اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا " تم مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا کو قبول کروں گا"۔ جس شخص کو شکر کی توفیق دی جاتی ہے اس کی نعمت میں زیادتی بھی کر دی جاتی ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نےا رشادفرمایا ہے " اگر تم شکر کرو گے تو میں ضرور ضرور تمہاری نعمتوں میں اضافہ کروں گا ۔ اور جس شخص کو استغفار کی توفیق دی جاتی ہے اس کو مغفرت عطا کر دی جاتی ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے " تم اپنے رب سے مغفرت مانگو بے شک وہ بخشنے والا ہے " ۔ اس حدیث کو اعمش سے صرف ہشیم نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں محمود بن عباس منفرد ہیں ابوالقاسم کہتے ہیں کچھ جاہل لوگوں کی جماعت فتنے میں مبتلا ہو گئی ہے وہ کہتے ہیں ہم دعائیں تو مانگتے ہیں لیکن ہماری دعائیں قبول نہیں ہوتیں یہ تو اللہ تعالیٰ کے وعدے کی خلاف ورزی ہے اس لیے کہ اللہ تعالیٰ فرماتا ہے اور اس کا وعدہ برحق ہوتا ہے اس نے ارشاد فرمایا تم مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا کو قبول کروں گا اور اس نے فرمایا ہے " تم مجھ سے دعا مانگو میں تمہاری دعا کو قبول کروں گا "" اے محبوب جب آپ سے میرے بندے میرے بارے میں پوچھیں تو ان کو کہہ دو میں قریب ہوں ۔ میں دعا مانگنے والے کی دعا کو قبول کرتا ہوں ۔ وہ جب بھی دعا مانگے اور اس کے حقیقی معافی کو صرف اہل علم اور اہل معرفت ہی جانتے ہیں اور رسول اکرمصلی اللہ علیہ وسلم نے خود اس کی تفسیر بیان فرمائی ہے جس کو ابو سعید خدری نے اور صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کی پوری ایک جماعت نے روایت کیا ہے ۔کوئی مسلمان جو اللہ تعالیٰ سے دعا مانگتا ہے اس کی دعا کو قبول کیا جاتا ہے اس کی عا تین قسموں پر ہوتی ہے یا تو اس کی دعا کا اثر دنیا میں ہی دکھا دیا جاتا ہے اور ابو سعید خدری کی جو حدیث ہے وہ ہمیں ابوزرعہ دمشقی نے بیان کی ہے وہ کہتے ہیں مجھے محمد بن بکار بن بلال نے روایت کی ہے وہ کہتے ہیں مجھے سعید بن بشیر نے بیان کی ہے وہ کہتے ہیں " قتادہ نے ابوالمتوکل الناجی کے واسطے سے ابو سعید خدری کے حوالے سے رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کا اسی جیسا فرمان نقل کیا ہے ۔

ابْنِ مَسْعُودٍ، ← عَلْقَمَةَ ← إِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ، ← الْاَعْمَشِ ← هُشَيْمٌ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ صَاحِبُ ابْنِ الْمُبَارَكِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ مُوسَى الْمَرْوَزِيُّ، بِبَغْدَادَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1022

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 1023

1023 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوتَى الصَّنْعَانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَلِكِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الذِّمَارِيُّ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ بْنُ مَعْنٍ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «الْوَلَاءُ لِمَنْ أَعْتَقَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مَعْنٍ إِلَّا عَبْدُ الْمَلِكِ الذِّمَارِيُّ

محمد بن اسحاق بن ابراہیم بن جوتی الصنعانی سے مروی حدیث ، ام المومنین عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادف فرمایا ولآء اس شخص کے لیے ہے جس نے آزاد کیا ۔ اس حدیث کو قاسم بن معن سے صرف عبدالملک ذماری نے روایت کیا ہے ۔

عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← الْقَاسِمِ بْنِ مَعْنٍ ← عَبْدُ الْمَلِکِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ الذِّمَارِيُّ ← أَبِي ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ جُوتِي الصَّنْعَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1023

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 1024

1024 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْعَسْكَرِيُّ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ بَشِيرٍ الْكُوفِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ فِي الْجَنَّةِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِنِّي لَا أَتَخَوَّفُ عَلَى أُمَّتِي مُؤْمِنًا وَلَا مُشْرِكًا , أَمَّا الْمُؤْمِنُ فَيَحْجِزُهُ إِيمَانُهُ , وَأَمَّا الْمُشْرِكُ فَيَقْمَعُهُ كُفْرُهُ , وَلَكِنْ أَتَخَوَّفُ عَلَيْكُمْ مُنَافِقًا عَالِمُ اللِّسَانِ يَقُولُ مَا تَعْرِفُونَ وَيَعْمَلُ مَا تُنْكِرُونَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا عَبَّادُ بْنُ بَشِيرٍ وَلَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

محمد بن یحییٰ بن سہل بن محمد العسکری سے مروی حدیث ، حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھے اپنی امت کے بارے میں ان کے مومن یا مشرک ہونے کا کوئی خدشتہ نہیں ہے کیونکہ جو مومن ہوگا اس کا ایمان اس کو بچا لے گا اور جو مشرک ہو گا اس کا کفر اس کو برباد کر دے گا البتہ مجھے تم پر اس زبان جاننے والے منافق کا خوف ہے جو باتیں تو وہ کرے گا جس کو تم جانتے ہو لیکن اس کے عمل نا پسندیدہ ہوں گے ۔ اس حدیث کو ابو اسحاق سے صرف عباد بن بشیر نے روایت کیا ہے اور یہ حدیث علی سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ۔

عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ فِي الْجَنَّةِ ← الْحَارِثِ ← اَبُوْ اِسْحَاقِ ← عَبَّادُ بْنُ بَشِيرٍ الْكُوفِيُّ، ← سَهْلُ بْنُ عُثْمَانَ ← مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ سَهْلِ بْنِ مُحَمَّدٍ الْعَسْكَرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1024

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 1025

1025 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ بَهْمُرْدَ الْعَسْكَرِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ، حَدَّثَنَا الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ أَبُو عَاصِمٍ، حَدَّثَنَا مَسْتُورُ بْنُ عَبَّادٍ أَبُو هَمَّامٍ، حَدَّثَنَا ثَابِتٌ الْبُنَانِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَجُلٌ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَا تَرَكْتُ مِنْ حَاجَةٍ وَلَا دَاجَةٍ إِلَّا أَتَيْتُ عَلَيْهَا، قَالَ: «أَلَيْسَ تَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ , وَأَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ؟» قَالَ: نَعَمْ قَالَ: «فَإِنَّ هَذَا يَأْتِي عَلَى ذَلِكَ كُلِّهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا مُسْتَوْرِدٌ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو عَاصِمٍ

محمد بن حفص بن بھمر دالعسکری سے مروی ھدیث ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک شخص نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میری امت ہر حاجت اور ہر ضرورت پوری ہو جاتی ہے آپ نے فرمایا کیا تو اس بات کی گواہی نہیں دیتا کہ اللہ کے سوا کوئی عبادت کے لائق نہیں ہے اور بے شک محمد اللہ کے رسول ہیں اس نے کہا جی ہاں آپ نے فرمایا یہ گواہی تمام ضرورتوں کو پوری کر دیتی ہے ۔ اس حدیث کو ثابت سے صرف مستور و نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے ابو عاصم منفرد ہیں۔

رَجُلٌ: ← اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ← مَسْتُورُ بْنُ عَبَّادٍ أَبُو هَمَّامٍ، ← الضَّحَّاكُ بْنُ مَخْلَدٍ أَبُو عَاصِمٍ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْمُسْتَمِرِّ الْعُرُوقِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ حَفْصِ بْنِ بَهْمَرْدَ الْعَسْكَرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1025

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 1026

1026 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَكْرٍ السَّرَّاجُ الْعَسْكَرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مَنْصُورٍ الْمِشْرَقِيِّ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " أُتِيَ فِي غَزْوَةِ تَبُوكَ بِجُبْنَةٍ , فَأَخَذَ السِّكِّينَ , فَقَطَعَ , وَقَالَ: «كُلُوا بِاسْمِ اللَّهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا عَمْرُو بْنُ مَنْصُورٍ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ

محمد بن عبداللہ بن بکر السراج العسکری سے مروی حدیث، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں غزوہ تبوک کے موقع پر رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں پنیر کا ٹکڑا پیش کیا گیا آپ نے چھری پکڑی اور اس کو کاٹا اور فرمایا اللہ کا نام لے کر کھاؤ ۔ اس حدیث کو شعبی سے صرف عمرو بن منصور نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابراہیم بن عینیہ منفرد ہیں ۔

ابْنِ عُمَرَ ← الشَّعْبِيِّ، ← عَمْرِو بْنِ مَنْصُورٍ الْمِشْرَقِيِّ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ عُيَيْنَةَ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبَّادٍ الْمَكِّيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بَكْرٍ السَّرَّاجُ الْعَسْكَرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1026

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 1027

1027 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ بَسَّامٍ قَاضِي الْبَصْرَةِ , حَدَّثَنَا أَبُو مَعْمَرٍ الْقَطِيعِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ، وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ كِلَاهُمَا عَنْ مُجَالِدٍ، عَنِ الشَّعْبِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِي حَوْضًا , وَأَنَا فَرَطُكُمْ عَلَيْهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الشَّعْبِيِّ إِلَّا مُجَالِدٌ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا أَبُو إِسْمَاعِيلَ وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو مَعْمَرٍ

محمد بن حفص بن بسام قاضی سے مروی حدیث ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا بے شک میرا حوض کوثر ہے اور میں اس حوض پر تمہارا استقبال کروں گا ۔ اس حدیث کو شعبی سے صرف مجالد نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف ابو اسماعیل اور عیسیٰ بن یونس نے روایت کیا ہے اور اس حدیث کو روایت کرنے میں ابو معمر منفرد ہیں۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← الشَّعْبِيِّ، ← مجالد ← أَبُو إِسْمَاعِيلَ الْمُؤَدِّبُ، وَعِيسَى بْنُ يُونُسَ، كِلَاهُمَا ← أَبُو مَعْمَرٍ الْقُطَيْعِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ بَسَّامٍ قَاضِي الْبَصْرَةِ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1027

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 1028

1028 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ هَارُونَ الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ، عَنْ مَصَادِ بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «جَمَعَ بَيْنَ الظُّهْرِ وَالْعَصْرِ , وَالْمَغْرِبِ وَالْعِشَاءِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا مَصَادٌ، تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ

محمد بن حسن بن ہارون الموصلی سے مروی حدیث، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ظہر اور عصر کی نماز اکٹھی پڑھی اور مغرب اور عشاء کی نماز اکٹھی پڑھی ۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← سَعِيدِ بْنِ جُبَيْرٍ ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← زِيَادِ بْنِ سَعْدٍ، ← مَصَادِ بْنِ عُقْبَةَ، ← عُمَرُ بْنُ أَيُّوبَ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارٍ الْمُوصِلِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ هَارُونَ الْمَوْصِلِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1028

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 1029

1029 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سَهْلَوَيْهِ الْآدَمَيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِيُّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ الضُّبَعِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ وَجَدَ تَمْرًا فَلْيُفْطِرْ عَلَيْهِ , وَمَنْ لَمْ يَجِدْ فَلْيُفْطِرْ عَلَى الْمَاءِ؛ فَإِنَّ الْمَاءَ طَهُورٌ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ

محمد بن عیسیٰ سہلویہ الآدمی الا صبہانی سے مروی حدیث ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا جس کو کھجور میسر ہو وہ اس کے ساتھ روزہ افطار کرے اور جس کے پاس کھجور نہ ہو وہ پانی کے ساتھ روزہ افطار کرے کیونکہ پانی پاک کرنے والا ہے ۔ اس حدیث کو شعبہ سے صرف سعید بن عامر نے روایت کیا ہے ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ صُهَيْبٍ ← شُعْبَةُ، ← سَعِيدُ بْنُ عَامِرٍ الضُّبَعِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ الصَّاغَانِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى بْنِ سَهْلَوَيْهِ الْآدَمَيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1029

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 1030

1030 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الصَّابُونِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، حَدَّثَنَا وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا عَنْبَسَةُ بْنُ أَبِي رَائِطَةَ الْغَنَوِيُّ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَبِي بَكَرَةَ: أَنَّهُ دَخَلَ الْمَسْجِدَ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَائِمٌ فِي الصَّلَاةِ , فَرَكَعَ دُونَ الصَّفِّ , ثُمَّ مَشَى إِلَى الصَّفِّ , فَلَمَّا انْصَرَفَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «زَادَكَ اللَّهُ حِرْصًا , وَلَا تَعْدُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَنْبَسَةَ إِلَّا وُهَيْبٌ، تَفَرَّدَ بِهِ الْعَبَّاسُ النَّرْسِيُّ

محمد بن یوسف الصابونی البصری سے مروی حدیث ، حضرت ابو بکر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ وہ مسجد میں داخل ہو ئے اس وقت رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نما زپڑھا رہے تھے ابو بکر نے سب کے پیچھے سے رکوع کیا اور پھر چلتے ہوئے صف میں آکر شامل ہوئے جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہو ئے تو فرمایا اللہ تعالیٰ نماز پر تمہاری حرص میں اضافہ کر ے لیکن آئندہ سے ایسا نہ کرنا۔ اس حدیث کو عنبسہ سے صرف دھیب نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عباس نرسی منفرد ہیں ۔

أَبِي بَكْرَةَ ← الْحَسَنِ، ← عَنْبَسَةُ بْنُ أَبِي رَائِطَةَ الْغَنَوِيُّ، ← وُهَيْبُ بْنُ خَالِدٍ، ← الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ النَّرْسِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الصَّابُونِيُّ الْبَصْرِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1030

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 1031

1031 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ الْأَسْوَدِ النَّضْرِيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ النُّمَيْرِيُّ، حَدَّثَنَا حِرْمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ، عَنْ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ، عَنْ أَبِي طَلْحَةَ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " تَوَضَّأَ , فَمَسَحَ عَلَى الْخُفَّيْنِ وَالْخِمَارِ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا حِرْمِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ

محمد بن الفضل بن الاسود البصری سے مروی حدیث ، حضرت ابو طلحہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے وضو کیا اور اپنے موزوں پر مسح کیا اور اپنی چادر پر مسح کیا ۔ اس حدیث کو شعبہ سے صرف حرمی نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عمربن شبہ منفر دہیں ۔

أَبِي طَلْحَةَ، ← عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ عَبْدٍ الْقَارِيِّ ← يَحْيَى بْنِ جَعْدَةَ، ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← شُعْبَةُ، ← حَرَمِيُّ بْنُ عُمَارَةَ، ← عُمَرُ بْنُ شَبَّةَ النُّمَيْرِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْفَضْلِ بْنِ الْأَسْوَدِ النَّضْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 1031

chevron_left Previous
1…212223…28
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter