Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 911

911 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَسَدِ بْنِ يَزِيدَ الْأَصْبَهَانِيُّ بِمَدِينَةِ أَصْبَهَانَ سَنَةَ 295 خَمْسٍ وَتِسْعِينَ وَمِائَتَيْنِ , حَدَّثَنَا أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ تَلَا هَذِهِ الْآيَةَ: {اتَّقُوا اللَّهَ حَقَّ تُقَاتِهِ وَلَا تَمُوتُنَّ إِلَّا وَأَنْتُمْ مُسْلِمُونَ} [آل عمران: 102] فَقَالَ: «لَوْ أَنَّ قَطْرَةً مِنَ الزَّقُّومِ قُطِرَتْ فِي بِحَارِ الدُّنْيَا أَفْسَدَتْ عَلَى أَهْلِ الدُّنْيَا مَعَايِشَهُمْ , فَكَيْفَ بِمَنْ يَكُونُ طَعَامَهُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا شُعْبَةُ

محمد بن اسد بن یزید الاصبہانی سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نےیہ آیت تلاوت کی ( اے ایمان والو اللہ سے ڈرو جیسا اس سے ڈرنے کا حق ہے اور ہر گز نہ مرنا مگر مسلمان ( ترجمہ کنزالایمان امام احمد رضا) ۔ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اگر زقوم کا ایک قطرہ دنیا کے سمندروں کے اندر ڈال دیا جائے تو اسکی وجہ سے دنیا والوں کا کھانا پینا برباد ہو جائے تو اس شخص کا کیا عالم ہو گا جس کو کھانے کے لیے یہی ملے گا۔ اس حدیث کو اعمش سے صرف شعبہ نے روایت کیا ہے ۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← مُجَاهِدٍ ← الْاَعْمَشِ ← شُعْبَةُ، ← أَبُو دَاوُدَ الطَّيَالِسِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَسَدِ بْنِ يَزِيدَ الْأَصْبَهَانِيُّ بِمَدِينَةِ أَصْبَهَانَ سَنَةَ خَمْسٍ وَتِسْعِينَ وَمِائَتَيْنِ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 911

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 912

912 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ شَبِيبٍ الْعَسَّالُ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ الزِّبْرِقَانُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: كَانَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَفْطَرَ قَالَ: «بِسْمِ اللَّهِ اللَّهُمَّ , لَكَ صُمْتُ , وَعَلَى رِزْقِكَ أَفْطَرْتُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا دَاوُدُ بْنُ الزِّبْرِقَانِ تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو , وَلَا كَتَبْنَاهُ إِلَّا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ

محمد بن ابراہیم بن شبیب العسال سے مروی حدیث ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم جب روزہ افطار کرتے تو یہ دعا پڑھتے ( اے اللہ میں نے تیرے لیے روزہ رکھا اور تیرے ہی دیے گئے رزق سے افطار کررہا ہوں ) اس حدیث کو شعبہ سے صرف داؤد بن زبر قان نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں اسماعیل بن عمر منفر دہیں اور ہم نے یہ ھدیث محمد بن ابراہیم بغدادی کے حوالے سے لکھی ہے ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ← شُعْبَةُ، ← داود الزبرقان ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ← محمد بن إبراهيم بن شبيب العسال الأصبهاني

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 912

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 913

913 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ نَصْرِ بْنِ شَبِيبٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا مَخْلَدُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ أَبِي شَرِيكٍ (رُمَيْكٍ) الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَمْرٍو الرَّقِّيُّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ أَبِي أُنَيْسَةَ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللِّهِ الْبَجَلِيِّ، عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: " صِيَامُ ثَلَاثَةِ أَيَّامٍ مِنْ كُلِّ شَهْرٍ صِيَامُ الدَّهْرِ، أَيَّامُ الْبِيضِ: ثَلَاثَ عَشْرَةَ، وَأَرْبَعَ عَشْرَةَ، وَخَمْسَ عَشْرَةَ ". لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا زَيْدُ بْنُ أَبِي أُنَيْسَةَ، وَلَا يُرْوَى عَنْ جَرِيرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

محمد بن ابراہیم بن نصر بن شبیب الا صبہانی سے مروی حدیث ، حضرت جریر بن عبداللہ بجلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا ہر مہینے میں تین دن کے روزے رکھ لینا زمانہ بھر کے روزے رکھنے کے مترادف ہے وہ تین دن ایام بیض ہر چاند کی 13،14اور 15 تاریخ ہے ۔ اس حدیث کو ابو اسحاق سے صرف زید بن ابی انیسہ نے روایت کیا ہے اور حضرت جریر رضی اللہ عنہ سے یہ حدیث صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 913

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 914

914 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنَ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ شَبِيبٍ الْمُقْرِئُ الْأَصْبَهَانِيُّ وَأَبُو بَكْرٍ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرُّوذِيُّ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ قِرْمٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَحِلُّ لِلْمُسْلِمِ أَنْ يَهْجُرَ أَخَاهُ فَوْقَ ثَلَاثٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا سُلَيْمَانُ بْنَ قِرْمٍ، وَلَا عَنْ سُلَيْمَانَ إِلَّا حُسَيْنُ بْنَ مُحَمَّدٍ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ الْجَوْهَرِيُّ

محمد بن عبدالرحیم بن شبیب المقری الا صبہانی ابو بکر سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشا دفرمایا کسی مسلمان کے لیے یہ جائز نہیں کہ اپنے مسلمان بھائی سے تین دن سے زیادہ قطع تعلقی رکھے ۔ اس حدیث کو اعمش سے صرف سلمان بن قرم نے روایت کیا ہے اورسلمان سے صرف حسین بن محمد نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابراہیم الجوہری منفرد ہیں ۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← أَبِي وَائِلٍ ← الْاَعْمَشِ ← سُلَيْمَانُ بْنُ قَرْمٍ ← حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرُّوذِيُّ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنَ عَبْدِ الرَّحِيمِ بْنِ شَبِيبٍ الْمُقْرِئُ الْأَصْبَهَانِيُّ وَأَبُو بَكْرٍ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 914

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 915

915 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَاصِمٍ الْأَصْبَهَانِيُّ الْفَقِيهُ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ الْمَوْصِلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ يَحْيَى الْمَدَنِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْرَائِيلُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ، قَالَ: كُنَّا مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْمَسْجِدِ نَنْتَظِرُ الصَّلَاةَ , فَقَامَ رَجُلٌ , فَقَالَ: إِنِّي أَصَبْتُ ذَنْبًا , فَأَعْرَضَ عَنْهُ , فَلَمَّا قَضَى النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَامَ الرَّجُلُ , فَأَعَادَ الْقَوْلَ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أَلَيْسَ قَدْ صَلَّيْتَ مَعَنَا هَذِهِ الصَّلَاةَ , وَأَحْسَنْتَ لَهَا الطُّهُورَ؟» قَالَ: بَلَى قَالَ: «فَإِنَّهَا كَفَّارَةُ ذَنْبِكَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا إِسْرَائِيلُ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا عَبْدُ الرَّحْمَنِ تَفَرَّدَ بِهِ عَلِيُّ بْنُ حَرْبٍ , وَلَا يُرْوَى عَنْ عَلِيٍّ عَلَيْهِ السَّلَامُ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ. [ص:136]

محمد بن عاصم الاصبہانی سے مروی حدیث ، حضرت علی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ہم نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ مسجد میں نماز کے انتظار میں تھے ایک آدمی کھڑا ہوا اور کہنے لگا مجھ سے گناہ سرزد ہوا ہے ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اس سے منہ پھیر لیا جب نبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو وہ آدمی پھر اٹھ کر کھڑا ہوا اس نے اپنی بات پھر دہرائی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا کیا تو نے ہمارے ہمراہ یہ نماز نہیں پڑھی؟ اور تو نے اس کے لیے اچھی طرح طہارت نہیں کی تھی ؟ جی ہاں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم آپ نے فرمایا تو یہ تیرے گناہوں کا کفارہ ہو گیا ۔ اس حدیث کو ابو اسحاق سے صرف اسرائیل نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف عبدالرحمن نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں علی منفرد ہیں اور علی سے یہ حدیث اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 915

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 916

916 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ الْعَبْدِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ سَمُّوَيْهِ الْفَقِيهُ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا حَاتِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ النَّمَرِيُّ، حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ الْمُنْذِرِيِّ، حَدَّثَنَا دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " كَتَبَ إِلَى عُمَّالِهِ فِي سَنَّةِ الصَّدَقَاتِ , وَذَكَرَ الْحَدِيثَ بِطُولِهِ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ دَاوُدَ إِلَّا سَلَّامٌ تَفَرَّدَ بِهِ حَاتِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ

محمد بن اسماعیل بن عبداللہ بن مسعود العبدی الا صبہانی سے مروی حدیث ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے صدقات کے طریقہ کار کے بارے میں اپنے ذمہ داروں کی جانب ایک خط لکھا اس کے بعد مفصل حدیث بیان کی ۔ اس حدیث کو داؤد ابن ابی ہند سے صرف سلام ابن المنذری نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں حاتم بن عبیداللہ منفرد ہیں ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← دَاوُدُ بْنُ أَبِي هِنْدٍ، ← سَلَّامُ بْنُ الْمُنْذِرِيِّ، ← حَاتِمُ بْنُ عُبَيْدِ اللَّهِ النَّمَرِيُّ، ← أَبِي ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ الْعَبْدِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ سَمُّوَيْهِ الْفَقِيهُ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 916

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 917

917 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنِي عَمِّي مُحَمَّدُ بْنُ عَامِرٍ , حَدَّثَنَا أَبِي عَامِرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، حَدَّثَنَا زِيَادُ أَبُو حَمْزَةَ، عَنْ حَمْزَةَ الزَّيَّاتِ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ خَيْثَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ الطَّائِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّكُمْ يُكَلِّمُهُ رَبُّهُ لَيْسَ بَيْنَهُ وَبَيْنَهُ تُرْجُمَانٌ , فَيَنْظُرُ إِلَى يَمِينِهِ فَيَرَى مَا قَدَّمَ، وَيَنْظُرُ إِلَى شِمَالِهِ فَيَرَى مَا قَدَّمَ إِلَى أَمَامِهِ فَإِذَا هُوَ بِالنَّارِ , فَاتَّقُوا النَّارَ وَلَوْ بِشِقِّ تَمْرَةٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حَمْزَةَ إِلَّا زِيَادٌ أَبُو حَمْزَةَ تَفَرَّدَ بِهِ عَامِرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ

محمد بن ابراہیم بن عمرو بن ابراہیم الا صبہانی سے مروی حدیث ، حضرت عدی بن حاتم طائی فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا تم میں سے ہر شخص اپنے رب سے ہم کلام ہو گا اس کے رب کے درمیان کوئی ترجمان نہیں ہوگا وہ اپنے دائیں جانب دیکھے گا اور جو کچھ اس نے آگے بھیجا اس کو دیکھ لے گا پھر وہ اپنے بائیں جانب دیکھے گا ۔ جو کچھ اس نے آگے بھیجا اس کو دیکھ لے گا اور اپنی انگلی جانب دیکھے گا تو سامنے آگ ہو گی ۔ اس لیے آگ سے بچنے کی کوشش کرواگرچہ کھجور کی گٹھلی ہی صدقہ کر کے بچو۔ اس حدیث کو حمزہ سے صرف زیاد حمزہ نے روایت کیا ہے ان سے راویت کرنے میں عامر بن ابراہیم منفرد ہیں ۔

عَدِيِّ بْنِ حَاتِمٍ الطَّائِيِّ، ← خَيْثَمَةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← الْاَعْمَشِ ← حَمْزَةُ الزَّيَّاتُ، ← زِيَادٌ أَبُو حَمْزَةَ، ← أَبِي عَامِرُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ، ← عَمِّيَ مُحَمَّدُ بْنُ عَامِرٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 917

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 918

918 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ أُسَيْدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ أَبُو مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَبْدِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ الْوَرَّاقُ، حَدَّثَنَا أَبُو مَرْيَمَ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ حُبْشِيِّ بْنِ جُنَادَةَ السَّلُولِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لِعَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ فِي الْجَنَّةِ: «أَنْتَ مِنِّي بِمَنْزِلَةِ هَارُونَ مِنْ مُوسَى , إِلَّا أَنَّهُ لَا نَبِيَّ بَعْدِي» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ إِلَّا أَبُو مَرْيَمَ تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانَ

محمد بن اسماعیل بن احمد بن اسید الاصبہانی ابو مسلم سے مروی حدیث ، حضرت حبشی بن جنادہ سلولی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی کے بارے میں فرمایا تمہارا میرے ساتھ تعلق وہی ہے جو ہارون علیہ السلام کا موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ البتہ اتنا فرق ضرور ہے کہ میرے بعد کوئی نبی نہیں ہوسکتا ۔ اس حدیث کو ابو اسحاق سے ابو مریم نے روایات کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں اسماعیل بن ابان منفرد ہے ۔

حُبْشِيُّ بْنُ جُنَادَةَ السَّلُولِيُّ ← أَبِي إِسْحَاقَ ← أَبُو مَرْيَمَ عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ الْقَاسِمِ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ أَبَانٍ الْوَرَّاقُ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْعَبْدِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ أَحْمَدَ بْنِ أُسَيْدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ أَبُو مُسْلِمٍ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 918

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 919

919 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الْحَكَمِ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَشْجَعِيُّ، عَنْ إِسْمَاعِيلَ بْنِ شَيْبَةَ الطَّائِفِيِّ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ عَطَاءٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ أُمَّتِي أَحَدٌ وَلِيَ مِنْ أَمْرِ الْمُسْلِمِينَ (النَّاسِ) شَيْئًا لَمْ يَحْفَظْهُمْ بِمَا يَحْفَظُ بِهِ نَفْسَهُ وَأَهْلَهُ إِلَّا لَمْ يَجِدْ رَائِحَةَ الْجَنَّةِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ، تَفَرَّدَ بِهِ قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ

محمد بن احمد بن ولید الاصبہانی سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا میرے جس امتی کو لوگوں کے معاملات کا ذمہ دار بنایا جائے اور وہ ان کی اس طرح حفاظت نہ کرے جس طرح وہ اپنی اور اپنے گھروالوں کی حفاظت کرتا ہے وہ جنت کی خوشبو بھی نہیں پا سکتا ۔ اس حدیث کو ابن جریج سے اساعیل بن شیبہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں قدامہ بن محمد منفرد ہیں ۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← إِسْمَاعِيلَ بْنِ شَيْبَةَ الطَّائِفِيِّ، ← قُدَامَةُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْأَشْجَعِيُّ، ← سعد بن عبد الله بن عبد الحكم المصري ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 919

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 920

920 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَرْمَلَةَ الْقَلْزُمِيُّ بِمَدِينَةِ قَلْزُمَ , حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى الْأُبُلِّيُّ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ الْبَيْرُوتِي، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَا يَقْبَلُ اللَّهُ مِنَ امْرَأَةٍ صَلَاةً حَتَّى تُوَارِي زِينَتَهَا , وَلَا مِنْ جَارِيَةٍ بَلَغَتِ الْمَحِيضَ حَتَّى تَخْتَمِرَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ إِسْحَاقَ

محمد ابن ابی حرملہ القلزی سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن ابو قتادہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ اس عورت کی نماز قبول نہیں کرتا جو اپنی زینت کو نہیں چھپاتی اور اس بالغ لونڈی کی نماز قبول نہیں کرتا جو سر پردو پٹہ نہیں اوڑھتی ۔ اس حدیث کو اوزاعی سے صرف عمرو بن ہاشم نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں اسحاق بن اسماعیل منفرد ہے ۔

أَبِيهِ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي قَتَادَةَ ← يَحْيَى بْنِ أَبِي كَثِيرٍ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← عَمْرُو بْنُ هَاشِمٍ الْبَيْرُوتِيُّ ← إِسْحَاقُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ عَبْدِ الْأَعْلَى الْأُبُلِّيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي حَرْمَلَةَ الْقَلْزُمِيُّ بِمَدِينَةِ قَلْزُمَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 920

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 921

921 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ شَاذَانَ الْفَارِسِيُّ أَبُوِ عَلِيٍّ (أَبُو يَعْلَى) بِشِيرَازَ , حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا سَعْدُ بْنُ الصَّلْتِ، حَدَّثَنَا مِسْعَرُ بْنُ كِدَامٍ، عَنِ الْعَبَّاسِ بْنِ خَدِيجٍ، عَنْ زِيَادِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَامِرِيِّ، عَنْ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ قَالَ: قُلْتُ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , هَلْ قَارَفْتَ شَيْئًا مِمَّا قَارَفَ أَهْلُ الْجَاهِلِيَّةِ؟ قَالَ: «لَا , وَقَدْ كُنْتُ عَلَى مَوْعِدَيْنِ أَمَّا أَحَدُهُمَا , فَغَلَبَتْنِي عَيْنِي , وَأَمَّا الْآخَرُ فَشَغَلَتْنِي عَنْهُ سَامِرُ الْقَوْمِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا سَعْدٌ تَفَرَّدَ بِهِ شَاذَانُ , وَلَا يُرْوَى عَنْ عَمَّارٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

محمد بن اسحاق بن ابراہیم شاذان الفارسی ابو یعلی سے مروی ھدیث، حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کیا آپ نے کبھی زمانہ جاہلیت کی محفلوں میں شرکت کی ہے ؟ آپ نے فرمایا نہیں البتہ دو مواقع ایسے آئے تھے لیکن ایک مرتبہ مجھ پر نیند کا غلبہ ہو گیا تھا اور دوسری مرتبہ ایک شخص ساری رات مجھے باتیں سنا تا رہا اور اس نے مجھے اپنے ساتھ مصروف رکھا ۔ اس حدیث کو مسعر سے ابن ملت نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں شاذان منفرد ہیں اور اس حدیث کو عمار سے صرف اسی اسناد کےہمراہ روایت کیا گیا ہے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 921

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 922

922 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الوَلِيدِ بْنِ أَبِي هِشَامٍ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزْيَدٍ، حَدَّثَنَا أَبِي، حَدَّثَنَا الْأَوْزَاعِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْوَاحِدِ بْنِ قَيْسٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «كُلُّ مُسْكِرٍ خَمْرٌ , وَكُلُّ خَمْرٍ حَرَامٌ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ مَزْيَدٍ

محمد بن احمد بن ولید ابو ہاشم دمشقی ابو بکر سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا ہر نشہ آور چیز شراب ہے ہر شراب حرام ہے ۔ اس ھدیث کو اوزاعی سے ولید بن مزید نے روایت کیا ہے ۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ قَيْسٍ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← أَبِي ← الْعَبَّاسُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ مَزِيدَ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الوَلِيدِ بْنِ أَبِي هِشَامٍ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 922

chevron_left Previous
1…121314…28
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter