Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 899

899 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَلْمِ بْنِ رُشَيْدٍ الْهُجَيْمِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ قَيْسِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ حُمَيْدٍ الطَّوِيلِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " مَنْ صَلَّى عَلَيَّ صَلَاةً وَاحِدَةً، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ عَشْرًا , وَمَنْ صَلَّى عَلَيَّ عَشْرًا، صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ مِائَةً , وَمَنْ صَلَّى عَلَيَّ مِائَةً، كَتَبَ اللَّهُ لَهُ بَيْنَ عَيْنَيْهِ: بَرَاءَةٌ مِنَ النِّفَاقِ , وَبَرَاءَةٌ مِنَ النَّارِ , وَأَسْكَنَهُ اللَّهُ يَوْمَ الْقِيَامَةِ مَعَ الشُّهَدَاءِ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حُمَيْدٍ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ قَيْسٍ تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَالِمٍ

محمد بن مسلم بن عبداللہ بن مسلم الجند یسابوری سے مروی حدیث ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو مجھ پر ایک مرتبہ دردو پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس پر دس رحمتیں نازل فرمائے گا اور جو مجھ پر دس مرتبہ درود پڑھے گا اللہ تعالیٰ اس پر سورحمتیں نازل فرمائے گا اور جو مجھ پر سو مرتبہ درود پڑھے گا اللہ اس کی آنکھوں کے درمیان لکھ دے گا کہ یہ نفاق سے بری ہے اور یہ آگ سے بری ہے اور اللہ تعالیٰ قیامت کے دن اسے شہداء کے ہمراہ رہائش عطا فرمائے گا ۔ اس حدیث کو حمید سے صرف عبدالعزیز سے صرف قیس نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابراہیم بن سالم منفرد ہیں ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← حُمَيْدٌ الطَّوِيلُ، ← عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ قَيْسِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَلْمِ بْنِ رُشَيْدٍ الْهُجَيْمِيُّ الْبَصْرِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 899

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 900

900 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَحْيَى بْنِ مَنْدَهَ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ قَطَنٍ الْبُخَارِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَمَّارِ بْنِ يَاسِرٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي قَالَ: رَأَيْتُ عَمَّارَ بْنَ يَاسِرٍ صَلَّى بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ , فَقُلْتُ: يَا أَبَتِ , مَا هَذِهِ الصَّلَاةُ؟ فَقَالَ: رَأَيْتُ حَبِيبِي رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَلَّى بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ , وَقَالَ: «مَنْ صَلَّى بَعْدَ الْمَغْرِبِ سِتَّ رَكَعَاتٍ غُفِرَتْ لَهُ ذُنُوبُهُ , وَإِنْ كَانَتْ مِثْلَ زَبَدِ الْبَحْرِ» لَا يُرْوَى عَنْ عَمَّارٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ صَالِحُ بْنُ قَطَنٍ

محمد بن یحییٰ بن مندہ الاصبہانی سے مروی حدیث ، حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کے پوتے محمد بن عمار اپنے والد بن عمار بن عمار کا یہ بیان نقل کرتے ہیں وہ فرماتے ہیں میں نے حضرت عمار بن یاسر رضی اللہ عنہ کو دیکھا انہوں نے مغرب کے بعد دو رکعتیں ادا کیں میں نے پوچھا ابا جان یہ کیسی نماز ہے ؟ انہوں نے فرمایا میں نے اپنے محبوب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو مغرب کے بعد دو رکعتیں پڑھتے ہوئے دیکھا ہے اور آپ نے فرمایا جو شخص مغرب کے بعد دو رکعتیں ادا کرے گا اس کے تمام گناہ بخش دیے جاتے ہیں چاہے سمند ر کی جھاگ کے برابر کیوں نہ ہو ۔ اس حدیث کو عمار سے اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں صالح بن قطن منفرد ہیں ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 900

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 901

901 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونَ، عَنْ قُدَامَةَ بْنِ مُوسَى، عَنْ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَدْعُو: «اللَّهُمَّ , أَصْلِحْ لِي دِينِي الَّذِي جَعَلْتَهُ عِصْمَةَ أَمْرِي , وَأَصْلِحْ لِي دُنْيَايَ الَّتِي جَعَلْتَ فِيهَا مَعَاشِي , وَأَصْلِحْ لِي آخِرَتِي الَّتِي جَعَلْتَ إِلَيْهَا مَعَادِي , وَاجْعَلِ الْحَيَاةَ زِيَادَةً لِي فِي كُلِّ خَيْرٍ , وَالْمَوْتَ رَاحَةً لِي مِنْ كُلِّ شَرٍّ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي صَالِحٍ إِلَّا قُدَامَةُ الْمَدَنِيُّ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا عَبْدُ الْعَزِيزِ تَفَرَّدَ بِهِ حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ

محمد بن راشد الا صبہانی سے مروی حدیث ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم یہ دعا مانگا کرتے تھے ۔ ترجمہ ۔ " اے اللہ میرے لیے میرے دن کی حفاظت فرما جس کو تونے میرے معاملات کے لیے حفاظت بنایا ہے اور میرے لیے میری دنیا کی بھی اصلاح فرما جس کے اندر تو نے میرا معاش رکھا ہے اور میرے لیے میری آخرت کی بھی اصلاح فرما جس کی جانب تو نے میرا انجام رکھا ہےا ور ہر بھلائی میں میری زندگی میں اضافہ فرما اور ہر تکلیف سے میری موت کو میرے راحت بنا " اس حدیث کو ابو صالح سے صرف اسامہ بن موسیٰ مدنی نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف عبدالعزیز نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں حسین بن محمد منفرد ہیں ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← اَبِیْ صَالِحٍ ← قدامة بن موسى ← عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي سَلَمَةَ الْمَاجِشُونَ، ← حُسَيْنُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْمَرْوَزِيُّ، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَعِيدٍ الْجَوْهَرِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ رَاشِدٍ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 901

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 902

902 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حُسَيْنٍ الْأَبْهَرِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، بِبَغْدَادَ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرَشِيُّ، حَدَّثَنَا سُهَيْلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، عَنْ خَالِدٍ الْحَذَّاءِ، عَنْ أَبِي قِلَابَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ لَمْ يَرْضَ بِقَضَاءِ اللَّهِ وَيُؤْمِنْ بِقَدْرِ اللَّهِ فَلْيَلْتَمِسْ إِلَهًا غَيْرَ اللَّهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ خَالِدٍ إِلَّا سُهَيْلٌ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى

محمد بن حسین الابہری الاصبہانی سے مروی حدیث ، حضر ت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشا د فرمایا جو اللہ کے فیصلے پر راضی نہیں ہے اور جو اللہ کی تقدیر پر ایمان نہیں رکھتا اسے چاہیے کہ وہ کوئی اور خدا ڈھونڈلے ۔ اس ھدیث کو خالد سے صرف سہیل بن عبداللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں محمد بن موسیٰ الحرشی منفرد ہیں ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← أَبِي قِلَابَةَ، ← خَالِدٌ الْحَذَّاءُ ← سُهَيْلُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْحَرْشِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ حُسَيْنٍ الْأَبْهَرِيُّ الْأَصْبَهَانِيُّ، بِبَغْدَادَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 902

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 903

903 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُصَيْرٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، حَدَّثَنَا مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «لَا تُقَصُّ الرُّؤْيَا إِلَّا عَلَى عَالِمٍ , أَوْ نَاصِحٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا مُبَارَكٌ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ , وَلَا كَتَبْنَاهُ إِلَّا عَنِ ابْنِ نُصَيْرٍ

محمد بن نصیر الا صبہانی سے مروی حدیث ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا اپنا خواب صرف عالم کے سامنے بیان کر دیا اپنے کسی خیر خواہ کے سامنے بیان کرو۔ اس حدیث کو ہشام سے صرف مبارک نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں اسماعیل بن عمرو منفرد ہیں میں نے یہ حدیث صرف ابن نصیر کے حوالے سے لکھی ہے ۔

ابْنِ نُصَيْرٍ ← هِشَامٍ إِلَّا مُبَارَكٌ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ وَلَا كَتَبْنَاهُ إِلَّا ← «لَا تُقَصُّ الرُّؤْيَا إِلَّا عَلَى عَالِمٍ أَوْ نَاصِحٍ» لَمْ يَرْوِهِ ← النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ← مُبَارَكُ بْنُ فَضَالَةَ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ نُصَيْرٍ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 903

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 904

904 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْحَكَمِ الْوَرَّاقُ، حَدَّثَنَا أَبُو ضَمْرَةَ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «إِيَّاكُمْ وَمُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبَ؛ فَإِنَّ مَثَلَ مُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ كَمَثَلِ قَوْمٍ نَزَلُوا بِبَطْنِ وَادٍ , فَجَاءَ ذَا بِعُودٍ وَذَا بِعُودٍ حَتَّى جَمَعُوا مَا أَنْضَجُوا بِهِ خُبْزَهُمْ , وَإِنَّ مُحَقَّرَاتِ الذُّنُوبِ مَتَى يُؤْخَذْ بِهَا صَاحِبُهَا تُهْلِكْهُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي حَازِمٍ إِلَّا أَنَسٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْوَهَّابِ

محمد بن لعباس الاخرم سے مروی حدیث ، حضرت سہل بن سعد ساعدی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا خود کو حقیر قسم کے گناہوں سے بچا کر رکھو کیونکہ حقیر قسم کے گناہوں کی مثال ان لوگوں کی طرح ہے جوکسی وادی کے اندر ٹھہرے ، ایک شخص کچھ لکڑیاں لے کر آیا دوسرا شخص کچھ لکڑیاں لے کر آیا حتیٰ کہ انہوں نے اتنی لکڑیاں جمع کر لیں جس کے ساتھ وہ اپنا کھانا وغیرہ پکا سکیں اور جب کوئی چھوٹے چھوٹے گناہوں میں مبتلا ہو جاتا ہے تو یہ ان کے لیے باعث ہلاکت ہے ۔ اس حدیث کو ابو حازم سے صرف انس نے روایت کیا ہے اور ابو حازم کا اصل نام " سلمہ بن دینار " ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبدالوہاب منفرد ہیں ۔

سَهْلِ بْنِ سَعْدٍ السَّاعِدِيِّ، ← أَبِي حَازِمٍ ← أَبُو ضَمْرَةَ أَنَسُ بْنُ عِيَاضٍ، ← عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ عَبْدِ الْحَکَمِ الْوَرَّاقُ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَخْرَمُ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 904

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 905

905 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، حَدَّثَنَا زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، عَنْ سُهَيْلِ بْنِ أَبِي صَالِحٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا حَضَرَ الْعَشَاءُ وَأُقِيمَتُ الصَّلَاةُ فَابْدَءُوا بِالْعَشَاءِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُهَيْلٍ إِلَّا زُهَيْرٌ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ

محمد بن ابان الاصبہانی سے مروی حدیث ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا جب کھانا لگ جائے اور نماز کے لیے اقامت ہو جائے تو پہلے کھانا کھا لو ۔ اس حدیث کو سہیل سے صرف زہیر نے روایت کیا ہے اور زہیر سے صرف اسماعیل نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابان منفرد ہیں ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِيهِ ← سُھَیْلِ بْنِ اَبِیْ صَالِحٍ ← زُهَيْرُ بْنُ مُعَاوِيَةَ، ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبَانَ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 905

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 906

906 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَشَّاءُ الْأَصْبَهَانِيُّ، بِمَدِينَتِهَا , حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ جَهْوَرٍ الْأَهْوَازِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ النَّخَعِيِّ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ، قَالَ: رَأَيْتُ عَلِيَّ بْنَ أَبِي طَالِبٍ عَلَى مِنْبَرِ الْكُوفَةِ وَهُوَ يَقُولُ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «لَا يَزْنِي الزَّانِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ , وَلَا يَسْرِقُ السَّارِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ , وَلَا يَنْتَهِبُ الرَّجُلُ نُهْبَةً يَرْفَعُ النَّاسُ إِلَيْهَا أَبْصَارَهُمْ وَهُوَ مُؤْمِنٌ , وَلَا يَشْرَبُ الرَّجُلُ الْخَمْرَ وَهُوَ مُؤْمِنٌ» , فَقَالَ رَجُلٌ: يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ , مَنْ زَنَا فَقَدْ كَفَرَ؟ فَقَالَ عَلِيٌّ: إِنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ يَأْمُرُنَا أَنْ نُبْهِمَ أَحَادِيثَ الرُّخَصِ: لَا يَزْنِي وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّ ذَلِكَ الزِّنَا لَهُ حَلَالٌ , فَإِنْ آمَنَ أَنَّهُ لَهُ حَلَالٌ فَقَدْ كَفَرَ , وَلَا هُوَ يَسْرِقُ وَهُوَ مُؤْمِنٌ بِتِلْكَ السَّرِقَةِ أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ , فَإِنْ آمَنَ بِهَا أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ فَقَدْ كَفَرَ , وَلَا يَشْرَبُ الْخَمْرَ حِينَ يَشْرَبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ , فَإِنْ شَرِبَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ فَقَدْ كَفَرَ , وَلَا يَنْتَهِبُ نُهْبَةً ذَاتَ شَرَفٍ حِينَ يَنْتَهِبُهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلَالٌ فَإِنِ انْتَهَبَهَا وَهُوَ مُؤْمِنٌ أَنَّهَا لَهُ حَلَالُ فَقَدْ كَفَرَ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ الْكُوفِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ الْحَسَنُ بْنُ جَهْوَرٍ , وَلَمْ نَكْتُبْهُ إِلَّا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِبْرَاهِيمَ الْوَشَّاءِ

محمد بن ابراہیم الوشاء الا صبہانی سے مروی حدیث ، حضرت علقمہ بن قیس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں میں نے حضرت علی بن ابو طالب رضی اللہ عنہ کو کوفہ کے منبر پر خطبہ دیتے ہوئے سنا ہے ۔ آپ کہہ رہے تھے میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سناہے ۔ ایسا نہیں ہوتا کہ زنا کرنے والا جب زنا کر رہا ہو تو وہ مومن ہو اور ایسا نہیں ہوتا کہ چوری کرنے والا جب چوری کر رہا ہو تو وہ مومن نہیں ہوا اور ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی شخص لوگوں سے کوئی چیز چھین کر لے جائے لو گ اپنی نگائیں اٹھا کر اس کو دیکھ رہے ہو اور وہ مومن ہو اور ایسا نہیں ہوتا کہ کوئی شخص شراب پی رہا ہو اور وہ مومن ہو ۔ ایک شخص اس خطبے کے دوران اٹھ کر کھڑا ہوا اور اس نے عرض کی اے امیر المومنین جس شخص نے زنا کیا کیا وہ کافر ہو گیا ؟ حضر ت علی نے فرمایا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہمیں حکم دیا کرتے تھے کہ رخصت والی احادیث کو مبہم انداز میں بیان کریں تم نے اس کی تفصیل پوچھ لی ہے تو سنو ، اگرکوئی زانی زنا کرتے ہوئےیہ سمجھ رہا ہوتا ہےکہ وہ زنا اس کے لیے حلال ہے تو وہ شخص واقعی مومن نہیں رہتا اور کافر ہو جاتا ہے اور جو شخص چوری کو اپنے لیے حلال سمجھتا ہے تو وہ کافر ہو جاتا ہے اور جس شخص نے شراب کواپنے لیے حلال سمجھ کر پیا اس نے بھی کفر کیا اور جس نے کسی شریف آدمی کا مل اچک لیا لوگ اسکی طرف اپنی نگائیں اٹھا کر دیکھ رہے ہیں لیکن وہ شخص اس مال کے اچکنے کو چھیننے کو حلال سمجھ رہا ہے تو اس نے کفر کیا ۔ اس حدیث کو شعبہ سے اسماعیل بن یحییٰ التیمی الکوفی نے اور اسماعیل سے صرف حسن بن جہور نے روایت کیا ہے ۔ اور ان سے روایت کرنے میں محمد بن ابراہیم لو شاء منفرد ہیں ۔

عَلْقَمَةَ بْنِ قَيْسٍ ← إِبْرَاهِيمُ النَّخَعِيُّ، ← الْحَكَمِ بْنِ عُتَيْبَةَ، ← شُعْبَةُ بْنُ الْحَجَّاجِ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ ← الْحَسَنُ بْنُ جَهْوَرٍ الْأَهْوَازِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الْوَشَّاءُ الْأَصْبَهَانِيُّ، بِمَدِينَتِهَا

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 906

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 907

907 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الزَّمْعِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنِ الرَّبِيعِ، عَنْ أَبِي الْعَالِيَةِ، عَنْ حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ لَا يَهْتَمُّ بِأَمْرِ الْمُسْلِمِينَ فَلَيْسَ مِنْهُمْ , وَمَنْ لَا يُصْبِحُ وَيُمْسِي نَاصِحًا لِلَّهِ وَلِرَسُولِهِ وَلِكِتَابِهِ وَلِإِمَامِهِ وَلِعَامَّةِ الْمُسْلِمِينَ فَلَيْسَ مِنْهُمْ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيِّ إِلَّا ابْنُهُ , وَلَا يُرْوَى عَنْ حُذَيْفَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

محمد بن شعیب الاصبہانی سے مروی حدیث ، حضرت حذیفہ بن یمان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا جو شخص مسلمان کے معاملے میں اہمیت نہیں دیتا وہ ان میں سے نہیں ہے اور جو شخص اللہ اور اس کے رسول اور اس کی کتاب اور اپنے امام اور مسلمین کے لیے خیر خواہی کرتے ہوئے صبح شام نہیں کرتا وہ ان میں سے نہیں ہے ۔ اس حدیث کو ابو جعفر رازی سے صرف ان کے بیٹے نے روایت کیا ہے حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ سے صرف یہ ھدیث اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ۔

حُذَيْفَةَ بْنِ الْيَمَانِ ← أَبِي الْعَالِيَةِ ← الرَّبِيعِ، ← أَبِيهِ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، ← أَحْمَدُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ الزَّمْعِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ شُعَيْبٍ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 907

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 908

908 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْأَصْبَهَانِيُّ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ، حَدَّثَنَا أَبُو زُهَيْرٍ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْأَشْجَعِيِّ، عَنِ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ يَزِيدَ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ شَيْءٌ إِلَّا وَهُوَ أَطْوَعُ لِلَّهِ مِنِ ابْنِ آدَمَ» . لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا الْأَشْجَعِيُّ وَاسْمُهُ عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ , وَلَا عَنِ الْأَشْجَعِيِّ إِلَّا ابْنُهُ. [ص:132]

محمد بن عبدالعزیز الا صبہانی الرازی سے مروی حدیث ، حضرت سلمان بن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشا فرمایا ابن آدم سے بڑھ کر اللہ تعالیٰ کا فرما نبردار کوئی نہیں ہے ۔ اس حدیث کو سفیان سے صرف اشجعی نے روایت کیا ہے ان کا نام عبید بن عبدالرحمان ہے اور اشجعی سے صرف ان کے بیٹے نے روایت کیا ہے ۔

أَبِيهِ ← سُلَيْمَانَ بْنُ بُرَيْدَةَ ← علقمة بن يزيد ← سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ← الْأَشْجَعِيُّ ← أَبُو عُبَيْدَةَ بْنُ الْأَشْجَعِيِّ، ← أَبُو زُهَيْرٍ الْمَرْوَزِيُّ، ← أَحْمَدُ بْنُ الْفُرَاتِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ الْأَصْبَهَانِيُّ الرَّازِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 908

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 909

909 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، أُخْبِرْتُ عَنِ ابْنِ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ سُفْيَانَ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ

عبداللہ بن احمد بن جنبل سے مروی حدیث ، مذکورہ اسناد کے ہمراہ حضرت سفیان رضی اللہ عنہ سے بھی اس جیسی حدیث منقول ہے ۔

سُفْيَانُ بِإِسْنَادِهِ مِثْلَهُ ← أَبِيهِ ← ابْنُ الْأَشْجَعِيِّ، ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 909

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 910

910 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ رُسْتَةُ الْأَصْبَهَانِيُّ , حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَالِمِ بْنِ رُشَيْدٍ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ الْقَاضِي، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَدْخَلَ عَلَى أَهْلِ بَيْتٍ مِنَ الْمُسْلِمِينَ سُرُورًا لَمْ يَرْضَ اللَّهُ لَهُ ثَوَابًا دُونَ الْجَنَّةِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَالِمٍ

محمد بن عبداللہ رستہ الا صبہانی سے مروی حدیث ، ام المومنین سید ہ عائشہ فرماتی ہیں ، رسول اکرم رضی اللہ عنہ نے فرمایا جو شخص کسی مسلمان گھرانے میں خوشی داخل کرتا ہے اللہ تعالیٰ اس کے لیے جنت سے کم کسی ثواب پر راضی نہیں ہے ۔ اس حدیث کو ہشام بن عروہ سے صرف عمر بن حبیب نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابراہیم بن مسلم منفرد ہیں۔

عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← عُمَرُ بْنُ حَبِيبٍ الْقَاضِي، ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ سَالِمِ بْنِ رُشَيْدٍ الْبَصْرِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ رُسْتَةُ الْأَصْبَهَانِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 910

chevron_left Previous
1…111213…28
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter