Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Thursday, Jumada I 5, 1448 AH · Oct 15, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 887

887 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ الْعَسْقَلَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ يُوسُفَ الْعَبْدِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ، أَرَاهُ عَنْ أَبِي مُرَّةَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقْرَأُ فِي صَلَاةَ الْفَجْرِ يَوْمَ الْجُمُعَةِ: الم تَنْزِيلُ السَّجْدَةَ , وَهَلْ أَتَى عَلَى الْإِنْسَانِ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا أَبُو إِسْحَاقَ الْفَزَارِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ

محمد بن حسن بن قتینہ العسقلانی سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ،رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جمعہ کے دن نما زفجر میں سورہ الم تنزیل السجدہ اور سورۃ ھل الی علی الانسان پڑھا کرتے تھے ۔ اس حدیث کو مسعر سے مصرف ابو اسحاق فزاری نے روایت کیا ہے ان کا نام ابراہیم بن محمد ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبداللہ بن سلیمان العبدی منفرد ہیں ۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← أَبِي الْأَحْوَصِ، ← أَبِي مُرَّةَ، ← مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ، أَرَاهُ ← اَبُوْ اِسْحَاقَ الْفَزَارِیُّ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ يُوسُفَ الْعَبْدِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ حَسَنِ بْنِ قُتَيْبَةَ الْعَسْقَلَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 887

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 888

888 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ كَيْسَانَ الْمِصِّيصِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ الطَّوِيلُ، حَدَّثَنَا صَالِحُ بْنُ أَبِي الْأَخْضَرِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ إِذَا دَخَلَ الْخَلَاءَ قَالَ: «اللَّهُمَّ , إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الْخُبْثِ وَالْخَبَائِثِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا صَالِحٌ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ كَيْسَانَ

محمد بن الحسن بن کیسان المصیصی سے مروی حدیث ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب بیت الخلاء میں تشریف لے جاتے تو یہ دعا مانگتے " اے اللہ ! میں سرکش جنوں اور جتنیوں سے تیری پنا ہ مانگتا ہو ں"اس حدیث کو غوری سے صرف صالح نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف ابراہیم نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں محمد بن حسن بن کیسان منفرد ہیں ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← الزُّهْرِيِّ، ← صَالِحِ بْنِ أَبِي الأَخْضَرِ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ حُمَيْدٍ الطَّوِيلُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ كَيْسَانَ الْمِصِّيصِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 888

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 889

889 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الشِّيرَازِيُّ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ أَيَّامِ الْعَمَلِ فِيهِنَّ أَفْضَلُ مِنْ عَشْرِ ذِي الْحِجَّةِ» قَالُوا: وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ؟ قَالَ: «وَلَا الْجِهَادُ فِي سَبِيلِ اللَّهِ إِلَّا مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهْرِيقَ دَمُهُ» ، لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا الْوَلِيدُ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا الْحَوْطِيُّ، تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ

محمد بن سنان الشیر ازی سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ذی الحج کے شروع والے دس دنوں میں عمل کی جس قدر فضیلت ہے اور کسی دن کی اتنی فضیلت نہیں ہے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا اور اللہ کی راہ میں جہاد بھی نہیں ؟ آپ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اور جہاد بھی نہیں سوائے اس شخص کے جواپنے گھوڑے کی کونچیں کاٹ دے اور اس کا خون بہا دے ۔ اس حدیث کو اوزاعی کے واسطے سے ولید سے صرف حوطی نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں محمد بن سنان منفرد ہیں ۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← عَطَاءُ بْنُ اَبِیْ رَبَاحٍ ← الْاَوْزَاعِیُّ ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ نَجْدَةَ الْحَوْطِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ سِنَانٍ الشِّيرَازِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 889

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 890

890 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ صَدَقَةَ الْمِصِّيصِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ مُعَافَى بْنِ عِمْرَانَ، حَدَّثَنَا شَرِيكٌ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُرَادِيُّ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ ثَوْبَانَ، قَالَ: لَمَّا نَزَلَتْ {وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ} [التوبة: 34] قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «تَبًّا لِلذَّهَبِ وَالْفِضَّةِ» قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , فَأَيُّ الْمَالِ نَكْنِزُ؟ قَالَ: «قَلْبًا شَاكِرًا , وَلِسَانًا ذَاكِرًا , وَزَوْجَةً صَالِحَةً» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُرَادِيِّ إِلَّا شَرِيكٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ الْمُعَافَى

محمد بن داؤد بن صدقہ المصیصی سے مروی حدیث ، حضرت ثوبان رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ،جب یہ آیت نازل ہوئی ، " اور وہ کہ جوڑ رکھتے ہیں سونا اور چاندی " (ترجمہ کنزالایمان امام احمد رضا ) رسول اکرم نے فرمایا ہلاکت ہے سونے اور چاندی کے لیے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے عرض کیا یارسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ہم کون سا مال جمع کریں ؟ آپ نے فرمایا شکر کرنے والا دل ذکر کرنے والی زبان اور پار سا عورت ، اس حدیث کو محمد بن عبداللہ المرادی سے صرف شریک نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبدالکبیر بن معافی منفرد ہیں ۔

لَمَّا نَزَلَتْ: {وَالَّذِينَ يَكْنِزُونَ الذَّهَبَ وَالْفِضَّةَ} [التوبة: ← ثَوْبَانَ، ← سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْمُرَادِيِّ، ← شَرِيکٍ ← عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ مُعَافَى بْنِ عِمْرَانَ، ← مُحَمَّدُ بْنُ دَاوُدَ بْنِ صَدَقَةَ الْمِصِّيصِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 890

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 891

891 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيُّ الْعَسْقَلَانِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ زُهَيْرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ جَابِرٍ: أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ «عَقَّ عَنِ الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ , وَخَتَنَهُمَا لَسَبْعَةِ أَيَّامٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، وَلَمْ يَقُلْ أَحَدٌ مِمَّنْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ: «وَخَتَنَهُمَا لِسَبْعَةِ أَيَّامٍ» إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ

محمد بن احمدبن ولید البغدادی سے مروی حدیث، حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت حسن رضی اللہ عنہ اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کی پیدائش کے ساتویں دن ان عقیقہ کیا اور ان ختنہ بھی کیا ۔ اس حدیث کو محمد بن منکدر سے صرف زہیر بن محمد نے روایت کیا ہے اور جتنے محدثین نے یہ حدیث روایت کی ہے ان میں سے ساتویں دن ختنہ کرنے کی بات صرف ولید بن مسلم نے بیان کی ہے ۔

جَابِرٍ ← مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ← زُهَيْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي السَّرِيِّ الْعَسْقَلَانِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ الْوَلِيدِ بْنِ مُسْلِمٍ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 891

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 892

892 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ الْعَسْكَرِيُّ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَطَّانُ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَخِيهِ طَلْحَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ , عَنِ الْفُضَيْلِ بْنِ غَزْوَانَ، عَنْ زُبَيْدٍ الْيَمَامِيِّ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ أَنَّهُ سَمِعَ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «يَسِيرُ الرِّيَاءِ شِرْكٌ , إِنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ يُحِبُّ الْأَتْقِيَاءَ الْأَخْفِيَاءَ الْأَبْرِيَاءَ الَّذِينَ إِذَا غَابُوا لَمْ يُفْتَقَدُوا , وَإِذَا حَضَرُوا لَمْ يُعْرَفُوا , قُلُوبُهُمْ مَصَابِيحُ الْهُدَى , يَخْرُجُونَ مِنْ كُلِّ فِتْنَةٍ سَوْدَاءَ مُظْلِمَةٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ زُبَيْدٍ إِلَّا الْفَيَّاضُ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا طَلْحَةُ، تَفَرَّدَ بِهِ إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ

محمد بن نوح بن حرب العسکری سے مروی حدیث ، حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے ہلکی سی ریا کاری بھی شرک ہے اللہ تعالیٰ ان لوگوں سے محبت کرتا ہے جو تقویٰ والے ہیں جو پوشیدہ رہتے ہیں جو گناہوں سے بری ہیں یہ وہ لوگ ہیں اگر غائب ہوں تو کوئی ان کی کمی محسوس نہیں کرتا اور یہ موجود ہوں تو لوگ ان کو پہچانتے نہیں ہیں ان کے دل ہدایت کے روشن چراغ ہوتے ہیں ہر سیاہ تاریک فتنے سے وہ نکل جاتے ہیں ۔ اس حدیث کو زبید الیمامی سے صرف فضیل بن غزوان نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف طلحہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں اسحاق بن سلمان منفرد ہیں ۔

مُّعَاذِ بْنِ جَبَلِ ← ابْنِ عُمَرَ ← مُجَاهِدٍ ← زُبَيْدٍ الْيَمَامِيِّ، ← الْفُضَيْلُ بْنُ غَزْوَانَ ← أَخِيهِ طَلْحَةَ بْنِ سُلَيْمَانَ، ← إِسْحَاقُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← يَعْقُوبُ بْنُ إِسْحَاقَ الْقَطَّانُ، ← مُحَمَّدُ بْنُ نُوحِ بْنِ حَرْبٍ الْعَسْكَرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 892

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 893

893 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الدِّيبَاجِيُّ التُّسْتَرِيُّ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ النَّخَعِيُّ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ الْحَسَنِ النَّخَعِيُّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ بْنِ أَبِي مُوسَى، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيُّ، قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «عَذَابُ أُمَّتِي فِي دُنْيَاهَا» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَسَنِ بْنِ الْحَكَمِ إِلَّا يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا تَفَرَّدَ بِهِ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ

محمد بن عبدالرحیم الدیباجی التستری سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن ابی یزید الخطمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا میری امت کو عذاب اسی دنیا میں دے دیا جائے گا ۔ اس حدیث کو حاکم بن یحییٰ بن زکریا نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عثمان بن ابی شیبہ منفرد ہیں ۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ يَزِيدَ الْخَطْمِيِّ ← أبي بردة بن أبي موسى ← الْحَكَمُ بْنُ الْحَسَنِ النَّخَعِيُّ، ← يَحْيَى بْنُ زَكَرِيَّا بْنِ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سُوَيْدٍ النَّخَعِيُّ، ← عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحِيمِ الدِّيباجِيُّ التُّسْتَرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 893

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 894

894 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الرَّقَّامُ التُّسْتَرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ، حَدَّثَنَا حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ، حَدَّثَنَا وَهْبُ بْنُ خَالِدٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ سَهْلَةَ بِنْتِ سُهَيْلٍ، أَنَّ سَالِمًا، مَوْلَى أَبِي حُذَيْفَةَ كَانَ يَدْخُلُ عَلَيْهَا , فَذَكَرَتْ ذَلِكَ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «أَمِصِّيهِ تَحْرُمِي عَلَيْهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ خُثَيْمٍ إِلَّا وَهْبٌ تَفَرَّدَ بِهِ حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ

محمد بن احمد الرقام الستستری سے مروی حدیث ، حضرت سہلہ بنت سہیل رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ ابو حذیفہ کے آزاد کر دہ غلام "سالم" ان کے پاس آیا کرتے تھے انہوں نے اس بات کا تذکرہ نبی اکرمصلی اللہ علیہ وسلم کی بارگا میں کیا آپ نے فرمایا اس کو دودھ پلا دو تم اس کی محرم بن جاؤ گی ۔ اس حدیث کو ابن خثیم سے صرف وہب نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں حبان ب بدل منفرد ہیں ۔

سَهْلَةَ بِنْتِ سُهَيْلٍ، ← الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ← عَبْدِ اللهِ بْنِ عُثْمَانَ بْنِ خُثَيْمٍ ← وَهْبُ بْنُ خَالِدٍ، ← حَبَّانُ بْنُ هِلَالٍ1، ← مُحَمَّدُ بْنُ مَعْمَرٍ الْبَحْرَانِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الرَّقَّامُ التُّسْتَرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 894

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 895

895 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْحَاقَ الدَّقِيقِيُّ التُّسْتَرِيُّ، حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ بَحْرٍ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضَّبِّيُّ هُوَ الْمَدَائِنِيُّ , عَنْ أَبِي حُرَّةَ (حَمْزَةَ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَا مِنْ مُسْلِمَيْنِ يَمُوتُ لَهُمَا ثَلَاثَةٌ مِنَ الْوَلَدِ لَمْ يَبْلُغُوا مِنَ الْحِنْثِ إِلَّا أَدْخَلَهُمُ اللَّهُ الْجَنَّةَ بِفَضْلِ رَحْمَتِهِ إِيَّاهُمْ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي حُرَّةَ (حَمْزَةَ) إِلَّا سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضَّبِّيُّ

محمد بن احمد بن اسحاق الدقیقی التستری سے مروی حدیث ، حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسو ل اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس ماں کے تین بچے نابالغ فوت ہو گئے ہوں اللہ تعالیٰ ان نابالغ بچو ں پر رحم کرتے ہوئے ان کے ماں باپ کو بھی داخل جنت فرمائے گا اس حدیث کو ابو حرہ واصل بن عبدالرحمن سے صرف سلام بن سلیمان نے روایت کیا ہے اور بن سے روایت کرنے میں ابن محمد منفرد ہے ۔

اَبِیْ ذَرٍّ ← صَعْصَعَةَ بْنِ مُعَاوِيَةَ ← الْحَسَنِ، ← أَبِي حُرَّةَ (حَمْزَةَ، ← سَلَّامُ بْنُ سُلَيْمَانَ الضَّبِّيُّ هُوَ الْمَدَائِنِيُّ ← سَهْلُ بْنُ بَحْرٍ الْجُنْدَيْسَابُورِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ إِسْحَاقَ الدَّقِيقِيُّ التُّسْتَرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 895

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 896

896 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمَوَيْهِ الْجَوْهَرِيُّ الْأَهْوَازِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ الْأَهْوَازِيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَامٍ، عَنْ سَعِيدٍ الْجُرَيْرِيِّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ قَالَ: «اللَّهُمَّ , إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ وَلُوعًا , وَمِنَ الْجُوعِ ضَجِيعًا» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سَعِيدٍ إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ تَفَرَّدَ بِهِ مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ

محمد بن محمویہ الجوہری الا ہوازی سے مروی حدیث ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم جب سونے کے لیے جب اپنے بستر پر لیٹتے تو یہ دعا مانگتے " اے اللہ میں برائی پر شیفتہ ہونے اور بھوکا سونے سے تیری پناہ مانگتا ہوں " اس حدیث کو سعید سے صرف عبیداللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں معمر بن سہل منفرد ہیں ۔

سَعِيدٍ إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ تَفَرَّدَ بِهِ مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ ← «اللَّهُمَّ إِنِّي أَعُوذُ بِكَ مِنَ الشَّرِّ وَلُوعًا وَمِنَ الْجُوعِ ضَجِيعًا» لَمْ يَرْوِهِ ← كَانَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَوَى إِلَى فِرَاشِهِ ← عَائِشَةَ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ← سَعِیْدٍ الْجُرَیْرِیِّ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَّامٍ، ← معمر بن سهل الأهوازي ← مُحَمَّدُ بْنُ مَحْمَوَيْهِ الْجَوْهَرِيُّ الْأَهْوَازِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 896

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 897

897 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَزْرَةَ الْأَهْوَازِيُّ، حَدَّثَنَا مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَامٍ، عَنْ يُونُسَ، عَنِ الْوَلِيدِ بْنِ بِشْرٍ، عَنْ بِشْرِ بْنِ شَغَافٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَمْرٍو قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَيْسَ شَيْءٌ أَكْرَمَ عَلَى اللَّهِ مِنَ الْمُؤْمِنِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يُونُسَ إِلَّا عُبَيْدُ اللَّهِ تَفَرَّدَ بِهِ مَعْمَرٌ

محمد بن محمد بن عزرہ الا ہوازی سے مروی حدیث ، حضرت عبیداللہ بن عمرو رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ کی بارگاہ میں مومن سے زیادہ باعزت چیز کوئی نہیں ہیں ۔ اس حدیث کو یونس سے صرف عبید اللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں معمر منفرد ہیں ۔

عَبْدِ اللہِ بْنِ عَمْرٍو ← أَبِيهِ ← بِشْرِ بْنِ شَغَافٍ، ← الْوَلِيدِ بْنِ بِشْرٍ، ← يُونُسَ ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ تَمَّامٍ، ← مَعْمَرُ بْنُ سَهْلٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ عَزْرَةَ الْأَهْوَازِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 897

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 898

898 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَامَانَ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ، حَدَّثَنَا مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ، عَنْ يَزِيدَ (بَرِيدَ) بْنِ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: جَاءَتِ امْرَأَةٌ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَمَعَهَا صَبِيَّانِ لَهَا تُرْضِعُهُمَا , فَسَأَلَتِ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ شَيْئًا يُعْطِيهَا , فَلَمْ يَجِدْ شَيْئًا يُعْطِيهَا حَتَّى أَصَابَ ثَلَاثَ تَمَرَاتٍ , فَأَعْطَاهَا , فَأَعْطَتْ هَذَا تَمْرَةً وَهَذَا تَمْرَةً , وَأَمْسَكَتْ تَمْرَةً فَبَكَى أَحَدُ الصَّبِيَّيْنِ , فَشَقَّتِ التَّمْرَةَ شَقَّتَيْنِ , فَأَعْطَتْ هَذَا نِصْفًا وَهَذَا نِصْفًا , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «حَامِلَاتٌ وَالِدَاتٌ مُرْضِعَاتٌ رَحِيمَاتٌ بِأَوْلَادِهِنَّ , لَوْلَا مَا يَأْتِينَ إِلَى أَزْوَاجِهِنَّ دَخَلَتْ مُصَلِّيَاتُهُنَّ الْجَنَّةَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَزِيدَ بْنِ زِيَادٍ إِلَّا الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ

محمد بن حامان الجند یسابوری سے مروی حدیث، حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں کہ ایک خاتون رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں حاضر ہوئی اس کے ہمراہ اس کے دو بچے بھی تھے ایک بچے کو وہ دودھ پلا رہی تھی اس نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم سے کھانے کی کوئی چیز مانگی رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے اسے تین کھجوریں عطاء فرمائیں ۔ اس نے ایک کھجور ایک بچے کو دی اور ایک کھجور دوسرے بچے کو دے دی اور ایک کھجور سنبھال کر رکھ لی اس کے بعد ایک بچہ رونے لگ گیا اس نے اس ایک کھجور کے دو حصے کیے ایک حصہ ایک بچے کو دے دیا اور دوسرا حصہ دوسرے بچے کو دے دیا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشا دفرمایا یہ خواتین حمل والیاں ہوتی ہیں بچے کو پیدا کرنے والیاں ہوتی ہیں ان کو دودھ پلانے والیاں ہوتی ہیں اپنی اولادوں پر رحم کرنے والیاں ہوتی ہیں اگر ان کے اندر شوہروں کی نافرمانیاں کرنے کی عادت نہ ہوتو ان میں سے نمازی عورتیں ضرور جنت میں داخل ہو گی ۔ اس حدیث کو یزید ابن زیادہ سے صرف فضل بن موسیٰ سینانی نے روایت کیا ہے ۔

أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، ← سَالِمِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، ← يَزِيدَ (بَرِيدَ) بْنِ زِيَادِ بْنِ أَبِي الْجَعْدِ، ← الْفَضْلُ بْنُ مُوسَى السِّينَانِيُّ، ← مَحْمُودُ بْنُ غَيْلَانَ الْمَرْوَزِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ حَامَانَ الْجُنْدِيسَابُورِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 898

chevron_left Previous
1…101112…28
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter