المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 875
875 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ بِمَدِينَةِ صُورَ , حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، حَدَّثَنَا مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، حَدَّثَنَا طَرِيفُ أَبُو سُفْيَانَ السَّعْدِيُّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " يَقُولُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: أَخْرِجُوا مِنَ النَّارِ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالَ شَعِيرَةٍ مِنْ إِيمَانٍ، ثُمَّ يَقُولُ: أَخْرِجُوا مِنَ النَّارِ مَنْ كَانَ فِي قَلْبِهِ مِثْقَالُ حَبَّةٍ مِنْ خَرْدَلِ مِنْ إِيمَانٍ , ثُمَّ يَقُولُ: وَعِزَّتِي وَجَلَالِي: لَا أَجْعَلُ مَنْ آمَنَ بِي سَاعَةً مِنْ لَيْلٍ أَوْ نَهَارٍ كَمَنْ لَا يُؤْمِنُ بِي "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الْحَارِثِ بْنِ نَوْفَلٍ إِلَّا أَبُو سُفْيَانَ، تَفَرَّدَ بِهِ مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ
محمد بن عبدوس بن جریر الصوری سے مروی حدیث ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ تعالیٰ فرمائے گا ، دوزخ سے ہر اس شخص کا نکال لو جس کے دل میں جو کے ایک دانے کے برابر بھی ایمان ہے پھر فرمائے گا دوزخ سے ہر اس شخص کو نکال لو جس کے دل میں رائی کے دانے کے برابر بھی ایمان ہے پھر فرمائے گا مجھے میرے عزت کی قسم ہے جو شخص دن یا رات کے کسی ایک لمحے میں بھی مجھ پر ایمان لایا م یں اس کو اس کی طرح نہیں کروں گا ، جو مجھ پر کبھی بھی ایمان نہیں لایا ۔ اس حدیث کو عبداللہ بن حارث بن نوفل سے صرف ابو سفیان نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں مردان بن معاویہ منفرد ہیں ۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← عَبْدِ اللهِ بْنِ الْحَارِثِ ← طَرِيفُ أَبُو سُفْيَانَ السَّعْدِيُّ، ← مَرْوَانُ بْنُ مُعَاوِيَةَ الْفَزَارِيُّ، ← هِشَامُ بْنُ عَمَّارٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدُوسِ بْنِ جَرِيرٍ الصُّورِيُّ بِمَدِينَةِ صُورَ
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 875
