Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 767

767 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ ابْنِ بِنْتِ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَمْرٍو، حَدَّثَنَا أبوغَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ النَّهْدِيُّ , حَدَّثَنَا أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ صُبَيْحٍ، مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ , عَنْ زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِعَلِيٍّ وَفَاطِمَةَ وَحَسَنٍ وَحُسَيْنٍ عَلَيْهِمُ السَّلَامُ: «أَنَا حَرْبٌ لِمَنْ حَارَبَكُمْ سِلْمٌ لِمَنْ سَالَمَكُمْ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ السُّدِّيِّ إِلَّا أَسْبَاطٌ

معاویہ بن عمرو کے نواسے محمد بن احمد بن نضر الازدی سے مروی حدیث ، حضرت زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حضرت علی و فاطمہ و حسن اور حسین رضی اللہ عنہم کے بارے میں فرمایا میری اس کے ساتھ جنگ ہے جس کے ساتھ تم لڑو اور میری ان کے ساتھ صلح ہے جن کے ساتھ تم صلح رکھو ۔ اس حدیث کو سدی سے صرف اسباط نے روایت کیا ہے ۔

زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، ← صُبَيْحٍ مَوْلَى أُمِّ سَلَمَةَ، ← السُّدِّيِّ ← أَسْبَاطُ بْنُ نَصْرٍ، ← أبوغَسَّانَ مَالِكُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ النَّهْدِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ النَّضْرِ الْأَزْدِيُّ ابْنِ بِنْتِ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَمْرٍو،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 767

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 768

768 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْمُؤَدِّبُ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا سُرَيْجُ بْنُ النُّعْمَانِ الْجَوْهَرِيُّ، حَدَّثَنَا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، عَنْ عَمَّارٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي لَيْلَى، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ قَالَ: بَيْنَمَا النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي بَعْضِ أَسْفَارِهِ إِذْ سَمِعَ مُنَادِيًا يَقُولُ: اللَّهُ أَكْبَرُ , اللَّهُ أَكْبَرُ , فَقَالَ: «عَلَى الْفِطْرَةِ» , فَقَالَ: أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ , فَقَالَ: «شَهِدْتَ بِشَهَادَةِ الْحَقِّ» , فَقَالَ: " أَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا رَسُولُ اللَّهِ , فَقَالَ: «خَرَجَ مِنَ النَّارِ» , ثُمَّ قَالَ: «انْظُرُوا فَسَتَجِدُونَهُ رَاعِيًا مَعْزِيًّا وَإِمَّا مُكَلِّبًا» حَضَرَتِ الصَّلَاةُ , فَنَادَى بِهَا " , فَنَظَرُوا , فَوَجَدُوهُ رَاعِيًا عَمَّارٌ الَّذِي رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ هُوَ الْعَبْسِيُّ كُوفِيُّ ثِقَةٌ رَوَاهُ عَنْهُ الثَّوْرِيُّ وَشُعْبَةُ , وَلَمْ يَرْوِ هَذَا الْحَدِيثَ عَنْ عَمَّارٍ إِلَّا الْحَكَمُ بْنُ عَبْدِ الْمَلِكِ، تَفَرَّدَ بِهِ شُرَيْحُ بْنُ النُّعْمَانِ وَلَا يُرْوَى هَذَا الْحَدِيثُ عَنْ مُعَاذٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

محمد بن عباس المودب البغدادی ابو عبداللہ سے مروی حدیث ، حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ ایک سفر میں تھے آپ نے موذن کو اللہ اکبر اللہ اکبر کہتے ہوئے سنا تو آپ نے فرمایا یہ فطری بات ہے پھر موذن نے کہا اشہد ان الا اللہ ، رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا تو نے حق کی گواہی دی ہے موذن نے کہا اشھدان محمد رسول اللہ آپ نے فرمایا یہ شخص دوزخ سے نکل آیا ۔ پھر آپ نے فرمایا دیکھو غور کرو یہ بکریوں کا کوئی چرواہا ہے یا شکاری ہے اور نماز کا وقت ہو چکا ہے اور اس نے نماز کے لیے اذان دی ہے صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے دیکھا تو واقعی انہوں نے ایک چرواہے کو پایا کہ نماز کا وقت ہو چکا تھا تو حضرت عمار رضی اللہ عنہ نے پھر اذان دی ۔ جس نے یہ حدیث روایت کی ہے وہ عسی کوفی ہیں فقیہ ہیں ان سے سفیان ثوری نے روایت کی ہے اور شعبہ نے بھی روایت کی ہے اور عمار سے صرف حکم بن عبدالملک نے روایت کی ہے اور ان سے روایت کرنے میں شریح بن نعمان منفرد ہیں اور معاذ سے یہ حدیث صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 768

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 769

769 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامِ بْنِ أَبِي الدَّمِيكِ الْمُسْتَمْلِي، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ سَبَلَانُ , حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ، عَنْ هِلَالٍ الْوَزَّانِ، عَنْ عُرْوَةَ، عَنْ عَائِشَةَ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ لِحَسَّانَ بْنِ ثَابِتٍ: «اهْجُ الْمُشْرِكِينَ , اللَّهُمَّ أَيِّدْهُ بِرُوحِ الْقُدُسِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِلَالٍ إِلَّا ابْنُ مُجَالِدٍ تَفَرَّدَ بِهِ سَبَلَانُ , وَقَدْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ عَنْ سَبَلَانَ

محمد بن ہشام ابن ابی دمیک المستملی سے مروی حدیث ، ام المومنین حضرت عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے حسان بن ثابت سے فرمایا مشرکوں کی مذمت بیان کرو ! اے اللہ روح القدس کے ذریعے اسکی تائید فرما ۔ اس حدیث کو ہلال و زان ابو عمر سے صرف اسماعیل ابراہیم بن ضیاد بن مجالد نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں سبلان منفرد ہیں اور اس حدیث کو علی بن مدینی نے بھی سبلان سے روایت کیا ہے ۔

عَائِشَةَ ← عُرْوَةَ ← هِلَالٍ الْوَزَّانِ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ مُجَالِدٍ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ زِيَادٍ سَبَلَانَ ← مُحَمَّدُ بْنُ هِشَامِ بْنِ أَبِي الدُّمَيْكِ الْمُسْتَمْلِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 769

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 770

770 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شُعَيْبٍ السِّمْسَارُ، حَدَّثَنَا خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ، عَنْ يَحْيَى بْنِ عَتِيقٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، وَعَنْ أَيُّوبَ السِّخْتِيَانِيِّ، عَنْ يُوسُفَ بْنِ مَاهَكٍ، عَنْ حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَا تَبِعْ مَا لَيْسَ عِنْدَكَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى إِلَّا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ تَفَرَّدَ بِهِ خَالِدٌ

محمدعلی بن شعیب السمسار سے مروی حدیث ، حضرت حکیم بن عزام رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے وہ چیز مت بچو جو تمہارے پاس موجود نہیں ہے ۔ اس حدیث کو یحییٰ بن عتیق سے صرف حماد بن زید نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں خالد بن خداش منفرد ہیں ۔

حَكِيمِ بْنِ حِزَامٍ، ← يُوسُفَ بْنِ مَاهَكٍ، ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، وَعَنْ أَيُّوبَ السِّخْتِيَانِيِّ، ← يَحْيَى بْنُ عَتِيقٍ، ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← خَالِدُ بْنُ خِدَاشٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَلِيِّ بْنِ شُعَيْبٍ السِّمْسَارُ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 770

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 771

771 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ حُمَيْدٍ الْبَزَّازُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْأَزْدِيُّ، حَدَّثَنَا عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ الْبَارِقِيُّ، عَنْ أَيُّوبَ السِّخْتِيَانِيِّ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: سَأَلْتُ أُسَامَةَ بْنَ زَيْدٍ: كَيْفَ كَانَ سَيْرُ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِذَا أَفَاضَ مِنْ عَرَفَاتٍ؟ قَالَ: الْعَنَقَ فَإِذَا وَجَدَ فَجْوَةً نَصَّ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا عَاصِمٌ تَفَرَّدَ بِهِ الْأَزْدِيُّ

محمد بن نصر بن حمید البزاز البغدادی سے مروی حدیث ، حضرت ہشام بن عروہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ( وہ فرماتے ہیں کہ ) میں نے حضرت اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ سے پوچھا کہ جب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم عرفات سے روانہ ہوتے تو آپ کے چلنے کا انداز کیسا ہوتا تھا ؟ اسامہ بن زید رضی اللہ عنہ نے کہا آپ درمیانی چال چلتے تھے اور جب کشادگی پاتے تو تیز چلتے تھے ۔ اس حدیث کو ایوب سے صرف عاصم بن ہلال نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں محمد بن عبداللہ منفرد ہیں ۔

أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← اَیُّوْبَ السَّخْتِیَانِیِّ ← عَاصِمُ بْنُ هِلَالٍ الْبَارِقِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللهِ الْأَزْدِيُّ، ← مُحَمَّدُ بْنُ نَصْرِ بْنِ حُمَيْدٍ الْبَزَّازُ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 771

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 772

772 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ النَّشِيطِيُّ، حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ، حَدَّثَنَا عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ خُلَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَصَرِيِّ، عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " خَمْسٌ مَنْ جَاءَ بِهِنَّ مَعَ إِيمَانٍ بِاللَّهِ دَخَلَ الْجَنَّةَ: مَنْ حَافَظَ عَلَى الصَّلَوَاتِ الْخَمْسِ عَلَى وُضُوئِهِنَّ وَرُكُوعِهِنَّ وَسُجُودِهِنَّ , وَأَدَّى الزَّكَاةَ عَنْ مَالِهِ طَيِّبَةً بِهَا نَفْسُهُ , وَحَجَّ الْبَيْتَ إِنِ اسْتَطَاعَ إِلَيْهِ سَبِيلًا , وَصَامَ رَمَضَانَ , وَأَدَّى الْأَمَانَةَ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا عِمْرَانُ تَفَرَّدَ بِهِ الْحَنَفِيُّ , وَلَا يُرْوَى عَنْ أَبِي الدَّرْدَاءِ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

محمد بن عثمان النشیطی سے مروی حدیث ۔ حضرت ابو درداء رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے جو شخص ایمان کی حالت میں پانچ چیزوں پر عمل کرگا وہ جنت میں داخل ہو گا جو شخص پانچ نمازوں کی محافظت کرے اس طرح کہ ان کا وضو اچھا کرے اور رکوع کے ساتھ کرے اور اپنے مال کی زکوۃ خوش دلی کے ساتھ ادا کرے اگر استطاعت ہو تو بید اللہ کا حج کرے اور ماہ رمضان کے روازے رکھے اور امانت ادا کر ے۔ اس حدیث کو قتادہ سے صرف عمران نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابو علی حنفی منفرد ہیں اور اس حدیث کو بودرداء کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے ۔

أَبِي الدَّرْدَاءِ، ← خُلَيْدِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ الْعَصَرِيِّ، ← قَتَادَةَ ← عِمْرَانُ الْقَطَّانُ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الْمَجِيدِ أَبُو عَلِيٍّ الْحَنَفِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ النَّشِيطِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 772

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 773

773 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْهُزَالِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَكِ الْعَيْشِيُّ، حَدَّثَنَا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ عَنْ هِشَامِ بْنِ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «السَّعِيدُ مَنْ سَعِدَ فِي بَطْنِ أُمِّهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا حَمَّادٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الرَّحْمَنِ

محمد بن بکر الہز الی البصری سے مروی حدیث ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے سعادت مند جو ہوتا ہے وہ ماں کے پیٹ سے سعادت مندہی پیدا ہوتا ہے ۔ اس حدیث کو ہشام سے صرف حماد بن زید نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبدالرحمن بن مبارک منفرد ہیں ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ← حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ الْمُبَارَکِ الْعَيْشِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْهُزَالِيُّ الْبَصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 773

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 774

774 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْمِصِّيصِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ الْجَوْهَرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ وَاصِلٍ أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ، حَدَّثَنَا سُلَيْمُ بْنُ حَيَّانَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، عَنْ طَاوُسٍ، عَنْ حُجْرٍ الْمَدَرِيِّ، عَنْ زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «الرُّقْبَى وَالْعُمْرَى سَبِيلُهُمَا سَبِيلُ الْمِيرَاثِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُلَيْمٍ إِلَّا أَبُو عُبَيْدَةَ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ قُدَامَةَ

محمد بن موسی المصیصی سے مروی حدیث ، حضرت زید بن ثابت رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے عمر بھر کے لیے دی گئی جائیداد اور غلام وراثت میں تقسیم کیے جائیں گے ۔ اس حدیث کو سلیم سے صرف ابو عبیدہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں محمد بن قدامہ منفرد ہیں ۔

زَيْدِ بْنِ ثَابِتٍ، ← حُجْرٍ الْمَدَرِيُّ، ← طَاوْسٍ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← سليم بن حيان، ← عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ وَاصِلٍ أَبُو عُبَيْدَةَ الْحَدَّادُ ← مُحَمَّدُ بْنُ قُدَامَةَ الْجَوْهَرِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الْمِصِّيصِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 774

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 775

775 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمَرْوَزِيُّ، بِطَرَسُوسَ , حَدَّثَنَا سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، وَحِبَّانُ بْنُ مُوسَى الْمَرْوَزِيَانِ قَالَا: حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ عِيسَى بْنِ عُمَرَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنْ أَبِي وَائِلٍ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ قَالَ: قَالَ سَهْلُ بْنُ حُنَيْفٍ يَوْمَ صِفِّينَ: " يَا أَيُّهَا النَّاسُ , اتَّهِمُوا رَأْيَكُمْ , فَإِنَّا وَاللَّهِ مَا أَخَذْنَا بَقَوَائِمِ سُيُوفِنَا إِلَى أَمْرٍ يَفْضَعُنَا إِلَّا أَسْهَلَ بِنَا إِلَى أَمْرٍ نَعْرِفُهُ إِلَّا أَمَرَكُمْ هَذَا , فَإِنَّهُ لَا يَزْدَادُ إِلَّا شِدَّةً وَلَبْسًا، لَقَدْ رَأَيْتُنِي يَوْمَ أَبِي جَنْدَلٍ , وَلَوْ أَجِدُ أَعْوَانًا عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَأَنْكَرْتُ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَمْرٍو إِلَّا عِيسَى بْنُ عُمَرَ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ الْمُبَارَكِ

محمد بن حاتم المروزی سے مروی حدیث ، شفیق بن سلمہ بیان کرتے ہیں کہ حضرت سہل بن حنیف نے جنگ صفین کے دن فرمایا اے لوگوں اپنے جھنڈے کو بلند رکھو اور ہمیشہ اپنی رائے پر بھروسہ نہ رکھو کیونکہ ہم نے جب کبھی بھی کسی ایسے معاملے میں تلوار اٹھائی ہے جس میں ہمیں گھبراہٹ ہو وہ بالآخر ہم پر آسان ہو گیا سوائے تمہارے اس معاملے کے کہ اس کی شدت اور سختی تو مسلسل بڑھتی جا رہی ہے اگر ابو جندل کے دن رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگاہ میں عرض کرنے کی مجھ میں جرات ہوتی تو میں انکار کر دیا دیتا ۔ اس حدیث کو عمر سے صرف عیسیٰ بن عمر نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن مبارک منفرد ہیں ۔

أَبِي وَائِلٍ شَقِيقِ بْنِ سَلَمَةَ ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← عيسى بن عمر ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← سُوَيْدُ بْنُ نَصْرٍ، وَحِبَّانُ بْنُ مُوسَى الْمَرْوَزِيَانِ ← مُحَمَّدُ بْنُ حَاتِمٍ الْمَرْوَزِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 775

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 776

776 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الطَّحَّانُ الْمِصْرِيُّ، حَدَّثَنَا مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا هُشَيْمٌ، عَنِ الْحَارِثِ الْغَنَوِيُّ، عَنْ بُكَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ، عَنْ مُجَاهِدٍ، عَنِ ابْنِ عَبَّاسٍ قَالَ: «افْتَرَضَ اللَّهُ الصَّلَوَاتِ الْخَمْسَ عَلَى لِسَانِ نَبِيِّكُمْ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فِي الْحَضَرِ أَرْبَعًا , وَفِي السَّفَرِ رَكْعَتَيْنِ , وَفِي الْخَوْفِ رَكْعَةً» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْحَارِثِ الْغَنَوِيِّ إِلَّا هُشَيْمٌ تَفَرَّدَ بِهِ مَهْدِيُّ

محمد بن موسیٰ الطحان المصری سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں اللہ تعالیٰ نے تمہارے نبی کی زبان حق ترجمان پر نماز فرض کی ہے اقامت کی حالت میں چار رکعت ہیں اور سفر کے اندر دو رکعتیں اور خوف کی حالت میں ایک رکعت ۔ اس حدیث کو حارث عنوی سے صرف ہشیم نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں مہدی منفرد ہیں ۔

ابْنِ عَبَّاسٍ، ← مُجَاهِدٍ ← بُکَيْرِ بْنِ الْأَخْنَسِ ← الحارث الغنوي ← هُشَيْمٌ ← مَهْدِيُّ بْنُ جَعْفَرٍ الرَّمْلِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ مُوسَى الطَّحَّانُ الْمِصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 776

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 777

777 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الدِّيمَاسِيُّ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو عُمَيْرِ بْنُ النَّحَّاسِ، حَدَّثَنَا مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، حَدَّثَنَا سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ، عَنْ عَلْقَمَةَ بْنُ مَرْثَدٍ، عَنْ سُلَيْمَانَ بْنِ بُرَيْدَةَ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ امْرَأَةً قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّ أُمِّي مَاتَتْ وَعَلَيْهَا صَوْمٌ قَالَ: «صَوْمِي عَنْ أُمِّكِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ , عَنْ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ إِلَّا مُؤَمَّلٌ , وَالْمَشْهُورُ مِنْ حَدِيثِ الثَّوْرِيِّ , عَنْ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ عَطَاءٍ , عَنِ ابْنِ بُرَيْدَةَ , عَنْ أَبِيهِ , فَإِنْ كَانَ مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ حِفْظَهُ فَهُوَ غَرِيبٌ مِنْ حَدِيثِ عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ

محمد بن عمر بن عبدالعزیز الدیماسی الرملی سے مروی حدیث ، حضرت سلیمان بن بریدہ رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں ایک عورت نے عرض کی میری والدہ فوت ہو گئی ہیں اور اس کے ذمے روزے ہیں کیا میں اپنی والدہ کی جانب سے روزہ رکھ لوں ؟ آپ نے فرمایا اپنی والدہ کی جانب سے روزہ رکھو لو ۔ اس حدیث کو سفیان کے واسطے سے علقمہ بن مرثد سے مؤمل نے روایت کیا ہے اور ثوری کی مشہور حدیث وہ ہے جس کی سند عبداللہ بن عطاء ابن بریدہ سے ہوتی ہوئی ان کے والد تک پہنچی ہے اگر موہل بن اسماعیل نے اس حدیث کو محفوظ رکھا ہے تو یہ علقمہ بن مرثد کے حدیث سے غریب ہے ۔

أَبِيهِ، أَنَّ امْرَأَةً، ← سُلَيْمَانَ بْنُ بُرَيْدَةَ ← عَلْقَمَةَ بْنِ مَرْثَدٍ ← سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ← مُؤَمَّلُ بْنُ إِسْمَاعِيلَ، ← أَبُو عُمَيْرِ بْنُ النَّحَّاسِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ عُمَرَ بْنِ عَبْدِ الْعَزِيزِ الدِّيمَاسِيُّ الرَّمْلِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 777

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْمِيمِ ‹ مَنِ اسْمُهُ مُحَمَّدٌ · حديث 778

778 - حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ أَبِي الْحَوَارِي، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ، وَالْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ السَّكْسَكِيِّ، عَنْ أَبِي بُرْدَةَ، عَنْ أَبِي مُوسَى قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِذَا مَرِضَ الْعَبْدُ الْمُسْلِمُ أَوْ سَافَرَ كُتِبَ لَهُ مِثْلُ عَمَلِهِ مُقِيمًا صَحِيحًا» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا حَفْصٌ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي الْحَوَارِي

محمد بن العباس الدمشقی سے مروی حدیث، حضرت ابو موسیٰ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے جب کوئی مسلمان بندہ بیمار ہوتا ہے یا سفرپر جاتا ہے اس کی وجہ سے اپنے معمولات کے مطابق عبادت نہیں کر پاتا) اس کے نامہ اعمال میں اتنی ہی نیکیاں لکھی جاتی رہتی ہیں جتنی نیکیاں اس کی حالت اقامت میں اور تندرستی میں لکھی جاتی ہیں ۔ اس حدیث کو مسعر سے صرف حفص نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن ابی حواری منفرد ہیں ۔

اَبِیْ مُوْسیٰ ← أَبِي بُرْدَةَ، ← اِبْرَاھِیْمَ السَّکْسَکِیَّ ← مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ، وَالْعَوَّامِ بْنِ حَوْشَبٍ، ← حَفْصُ بْنُ غِيَاثٍ، ← اَحْمَدُ بْنُ اَبِی الْحَوَارِیِّ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ الدِّمَشْقِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 778

chevron_left Previous
1234…28
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter