Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْفَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ · حديث 738

738 - حَدَّثَنَا أَبُو خَلِيفَةَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْمُؤَدِّبُ، حَدَّثَنَا أَبِي، عَنْ عَاصِمٍ، عَنْ زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ غَشَّنَا فَلَيْسَ مِنَّا , وَالْمَكْرُ وَالْخَدِيعَةُ فِي النَّارِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَاصِمٍ إِلَّا الْهَيْثَمُ بْنُ الْجَهْمِ وَلَا عَنْهُ إِلَّا ابْنُهُ عُثْمَانُ

ابو خلیفہ فضل بن حباب سے مروی حدیث ، حضر ت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جس نے ملاوٹ کی وہ ہم میں سے نہیں اور دھوکے باز اور دغا باز دوزخی ہے ۔ اسی حدیث کو عاصم سے صرف ہیثم بن جہم نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف ان کے بیٹے عثمان نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابو خلیفہ منفرد ہیں ۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← زِرِّ بْنِ حُبَيْشٍ ← عَاصِمٍ، ← أَبِي ← عُثْمَانُ بْنُ الْهَيْثَمِ الْمُؤَدِّبُ، ← اَبُوْ خَلِیْفَۃَ الْفَضْلُ بْنُ الْحُبَابِ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 738

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْفَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ · حديث 739

739 - حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ هَارُونَ الْبَغْدَادِيُّ، صَاحِبُ أَبِي ثَوْرٍ , حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ، حَدَّثَنَا الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ، عَنِ السُّدِّيِّ، عَنْ عَبْدِ خَيْرٍ، عَنْ عَلِيٍّ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ فِي الْجَنَّةِ فِي قَوْلِهِ عَزَّ وَجَلَّ: " {إِنَّمَا أَنْتَ مُنْذِرٌ وَلِكُلِّ قَوْمٍ هَادٍ} [الرعد: 7] قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «الْمُنْذِرُ وَالْهَادِ رَجُلٌ مِنْ بَنِي هَاشِمٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ السُّدِّيِّ إِلَّا الْمُطَّلِبُ تَفَرَّدَ بِهِ عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ

فضل بن ہارون البغدادی سے مروی حدیث ، حضرت علی رضی اللہ عنہ اللہ تعالیٰ کے ارشاد " تم تو ڈر سنانے والے ہو اور ہر قوم کے ہادی " ( ترجمہ کنزالا یمان امام احمد رضا) کی بابت فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا منذر اور ہادی بنی ہاشم کے دو آدمی ہیں ۔ اس حدیث کو سدی سے صرف مطلب نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عثمان ابن ابی شیبہ منفرد ہیں ۔

عبد خير ← السُّدِّيِّ ← الْمُطَّلِبُ بْنُ زِيَادٍ، ← عُثْمَانُ بْنُ أَبِي شَيْبَةَ ← الْفَضْلُ بْنُ هَارُونَ الْبَغْدَادِيُّ، صَاحِبُ أَبِي ثَوْرٍ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 739

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْفَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ · حديث 740

740 - حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ أَبِي رَوْحٍ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ أَبَانَ، حَدَّثَنَا حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ، عَنْ زَائِدَةَ بْنِ قُدَامَةَ، عَنْ مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيِّ، عَنْ أَبِي حَازِمٍ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ كَانَ يُؤْمِنُ بِاللَّهِ وَالْيَوْمِ الْآخِرِ , فَإِذَا شَهِدَ أَمْرًا فَلْيَتَكَلَّمْ فِيهِ بِحَقٍّ أَوْ لِيَسْكُتْ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَيْسَرَةَ إِلَّا زَائِدَةُ تَفَرَّدَ بِهِ الْجُعْفِيُّ

فضل ابن ابی روح البصری سے مروی حدیث ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا جو شخص اللہ اور آخرت پر ایمان رکھتا ہے وہ جب کسی کام کو ہوتے ہوئے دیکھ چکا ہو تو ( اس کے بارے میں اگر گواہی مانگی جائے تو ہمیشہ ) سچ بولے یا خاموش رہے ۔ اس حدیث کو میسرہ سے صرف زائدہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں جعفی منفرد ہیں ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← أَبِي حَازِمٍ ← مَيْسَرَةَ الْأَشْجَعِيِّ ← زَائِدَةُ بْنُ قُدَامَةَ ← حُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ الْجُعْفِيُّ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ بْنِ اَبَانَ ← الْفَضْلُ بْنُ أَبِي رَوْحٍ الْبَصْرِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 740

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْفَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ · حديث 741

741 - حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسٍ الْقُرْطُبِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ الْحَرْبِيُّ، حَدَّثَنَا الْهِقْلُ بْنُ زِيَادٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ إِسْحَاقَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «جُعِلَتْ قُرَّةُ عَيْنِي فِي الصَّلَاةِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا الْهِقْلُ تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى

فضل بن عباس القرطبی البغدادی سے مروی حدیث ، حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا میری آنکھوں ٹھنڈک نماز میں ہے ۔ اس حدیث کو اوزاعی سے صرف ہقل نے روایت کیا ہے اور ا ن سے روایت کرنے میں یحییٰ بن عثمان منفرد ہیں ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← إِسْحَاقُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي طَلْحَةَ، ← الْاَوْزَاعِیُّ ← الْهِقْلُ بْنُ زِيَادٍ، ← يَحْيَى بْنُ عُثْمَانَ الْحَرْبِيُّ ← الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسٍ الْقُرْطُبِيُّ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 741

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْفَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ · حديث 742

742 - حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا بَشَّارُ بْنُ مُوسَى الْخَفَّافُ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ، عَنْ سُفْيَانَ بْنِ حُسَيْنٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «الرِّجْلُ جُبَارٌ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الزُّهْرِيِّ إِلَّا سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ

فضل بن عباس الا صبہانی سے مروی حدیث ، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مرد سخت گیر ہوتا ہے ۔اس حدیث کو زہری سے صرف سفیان بن حسین نے روایت کیا ہے ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، ← الزُّهْرِيِّ، ← سُفْيَانُ بْنُ حُسَيْنٍ ← عَبَّادُ بْنُ الْعَوَّامِ ← بَشَّارُ بْنُ مُوسَى الْخَفَّافُ ← الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْأَصْبَهَانِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 742

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْفَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ · حديث 743

743 - حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ جَعْفَرٍ الْبَصْرِيُّ، بِمِصْرَ , حَدَّثَنَا الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ بَكَّارٍ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمَعْرُوفِ فِي الْآخِرَةِ , وَأَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الدُّنْيَا أَهْلُ الْمُنْكَرِ فِي الْآخِرَةِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا عَلِيٌّ تَفَرَّدَ بِهِ الْمُسَيَّبُ

فضل بن جعفر البصری سے مروی حدیث، حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا دنیا میں اچھائی کرنے والا آخرت میں بھی اچھائی کرنے والوں میں سے ہو گااور دنیا میں برائیاں کرنے والا آخرت میں بھی برائیاں کرنے والوں میں سے ہو گا۔ اس حدیث کو ہشام سے صرف علی نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں مسیب منفرد ہیں ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ سِيرِينَ ← هِشَامُ بْنُ حَسَّانَ ← عَلِيُّ بْنُ بَكَّارٍ، ← الْمُسَيَّبُ بْنُ وَاضِحٍ ← الْفَضْلُ بْنُ جَعْفَرٍ الْبَصْرِيُّ، بِمِصْرَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 743

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْفَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ · حديث 744

744 - حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الرَّبِيعِ اللَّاذِقِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَاحِدِ بْنُ شُعَيْبٍ الْجَبَلِيُّ، بِجَبَلَةَ , حَدَّثَنَا سَلَامَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ، حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنُ كُلْثُومٍ، عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ، عَنْ قُرَّةَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ سَالِمٍ، عَنْ أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَعِظُ أَخَاهُ فِي الْحَيَاءِ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «دَعْهُ فَإِنَّ الْحَيَاءَ مِنَ الْإِيمَانِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا سَلَمَةُ , وَلَا عَنْ سَلَمَةَ إِلَّا سَلَامَةُ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ

فضل بن ربیع الاذقی سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں ایک شخص اپنے بھائی کو حیاء کے بارے میں نصیحتیں کررہا تھا رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا اس کو چھوڑ دو اس لیے کہ حیاء تو ایمان کا حصہ ہے اس لیے کہ جس کے پاس ایمان ہو گا اس کے پاس حیا لازمی ہو گا ) اس حدیث کو اوزاعی سے صرف سلمہ بن کلثوم نے روایت کیا ہے اور سلمہ سے صرف سلامہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبدالواحد منفرد ہیں ۔

سَلَمَةَ إِلَّا سَلَامَةُ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الْوَاحِدِ ← الْأَوْزَاعِيِّ إِلَّا سَلَمَةُ وَلَا ← أَبِيهِ، أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَعِظُ أَخَاهُ فِي الْحَيَاءِ، ← سَالِمٍ ← الزُّهْرِيِّ، ← قُرَّۃَ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمٰنِ ← الْاَوْزَاعِیُّ ← سَلَمَةَ بْنِ كُلْثُومٍ، ← سَلَامَةُ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ ← عبد الواحد بن شعيب الجبلي بجبلة ← الْفَضْلُ بْنُ الرَّبِيعِ اللَّاذِقِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 744

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْفَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ · حديث 745

745 - حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ السَّلَامِ بْنُ حَرْبٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبَى وَائِلٍ، عَنْ حُذَيْفَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «بُكَاءُ الْمُؤْمِنِ مِنْ قَلْبِهِ وَبُكَاءُ الْمُنَافِقِ مِنْ هَامَتِهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْأَعْمَشِ إِلَّا عَبْدُ السَّلَامِ تَفَرَّدَ بِهِ إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو

فضل بن ربیع الاذقی سے مروی حدیث ،حضرت حذیفہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مومن کا رونا دل سے ہوتا ہے اور منافق کا رونا اوپر اوپر سے ہوتا ہے ۔ اس حدیث کو اعمش سے صرف عبدالسلام نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں اسماعیل بن عامر منفرد ہیں ۔

حُذَيْفَةَ ← أَبِي وَائِلٍ ← الْاَعْمَشِ ← عَبْدُ السَّلامِ بْنُ حَرْبٍ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ عَمْرٍو الْبَجَلِيُّ، ← الْفَضْلُ بْنُ أَحْمَدَ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 745

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْفَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ · حديث 746

746 - حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ صَالِحٍ الْهَاشِمِيُّ الْمَنْصُورِيُّ، بِبَغْدَادَ , حَدَّثَنَا هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ، حَدَّثَنَا عَبَّادُ بْنُ مَنْصُورٍ، عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، حَدَّثَنَا أَبُو قُعَيْسٍ، أَنَّهُ أَتَى عَائِشَةَ , فَاسْتَأْذَنَ عَلَيْهَا , فَكَرِهَتْ أَنْ تَأْذَنَ لَهُ , فَلَمَّا جَاءَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَتْ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , جَاءَنِي أَبُو الْقُعَيْسِ , فَاسْتَأْذَنَ فَأَبَيْتُ أَنْ آذَنَ لَهُ , فَقَالَ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لِيَدْخُلْ عَلَيْكِ عَمُّكِ» , وَكَانَ أَبُو الْقُعَيْسِ أَخَا ظِئْرِ عَائِشَةَ، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبَى قُعَيْسٍ إِلَّا الْقَاسِمُ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا عَبَّادٌ تَفَرَّدَ بِهِ هُدْبَةُ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ بَكْرٍ

فضل بن صالح الہاشمی المنصوری سے مروی حدیث ، حضرت ابو قعیس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں وہ ام المومنین سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ کے پاس آئے ان کے پاس آنے کی اجازت مانگی ام المومنین نے ان کو اجازت دینا پسند نہ کیا جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تشریف لائے تو ام المومنین نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم ابو قعیس میرے پاس آئے تھے میں نے ان کو اندر آنے سے منع کر دیا ۔ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا وہ تمہارا (رضا عی ) چچا ہے وہ تمہارے پاس آسکتا ہے اور ابو قعیس ، ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا کی دایہ کا بھائی تھا ۔ اس حدیث کو ابو قعیس سے صر ف ابو قاسم نے روایت کیا ہے اور قاسم سے صرف عباد نے روایت کیا ہے اور اس حدیث کو محمد بن بکر سے روایت کرنے میں ہدیہ منفرد ہیں ۔

الْقَاسِمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، ← عَبَّادِ بْنِ مَنْصُورٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ بَكْرٍ الْبُرْسَانِيُّ ← هُدْبَةُ بْنُ خَالِدٍ، ← الْفَضْلُ بْنُ صَالِحٍ الْهَاشِمِيُّ الْمَنْصُورِيُّ، بِبَغْدَادَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 746

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْفَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ · حديث 747

747 - حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو مَعْشَرٍ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبُو الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ، حَدَّثَنَا يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا الْمَسْعُودِيُّ، عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ أَيْمَنَ بْنِ خُرَيْمِ بْنِ فَاتِكٍ الْأَسَدِيِّ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «نِعْمَ الْفَتَى خُرَيْمُ , لَوْ قَصَّ مِنْ شَعْرِهِ , وَرَفَعَ مِنْ إِزَارِهِ» قَالَ خُرَيْمٌ: فَلَمْ يُجَاوِزُ شَعْرِي أُذُنِي , وَلَا إِزَارِي عَقِبِي مُنْذُ قَالَ ذَلِكَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ الْمَلِكِ إِلَّا الْمَسْعُودِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ يُونُسُ

فضل بن محمد ابو معشر الحرانی سے مروی حدیث ، حضرت ایمن بن خریم بن فاتک اسدی رضی اللہ عنہ اپنے والد کا یہ بیان نقل کرتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا حریم کتنا اچھا نوجوان ہے اگر یہ اپنے بال جھوٹے رکھے اور اپنے ازار کا اٹھا کر رکھے حضرت خریم رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں جب سے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے یہ ارشاد فرمایا ہے اس کے بعد کبھی میرے بال کانوں سے آگے نہیں بڑھے اور میرا ازار کبھی ٹخنوں سے نیچے نہیں ہوا ۔ اس حدیث کو عبدالملک سے صرف مسعودی نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں یونس منفرد ہیں ۔

أَبِيهِ ← أَيْمَنَ بْنِ خُرَيْمِ بْنِ فَاتِكٍ الْأَسَدِيِّ، ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← الْمَسْعُودِيِّ ← يُونُسُ بْنُ بُكَيْرٍ ← أَحْمَدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبُو الْفَضْلِ الْحَرَّانِيُّ، ← الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو مَعْشَرٍ الْحَرَّانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 747

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْفَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ · حديث 748

748 - حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْحَلَبِيُّ بِحَلَبَ , حَدَّثَنَا بِشْرُ بْنُ الْحَارِثِ الْحَافِي، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «كَانَ يُصَلِّي فِي السَّفَرِ عَلَى رَاحِلَتِهِ , وَيُومِئُ إِيمَاءً , وَيَجْعَلُ سُجُودَهُ أَخْفَضَ مِنْ رُكُوعِهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ تَفَرَّدَ بِهِ بِشْرٌ

فضل بن عباس الحلبی سے مروی حدیث ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم سفر کے دوران اپنی سواری پر اشارے کے ساتھ نماز پڑھ لیا کرتے تھے آپ سجدے کا اشارہ رکوع سے زیادہ جھکا کر کرتے تھے ۔ اس حدیث کو سفیان سے صرف یحییٰ بن یمان نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں بشر منفرد ہیں ۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← مُوسَى بْنِ عُقْبَةَ، ← سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ← يَحْيَى بْنُ يَمَانٍ؛ ← بِشْرُ بْنُ الْحَارِثِ الْحَافِي ← الْفَضْلُ بْنُ الْعَبَّاسِ الْحَلَبِيُّ بِحَلَبَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 748

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْفَاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ الْفَضْلُ · حديث 749

749 - حَدَّثَنَا الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ أَبُو اللَّيْثِ (اللَّيْثُ أَبُو الْقَاسِمِ) النَّحْوِيُّ الْعَسْكَرِيُّ، حَدَّثَنَا الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، سَمِعْتُ الْوَضِينَ بْنَ عَطَاءٍ، يُحَدِّثُ عَنْ يَزِيدَ بْنِ مَرْثَدٍ، عَنْ مُعَاذِ بْنِ جَبَلٍ: عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ قَالَ: «خُذُوا الْعَطَاءَ مَا دَامَ عَطَاءً , فَإِذَا صَارَ رِشْوَةً عَلَى الدِّينِ فَلَا تَأْخُذُوهُ وَلَسْتُمْ بِتَارِكِيهِ , يَمْنَعُكُمُ الْفَقْرُ وَالْحَاجَةُ , أَلَا إِنَّ رَحَى بَنِي مَرَحٍ قَدْ دَارَتْ , وَقَدْ قُتِلَ بَنُو مَرَحٍ , أَلَا إِنَّ رَحَى الْإِسْلَامِ دَائِرَةٌ , فَدُورُوا مَعَ الْكِتَابِ حَيْثُ دَارَ , أَلَا إِنَّ الْكِتَابَ وَالسُّلْطَانَ سَيَفْتَرِقَانِ فَلَا تُفَارِقُوا الْكِتَابَ , أَلَا إِنَّهُ سَيَكُونُ أُمَرَاءُ يَقْضُونَ لَكُمْ، فَإِنْ أَطَعْتُمُوهُمْ أَضَلُّوكُمْ وَإِنْ عَصَيْتُمُوهُمْ قَتَلُوكُمْ» قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , فَكَيْفَ نَصْنَعُ؟ قَالَ: «كَمَا صَنَعَ أَصْحَابُ عِيسَى ابْنِ مَرْيَمَ , نُشِرُوا بِالْمَنَاشِيرِ وَحُمِلُوا عَلَى الْخَشَبِ مَوْتٌ فِي طَاعَةٍ خَيْرٌ مِنْ حَيَاةٍ فِي مَعْصِيَةِ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ»

فضل بن محمد بن لیث بن القاسم ابو اللیث سے مروی حدیث ، حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے تحائف لو جب تک وہ تحائف ہوں لیکن جب وہ رشوت کی صورت اختیار کر جائیں پھر نہ لو لیکن تم اس کو چھوڑ و گے نہیں کیونکہ فکر اور ضرورت اس کے چھوڑنے میں تمہارے لیے رکاوٹ بنتی ہے خبردار نبی مرح کی چکی گھوم چکی ہے یعنی ان کی حکومت ہو چکی ہے یہ بھی کہا گیا کہ ان کا نام بنو مرح ہے خبردار اسلام کی چکی گھومنے والی ہے( یعنی حکومت قائم ہونے والی ہے ) تمہیں اپنی کتاب جو حکم دے اس کے مطابق تم فیصلہ کرتے رہو ، خبردار کتاب اللہ اور بادشاہی یہ عنقریب جد ا جائیں گے لیکن تم کتاب کو نہ چھوڑنا ، خبردار عنقریب تمہارے کچھ حکمران ہوں گے جو تمہارے باے میں فیصلے کریں گے اگر تم ان کی اطاعت کرو گے تو وہ تمہیں گمراہ کردیں گے اور اگر تم ان کی نافرمانی کرو گے تو وہ تمہیں قتل کر دیں گے حضرت معاذ بن جبل رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم تب ہم کیا کریں ؟ آپ نے فرمایا جیسا کہ عیسیٰ ابن مریم کے ساتھیوں نے کیا ان کو آرے کے ساتھ کاٹ دیا گیا ۔ ان کو سولی لٹکا دیا گیا ۔ لیکن انہوں نے پھر بھی اللہ تعالیٰ کی اطاعت نہ چھوڑی اللہ تعالیٰ کی اطاعت میں مر جانا اس کی نافرمانی میں زندہ رہنے سے بہتر ہے ۔

النبي صلى الله عليه وآله وسلم ← مُّعَاذِ بْنِ جَبَلِ ← يَزِيدَ بْنِ مَرْثَدٍ، ← الْوَضِينِ بْنِ عَطَاءٍ، ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ يَزِيدَ بْنِ جَابِرٍ، ← الْهَيْثَمُ بْنُ خَارِجَةَ، ← الْفَضْلُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْقَاسِمِ أَبُو اللَّيْثِ (اللَّيْثُ أَبُو الْقَاسِمِ) النَّحْوِيُّ الْعَسْكَرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 749

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter