المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْغَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ غَالِبٌ · حديث 737
737 - حَدَّثَنَا غَالِبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَرْذَعِيُّ، بِبَغْدَادَ , حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَةَ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْكِلَابِيُّ، حَدَّثَنَا جَدِّي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَازِعِ , عَنْ أَيُّوبَ السِّخْتِيَانِيِّ، عَنْ أَبِي الزُّبَيْرِ، عَنْ جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " ثَلَاثَةٌ مَنْ فَعَلَهُنَّ ثِقَةً بِاللَّهِ وَاحْتِسَابًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعِينَهُ وَأَنْ يُبَارِكَ لَهُ: مَنْ سَعَى فِي فَكَاكِ رَقَبَةٍ ثِقَةً بِاللَّهِ وَاحْتِسَابًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعِينَهُ وَأَنْ يُبَارِكَ لَهُ , وَمَنْ تَزَوَّجَ ثِقَةً بِاللَّهِ وَاحْتِسَابًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعِينَهُ وَأَنْ يُبَارِكَ لَهُ , وَمَنْ أَحْيَا أَرْضًا مَيِّتَةً ثِقَةً بِاللَّهِ وَاحْتِسَابًا كَانَ حَقًّا عَلَى اللَّهِ أَنْ يُعِينَهُ وَأَنْ يُبَارِكَ لَهُ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَيُّوبَ إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ
غالب بن محمد البرذعی سے مروی حدیث ، حضرت جابر بن عبداللہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشادفرمایا تین کام ایسے ہیں جو شخص اللہ پر بھروسہ رکھتے ہوئے ثواب کی نیت سے ان کو عمل میں لاتا ہے اللہ پر حق ہے کہ اس کی مدد کرے اور اس کے لیے اس پر برکت ڈالے ۔ جوشخص اللہ کی رضا کے لیے اللہ پر بھروسہ رکھتے ہوئے غلام آزاد کرنے کی کوشش کرتا ہے اللہ تعالی پر یہ یہ حق ہے کہ اس کی مدد کرے اور اس کو برکت عطا کرے ۔ جوشخص اللہ کی رضا کے لیے اس پر بھروسہ رکھتے ہوئے شادی کرنا چاہتا ہے اللہ تعالیٰ پر یہ حق ہے کہ اس کی مدد کرے اور اسکو برکت عطا فرمائے ۔ جو شخص اللہ کی رضا کے لیے اللہ پر بھروسہ رکھتے ہوئے کسی غیر آباد زمین کو آباد کرنا چاہتا ہے اللہ تعالی پر حق ہے کہ اس کی مدد کرے اور اس کو برکت عطا کر ے۔ اس حدیث کو ایو ب سے صرف عبیداللہ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عمر بن عاصم منفرد ہیں ۔
جَابِرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ: ← أَبِي الزُّبَيْرِ ← اَیُّوْبَ السَّخْتِیَانِیِّ ← جَدِّي عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْوَازِعِ ← عَمْرُو بْنُ عَاصِمٍ الْکِلَابِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ مُسْلِمِ بْنِ وَارَهِ الرَّازِيُّ ← غَالِبُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْبَرْذَعِيُّ، بِبَغْدَادَ
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 737
