المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَلِيُّ · حديث 547
547 - حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْوَزِيرِ الْأَصْبَهَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْآدَمَيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «عُرِضَتْ عَلَيَّ أُجُورُ أُمَّتِي حَتَّى الْقَذَاةُ يُخْرِجُهَا الرَّجُلُ مِنَ الْمَسْجِدِ , وَعُرِضَتْ عَلَيَّ ذُنُوبُ أُمَّتِي , فَلَمْ أَرَ ذَنْبًا أَعْظَمَ مِنْ آيَةٍ أَوْ سُورَةٍ أُوتِيهَا رَجُلٌ ثُمَّ نَسِيَهَا» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ , عَنِ الزُّهْرِيِّ , عَنْ أَنَسٍ إِلَّا عَبْدُ الْمَجِيدِ تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ , عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ وَرَوَاهُ غَيْرُ مُحَمَّدٍ , عَنْ عَبْدِ الْمَجِيدِ , عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ , عَنِ الْمُطَّلِبِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ حَنْطَبٍ عَنْ أَنَسٍ
حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے میری امت کے تمام اجر میرے سامنے پیش کئے گئے حتیٰ کہ وہ کوڑا کرکٹ جو آدمی مسجد سے باہر نکالتا ہے ( وہ بھی میرے سامنے پیش کیا گیا ) اور میرے سامنے میری امت کے گناہ بھی پیش کئے گئے ، میں نے کوئی گناہ اس سے بڑا نہیں دیکھا کہ آدمی کوئی آیت یا سورت یاد کر کے پھر اس کو بھلا دے ۔ اس حدیث کو ابن جریج سے پھر زہری کے واسطے سے حضرت انس رضی اللہ عنہ سے صرف عبدالحمید نے روایت کیا ہے اور اس حدیث کو عبدالحمید سے روایت کرنے میں محمد بن یزید آدمی منفرد ہے۔ یہ حدیث محمد بن یزید آدمی کے علاوہ اور بھی کئی راویوں سے مروی ہے اور اس کی سند عبدالحمید پھر ابن جریج سے ہوتے ہوئے عبدالمطلب بن عبداللہ بن حنطب سے ہو کر انس بن مالک تک پہنچتی ہے ۔
اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← الزُّهْرِيِّ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، ← مُحَمَّدُ بْنُ يَزِيدَ الْآدَمَيُّ ← عَلِيُّ بْنُ إِسْحَاقَ بْنِ الْوَزِيرِ الْأَصْبَهَانِيُّ،
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 547
