Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْغَفَّارِ · حديث 703

703 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ سَلَامَةَ الْحِمْصِيُّ، بِحِمْصَ , حَدَّثَنَا مُزْدَادُ بْنُ جَمِيلٍ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ مَنَاذِرَ الشَّاعِرُ، حَدَّثَنَا شُعْبَةُ، عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ، عَنْ أَبِي الْأَحْوَصِ، وأَبِي الْكَنُودِ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ مَسْعُودٍ قَالَ: عَلَّمَنَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ التَّشَهُّدَ: «التَّحِيَّاتُ لِلَّهِ , وَالصَّلَوَاتُ الطَّيِّبَاتُ , السَّلَامُ عَلَيْكَ أَيُّهَا النَّبِيُّ وَرَحْمَةُ اللَّهِ وَبَرَكَاتُهُ , السَّلَامُ عَلَيْنَا , وَعَلَى عِبَادِ اللَّهِ الصَّالِحِينَ , أَشْهَدُ أَنْ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ , وَأَشْهَدُ أَنَّ مُحَمَّدًا عَبْدُهُ وَرَسُولُهُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ شُعْبَةَ , عَنْ أَبِي إِسْحَاقَ , عَنْ أَبِي الْكَنُودِ إِلَّا ابْنُ مَنَاذِرَ تَفَرَّدَ بِهِ مُزْدَادُ

عبدالغفار بن احمد بن ابی الفوارس الحمصی سے مروی حدیث، حضرت عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلمنے ہمیں یہ تشہد سکھایا۔ التحیات للہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔محمد عبدہ ورسولہ۔اس حدیث کو شعبہ سےپھر ابو اسحاق سے پھر ابو کنود سے صرف محمدبن مناذر نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں مزداد بن جمیل منفرد ہیں ۔

عَبْدِ اللهِ بْنِ مَسْعُودٍ ← أَبِي الْأَحْوَصِ، وَأَبِي الْكَنُودِ، ← أَبِي إِسْحَاقَ ← شُعْبَةُ، ← مُحَمَّدِ بْنِ مُنَاذِرٍ الشَّاعِرِ ← مَزْدَادُ بْنُ جَمِيلٍ، ← عَبْدُ الْغَفَّارِ بْنُ سَلَامَةَ الْحِمْصِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 703

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْوَهَّابِ · حديث 704

704 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ رَوَاحَةَ الرَّامَهُرْمُزِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الْهَمْدَانِيُّ , حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ بِشْرٍ الْأَسَدِيُّ حَدَّثَنَا حَسَنُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ زَيْدٍ الْعَلَوِيُّ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ , عَنْ أَبِيهِ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ , عَنِ الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ فِي الْجَنَّةِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " قَالَ لِي جَبْرَائِيلُ: يَا مُحَمَّدُ: «أَحِبَّ مَنْ شِئْتَ فَإِنَّكَ مُفَارِقُهُ , وَاعْمَلْ مَا شِئْتَ فَإِنَّكَ ملُاَقِيهِ، وَعِشْ كَمْ شِئْتَ فَإِنَّكَ مَيِّتٌ» , وَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أَوْجَزَ لِي جِبْرِيلُ الْخُطْبَةَ»

عبدالوہاب بن رواحہ الرامہر مزی سے مروی حدیث ، حضرت علی ابن ابی طالب رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا مجھے جبرائیل نے کہا اے محمد صلی اللہ علیہ وسلم جس سے چاہو محبت کر لو عنقریب تم ان سے جدا ہونے والے ہو اور جتنا چاہو زندگی گزار لو عنقریب وفات آنے والی ہے اور رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا جبرائیل نے مختصر گفتگو فرمائی ۔

عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ كَرَّمَ اللَّهُ وَجْهَهُ فِي الْجَنَّةِ ← الْحُسَيْنُ بْنُ عَلِيٍّ، ← أبيه علي بن الحسين ← أبيه محمد بن علي ← جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ ← أَبِيهِ ← حَسَنُ بْنُ الْحُسَيْنِ بْنِ زَيْدٍ الْعَلَوِيُّ، ← حفص بن بشر الأسدي ← أَبُو كُرَيْبٍ مُحَمَّدُ بْنُ الْعَلَاءِ الْهَمْدَانِيُّ ← عَبْدُ الْوَهَّابِ بْنُ رَوَاحَةَ الرَّامَهُرْمُزِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 704

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْوَهَّابِ · حديث 705

وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «رَأْسُ الْعَقْلِ بَعْدَ الْإِيمَانِ بِاللَّهِ التَّحَبُّبُ إِلَى النَّاسِ»

عبدالوہاب بن رواحہ الرامہر مزی سے مروی حدیث ، اسی حدیث کے ہمراہ مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا اللہ کی ذات پر ایمان لانے کے بعد عقلمندی کی بات یہ ہے کہ لوگوں کے ساتھ محبت کیجائے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 705

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْوَهَّابِ · حديث 706

706 - وَبِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «ثَلَاثٌ مَنْ لَمْ تَكُنْ فِيهِ فَلَيْسَ مِنِّي وَلَا مِنَ اللَّهِ» قِيلَ: وَمَا هُنَّ يَا رَسُولَ اللَّهِ؟ قَالَ: «حِلْمٌ يَرُدُّ بِهِ جَهْلٌ , وَحُسْنُ خُلُقٍ يَعِيشُ بِهِ النَّاسُ , وَوَرَعٌ يَحْجِزُهُ عَنْ مَعَاصِي اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ»

عبدالوہاب بن رواحہ الرامہر مزی سے مروی حدیث ، اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا: تین عادتیں ایسی ہیں اگر وہ شخص میں نہ ہوں تو اس کا میرے ساتھ اور اللہ تعالیٰ کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے آپ سے پوچھا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم وہ کون سی عادتیں ہیں ؟ آپ نے فرمایا ۔1۔ حلم، جس کے ساتھ وہ جاہل کی جہالت کا سامنا کرے۔ 2۔حسن اخلاق جس کے ساتھ وہ لوگوں کے ساتھ زندگی گزارے ۔3۔پرہیز گاری جس کے ذریعے اللہ تعالیٰ کی نافرمانی والی باتوں سے بچے ۔

وبه

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 706

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْوَهَّابِ · حديث 707

707 - وَبِإِسْنَادِهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ مَا جُمِعَ شَيْءٌ إِلَى شَيْءٍ أَفْضَلُ مِنْ عِلْمٍ إِلَى حِلْمٍ» لَا تُرْوَى هَذِهِ الْأَحَادِيثُ عَنْ عَلِيٍّ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ، تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو كُرَيْبٍ , وَلَمْ نَكْتُبْهَا إِلَّا عَنْ عَبْدِ الْوَهَّابِ بْنِ رَوَاحَةَ

عبدالوہاب بن رواحہ الرامہر مزی سے مروی حدیث ، اسی اسناد کےہمراہ مروی ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم نے ارشاد فرمایا : اس ذات کی قسم جس کے قبضہ قدرت میں میرے جان ہے کوئی بھی دو چیزوں کا جمع ہونا اتنا افضل نہیں ہے جتنا افضل علم اور حلم کا جمع ہونا ہے ۔ یہ حدیث حضرت علی سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہیں ، ان کو روایت کرنے میں ابو کریب منفرد ہیں اور ہم نے یہ احادیث عبدالواہاب بن رواحہ سے نقل کی ہیں ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 707

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الرَّزَّاقِ · حديث 708

708 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ عَقِيلٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، بِبَغْدَادَ , حَدَّثَنَا الْحَسَنُ بْنُ يَزِيدَ الْجَصَّاصُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ، عَنْ مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ، عَنْ عَطِيَّةَ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ قَالَ: سَمِعْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «إِنَّ الرِّزْقَ لَا تُنْقِصُهُ الْمَعْصِيَةُ وَلَا تَزِيدُهُ الْحَسَنَةُ , وَتَرْكُ الدُّعَاءِ مَعْصِيَةٌ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مِسْعَرٍ إِلَّا إِسْمَاعِيلُ

عبدالرزاق بن عقیل الا صبہانی سے مروی حدیث ، حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے سنا ہے گناہ رزق کو کم نہیں کرتے اور نیکیاں رزق کو بڑھاتی نہیں ہیں اوردعا کو چھوڑ دینا بھی گناہ ہے ۔

اَبِیْ سَعِیْدٍ ← عَطِيَّةَ، ← مِسْعَرِ بْنِ كِدَامٍ ← إِسْمَاعِيلُ بْنُ يَحْيَى التَّيْمِيُّ ← الْحَسَنُ بْنُ يَزِيدَ الْجَصَّاصُ الْبَغْدَادِيُّ، ← عَبْدُ الرَّزَّاقِ بْنُ عَقِيلٍ الْأَصْبَهَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 708

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْوَارِثِ · حديث 709

709 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْوَارِثِ بْنُ إِبْرَاهِيمَ أَبُو عُبَيْدَةَ الْعَسْكَرِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ جَامِعٍ الْعَطَّارُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عُثْمَانَ الْقُرَشِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو نَعَامَةَ عَمْرُو بْنُ عِيسَى , عَنْ خَالِدِ بْنِ عُمَيْرٍ، عَنْ عُتْبَةَ بْنِ غَزْوَانَ السُّلَمِيِّ قَالَ: كُنَّا نَشْهَدُ مَعَ رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ الْقِتَالَ: فَإِذَا زَالَتِ الشَّمْسُ قَالَ لَنَا: «احْمِلُوا» , فَحَمَلْنَا لَا يُرْوَى عَنْ عُتْبَةَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ جَامِعٍ

عبدالوارث بن ابراہیم ابو عبیدہ العسکری سے مروی حدیث ، حضرت عتبہ بن غزوان سلمی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ہم رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کے ہمراہ جہاد میں شرکت کیا کرتے تھے جب سورج ڈھل جاتا تو آپ ہمیں فرماتے " حملہ کرو" تو ہم حملہ کر دیتے ۔ اس حدیث کو عتبہ بن غزوان سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں محمد بن جامع منفرد ہیں ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 709

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْحَمِيدِ · حديث 710

710 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْحَمِيدِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْوَرَّاقُ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا الْعَبَّاسُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ حَاتِمٍ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الصَّمَدِ بْنُ النُّعْمَانِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مَيْسَرَةَ أَبُو لَيْلَى، عَنْ أَدْهَمَ بْنِ طَرِيفٍ الْعِجْلِيِّ، عَنْ عَطَاءِ بْنِ أَبِي رَبَاحٍ، حَدَّثَتْنَا أَسْمَاءُ بِنْتُ عُمَيْسٍ قَالَتْ: زَفَفْنَا إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ بَعْضَ نِسَائِهِ , فَلَمَّا دَخَلْنَا عَلَيْهِ أَخْرَجَ عُسًّا مِنْ لَبَنٍ فَشَرِبَ مِنْهُ , ثُمَّ نَاوَلَهُ امْرَأَتَهُ , فَقَالَتْ: لَا أَشْتَهِيهِ , فَقَالَ: " لَا تَجْمَعِي جُوعًا وَكَذِبًا , ثُمَّ نَاوَلَنِي الْقَدَحَ , فَجَعَلْتُ أُدِيرُ الْقَدَحَ عَلَى فَمِي , وَمَا أَشْرَبُهُ إِلَّا لِتُصِيبَ شَفَتَيَّ أَثَرَ شَفَتِهِ , ثُمَّ تَرَكَنَا عَلَيْهِ الصَّلاةُ وَالسَّلامُ وَامْرَأَتَهُ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَدْهَمَ إِلَّا أَبُو لَيْلَى , وَلَا يُرْوَى عَنْ أَسْمَاءَ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ الصَّمَدِ

عبدالحمید بن محمد الوراق البصری سے مروی حدیث ، حضرت اسماء بنت عمیس رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ہم رسول اللہصلی اللہ علیہ وسلم کی باگاہ میں آپ کی دلہن کولے کر گئے ۔ جب ہم آپ کے پاس پہنچے آپ نے دودھ کا ایک پیالہ نکالا، اس میں سے کچھ دودھ خود پیا اور بقیہ دودھ اپنی زوجہ کو عطا فرمایا اس نے کہا مجھے خواہش نہیں ہے آپ نے فرمایا بھوک اور جھوٹ کوجمع مت کرو پھر آپ نے وہ پیالہ مجھے عطا فرمایا میں وہ پیالہ گھما گھما کر دودھ پی رہی تھی اور میں یہ اس لیے کر رہی تھی کہ میرے ہونٹ پیالے کے اس جگہ کو مس کر جائیں جہاں رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کے لب مبارک لگے تھے پھر ہم نے آپ کو اور آپ کی زوجہ محترمہ کو اکیلے چھوڑا اور واپس آگئے، اس حدیث کو ادہم سے صرف ابو لیلیٰ نے روایت کیا ہے اور اسماء بنت عمیس سے یہ حدیث صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبدالصمد منفرد ہیں ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 710

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْكَبِيرِ · حديث 711

711 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو عُبَيْدٍ الْأَنْصَارِيُّ الْبَصْرِيُّ، بِمِصْرَ , حَدَّثَنَا سُلَيْمَانُ بْنُ دَاوُدَ، حَدَّثَنَا عِيسَى بْنُ يُونُسَ، عَنْ هِشَامِ بْنِ عُرْوَةَ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ رَبَّى صَغِيرًا حَتَّى يَقُولَ لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ , لَمْ يُحَاسِبْهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ هِشَامٍ إِلَّا عِيسَى بْنُ يُونُسَ تَفَرَّدَ بِهِ الشَّاذَكُونِيُّ

عبدالکبیر بن محمد ابو عبید الانصاری البصری سے مروی حدیث ، ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم کو یہ فرماتے ہوئے سنا ہے جس نے کسی بچے کو پالا یہاں تک وہ لا الہ اللہ کہنے کے قابل ہو گیا اللہ تعالیٰ اس پر ورش کرنے والے سے حساب نہیں لے گا۔

هِشَامٍ إِلَّا عِيسَى بْنُ يُونُسَ تَفَرَّدَ بِهِ الشَّاذَكُونِيُّ ← لَا إِلَهَ إِلَّا اللَّهُ لَمْ يُحَاسِبْهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ» لَمْ يَرْوِهِ ← «مَنْ رَبَّى صَغِيرًا حَتَّى ← رسول الله صلى الله عليه وآله وسلم ← عَائِشَةَ ← أَبِيهِ ← هِشَامُ بْنُ عُرْوَةَ، ← عِيسَى بْنُ يُونُسَ ← سُلَيْمَانَ بْنِ دَاوُدَ، ← عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو عُبَيْدٍ الْأَنْصَارِيُّ الْبَصْرِيُّ، بِمِصْرَ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 711

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْكَبِيرِ · حديث 712

712 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْكَبِيرِ بْنُ عُمَرَ أَبُو سَعِيدٍ الْخَطَّابِيُّ الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ عَبَّادٍ الْكَرْمَانِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ، حَدَّثَنَا أَبُو جَعْفَرٍ الرَّازِيُّ، عَنِ الرَّبِيعِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: خَرَجَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , فَرَأَى فِي الْمَسْجِدِ رَجُلًا لَا يُتِمُّ رُكُوعَهُ , وَلَا سُجُودَهُ , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «لَا تُقْبَلُ صَلَاةُ رَجُلٍ لَا يُتِمُّ الرُّكُوعَ وَالسُّجُودَ» لَا يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ يَحْيَى بْنُ أَبِي بُكَيْرٍ , وَالرَّبِيعُ بْنُ أَنَسٍ هَذَا الَّذِي رَوَى عَنْهُ أَبُو جَعْفَرٍ قَدْ رَوَى عَنْهُ سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ وَابْنُ الْمُبَارَكِ , وَلَيْسَ هُوَ الرَّبِيعَ بْنَ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، هَذَا خُرَاسَانِيُّ سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ يَذْكُرُهُ عَنْ أَبِيهِ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ

عبدالکبیر بن محمد ابو عبید الانصاری البصری سے مروی حدیث ،حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم مسجد میں تشریف لائے آپ نے ایک آدمی کو دیکھا وہ نماز پڑھ رہا تھا لیکن رکوع و سجود اچھی طرح نہیں کر رہا تھا آپ نے فرمایا اللہ تعالیٰ ایسے شخص کی نماز کو قبول نہیں کرتا جو رکوع اور سجود صحیح طریقے سے ادا نہ کرے۔ حضرت انس سے یہ حدیث صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے اور ان سے روایت کرنے میں یحیٰ ابن ابی بکیر منفرد ہیں اور اس کی سند میں جو ربیع بن انس رضی اللہ عنہ نامی راوی ہیں یہ وہ ہیں جن سے ابو جعفر نے روایت کی ہے ۔ ان سے سفیان ثوری نے اور مبارک نے بھی روایت کی ہے اور یہ ربیع بن انس رضی اللہ عنہ مالک نہیں ہے یہ خراسانی ہے ۔ یہ بات عبداللہ بن احمد بن حنبل نے اپنے والد محترم حنبل کے حوالے سے بیان کی ہے ۔

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 712

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ · حديث 713

713 - حَدَّثَنَا أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَعْقُوبَ الْقُرَشِيُّ الْقَيْصَرَانِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، حَدَّثَنَا مَالِكُ بْنُ مِغْوَلٍ، عَنِ الْأَعْمَشِ، عَنْ أَبِي سُفْيَانَ، عَنْ جَابِرٍ قَالَ: قِيلَ يَا رَسُولَ اللَّهِ ,: " أَيُّ الْإِسْلَامِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «مَنْ سَلِمَ الْمُسْلِمُونَ مِنْ لِسَانِهِ وَيَدِهِ» قِيلَ: فَأَيُّ الْهِجْرَةِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «أَنْ تَهْجُرَ مَا كَرِهَ رَبُّكَ» قِيلَ: فَأَيُّ الْجِهَادِ أَفْضَلُ؟ قَالَ: «مَنْ عُقِرَ جَوَادُهُ وَأُهْرِيقَ دَمُهُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مَالِكِ بْنِ مِغْوَلِ إِلَّا الْفِرْيَابِيُّ وَأَبُو بَكْرٍ الْحَنَفِيُّ

ابو القاسم عبدالعزیز بن یعقوب القرشی القیصر انی سے مروی حدیث ، حضرت جابر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں عرض کیا گیا یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلماسلام میں سب سے افضل چیز کیا ہے ؟ آپ نے فرمایا وہ شخص سب سے افضل ہے جس کی زبان اور ہاتھ سے مسلمان محفوظ ہوں ۔ آپ سے پوچھا گیا ہجرت کون سی سب سے افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا یہ کہ تم ان تمام چیزوں کو چھوڑ دو جو تمہارے رب کو ناپسند ہیں آپ سے پوچھا گیا کون سا جہاد سب سے افضل ہے ؟ آپ نے فرمایا یہ مجاہد جو اپنے گھوڑے کی کونچیں کاٹ دے اور اس کو میدان جہاد میں شہید کر دیا جائے ۔ اس حدیث کو مالک بن مغول سے صرف فریابی اور ابو بکرحنفی اور ابو بکر حنفی نے روایت کیا ہے ۔

قِيلَ ← جَابِرٍ ← أَبِي سُفْيَانَ ← الْاَعْمَشِ ← مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ← مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفِرْيَابِيُّ، ← أَبُو الْقَاسِمِ عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ يَعْقُوبَ الْقُرَشِيُّ الْقَيْصَرَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 713

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عَبْدُ الْعَزِيزِ · حديث 714

714 - حَدَّثَنَا عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ بَكْرِ بْنِ الشَّرُودِ الصَّنْعَانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ جَدِّي، عَنْ سُفْيَانَ الثَّوْرِيِّ، عَنْ حَمَّادِ بْنِ سَلَمَةَ، عَنْ ثَابِتٍ، عَنْ أَنَسٍ: أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «صَلَّى عَلَى حَصِيرٍ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ سُفْيَانَ إِلَّا بَكْرٌ

عبدالعزیز بن حسن بن بکیر بن شرو دالصنعانی سے مروی حدیث ، حضرت انس رضی اللہ عنہ بیان کرتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے چٹائی پر نماز پڑھی اس حدیث کو سفیان سے صرف بکر بن شرود نے روایت کیا ہے ۔

أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ، ← حَمَّادُ بْنُ سَلَمَةَ، ← سُفْيَانُ الثَّوْرِيُّ ← جَدِّي، ← أَبِي ← عَبْدُ الْعَزِيزِ بْنُ الْحَسَنِ بْنِ بَكْرِ بْنِ الشَّرُودِ الصَّنْعَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 714

chevron_left Previous
1…16171819
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter