المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الْعَيْنِ ‹ مَنِ اسْمُهُ عُبَيْدُ اللَّهِ · حديث 667
667 - حَدَّثَنَا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَعْيَنَ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو الْأَشْعَثِ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ، حَدَّثَنَا أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ، حَدَّثَنَا إِسْحَاقُ بْنُ وَاصِلٍ الضَّبِّيُّ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ قَالَ: أَتَى الْعَبَّاسُ بْنُ عَبْدِ الْمُطَّلِبِ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنِّي أَتَيْتُ قَوْمًا يَتَحَدَّثُونَ , فَلَمَّا رَأَوْنِي سَكَتُوا , وَمَا ذَاكَ إِلَّا أَنَّهُمْ يَسْتَثْقِلُونِي , فَقَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " قَدْ فَعَلُوهَا , وَالَّذِي نَفْسِي بِيَدِهِ: «لَا يُؤْمِنُ أَحَدُهُمْ حَتَّى يُحِبَّكُمْ بِحُبِّي , أَيَرْجُونَ أَنْ يَدْخُلُوا الْجَنَّةَ بِشَفَاعَتِي وَلَا يَرْجُونَ بَنِي عَبْدِ الْمُطَّلِبِ» لَا يُرْوَى عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ جَعْفَرٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ تَفَرَّدَ بِهِ أَبُو الْأَشْعَثِ
عبیداللہ بن جعفر بن اعین البغدادی سے مروی حدیث، حضرت عبداللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ عباس بن عبدالمطلب رسول اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی بارگارہ میں آئے اور عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم میں ایک قوم کے پاس جاتا ہوں جو آپس میں باتیں کررہے ہوتے ہیں لیکن جب وہ مجھے دیکھتے ہیں تو خاموش ہو جاتے ہیں اور یہ صرف اس لیے کرتے ہیں کہ وہ مجھے خود پر بوجھ سمجھتے ہیں رسول اللہ صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا انہوں نے ایسا کیا ؟اس ذات کی قسم جس کی قبضہ قدرت میں میری جان ہے کوئی شخص اس وقت تک کامل مومن نہیں ہو سکتا جب تک وہ میری محبت کی بناء پر تم سے محبت نہیں کرے گا کیا وہ یہ امید رکھتے ہیں کہ میری شفاعت سے جنت میں داخل ہو ں اور بنی عبدالمطلب یہ امید نہیں رکھتے ۔ اس حدیث کو عبداللہ بن جعفر سے صرف اسی اسناد کے ہمراہ روایت کیا گیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابوالا شعث منفرد ہیں ۔
عَبْدِ اللهِ بْنِ جَعْفَرٍ ← أَبِي جَعْفَرٍ مُحَمَّدِ بْنِ عَلِيٍّ ← إِسْحَاقُ بْنُ وَاصِلٍ الضَّبِّيُّ، ← أَصْرَمُ بْنُ حَوْشَبٍ ← أَبُو الْأَشْعَثِ بْنُ الْمِقْدَامِ الْعِجْلِيُّ، ← عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ جَعْفَرِ بْنِ أَعْيَنَ الْبَغْدَادِيُّ
Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 667
