Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الطَّاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ طَالِبٌ · حديث 504

504 - حَدَّثَنَا طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عِيسَى الطَّبَّاعُ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ الْبَصْرِيُّ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " إِذَا اشْتَكَى أَحَدُكُمْ فَلْيَضَعْ يَدَهُ عَلَى ذَلِكَ الْوَجَعِ , ثُمَّ لِيَقُلْ: بِسْمِ اللَّهِ , وَبِاللَّهِ أَعُوذُ بِعِزَّةِ اللَّهِ وَقُدْرَتِهِ مِنْ شَرِّ وَجَعِي هَذَا " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ ثَابِتٍ إِلَّا مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ الْبَصْرِيُّ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ الطَّبَّاعِ

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جب کسی درد ہو تو درد کے مقام پر ہاتھ رکھ کر یہ دعا پڑھے : بسم اللہ ، و باللہ اعوذ بعزۃ اللہ و قدرتہ من شر وجع ھذا " اللہ کے نام سے شروع کرتا ہوں اور اپنے اس درد سے اللہ تعالیٰ کی قدر اور اس کی عزت کی پناہ مانگتا ہوں" ۔ اس حدیث کو ثابت سے صرف محمد بن سالم البصری نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن طباع منفرد ہیں ۔

أَنَسٍ، ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ← مُحَمَّدُ بْنُ سَالِمٍ الْبَصْرِيُّ، ← محمد بن عيسى الطباع ← طَالِبُ بْنُ قُرَّةَ الْأَذَنِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 504

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الطَّاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ طَاهِرٌ · حديث 505

505 - حَدَّثَنَا طَاهِرُ بْنُ يَحْيَى الْعَلَوِيُّ الْمَدَنِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي مَيْسَرَةَ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رَوَّادٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، أَخْبَرَنِي قَيْسُ بْنُ سَعْدٍ، عَنْ حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، عَنْ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ، عَنْ أَبِي ذَرٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «يَقْطَعُ الصَّلَاةَ الْكَلْبُ الْأَسْوَدُ وَالْحِمَارُ وَالْمَرْأَةُ» , فَقُلْتُ لِأَبِي ذَرٍّ: فَمَا شَأْنُ الْكَلْبِ الْأَسْوَدِ مِنْ بَيْنِ الْكِلَابِ؟ , فَقَالَ: يَا ابْنَ أَخِي , سَأَلْتُ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَمَا سَأَلْتَنِي فَقَالَ: «يَا أَبَا ذَرٍّ , إِنَّ الْكَلْبَ الْأَسْوَدَ شَيْطَانٌ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَيْسِ بْنِ سَعْدٍ إِلَّا ابْنُ جُرَيْجٍ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا عَبْدُ الْمَجِيدِ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي مَيْسَرَةَ عَنْ أَبِيهِ قَالَ أَبُو الْقَاسِمِ: قَالَ أَحْمَدُ بْنُ حَنْبَلٍ: لَا يَجُوزُ صَيْدُ الْكَلْبِ الْأَسْوَدِ , وَقَالَهُ أَشْعَثُ عْنِ الْحَسَنِ

حضرت ابو ذر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : کالا کتا، گدھا، اور عورت نماز توڑ دیتے ہیں ۔ میں نے حضرت ابوزر رضی اللہ عنہ سے کہا : باقی کتوں میں کالے کتے کی کیا خصوصیت ہے ؟ آپ نے فرمایا : اے میرے بھتیجے جیسے تم نے مجھ سے پوچھا ہے ، اسی طرح میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا تھا، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم سے پوچھا تھا ، آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : اے ابوذر ! کالا کتا ، شیطان ( یعنی جن ) ہوتا ہے ۔ اس حدیث کو قیس بن سعد سے صرف ابن جریج نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف عبدالمجید نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف عبدالمجید نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن ابی میسرہ منفرد ہیں ۔ ابو القاسم کہتے ہیں : امام احمد حنبل نے فرمایا : کالے کتے کا شکار ( یعنی اس سے شکار کروانا ) جائز ہے اور اشعت نے حسن کے حوالے سے بھی یہی موقف بیان کیا ہے ۔

اَبِیْ ذَرٍّ ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ الصَّامِتِ ← حُمَيْدِ بْنِ هِلَالٍ، ← قَیْسِ بْنِ سَعْدٍ، ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رَوَّادٍ، ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي مَيْسَرَةَ ← طَاهِرُ بْنُ يَحْيَى الْعَلَوِيُّ الْمَدَنِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 505

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الطَّاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ طَاهِرٌ · حديث 506

506 - حَدَّثَنَا طَاهِرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ الْقَاضِي الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، حَدَّثَنَا يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، حَدَّثَنِي أَبِي، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ، عَنْ حَمْزَةَ بْنِ مُوسَى بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، عَنْ ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: «مَنْ صَلَّى الضُّحَى اثْنَتَيْ عَشْرَةَ رَكْعَةً بَنَى اللَّهُ لَهُ بِهَا قَصْرًا مِنْ ذَهَبٍ فِي الْجَنَّةِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ ثُمَامَةَ إِلَّا حَمْزَةُ بْنُ مُوسَى تَفَرَّدَ بِهِ مُحَمَّدُ بْنُ إِسْحَاقَ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : جس نے چاشت کی بارہ رکعتیں پڑھیں، اللہ تعالیٰ اس کے لئے جنت میں سونے کا محل بنائے گا۔ اس حدیث کو ثمامہ سے صرف حمزہ بن موسیٰ نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں محمد بن اسحاق منفرد ہیں ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← ثُمَامَةَ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَنَسٍ، ← حَمْزَةَ بْنِ مُوسَى بْنِ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ، ← مُحَمَّدِ بْنِ إِسْحَاقَ ← أَبِي ← يَعْقُوبُ بْنُ إِبْرَاهِيمَ بْنِ سَعْدٍ، ← عَلِيُّ بْنُ الْمَدِينِيِّ، ← طَاهِرُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ إِسْحَاقَ الْقَاضِي الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 506

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الطَّاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ طَاهِرٌ · حديث 507

507 - حَدَّثَنَا طَاهِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ البَّابُسْتُرِيُّ، حَدَّثَنَا عَلِيُّ بْنُ مُوسَى بْنِ مَرْوَانَ الرَّازِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عَاصِمٍ الْحِمَّانِيُّ، حَدَّثَنَا عُثْمَانُ بْنُ مِقْسَمٍ الْبُرِّيُّ، عَنْ سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أَشَدُّ النَّاسِ عَذَابًا يَوْمَ الْقِيَامَةِ عَالِمٌ لَمْ يَنْفَعْهُ عِلْمُهُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ الْمَقْبُرِيِّ إِلَّا عُثْمَانُ الْبُرِّيُّ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : قیامت کے دن سب سے زیادہ سخت عذاب اس شخص کو ہوگا ، جس کو اس کے علم نے نفع نہ دیا ہو۔ اس حدیث کو مقبری سے صرف عثمان البری نے روایت کیا ہے ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سَعِيدٍ الْمَقْبُرِيِّ، ← عُثْمَانُ بْنُ مِقْسَمٍ الْبُرِّيِّ، ← عبد الله بن عاصمٍ الحماني، ← عَلِيُّ بْنُ مُوسَى بْنِ مَرْوَانَ الرَّازِيُّ، ← طَاهِرُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ البَّابُسْتُرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 507

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الطَّاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ طَاهِرٌ · حديث 508

508 - حَدَّثَنَا طَاهِرُ بْنُ عِيسَى بْنِ قَيْرَسَ المُقْرِي الْمِصْرِيُّ التَّمِيمِيُّ، حَدَّثَنَا أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ، عَنْ شَبِيبِ بْنِ سَعِيدٍ الْمَكِّيِّ، عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ، عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ الْمَدَنِيِّ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، عَنْ عَمِّهِ عُثْمَانَ بْنِ حُنَيْفٍ " أَنَّ رَجُلًا كَانَ يَخْتَلِفُ إِلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ فِي حَاجَةٍ لَهُ , فَكَانَ عُثْمَانُ لَا يَلْتَفِتُ إِلَيْهِ , وَلَا يَنْظُرُ فِي حَاجَتِهِ , فَلَقِيَ عُثْمَانَ بْنَ حَنِيفٍ , فَشَكَا ذَلِكَ إِلَيْهِ , فَقَالَ لَهُ عُثْمَانُ بْنُ حَنِيفٍ: ائْتِ الْمِيضَأَةَ فَتَوَضَّأْ , ثُمَّ ائْتِ الْمَسْجِدَ فَصَلِّ فِيهِ رَكْعَتَيْنِ , ثُمَّ قُلِ: اللَّهُمَّ , إِنِّي أَسْأَلُكَ وَأَتَوَجَّهُ إِلَيْكَ بِنَبِيِّنَا مُحَمَّدٍ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ نَبِيِّ الرَّحْمَةِ يَا مُحَمَّدُ إِنِّي أَتَوَجَّهُ بِكَ إِلَى رَبِّكَ عَزَّ وَجَلَّ فَيَقْضِي لِي حَاجَتِي , وَتَذْكُرُ حَاجَتَكَ , وَرُحْ إِلَيَّ حَتَّى أَرُوحَ مَعَكَ , فَانْطَلَقَ الرَّجُلُ , فَصَنَعَ مَا قَالَ لَهُ عُثْمَانُ , ثُمَّ أَتَى بَابَ عُثْمَانَ , فَجَاءَ الْبَوَّابُ حَتَّى أَخَذَ بِيَدِهِ , فَأَدْخَلَهُ عَلَى عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ , فَأَجْلَسَهُ مَعَهُ عَلَى الطِّنْفِسَةِ , وَقَالَ: حَاجَتُكَ؟ فَذَكَرَ حَاجَتَهُ , فَقَضَاهَا لَهُ , ثُمَّ قَالَ لَهُ: مَا ذَكَرْتَ حَاجَتَكَ حَتَّى كَانَتْ هَذِهِ السَّاعَةُ , وَقَالَ: مَا كَانَتْ لَكَ مِنْ حَاجَةٍ , فَأْتِنَا , ثُمَّ إِنَّ الرَّجُلَ خَرَجَ مِنْ عِنْدِهِ , فَلَقِيَ عُثْمَانَ بْنَ حُنَيْفٍ , فَقَالَ: لَهُ جَزَاكَ اللَّهُ خَيْرًا , مَا كَانَ يَنْظُرُ فِي حَاجَتِي , وَلَا يَلْتَفِتُ إِلَيَّ حَتَّى كَلَّمْتَهُ فِي , فَقَالَ عُثْمَانُ بْنُ حُنَيْفٍ: وَاللَّهِ , مَا كَلَّمْتُهُ وَلَكِنْ شَهِدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ وَأَتَاهُ ضَرِيرٌ , فَشَكَا عَلَيْهِ ذَهَابَ بَصَرِهِ , فَقَالَ: لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أَفَتَصْبِرُ؟» , فَقَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , إِنَّهُ لَيْسَ لِي قَائِدٌ , وَقَدْ شَقَّ عَلَيَّ , فَقَالَ لَهُ النَّبِيُّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «ائْتِ الْمِيضَأَةَ , فَتَوَضَّأْ , ثُمَّ صَلِّ رَكْعَتَيْنِ , ثُمَّ ادْعُ بِهَذِهِ الدَّعَوَاتِ» قَالَ عُثْمَانُ بْنُ حُنَيْفٍ: فَوَاللَّهِ , مَا تَفَرَّقْنَا وَطَالَ بِنَا الْحَدِيثُ حَتَّى دَخَلَ عَلَيْنَا الرَّجُلُ كَأَنَّهُ لَمْ يَكُنْ بِهِ ضَرَرٌ قَطُّ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ إِلَّا شَبِيبُ بْنُ سَعِيدٍ أَبُو سَعِيدٍ الْمَكِّيُّ وَهُوَ ثِقَةٌ وَهُوَ الَّذِي يُحَدِّثُ عَنِ أَحْمَدَ بْنِ شَبِيبٍ , عَنْ أَبِيهِ , عَنْ يُونُسَ بْنِ يَزِيدَ الْأُبُلِّيِّ , وَقَدْ رَوَى هَذَا الْحَدِيثَ شُعْبَةُ عَنْ أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ وَاسْمُهُ عُمَيْرُ بْنُ يَزِيدَ , وَهُوَ ثِقَةٌ تَفَرَّدَ بِهِ عُثْمَانُ بْنُ عُمَرَ بْنِ فَارِسِ عْنِ شُعْبَةَ، وَالْحَدِيثُ صَحِيحٌ وَرَوَى هَذَا الْحَدِيثَ عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ , عَنْ رَوْحِ بْنِ الْقَاسِمِ , عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ , عَنْ جَابِرٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ وَهِمَ فِيهِ عَوْنُ بْنُ عُمَارَةَ وَالصَّوَابُ: حَدِيثُ شَبِيبِ بْنِ سَعِيدٍ

اے اللہ میں تجھ سے سوال کرتا ہوں اور تیری بارگاہ میں اپنے نبی رحمت حضرت محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کا واسطہ پیش کرتا ہوں ،اے محمد صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میں آپ کے وسیلے سے اپنے رب کی بارگاہ میں سوال کرتا ہوں کہ وہ میری مشکل آسان فرما دے " اس کے بعد اپنی حاجت کا ذکر کرو، پھر میرے پاس آ جاؤ ، میں تمہارے ساتھ چلوں گا ، وہ آدمی گیا اور اس نے اسی طرح کیا جیسے عثمان بن حنیف نے کہا تھا ، پھر وہ حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ کے گھر گیا ، دروازے پر دربان موجود تھا ، اس نے ان کو حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ تک پہنچا دیا، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے ان کو اپنے ساتھ چٹائی پر بٹھایا ، اور ان کی حاجب پوچھی ، اس نے اپنی حاجت بتائی ، حضرت عثمان رضی اللہ عنہ نے اس کا کام کر دیا اور فرمایا : تم نے آج تک اپنا یہ کام مجھے کیوں نہیں بتایا ؟ پھر فرمایا : تمہیں جب کبھی کوئی کام ہو تو میرے پاس چلے آنا ، پھر وہ شخص حضرت عثمان بن عفان رضی اللہ عنہ سے اجازت لے کر چلا آیا اور آ کر حضرت عثمان بن حنیف سے ملا اور ان کا شکریہ ادا کیا اور کہنے لگا : پہلے تو حضرت عثمان میرے کام کی طرف کچھ بھی توجہ نہیں دیتے تھے ، آپ نے ان کو کہا ہے تو انہوں نے میرے کام کی جانب توجہ کی ہے۔ عثمان حنیف رضی اللہ عنہ نے کہا : اللہ کی قسم میں نے تو ان سے آپ کے بارے میں کچھ نہیں کہا ، اصل بات یہ ہے کہ میں رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کی بارگاہ میں موجود تھا ، آپ کے پاس ایک نابینا شخص آیا ، اس نے اپنی بینائی زائل ہونے کی شکایت کی ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ؛ کیا تم اس مصیبت پر صبر نہیں کر سکتے ؟ اس نے کہا: یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میرے ساتھ چلنے والا کوئی نہیں ہے اور ویسے بھی میں بہت مشکل میں ہوں ۔ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا لوٹا لاؤ ، وضو کرو ، دو رکعت نوافل پڑھ کر یہ دعا مانگو ، حضرت عثمان بن حنیف رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں :اللہ کی قسم وہیں بیٹھے تھے اور بات چیت طول پکڑ گئی ، اسی دوران وہ شخص دوبارہ آ گیا اور اس کی آنکھوں میں کوئی نقص ہی نہیں تھا۔ اس حدیث کو روح بن القاسم سے صرف شبیب بن سعید ابو سعید المکی نے روایت کیا ہے اور وہ ثقہ ہیں ، یہ وہی ہیں جو احمد بن شبیب کے واسطے سے ،ان کے والد کے واسطے سے یونس بن یزید الابلی سے روایت کرتے ہیں ۔ اس حدیث کو شعبہ نے ابو جعرفر الخطمی سے روایت کیا ہے ان کا نام " عمیر بن یزید " ہے اور وہ ثقہ ہیں ۔ اس حدیث کو شعبہ سے روایت کرنے میں عثمان بن عمر بن فارس منفرد ہیں ۔ یہ حدیث صحیح ہے ، اس حدیث کو عون بن عمارہ نے روح بن القاسم کے واسطے سے محمد بن المنکدر کے ذریعے جابر رضی اللہ عنہ سے روایت کیا ہے ، اس میں عون بن عمارہ سے غلطی ہوئی ہے جبکہ شبیب بن سعید کی حدیث درست ہے ۔

عمه عثمان بن حنيف ← أَبِي أُمَامَةَ بْنِ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ، ← أَبِي جَعْفَرٍ الْخَطْمِيِّ الْمَدَنِيِّ، ← رَوْحُ بْنُ الْقَاسِمِ ← شَبِيبُ بْنُ سَعِيدٍ الْمَكِّيُّ، ← عَبْدِ اللهِ بْنِ وَهْبٍ ← أَصْبَغُ بْنُ الْفَرَجِ، ← طَاهِرُ بْنُ عِيسَى بْنِ قَيْرَسَ المُقْرِي الْمِصْرِيُّ التَّمِيمِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 508

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الطَّاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ طَاهِرٌ · حديث 509

509 - حَدَّثَنَا طَاهِرُ بْنُ عَلِيٍّ الطَّبَرَانِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ سَلَمَةَ الطَّبَرَانِيُّ، حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ، عَنْ أَنَسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «إِنَّ لِلْقُلُوبِ صَدَأً كَصَدَأِ الْحَدِيدِ وَجَلَاؤُهَا الِاسْتِغْفَارُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ إِلَّا النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ، تَفَرَّدَ بِهِ إِبْرَاهِيمُ

حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکروم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا لوہے کی طرح دلوں کو زنگ لگ جاتا ہے اور استغفار کے ذریعے اس کی صفائی ممکن ہے ۔ اس حدیث کو محمد بن المنکدر سے صرف نضر بن محمد نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرے میں ابراہیم منفرد ہیں ۔

أَنَسٍ، ← مُحَمَّدِ بْنِ الْمُنْكَدِرِ ← النَّضْرُ بْنُ مُحَمَّدٍ ← أَبِي ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ الْوَلِيدِ بْنِ سَلَمَةَ الطَّبَرَانِيُّ، ← طَاهِرُ بْنُ عَلِيٍّ الطَّبَرَانِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 509

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ الطَّاءِ ‹ مَنِ اسْمُهُ طَيُّ · حديث 510

510 - حَدَّثَنَا طَيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ قَحْطَبَةَ بْنِ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ الطَّائِيُّ، بِبَغْدَادَ , حَدَّثَنَا عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ، عَنْ يُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ، عَنْ مُجَاهِدٍ، قَالَ: جَاءَ رَجُلٌ إِلَى الْحَسَنِ وَالْحُسَيْنِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمَا , فَسَأَلَهُمَا , فَقَالَا: إِنَّ الْمَسْأَلَةَ لَا تَصْلُحُ إِلَّا لِثَلَاثَةٍ: لِحَاجَةٍ مُجْحِفَةٍ , أَوْ لِحَمَالَةٍ مُثَقَّلَةٍ , أَوْ دَيْنٍ فَادِحٍ , فَأَعْطَيَاهُ , ثُمَّ أَتَى ابْنُ عُمَرَ , فَأَعْطَاهُ , وَلَمْ يَسْأَلْهُ , فَقَالَ لَهُ الرَّجُلُ: أَتَيْتُ ابْنَيْ عَمِّكَ , فَسَأَلَانِي , وَأَنْتَ لَمْ تَسْأَلْنِي , فَقَالَ ابْنُ عُمَرَ: ابْنَا رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ إِنَّمَا كَانَا يَغَرَّانِ الْعِلْمَ غَرًّا " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ مُجَاهِدٍ إِلَّا يُونُسُ بْنُ خَبَّابٍ الْكُوفِيُّ

مجاہد بیان کرتے ہیں :ایک آدمی حضرت حسن اور حضرت حسین رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور ان سے کچھ مانگا، انہوں نے فرمایا : صرف تین لوگوں کے لئے مانگنا جائز ہے ۔ کسی مصیبت کی وجہ سے ۔کسی بھائی کے تاوان کی ادائیگی کے لئے ، بھاری بھر کم قرضہ کی ادائیگی کے لئے ، پھر ان دونوں نے اس کو کچھ عطا فرما دیا ، اس کے بعد وہ حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ کے پاس آیا اور کچھ مانگا ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے اس سے کچھ نہیں پوچھا ، اور عطا کر دیا، اس آدمی نے کہا : میں تیرے چچا کے بیٹوں کے پاس گیا تو انہوں نے مجھ سے تحقیق کی ، لیکن آپ نے مجھ سے کچھ بھی نہیں پوچھا ، حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے یہ دونوں لاڈلے مضبوط علم رکھنے والے ہیں ۔ اس حدیث کو مجاہد سے صرف یونس بن خباب الکوفی نے روایت کیا ہے ۔

مُجَاهِدٍ ← يُونُسَ بْنِ خَبَّابٍ ← يَحْيَى بْنُ يَعْلَى الْأَسْلَمِيُّ، ← عَبْدُ الرَّحْمَنِ بْنُ صَالِحٍ الْأَزْدِيُّ، ← طَيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ بْنِ الْحَسَنِ بْنِ قَحْطَبَةَ بْنِ خَالِدِ بْنِ مَعْدَانَ الطَّائِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 510

All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter33. Chapter34. Chapter35. Chapter36. Chapter37. Chapter38. Chapter39. Chapter40. Chapter41. Chapter42. Chapter43. Chapter44. Chapter45. Chapter46. Chapter47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter