Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Saturday, Rabiʻ II 29, 1448 AH · Oct 10, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in
المعجم الصغیر للطبرانی

Al Muajam Al Sagheer Tibrani

by Tibrani

1,197 Hadith186 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics

Chapters

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعْدُونَ · حديث 467

467 - حَدَّثَنَا سَعْدُونَ بْنُ سُهَيْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُؤَيْبٍ الْعَكَّاوِيُّ بِمَدِينَةِ عَكَّا حَدَّثَنِي أَبِي، حَدَّثَنَا شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبُو مُعَاوِيَةَ النَّحْوِيُّ، عَنْ فِرَاسِ بْنِ يَحْيَى، عَنْ عَطِيَّةَ الْعَوْفِيِّ، عَنْ أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «ذَكَاةُ الْجَنِينِ ذَكَاةُ أُمِّهِ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ فِرَاسٍ إِلَّا شَيْبَانُ تَفَرَّدَ بِهِ سُهَيْلُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ

حضرت ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا پیٹ کے بچے کا ذبح اس کی ماں کا ذبح ہے ۔ اس حدیث کو فراس سے صرف شیبان نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں سہیل بن عبدالرحمن منفرد ہیں ۔

أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عَطِّيَةَ الْعَوْفِيِّ ← فِرَاسِ بْنِ يَحْيَى، ← شَيْبَانُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ, أَبُو مُعَاوِيَةَ النَّحْوِيُّ، ← أَبِي ← سَعْدُونَ بْنُ سُهَيْلِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ بْنِ أَبِي ذُؤَيْبٍ الْعَكَّاوِيُّ بِمَدِينَةِ عَكَّا

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 467

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 468

468 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ، حَدَّثَنَا مُوسَى بْنُ خَلَفٍ الْعَمِّيُّ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا الْقَاسِمُ الْعِجْلِيُّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: بَيْنَمَا رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ يَخْطُبُ إِذْ جَاءَ رَجُلٌ يَتَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ حَتَّى جَلَسَ قَرِيبًا مِنَ النَّبِيِّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , فَلَمَّا قَضَى رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ صَلَاتَهُ قَالَ: «مَا مَنَعَكَ يَا فُلَانُ أَنْ تُجَمِّعَ؟» قَالَ: يَا رَسُولَ اللَّهِ , قَدْ حَرَصْتُ أَنْ أَضَعَ نَفْسِي بِالْمَكَانِ الَّذِي تَرَى قَالَ: «قَدْ رَأَيْتُكَ تَخَطَّى رِقَابَ النَّاسِ , وَتُؤْذِيهُمْ مَنْ آذَى مُسْلِمًا فَقَدْ آذَانِي , وَمَنْ آذَانِي فَقَدْ آذَى اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَنَسٍ إِلَّا الْقَاسِمُ الْعِجْلِيُّ الْبَصْرِيُّ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا مُوسَى بْنُ خَلَفٍ تَفَرَّدَ بِهِ سَعِيدٌ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں ایک دفعہ کا ذکر ہے کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم خطبہ دے رہے تھے ایک آدمی لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا آیا ، اور نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے قریب آ کر بیٹھ گیا، جب رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : اے فلاں تو نے جمعہ کیوں نہیں پڑھا؟ اس نے عرض کی یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم میری خواہش تھی کہ میں خود کو یہاں پر رکھوں جہاں پر آپ مجھے دیکھ رہے ہیں ۔ حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : میں نے تجھے دیکھا ہے تو لوگوں کی گردنیں پھلانگتا ہوا اور ان کو تکلیف دیتا ہوا آیا ہے ، جس نے کسی مسلمان کو تکلیف دی ، اس نے مجھے تکلیف دی اور جس نے مجھے تکلیف دی ، اس نے اللہ تعالیٰ کو تکلیف دی ۔ اس حدیث کو حضرت انس رضی اللہ عنہ سے صرف قاسم العجلی البصری نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف موسی بن خلف نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں سعید منفرد ہیں ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← القاسم العجلي، ← مُوسَى بْنُ خَلَفٍ الْعَمِّيُّ الْوَاسِطِيُّ، ← سَعِيدُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ الْمُغِيرَةِ الْوَاسِطِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 468

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 469

469 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ إِسْرَائِيلَ الْقَطِيعِيُّ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا حِبَّانُ بْنُ مُوسَى الْمَرْوَزِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ الْمُبَارَكِ، عَنْ أُسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ، عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمِ، عَنْ عُرْوَةَ بْنِ الزُّبَيْرِ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مِنْ يُمْنِ الْمَرْأَةِ تَيْسِيرُ خِطْبَتِهَا , وَتَيْسِيرُ صَدَاقِهَا» قَالَ عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ , وَأَقُولُ أَنَا: مِنْ أَوَّلِ شُؤْمِهَا أَنْ يَكْثُرَ صَدَاقُهَا لَمْ يَرْوِهِ عَنْ صَفْوَانَ بْنِ سُلَيْمٍ إِلَّا أُسَامَةُ بْنُ زَيْدٍ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا ابْنُ الْمُبَارَكِ وَعَبْدُ اللَّهِ بْنُ وَهْبٍ

عروہ بن زبیر سے مروی ہے کہ ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں کہ رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : عورت کی برکتوں میں سے یہ بھی ہے کہ اس کا رشتہ آسانی سے مل جائے اور اس کا مہر بھی ہلکا ہو۔ عروہ فرماتے ہیں میں یہ کہتا ہوں کہ عورت کی سب بے پہلی نحوست یہ ہے کہ اس کا مہر بہت زیادہ ہو۔ اس حدیث کو صفوان بن سلیم سے صرف اسامہ بن زید نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف ابن مبارک اور عبداللہ بن وہب نے روایت کیا ہے ۔

عَائِشَةَ ← عُرْوَةُ بْنُ الزُّبَيْرِ، ← صَفْوَانُ بْنُ سُلَيْمٍ، ← أَسَامَةَ بْنِ زَيْدٍ ← عَبْدُ اللهِ بْنُ الْمُبَارَکِ ← حِبَّانُ بْنُ مُوسَی الْمَرْوَزِيُّ ← سَعِيدُ بْنُ إِسْرَائِيلَ الْقَطِيعِيُّ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 469

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 470

470 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ أَوْسٍ الدِّمَشْقِيُّ الْإِسْكَافُ، حَدَّثَنَا هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْرَقُ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ بَشِيرٍ، عَنْ قَتَادَةَ، عَنْ سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، عَنْ أَبِي هُرَيْرَةَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ أَدْخَلَ فَرَسًا بَيْنَ فَرَسَيْنِ وَهُوَ يَأْمَنُ أَنْ يَسْبِقَ فَهُوَ قِمَارٌ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ قَتَادَةَ إِلَّا سَعِيدٌ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا الْوَلِيدُ تَفَرَّدَ بِهِ هِشَامُ بْنُ أَبِي خَالِدٍ

حضرت ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے دوڑ کے لئے دو گھوڑوں کے درمیان اپنا گھوڑا دوڑایا، اگر اس کو یہ یقین ہے کہ جیت اسی کی ہو گی تو یہ جوا ہے ۔ اس حدیث کو قتادہ سے صرف سعید نے روایت کیا ہے اور قتادہ سے صرف ولید نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ہشام بن ابی خالد منفرد ہیں ۔

أَبِي هُرَيْرَةَ، ← سَعِيدِ بْنِ الْمُسَيِّبِ، ← قَتَادَةَ ← سَعِیدِ بْنِ بَشِیرٍ، ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← هِشَامُ بْنُ خَالِدٍ الْأَزْرَقُ، ← سَعِيدُ بْنُ أَوْسٍ الدِّمَشْقِيُّ الْإِسْكَافُ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 470

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 471

471 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ سَيَّارٍ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا عَمْرُو بْنُ عَوْفٍ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا حَفْصُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، عَنْ سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، عَنْ أَبِيهِ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " تُفْتَحُ أَبْوَابُ السَّمَاءِ لِخَمْسٍ: لِقِرَاءَةِ الْقُرْآنِ , وَلِلِقَاءِ الزَّحْفَيْنِ , وَلِنُزُولِ الْقَطْرِ , وَلِدَعْوَةِ الْمَظْلُومِ , وَالْأَذَانِ "، لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ إِلَّا حَفْصٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرُو بْنُ عَوْفٍ

أَبِيهِ ← سَالِمِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ عُمَرَ، ← عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ رُفَيْعٍ، ← حفص بن سليمان ← عَمْرُو بْنُ عَوْفٍ الْوَاسِطِيُّ، ← سَعِيدُ بْنُ سَيَّارٍ الْوَاسِطِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 471

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 472

472 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سُلَيْمِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي بَكَرَةَ أَبُو هَمَّامٍ الْبَكْرَاوِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ، حَدَّثَنَا عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ، عَنْ ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «مَنْ لَمْ يَدَعِ الْخَنَا وَالْكَذِبَ فَلَا حَاجَةَ لِلَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي أَنْ يَدَعَ طَعَامَهُ وَشَرَابَهُ» لَمْ يَرْوِهِ عَنِ ابْنِ جُرَيْجٍ إِلَّا عَبْدُ الْمَجِيدِ تَفَرَّدَ بِهِ عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جس نے ( روزہ رکھا اور فحش اور جھوٹ نہ چھوڑا ، اللہ تعالیٰ کو کوئی ضرورت نہیں ہے کہ وہ اپنا کھانا پینا چھوڑے ۔ اس حدیث کو ابن جریج سے صرف عبدالمجید نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عبداللہ بن عمر الخطابی منفرد ہیں ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← ثَابِتٍ الْبُنَانِيِّ ← ابْنُ جُرَيْجٍ، ← عَبْدُ الْمَجِيدِ بْنُ عَبْدِ الْعَزِيزِ بْنِ أَبِي رَوَّادٍ، ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْخَطَّابِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 472

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 473

473 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الذَّرَّاعُ (الذَّارِعُ) الْبَصْرِيُّ، حَدَّثَنَا أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ , حَدَّثَنَا مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ لَيْثِ بْنِ أَبِي سُلَيْمٍ، عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ، عَنِ الْحَارِثِ، عَنْ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " سَجَدَ فِي صَلَاةِ الصُّبْحِ بِتَنْزِيلِ السَّجْدَةِ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ إِلَّا لَيْثٌ , وَلَا عَنْ لَيْثٍ إِلَّا مُعْتَمِرٌ تَفَرَّدَ بِهِ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ , وَلَمْ يَرْوِ عَمْرُو بْنُ مُرَّةَ عَنِ الْحَارِثِ إِلَّا هَذَا الْحَدِيثَ

حضرت علی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے نماز فجر میں تنزیل السجدہ والی سورت کا سجدہ کیا ۔ اس حدیث کو عمرو بن مرہ سے لیث کے سوا کسی نے روایت نہیں کیا ۔ اور نہ لیث سے معتمر کے سوا کسی نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں عمرو بن علی منفرد ہیں ۔ اور عمرو بن مرہ نے حارث سے اس حدیث کے سوا کوئی حدیث روایت نہیں کی ۔

عَلِيٍّ، ← الْحَارِثِ ← عَمْرِو بْنِ مُرَّةَ ← ليث بن أبي سليم ← مُعْتَمِرُ بْنُ سُلَيْمَانَ ← أَبُو حَفْصٍ عَمْرُو بْنُ عَلِيٍّ ← سَعِيدُ بْنُ مُحَمَّدٍ الذَّرَّاعُ (الذَّارِعُ) الْبَصْرِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 473

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 474

474 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ الدِّيبَاجِيُّ، حَدَّثَنَا حَبِيبُ بْنُ بِشْرٍ، أَخُو أَبِي الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيِّ لِأُمِّهِ , حَدَّثَنَا مَحْبُوبُ بْنُ الْحَسَنِ، عَنْ يُونُسَ بْنِ عُبَيْدٍ، عَنِ الْحَسَنِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ أَنَّ النَّبِيَّ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ كَانَ فِي بَعْضِ مَخَارِجِهِ وَمَعَهُ نَاسٌ مِنْ أَصْحَابِهِ , فَحَضَرَتِ الصَّلَاةُ , فَلَمْ يَجِدِ الْقَوْمُ مَا يَتَوَضَّئُونَ بِهِ , فَقَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ , مَا نَجِدُ مَا نَتَوَضَّأُ بِهِ , فَانْطَلَقَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ , فَجَاءَ بِقَدَحِ مَاءٍ يَسِيرٍ , فَتَوَضَّأَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ , ثُمَّ مَدَّ أَصَابِعَهُ عَلَى الْقَدَحِ فَتَوَضَّئُوا كُلُّهُمْ حَتَّى بَلَغُوا مَا يُرِيدُونَ قَالَ أَنَسٌ: كَانُوا قَرِيبًا مِنْ سَبْعِينَ لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يُونُسَ إِلَّا مَحْبُوبٌ تَفَرَّدَ بِهِ حَبِيبُ بْنُ بِشْرٍ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ نبی اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کسی سفر میں تھے اور آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے ہمراہ صحابہ کرام بھی موجود تھے نماز کا وقت ہو گیا لیکن صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کے پاس وضو کرنے کے لئے پانی نہ تھا ، عرض کی : یا رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم وضو کے لئے پانی نہیں ہے ، ایک آدمی گیا اور ایک لوٹے میں تھوڑا سا پانی لے آیا ، حضور صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے اس سے وضو کیا پھر اپنی انگلیاں اس لوٹے کے اوپر پھیلا دیں ، تمام صحابہ کرام رضی اللہ عنہم نے وضو کیا اور جو ارادہ رکھتے تھے اس کو پورا کیا۔ حضرت انس رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں اس دن ستر کے قریب صحابہ کرام رضی اللہ عنہم تھے ۔ اس حدیث کو یونس سے صرف محبوب نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں حبیب بن بشر منفرد ہیں ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← الْحَسَنِ، ← يُونُسُ بْنُ عُبَيْدٍ ← محبوب بن الحسن ← حَبِيبُ بْنُ بِشْرٍ، أَخُو أَبِي الْوَلِيدِ الطَّيَالِسِيِّ، لِأُمِّهِ ← سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ الرَّحْمَنِ التُّسْتَرِيُّ الدِّيبَاجِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 474

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 475

475 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَجَاءٍ الصَّفَّارُ الْأَنْبَارِيُّ، حَدَّثَنَا أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَذَّاءُ الرَّمْلِيُّ، حَدَّثَنَا أَيُّوبُ بْنُ سُوَيْدٍ، عَنِ ابْنِ شَوْذَبٍ، عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ، عَنْ أَنَسِ بْنِ مَالِكٍ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «أَدِّ الْأَمَانَةَ إِلَى مَنِ ائْتَمَنَكَ , وَلَا تَخُنْ مَنْ خَانَكَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ أَبِي التَّيَّاحِ يَزِيدُ بْنُ حُمَيْدٍ إِلَّا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ شَوْذَبٍ تَفَرَّدَ بِهِ أَيُّوبُ , وَلَا يُرْوَى عَنْ أَنَسٍ إِلَّا بِهَذَا الْإِسْنَادِ

حضرت انس بن مالک رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : جو تیرے ساتھ امانتداری سے پیش آئے تو اس کے ساتھ امانتداری کر ، اور جو تجھ سے خیانت کرے تو اس کے ساتھ خیانت کر۔ اس حدیث کو ابو التیاح یزید بن حمید سے صرف عبداللہ بن شوذب نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ایوب منفرد ہیں اور حضرت انس سے یہ حدیث صرف اسی اسناد کے ہمراہ مروی ہے ۔

اَنَسِ بْنِ مَالِکٍ، ← أَبِي التَّيَّاحِ ← ابْنِ شَوْذَبٍ ← اَیُّوْبُ بْنُ سُوَیْدٍ ← أَحْمَدُ بْنُ سُلَيْمَانَ الْحَذَّاءُ الرَّمْلِيُّ، ← سَعِيدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ بْنِ أَبِي رَجَاءٍ الصَّفَّارُ الْأَنْبَارِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 475

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 476

476 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ عَبْدَوَيْهِ الصَّفَّارُ الْبَغْدَادِيُّ، حَدَّثَنَا الرَّبِيعُ بْنُ ثَعْلَبٍ، حَدَّثَنَا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ، عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ، عَنْ عَمْرَةَ، عَنْ عَائِشَةَ قَالَتْ: فَقَدْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ ذَاتَ لَيْلَةٍ مِنْ فِرَاشِهِ , فَقُلْتُ: إِنَّهُ قَامَ إِلَى جَارِيَتِهِ مَارِيَةَ , فَقُمْتُ أَلْتَمِسُ الْجِدَارَ , فَوَجَدْتُهُ قَائِمًا يُصَلِّي , فَأَدْخَلْتُ يَدَيَّ فِي شَعْرِهِ لِأَنْظُرَ اغْتَسَلَ أَمْ لَا , فَلَمَّا انْصَرَفَ قَالَ: «أَخْذَكَ شَيْطَانُكِ يَا عَائِشَةُ» ، قُلْتُ: وَلِي شَيْطَانٌ؟ فَقَالَ: «نَعَمْ، وَلِجَمِيعِ بَنِي آدَمَ» قُلْتُ: وَلَكَ شَيْطَانٌ؟ فَقَالَ (قَالَ) : «نَعَمْ , وَلَكِنَّ اللَّهَ أَعَانَنِي عَلَيْهِ فَأَسْلَمَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ إِلَّا فَرَجُ بْنُ فَضَالَةَ

ام المومنین حضرت عائشہ رضی اللہ عنہا فرماتی ہیں ایک رات میں نے رسول اللہ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو اپنے بستر سے غائب پایا ، میں سمجھی کہ آپ اپنی لونڈی ماریہ کے پاس گئے ہوں گے ، میں دیوار ڈھونڈتے ہوئے اٹھی تو میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کو نماز پڑھتے ہوئے پایا، میں نے آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم کے بالوں میں ہاتھ پھیر کر دیکھا کہ آپ نے غسل کیا ہوا ہے یا نہیں ؟ جب آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نماز سے فارغ ہوئے تو فرمایا : اے عائشہ رضی اللہ عنہا تجھ پر تیرا شیطان مسلط ہو گیا تھا، میں نے پوچھا کیا میرا بھی شیطان ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا : جی ہاں بلکہ ہر انسان کا شیطان ہوتا ہے ۔ میں نے کہا: اور آپ کا بھی شیطان ہے ؟ آپ صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے فرمایا ہاں ، لیکن اللہ تعالیٰ نے اس کے خلاف میری مدد فرمائی ہے تو وہ مسلمان ہو چکا ہے ۔ اس حدیث کو یحییٰ بن سعید سے صرف فرج بن فضالہ نے روایت کیا ہے ۔

عَائِشَةَ ← عَمْرَةَ ← يَحْيَى بْنِ سَعِيدٍ الْأَنْصَارِيِّ ← فَرَجِ بْنِ فَضَالَةَ، ← الرَّبِيعُ بْنُ ثَعْلَبٍ، ← سَعِيدُ بْنُ عَبْدَوَيْهِ الصَّفَّارُ الْبَغْدَادِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 476

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَعِيدٌ · حديث 477

477 - حَدَّثَنَا سَعِيدُ بْنُ هَاشِمِ بْنِ مَرْثَدٍ الطَّبَرَانِيُّ، حَدَّثَنَا دُحَيْمٌ الدِّمَشْقِيُّ، حَدَّثَنَا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، حَدَّثَنَا يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ الذِّمَارِيُّ، وَأَبُو مُعَيْدٍ حَفْصُ بْنُ غَيْلَانَ , عَنِ الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: «صَلَاةٌ عَلَى إِثْرِ صَلَاةٍ لَا لَغْوَ بَيْنَهُمَا كِتَابٌ فِي عِلِّيِّينَ» لَمْ يَرْوِهِ عَنْ حَفْصِ بْنِ غَيْلَانَ إِلَّا الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ

حضرت ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : ایک نماز کے بعد دوسری نماز اس طرح ادا کرنا کہ دونوں نمازوں کے درمیانی وقفے میں کوئی لغو بات نہ کی گئی ہو، یہ اعلیٰ علیین میں لکھی جاتی ہے ۔ اس حدیث کو حفص بن غیلان سے صرف ولید بن مسلم نے روایت کیا ہے ۔

أَبِي أُمَامَةَ الْبَاهِلِيِّ، ← الْقَاسِمِ بْنِ عَبْدِ الرَّحْمَنِ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، ← يَحْيَى بْنُ الْحَارِثِ الذِّمَارِيُّ، وَأَبُو مُعَيْدٍ حَفْصُ بْنُ غَيْلَانَ ← الْوَلِيدُ بْنُ مُسْلِمٍ، ← دُحَيْمٌ الدِّمَشْقِيُّ، ← سَعِيدُ بْنُ هَاشِمِ بْنِ مَرْثَدٍ الطَّبَرَانِيُّ،

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 477

المعجم الصغیر للطبرانی · بَابُ السِّينِ ‹ مَنِ اسْمُهُ سَهْلٌ · حديث 478

478 - حَدَّثَنَا سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ، حَدَّثَنَا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ، حَدَّثَنَا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ، حَدَّثَنَا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ، عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: قَالَ رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللَّهُ عَلَيْهِ وَآلِهِ وَسَلَّمَ: " اثْنَانِ لَا تُجَاوِزُ صَلَاتُهُمَا رُءُوسَهُمَا: عَبْدٌ آبِقٌ مِنْ مَوَالِيهِ حَتَّى يَرْجِعَ إِلَيْهِمْ , وَامْرَأَةٌ عَصَتْ زَوْجَهَا حَتَّى تَرْجِعَ " لَمْ يَرْوِهِ عَنْ إِبْرَاهِيمَ بْنِ مُهَاجِرٍ إِلَّا عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ , وَلَا عَنْهُ إِلَّا إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ تَفَرَّدَ بِهِ ابْنُ أَبِي صَفْوَانَ

حضرت عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں کہ رسول اکرم صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم نے ارشاد فرمایا : دو آدمی ایسے ہیں کہ ان کی نمازیں ان کے سروں سے اوپر نہیں جاتیں ، 1۔ اپنے آقا سے بھاگا ہوا غلام جب تک کہ واپس نہ آ جائے ۔ 2۔ وہ عورت جو اپنے شوہر کی نافرمان ہو جب تک اس کے پاس واپس نہ لوٹ آئے ۔ اس حدیث کو ابراہیم بن مہاجر سے صرف عمر بن عبید نے روایت کیا ہے اور ان سے صرف ابراہیم بن ابی الوزیر نے روایت کیا ہے اور ان سے روایت کرنے میں ابن ابی صفوان منفرد ہیں ۔

ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← إِبْرَاهِيمَ بْنِ الْمُهَاجِرِ، ← عُمَرُ بْنُ عُبَيْدٍ الطَّنَافِسِيُّ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ أَبِي الْوَزِيرِ، ← مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي صَفْوَانَ الثَّقَفِيُّ، ← سَهْلُ بْنُ أَبِي سَهْلٍ الْوَاسِطِيُّ

Al Muajam Al Sagheer Tibrani · Book › Chapter · Hadith 478

chevron_left Previous
123
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    1. Chapter2. Chapter3. Chapter4. Chapter5. Chapter6. Chapter7. Chapter8. Chapter9. Chapter10. Chapter11. Chapter12. Chapter13. Chapter14. Chapter
2. Book
    15. Chapter16. Chapter17. Chapter18. Chapter19. Chapter20. Chapter21. Chapter22. Chapter23. Chapter
3. Book
    24. Chapter
4. Book
    25. Chapter
5. Book
    26. Chapter27. Chapter28. Chapter
6. Book
    29. Chapter30. Chapter31. Chapter32. Chapter
33. Chapter
34. Chapter
35. Chapter
36. Chapter
37. Chapter
38. Chapter
39. Chapter
40. Chapter
41. Chapter
42. Chapter
43. Chapter
44. Chapter
45. Chapter
46. Chapter
47. Chapter
7. Book
    48. Chapter49. Chapter50. Chapter51. Chapter52. Chapter53. Chapter
8. Book
    54. Chapter55. Chapter56. Chapter
9. Book
    57. Chapter
10. Book
    58. Chapter59. Chapter
11. Book
    60. Chapter61. Chapter62. Chapter
12. Book
    63. Chapter64. Chapter65. Chapter66. Chapter67. Chapter68. Chapter69. Chapter70. Chapter71. Chapter72. Chapter