Website under construction. Please refrain from using any material for references or verification.

ویب سائٹ زیرِ تعمیر ہے۔ براہِ کرم حوالہ جات یا تصدیق کے لیے کسی بھی مواد کے استعمال سے گریز کریں۔

Wednesday, Jumada I 4, 1448 AH · Oct 14, 2026

Preserving the Prophetic ﷺ tradition for every generation

favorite Support This Mission
logo

Hadith e Nabvi

    SearchBooksTopicsNarratorsTerminologyAbout
person Sign in

About

  • Our Mission
  • Contact

Resources

  • FAQ
  • Book Catalog
  • Narrator Database
  • Topics

Contribute

  • Become a Translator
  • Report an Error
  • Donate

Learn

  • Terminology
  • Science of Hadith
  • Need of Hadith
  • Authority of Hadith

© 2026 Hadith Nabvi Platform · A project by Learning SoulsHadith e Nabawai (PBUH)
homeHomesearchSearchmenu_bookBooksgroupsNarratorstopicTopics
الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad

by Imam Baihaqee

359 Hadith39 Chapters
Read Book arrow_right_alt
IntroductionChaptersHadithsNarratorsAuto Biography

Chapters

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الْقُرْآنِ · حديث 49

أَخْبَرَنَا أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ أَيُّوبَ، ثنا أَبُو عُمَرَ بْنُ أَيُّوبَ الصَّرِيفِينِيُّ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ثنا إِسْرَائِيلُ بْنُ مُوسَى، قَالَ: سَمِعْتُ الْحَسَنَ، يَقُولُ: قَالَ أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: لَوْ أَنَّ قُلُوبَنَا طَهُرَتْ مَا شَبِعْنَا مِنْ كَلَامِ ربِّنَا، وَإِنِّي لَأَكْرَهُ أَنْ يَأْتِيَ عَلَيَّ يَوْمٌ لَا أَنْظُرُ فِي الْمُصْحَفِ قَالَ الْأُسْتَاذُ الْإِمَامُ رَحِمَهُ اللَّهُ: وَرُوِّينَا فِي كِتَابِ الْأَسْمَاءِ وَالصِّفَاتِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ أَنَّهُ قَالَ: مَا حَكَّمْتُ مَخْلُوقًا، مَا حَكَّمْتُ إِلَّا الْقُرْآنَ "

قرآن کے متعلق حضرت عثمان غنی رضی اللہ تعالیٰ عنہ فرمان: ابو بکر بن حارث الفقیہ نے ہمیں خبر دی کہا ابو محمد بن حیان نے ہمیں خبر دی کہا محمد بن عباس بن ایوب نے ہم سے بیان کیا کہا ابو عمر بن ایوب الصریفینی نے ہم سے بیان کیا کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا کہا ہم سے اسرائیل ابو موسیٰ نے بیان کیا کہا میں حسن سے سنا آپ فرماتے ہیں کہ حضرت امیر المؤمنین عثمان بن عفان رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا: اگر ہمارے دل پاک ہو جائیں تو ہمارے رب کے کلام سے سیر نہ ہوں اور میں یہ بات ناپسند کرتا ہوں کہ کوئی دن ایسا آئے جس میں ، میں مصحف(قرآن) نہ دیکھوں۔ حضرت مولا علی کرم اللہ وجہہ الکریم کا قرآن کے متعلق فرمان : استاذ امام بیہقی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا : ہم انے اپنی کتاب ’’الاسماء والصفات‘‘ میں حضرت علی بن ابی طالب رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی آپ کرم اللہ وجہہ الکریم نے فرمایا: میں نے کسی مخلوق کو حاکم نہیں بنایا میں تو صرف قرآن کو حاکم بنایا ہے۔

أَمِيرُ الْمُؤْمِنِينَ عُثْمَانُ بْنُ عَفَّانَ لَوْ ← الْحَسَنِ، ← إِسْرَائِيلَ بْنِ مُوسَى ← سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← أَبُو عُمَرَ بْنُ أَيُّوبَ الصَّرِيفِينِيُّ ← مُحَمَّدُ بْنُ الْعَبَّاسِ بْنِ أَيُّوبَ، ← أَبُو مُحَمَّدِ بْنُ حَيَّانَ ← أَبُو بَكْرِ بْنُ الْحَارِثِ الْفَقِيهُ،

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › The chapter on saying in the Qur’an · Hadith 49

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الْقُرْآنِ · حديث 50

وَعَنْ عِكْرِمَةَ، قَالَ: صَلَّى ابْنُ عَبَّاسٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ عَلَى جِنَازَةٍ، فَقَالَ رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: اللَّهُمَّ رَبَّ الْقُرْآنِ الْعَظِيمِ اغْفِرْ لَهُ "، فَقَالَ ابْنُ عَبَّاسٍ: ثَكَلَتْكَ أُمُّكَ، إِنَّ الْقُرْآنَ مِنْهُ، إِنَّ الْقُرْآنَ مِنْهُ، يَعْنِي أَنَّهُ مِنْ صِفَاتِهِ

حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ کی تنبیہ : مکرمہ سے روایت ہے آپ نے کہا: حضرت عبداللہ بن عباس رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک جنازہ پر نماز پڑھی ،لوگوں میں سے ایک آدمی نے کہا: اے اللہ ! اے قرآن عظیم کے رب ! اس کی بخشش فرما ! تو حضرت عبداللہ بن عباس نے فرمایا : تیری ماں تجھ پر روئے کوئی شک نہیں کہ قرآن بھی اسی سے ہے یعنی قرآن(کلام) بھی اس کی صفات میں سے ایک صفت ہے۔

رَجُلٌ مِنَ الْقَوْمِ: اللَّهُمَّ رَبَّ الْقُرْآنِ الْعَظِيمِ اغْفِرْ لَهُ ← صَلَّى ابْنُ عَبَّاسٍ عَلَى جِنَازَةٍ، ← عِكْرِمَةَ،

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › The chapter on saying in the Qur’an · Hadith 50

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الْقُرْآنِ · حديث 51

أَخْبَرَنَا أَبُو مَنْصُورٍ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ، أنا أَبُو عَرُوبَةَ السُّلَمِيُّ، قَالَ: حَدَّثَنَا سَلَمَةُ بْنَ شَبِيبٍ، ثنا الْحَكَمُ بْنُ مُحَمَّدٍ، ثنا سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، عَنْ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ مَشْيَخَتَنَا، مُنْذُ سَبْعِينَ سَنَةً يَقُولُونَ قَالَ أَبُو أَحْمَدَ، وَأنا مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ فَارِسٍ، وَاللفْظُ لَهُ، أنا مُحَمَّدٌ يَعْنِي ابْنَ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيَّ، قَالَ: قَالَ الْحَكَمُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو مَرْوَانَ الطَّبَرِيُّ: حَدَّثَنَاهُ سَمِعَ سُفْيَانَ بْنَ عُيَيْنَةَ، قَالَ: أَدْرَكْتُ مَشْيَخَتَنَا مُنْذُ سَبْعِينَ سَنَةً مِنْهُمْ عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ يَقُولُونَ: إِنَّ الْقُرْآنَ كَلَامُ اللَّهِ لَيْسَ بِمَخْلُوقٍ [ص:106] قَالَ الْأُسْتَاذُ الْإِمَامُ رَحِمَهُ اللَّهُ: هَكذَا وَقَعَتْ هَذِهِ الْحكَايَةُ فِي تَارِيخِ الْبُخَارِيِّ، عَنِ الْحَكَمِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ سُفْيَانَ: أَدْرَكْتُ. وَرَوَاهُ غَيْرُهُ عَنِ الْحَكَمِ عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عمْرٍو أَنَّهُ قَالَ: سَمِعْتُ. وَكَذَلِكَ رَوَاهُ الْحُمَيْدِيُّ وَغَيْرُهُ، عَنْ سُفْيَانَ، عَنْ عمْرٍو أَنَّهُ قَالَ: أَدْرَكْتُ. وَمَشَايِخُ عَمْرِو بْنِ دِينَارٍ جَمَاعَةٌ مِنَ الصَّحَابَةِ ثُمَّ أَكَابِرِ التَّابِعينَ، فَهُوَ حِكَايَةُ إِجْمَاعٍ مِنْهُمْ

مشائخ کا متفقہ فیصلہ: ابو منصور الفقیہ نے ہمیں خبر دی کہا ہمیں ابو احمد الحافظ نے خبر دی کہا ہمیں ابو عروبہ السلمی نے خبر دی کہا سلمہ بن شبیب نے ہم سے بیان کیا کہا حکم بن محمد نے ہم سے بیان کیا کہا ہم سے سفیان بن عیینہ نے بیان کیا وہ عمرو بن دینار سے روایت کرتے ہیں کہا میں نے ستر سال سے اپنے مشایخ سے سنا وہ فرماتے ہیں :(امام بیہقی رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس کے بعد ایک اور سند چلائی اور کہا) ابو احمد نے کہا :محمد بن سلیمان بن فارس نے ہمیں خبر دی۔ یہ لفظ انہی کے ہیں ، کہا ہمیں محمد بن اسماعیل بخاری نے خبر دی کہا حکم بن محمد ابو مروان الطبری نے کہا ہم سے اس نے بیان کیا جس نے سفیان بن عیینہ سے سنا آپ نے فرمایا: میں نے ستر سال سے اپنے مشایخ سے سنا: ان میں سے عمرو بن دینار بھی ہیں وہ سب فرماتے ہیں: قرآن اللہ کا کلام ہے مخلوق نہیں ہے۔ استاذ امام بیہقی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: امام بخاری کی تاریخ میں ایسی ہی حکایت بیان ہوئی ہے وہ حکم بن محمد سے وہ سفیان سے’’ادرکت‘‘(میں نے پایا) کے لفظ روایت کرتے ہیں۔اور ان کے علاوہ دوسروں نے سفیان سے وہ عمرو سے روایت کرتے ہیں انہوں نے ’’سمعت ‘‘ میں نے سنا کا لفظ کہا اسی طرح حمیدی وغیرہ نے سفیان سے روایت کی وہ عمرو سے انہوں نے’’ادرکت‘‘ کا لفظ کہا اور عمرو بن دینار کے مشایخ صحابہ کرام علیہم الرضوان کی ایک جماعت ہے پھر اکابر تابعین ہیں پس یہ ان سے اجماع کی حکایت ہوئی۔

عَمْرٍو، ← سُفْيَانَ، ← الْحَكَمِ ← سُفْيَانَ: أَدْرَكْتُ. وَرَوَاهُ غَيْرُهُ ← الْحَكَمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ← الْأُسْتَاذُ الْإِمَامُ هَكذَا وَقَعَتْ هَذِهِ الْحكَايَةُ فِي تَارِيخِ الْبُخَارِيِّ، ← أَدْرَكْتُ مَشْيَخَتَنَا مُنْذُ سَبْعِينَ ← سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← الْحَكَمُ بْنُ مُحَمَّدٍ أَبُو مَرْوَانَ الطَّبَرِيُّ ← مُحَمَّدٌ يَعْنِى ابْنَ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِىَّ ← مُحَمَّدُ بْنُ سُلَيْمَانَ بْنِ فَارِسٍ، وَاللفْظُ لَهُ، ← أَبُو أَحْمَدَ ← مَشْيَخَتَنَا مُنْذُ سَبْعِينَ ← عَمْرُو بْنُ دِينَارٍ ← سُفْيَانُ بْنُ عُيَيْنَةَ، ← الْحَكَمُ بْنُ مُحَمَّدٍ ← سَلَمَةُ بْنُ شَبِيبٍ ← أَبُو عَرُوبَةَ السُّلَمِيُّ ← أَبُو أَحْمَدَ الْحَافِظُ ← أبو منصور الفقيه

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › The chapter on saying in the Qur’an · Hadith 51

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الْقُرْآنِ · حديث 52

أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي طَاهِرٍ الدَّقَّاقُ بِبَغْدَادَ، ثنا أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ الْآدَمِيُّ، ثنا ابْنُ أَبِي الْعَوَّامِ، ثنا مُوسَى بْنُ دَاوُدَ الضَّبِّيُّ، عَنْ مَعْبَدٍ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَمَّارٍ، قَالَ: سَمِعْتُ جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ فَقُلتُ: إِنَّهُمْ يَسْأَلُونَنَا عَنِ الْقُرْآنِ، أَمَخْلُوقٌ هُوَ؟ قَالَ: لَيْسَ بِخَالِقٍ وَلَا مَخْلُوقٍ، وَلَكِنَّهُ كَلَامُ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ قَالَ رَحِمَهُ اللَّهُ: وَكَذَلِكَ رَوَاهُ سُوَيْدُ بْنُ سَعِيدٍ، عَنْ مُعَاوِيَةَ بْنِ عَمَّارٍ، عَنْ جَعْفَرٍ الصَّادِقِ، وَكَذَلِكَ رَوَاهُ قَيْسُ بْنُ الرَّبِيعِ، عَنْ جَعْفَرٍ، فَهُوَ عَنْ جَعْفَرٍ صَحِيحٌ مَشْهُورٌ. وَقَدْ رُوِيَ ذَلِكَ عَنْ جَعْفَرِ بْنِ مُحَمَّدٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ. وَرُوِيَ عَنِ الزُّهْرِيِّ، عَنْ عَلِيِّ بْنِ الْحُسَيْنِ، وَرُوِّينَاهُ مِنْ أَوجُهٍ عَنْ مَالِكِ بْنِ أَنَسٍ، وَهُوَ مَذْهَبُ كَافَّةِ أَهْلِ الْعِلْمِ قَدِيمًا وَحَدِيثًا. وَقَدْ ذَكَرْنَا أَسَامِيَ أَئِمَّتِهِمْ وَكُبَرَائِهِمُ الَّذِينَ صَرَّحُوا بِهَذَا وَرَأَوُا اسْتِتَابَةَ مَنْ قَالَ بِخِلَافِهِ فِي كِتَابِ الْأَسْمَاءِ وَالصِّفَاتِ، وَرُوِّينَا عَنْ مُحَمَّدِ بْنِ سَعِيدِ بْنِ سَابِقٍ أَنَّهُ قَالَ: سَأَلْتُ أَبَا يُوسُفَ فَقُلْتُ: أَكَانَ أَبُو حَنِيفَةَ يَقُولُ: الْقُرْآنُ مَخْلُوقٌ. فَقَالَ: مَعَاذَ اللَّهِ، وَلَا أَنَا أَقُوُلُهُ

امام جعفر صادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ کا فیصلہ قرآن مخلوق نہیں: ابو عبداللہ محمد بن احمد بن ابی طاہر الدقاق نے بغداد میں خبر دی کہا ہم سے احمد بن عثمان الآدمی نے بیان کیا کہا ہم سے اپنی ابی عوام نے بیان کیا ہم کہا ہم سے موسیٰ بن داؤد الضبی نے بیان کیا وہ معبد ابو عبدالرحمٰن سے وہ معاویہ بن عمار سے راوی میں فرماتے ہیں : میں نے جعفر بن محمد سے سوال کیا کہ لوگ ہم سے سوال کرتے ہیں کہ قرآن مخلوق ہے یا نہیں؟ آپ نے فرمایا: یہ نہ خالق ہے نہ مخلوق لیکن اللہ عزوجل کا کلام ہے۔ امام بیہقی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: ایسے ہی سوید بن سعید نے وہ معاویہ بن عمار سے وہ حضرت سیدنا جعفر الصادق رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کرتے ہیں ایسے ہی قیس بن ربیع حضرت سیدنا جعفر سے راوی ہیں لہٰذا حضرت امام جعفر صادق رضی اللہ عنہ سے یہ روایت صحیح مشہور ہے۔ یہی روایت جعفر بن محمد سے روایت کی گئی وہ اپنے باپ سے وہ حضرت سیدنا علی بن حسین سے روایت کرتے ہیں اور زہری نے سیدنا علی بن حسین سے روایت کی۔ اور ہم نے کئی وجوہ سے سیدنا امام مالک بن انس رضی اللہ تعالیٰ عنہ سے روایت کی اور یہی تمام قدیم وجدید اہل علم کا مذہب ہے ہم نے ان ائمہ ومشایخ کے اسماء اپنے کتاب ’’الاسماء والصفات‘‘ میں ذکر کیے ہیں جنہوں نے اس کی تصریح کی اور جس نے اس کے خلاف کہا ان کا فیصلہ ہے کہ اسے توبہ کرائی جائے گی۔ امام اعظم ابو حنیفہ رحمۃ اللہ علیہ کے متعلق غلہ فہمی کا ازالہ: اور ہم نے محمد بن سعید بن سابق سے روایت کی کہا: میں نے امام ابو یوسف رحمہ اللہ تعالیٰ سے سوال کیا ، کیا امام ابو حنیفہ کہتے ہیں کہ قرآن مخلوق ہے؟ تو آپ نے فرمایا: معاذ اللہ! ہرگز نہیں اور نہ ہی میں یہ کہتا ہوں۔

جَعْفَرَ بْنَ مُحَمَّدٍ فَقُلتُ: ← مُعَاوِيَةُ بْنُ عَمَّارٍ ← مَعْبَدٍ أَبِي عَبْدِ الرَّحْمَنِ ← مُوسَى بْنُ دَاوُدَ الضَّبِّيُّ ← ابْنُ أَبِي الْعَوَّامِ، ← أَحْمَدُ بْنُ عُثْمَانَ الْآدَمِيُّ ← أَبُو عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ أَبِي طَاهِرٍ الدَّقَّاقُ،

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › The chapter on saying in the Qur’an · Hadith 52

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الْقُرْآنِ · حديث 53

أَخْبَرَنَا مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، ثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِيهُ، أنا أَبُو [ص:108] جَعْفَرٍ الْأَصْبَهَانِيُّ، أنا أَبُو يَحْيَى السَّاجِيُّ، إِجَازَةً قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا شُعَيْبٍ الْمِصْرِيَّ، يَقُولُ: سَمِعْتُ مُحَمَّدَ بْنَ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيَّ، رَحِمَهُ اللَّهُ يَقُولُ: «الْقُرْآنُ كَلَامُ اللَّهِ غَيْرُ مَخْلُوقٍ» وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، عَنْ أَبِي شُعَيْبٍ، عَنِ الشَّافِعِيِّ رَحِمَهُ اللَّهُ. قَالَ الْأُسْتَاذُ الْإِمَامُ رَحِمَهُ اللَّهُ: وَقَدْ ذَكَرَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ مَا دَلَّ عَلَى أَنَّ مَا نَتْلُوهُ مِنَ الْقُرْآنِ بِأَلْسِنَتِنَا وَنَسْمَعُهُ بِآذَانِنَا وَنَكْتُبُهُ فِي مَصَاحِفِنَا يُسَمَّى كَلَامَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، وَأَنَّ اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ كَلَّمَ بِهِ عِبَادَهُ بِأَنْ أَرْسَلَ بِهِ رَسُولَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ. وَبِمَعْنَاهُ ذَكَرَهُ أَيْضًا عَلِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ فِي كِتَابِهِ الْإِبَانَةِ. قَالَ الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ فِي كِتَابِ الْجِزْيَةِ: مَنْ جَاءَ مِنَ الْمُشْرِكِينَ - قَالَ: يَعْنِي الْإِمَامَ - أَنْ يُجِيرَهُ حَتَّى يَسْمَعَ كَلَامَ اللَّهِ ثُمَّ يُبَلِّغَهُ مَأْمَنَهُ كَانَ ذَلِكَ فَرْضًا عَلَى الْإِمَامِ؛ لِقَوْلِ اللَّهِ لِنَبِيِّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: {وَإِنْ أَحَدٌ مِنَ الْمُشْرِكِينَ استَجَارَكَ فَأَجِرْهُ حَتَّى يَسْمَعَ كَلَامَ اللَّهِ ثُمَّ أَبْلِغْهُ مَأْمَنَهُ} [التوبة: 6] . وَقَالَ فِي كِتَابِ الْإِيمَانِ فِيمَنْ حَلَفَ أَنْ لَا يُكلِّمَ رَجُلًا فَأَرْسَلَ إِلَيْهِ رَسُولًا: مَنْ قَالَ يَحْنَثُ ذَهَبَ إِلَى أَنَّ اللَّهَ تَعَالَى قَالَ: {وَمَا كَانَ لِبَشَرٍ أَنْ يُكَلِّمَهُ اللَّهُ إِلَّا وَحْيًا أَوْ مِنْ وَرَاءِ حِجَابٍ أَوْ يُرْسِلَ رَسُولًا فَيُوحِي بِإِذْنِهِ مَا يَشَاءُ} [الشورى: 51] ، وَقَالَ: إِنَّ اللَّهَ تَعَالَى يَقُولُ لِلْمُؤْمِنِينَ فِي الْمُنَافِقِينَ: {قُلْ لَا تَعْتَذِرُوا لَنْ نُؤْمِنَ لَكُمْ قَدْ نَبَّأَنَا اللَّهُ مِنْ أَخْبَارِكُمْ} [التوبة: 94] ، وَإِنَّمَا نَبَّأَهُمْ مِنْ أَخْبَارِهِمْ بِالْوَحْيِ الَّذِي تَنَزَّلَ بِهِ جِبْرِيلُ عَلَيْهِ السَّلَامُ عَلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَيُخْبِرُهُمُ النَّبِيُّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ بِوَحْيِ اللَّهِ، قَالَ: وَمَنْ قَالَ: لَا يَحْنَثُ، قَالَ: إِنَّ كَلَامَ الْآدَمِيِّينَ لَا يُشْبِهُ كَلَامَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ، كَلَامُ الْآدَمِيِّينَ [ص:109] بِالْمُوَاجَهَةِ قَالَ الْأُسْتَاذُ الْإِمَامُ رَحِمَهُ اللَّهُ: وَذَكَرَ بَاقِيَ الْمَسْأَلَةِ: وَهُوَ فِيمَا قَرَأْتُهُ عَلَى أَبِي سَعِيدِ بْنِ أَبِي عَمْرٍو فِي هَذَيْنِ الْكِتَابَيْنِ أَنَّ أَبَا الْعَبَّاسِ مُحَمَّدَ بْنَ يَعْقُوبَ حَدَّثَهُمْ قَالَ: أنا الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، أنا الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ فَذَكَرَهُ. فَقَدْ سَمَّى الشَّافِعِيُّ رَحِمَهُ اللَّهُ عَلَى الْقَوْلَيْنِ جَمِيعًا مَا نُسَمِّيهِ مِنَ الْقُرْآنِ كَلَامَ اللَّهِ، وَأَنَّ اللَّهَ كَلَّمَ بِهِ عِبَادَهُ بِأَنْ أَرْسَلَ بِهِ رَسُولَهُ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ، وَأَنَّ كَلَامَ الْآدَمِيِّينَ وَإِنْ كَانَ يَكُونُ بِالْمُوَاجَهَةِ فِي الْحُكْمِ فِي أَحَدِ الْقَوْلَيْنِ فَكلَامُ اللَّهِ تَعَالَى عِبَادَهُ قَدْ يَكُونُ بِالرِّسَالَةِ وَالْوَحْيِ كَمَا جَاءَ بِهِ الْكِتَابُ، وَيُسَمَّى ذَلِكَ كَلَامًا وَتَكْلِيمًا، وَاللَّهُ أَعْلَمُ. وَقَالَ أَبُو الْحَسَنِ عَلِيُّ بْنُ إِسْمَاعِيلَ رَحِمَهُ اللَّهُ تَعَالَى فِي كِتَابِهِ: فَإِنْ قَالَ قَائِلٌ: حَدِّثُونَا أَتَقُولُونَ: إِنَّ كَلَامَ اللَّهِ عَزَّ وَجَلَّ فِي اللَّوْحِ الْمَحْفُوظِ؟ قِيلَ لَهُ: نَقُولُ ذَلِكَ لِأَنَّ اللَّهَ قَالَ: {بَلْ هُوَ قُرْآنٌ مَجِيدٌ فِي لَوْحٍ مَحْفُوظٍ} [البروج: 22] ، فَالْقُرْآنُ فِي اللَّوْحِ الْمَحْفُوظِ وَهُوَ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ، قَالَ اللَّهُ تَعَالَى: {بَلْ هُوَ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ} [العنكبوت: 49] ، وَهُوَ مَتْلُوٌّ بِالْأَلسِنَةِ، قَالَ اللَّهُ: {لَا تُحَرِّكْ بِهِ لِسَانَكَ لِتَعْجَلَ بِهِ} [القيامة: 16] ، فَالْقُرْآنُ مَكْتُوبٌ فِي مَصَاحِفِنَا فِي الْحَقِيقَةِ، مَحْفُوظٌ فِي صُدُورِنَا فِي الْحَقِيقَةِ، مَتْلُوٌّ بِأَلْسِنَتِنَا فِي الْحَقِيقَةِ مَسْمُوعٌ لَنَا فِي الْحَقِيقَةِ كَمَا قَالَ: {فَأَجِرْهُ حَتَّى يَسْمَعَ كَلَامَ اللَّهِ} [التوبة: 6]

امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ کا مؤقف: محمد بن عبداللہ الحافظ نے ہمیں خبر دی کہا ہمیں عبداللہ بن محمد الفقیہ نے خبر دی کہا ہمیں ابو جعفر اصبہانی نے خبر دی کہا ہمیں ابو یحییٰ الساجی نے اجازۃ خبر دی کہا میں نے ابو شعیب مصری کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے امام محمد بن ادریس الشافعی رحمہ اللہ تعالیٰ سے سنا آپ فرماتے ہیں: قرآن اللہ کا کلام ہے مخلوق نہیں ہے۔ اور ربیع بن سلیمان نے ابو شعیب سے وہ امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ سے اسی معنی میں روایت کی۔ استاذ امام بیہقی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ نے ایسی بات ذکر کی جو اس بات پر دلالت کرتی ہے کہ جو ہم اپنے زبانوں سے پڑھتے ہیں اور اپنے کانوں سے سنتے ہیں اور اپنے مصاحف میں لکھتے ہیں وہ اس کا نام کلام اللہ عزوجل رکھتے ہیں ، اللہ عزوجل نے اس کے ساتھ اپنے رسول صلی اللہ علیہ والہ وسلم کو بھیج کر اپنے بندوں سے کلام فرمایا۔ امام علی بن اسماعیل(ابو الحسن اشعری) نے کتاب الابانہ میں اسی کے معنی میں ذکر کیا۔ امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ نے کتاب الجزیہ میں فرمایا: جو آدمی مشرکین میں سے آئے تو امام(حاکم) پر لازم ہے کہ وہ اسے پناہ دے حتٰی کہ وہ کلام اللہ سے پھر اسے امن کی جگہ اسے پہنچا دے میں امام پر فرض ہے کیونکہ اللہ تعالیٰ سے اپنے نبی صلی اللہ علیہ والہ وسلم سے فرمایا : ترجمہ: اور اے محبوب اگر کوئی مشرک تم سے پناہ مانگے تو اسے پناہ دو کہ وہ اللہ کا کلام سنے پھر اسے اس کی امن کی جگہ پہنچا دو یہ اس لئے کہ وہ نادان لوگ ہیں۔ (التوبة:6) اور امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ نے کتاب الایمان میں اس شخص کے بارے میں فرمایا جو یہ حلف اٹھائے کہ وہ کسی آدمی سے کلام نہیں کرے گا پھر اس کی طرف رسول بھیجا گیا(بعض نے کہا کہ حانث ہو جائے گااور بعض نے کہا حانث نہیں ہو گا) تو جس نے کہا: حانث ہو جائے گا وہ اس بات کی طرف گئے ہیں کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ترجمہ:اور کسی آدمی کو نہیں پہنچتا کہ اللہ اس سے کلام فرمائے مگر وحی کے طور پر یا یوں کہ وہ بشر پردہ عظمت کے ادھر ہو یا کوئی فرشتہ بھیجے کہ وہ اس کے حکم سے وحی کرے جو وہ چاہے۔ (الشورىٰ:51) اور اللہ تعالیٰ نے مومنوں سے منافقوں کے بارے میں فرمایا: ترجمہ :تم سے بہانے بنائیں گے جب تم ان کی طرف لوٹ کر جاؤ گے تم فرمانا بہانے نہ بناؤ ہم ہرگز تمہارا یقین نہ کریں گے اللہ نے ہمیں تمہاری خبریں دے دی ہیں۔ (التوبة:94)انہوں نے وحی کیساتھ خبر دی جسے حضرت جبریل علیہ السلام لے کر نبی کریم صلی اللہ علیہ والہ وسلم کے پاس آئے اور نبی صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم لوگوں کو خبر دیتے ہیں کہ یہ اللہ تعالیٰ کی وحی ہے(تو چونکہ اس نے نبی کا کلام پڑھا اس لیے قسم ٹوٹ گئی) اور جس نے کہا حانث نہیں ہو گا تو اس نے کہا: لوگوں کا کلام اللہ تعالیٰ عزوجل کے کلام کے مشابہ نہیں ہے لوگوں سے کلام آمنے سامنے ہوتا ہے۔ استاذ امام بیہقی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: اور باقی مسئلہ ذکر کیا یہ وہ ہے جو میں نے ابو سعید بن عمرو پر پڑھا ان دو کتابوں میں کہ ابو العباس محمد بن یعقوب نے ان سے بیان کیا آپ نے کہا: ہمیں ربیع بن سلیمان نے خبر دی کہا ہمیں امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ نے خبر دی۔ پس آپ نے یہی بات ذکر کی۔ چنانچہ امام شافعی رحمہ اللہ تعالیٰ نے دونوں قولوں پر کلام اللہ کا نام رکھا جو ہم قرآن سے سنتے ہیں وہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور اللہ تعالیٰ نے اس کیساتھ اپنے رسول صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم کو بھیج کر اپنے بندوں سے فرمایا اگر چہ دونوں قولوں میں سے ایک میں اس کا حکم آمنے سامنے کا ہو گا پس اللہ تعالیٰ کا کلام عبادت ہے کبھی وہ رسالت وحی کیساتھ ہوتا ہے جیسا کہ اس کیساتھ کتاب آئی ہے، اسکا نام کلام وتکلیم رکھتے ہیں۔ واللہ تعالیٰ اعلم ! امام ابو الحسن اشعری رحمۃ اللہ علیہ کی قرآن کے متعلق تقریر : ابو الحسن علی بن اسماعیل(امام الاشعری) رحمہ اللہ تعالیٰ نے اپنے کتاب(الابانۃ فی اصول الديانۃ) میں فرمایا: اگر کہنے والا کے لوگوں نے ہم سے بیان کیا کہ تم کہتے ہو کہ کلام اللہ عزوجل لوح محفوظ میں ہے؟ اسے ہم کہیں گے کہ ہم یہ بات اس لیے کہتے ہیں کیونکہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ترجمہ: بلکہ وہ کمال شرف والا قرآن ہے ،لوح محفوظ میں۔ (بروج:22) پس قرآن لوح محفوظ میں ہے اور یہی اہل علم کے سینوں میں ہے اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ترجمہ: بلکہ وہ روشن آیتیں ہیں ان کے سینوں میں جن کو علم دیا گیا۔ (العنكبوت:49)اور ہماری زبانوں سے وہی تلاوت کیا جاتا ہے چنانچہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ترجمہ : تم یاد کرنے کی جلدی میں قرآن کے ساتھ اپنی زبان کو حرکت نہ دو۔ (القیامۃ:16) لہٰذاقرآن ہمارے مصاحف میں حقیقتاً لکھا گیا ہے اور ہمارے سینوں میں حقیقتاً محفوظ ہے اور ہماری زبانوں سے حقیقتاً تلاوت کیا جاتا ہے اور ہمارے کانوں سے حقیقتاً سنا جاتا ہے جیسا کہ اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا: ترجمہ: (اور اے محبوب اگر کوئی مشرک) تم سے نا مانگے تو اے پناہ دو کہ اللہ کلام سے (پھر سے اس کی امن کی جگہ پہنچا دو یہ اس لئے کہ وہ نادان لوگ ہیں۔) (التوبة:6)

الشَّافِعِيُّ مَا دَلَّ عَلَى ← الْأُسْتَاذُ الْإِمَامُ وَقَدْ ← الشَّافِعِیُّ ← أَبِي شعيب، ← «الْقُرْآنُ كَلَامُ اللَّهِ غَيْرُ مَخْلُوقٍ» وَبِمَعْنَاهُ رَوَاهُ الرَّبِيعُ بْنُ سُلَيْمَانَ، ← مُحَمَّدِ بْنِ إِدْرِيسَ الشَّافِعِيِّ، ← أَبَا شُعَيْبٍ الْمِصْرِيَّ ← أَبُو يَحْيَى السَّاجِيُّ، ← أَبُو جَعْفَرٍ الْأَصْبَهَانِيُّ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدٍ الْفَقِيهُ ← مُحَمَّدُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › The chapter on saying in the Qur’an · Hadith 53

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الْقُرْآنِ · حديث 54

أَخْبَرَنَا أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْحَافِظُ، فِي التَّارِيخِ، ثنا أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ [ص:110] أَبِي الْهَيْثَمِ الْمُطَوَّعِيُّ بِبُخَارَى، ثنا مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرْبَرِيُّ، قَالَ: سَمِعْتُ أَبَا عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ عُبَيْدَ اللَّهِ بْنَ سَعِيدٍ يَعْنِي أَبَا قُدَامَةَ، يَقُولُ: سَمِعْتُ يَحْيَى بْنَ سَعِيدٍ يَعْنِي الْقَطَّانَ، يَقُولُ: مَا زِلْتُ أَسْمَعُ أَصْحَابَنَا يَقُولُونَ: أَفْعَالُ الْعِبَادِ مَخْلُوقَةٌ قَالَ أَبُو عَبْدِ اللَّهِ الْبُخَارِيُّ: حَرَكَاتُهُمْ وَأَصْوَاتُهُمْ وَاكْتِسَابُهُمْ وَكِتَابَتُهُمْ مَخْلُوقَةٌ، فَأَمَّا الْقُرْآنُ الْمَتْلُوُّ الْمُبَيَّنُ الْمُثْبَتُ فِي الْمَصَاحِفِ الْمَسْطُورُ الْمَكْتُوبُ الْمُوعَى فِي الْقُلُوبِ فَهُوَ كَلَامُ اللَّهِ لَيْسَ بِمَخْلُوقٍ، قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ {بَلْ هُوَ آيَاتٌ بَيِّنَاتٌ فِي صُدُورِ الَّذِينَ أُوتُوا الْعِلْمَ} [العنكبوت: 49] . قَالَ الشَّيْخُ الْأُسْتَاذُ الْإِمَامُ رَحِمَهُ اللَّهُ: وَهَذَا الْقَوْلُ لَا يُخَالِفُ قَوْلَ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ رَحِمَهُ اللَّهُ. وَقَدْ رَوَيْنَا عَنْهُ فِي كِتَابِ الْأَسْمَاءِ وَالصِّفَاتِ أَنَّهُ أَنْكَرَ عَلَى تِلْمِيذِهِ أَبِي طَالِبٍ قَوْلَهُ: لَفْظِي بِالْقُرْآنِ غَيْرُ مَخْلُوقٍ، وَكَرِهَ الْكَلَامَ فِي اللَّفْظِ

بندوں کے افعال مخلوق ہیں: ابو عبداللہ الحافظ نے تاریخ میں ہمیں خبر دی کہا ہم سے ابو بکرمحمد بن ابی الہیثم المطوعی البخاری نے بخارا میں بیان کیا کہا ہم سے محمد بن یوسف الفربری نے بیان کیا کہا میں نے ابو عبداللہ محمد بن اسماعیل بخاری کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے عبداللہ بن سعید یعنی ابن قدامہ سے سنا وہ فرماتے ہیں میں نے یحیٰی بن سعید القطان کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں ہمیشہ سے اپنے اصحاب سے سنتا آ رہا ہوں ، وہ فرماتے ہیں:’’ بندوں کے افعال مخلوق ہیں‘‘۔ امام بخاری علیہ الرحمہ کا قرآن کے متعلق عقیدہ: امام ابو عبداللہ البخاری نے فرمایا: بندوں کی حرکات ، اصوات(آوازیں) ،کسب اور کتابت مخلوق ہیں رہا معاملہ قرآن کا جو تلاوت کیا جاتا ہے ، بیان کیا جاتا ہے ،مصاحف میں ثابت ہے اور لکھا ہوا ہے ، دلوں میں محفوظ ہے وہ اللہ تعالیٰ کا کلام ہے اور وہ مخلوق نہیں ہے اللہ تعالیٰ عزوجل نے ارشاد فرمایا: ترجمہ: بلکہ وہ روشن آیتیں ہیں ان کے سینوں میں جن کوعلم دیا گیا۔ (العنكبوت :49)ایک وہم کا ازالہ: شیخ استاد امام بیہقی رحمہ اللہ تعالیٰ نے ارشادفر مایا:امام بخاری کا یہ قول امام احمد بن حنبل رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے قول کے مخالف نہیں ہے ، ہم نے ان سے اپنی کتاب ’’الاسماء والصفات‘‘ میں روایت کیا کہ آپ نے اپنے شاگرد ابو طالب کے اس قول پر انکار کیا کہ اس نے کہا:’’ میرے لفظ قرآن کے مخلوق نہیں ہیں‘‘ آپ رحمہ اللہ تعالیٰ نے کلام کو لفظ کہنا نا پسند کیا۔

يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ يَعْنِي الْقَطَّانَ ← عُبَيْدُ اللهِ بْنُ سَعِيدٍ يَعْنِي أَبَا قُدَامَةَ، ← أَبَا عَبْدِ اللَّهِ مُحَمَّدَ بْنَ إِسْمَاعِيلَ الْبُخَارِيَّ ← مُحَمَّدُ بْنُ يُوسُفَ الْفَرَبْرِيُّ، ← أَبُو بَكْرٍ مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي الْهَيْثَمِ الْمُطَوَّعِيُّ ← أبو عبد الله الحافظ في التاريخ

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › The chapter on saying in the Qur’an · Hadith 54

الاعتقاد والهداية إلى سبيل الرشاد · کتاب ‹ بَابُ الْقَوْلِ فِي الْقُرْآنِ · حديث 55

وَسَمِعْتُ أَبَا عَمْرٍو الْأَدِيبَ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبَا بَكْرٍ الْإِسْمَاعِيلِيَّ يَقُولُ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ مُحَمَّدِ بْنِ نَاجِيَةَ يَقُولُ: سَمِعْتُ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ يَقُولُ: سَمِعْتُ أَبِي يَقُولُ: مَنْ قَالَ: لَفْظِي بِالْقُرْآنِ مَخْلُوقٌ، يُرِيدُ بِهِ الْقُرْآنَ، فَهُوَ كَافِرٌ [ص:111] قَالَ الشَّيْخُ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ: فَإِنَّمَا أُنْكِرُ قَوْلَ مَنْ تَذَرَّعَ بِهَذَا إِلَى الْقَوْلِ بِخَلْقِ الْقُرْآنِ، وَكَانَ يَسْتَحِبُّ تَرْكَ الْكَلَامِ فِيهِ لِهَذَا الْمَعْنَى، وَاللَّهُ أَعْلَمُ

امام بیہقی نے فرمایا : فرمایا: میں نے عبداللہ بن محمد بن ناحیہ کو فرماتے ہوئے سنا کہ میں نے عبداللہ بن احمد بن حنبل کو کہتے ہوئے سنا کہ میں نے اپنے والد کو فرماتے ہوئے سنا: ’’ میرے قرآن کے لفظ مخلوق ہیں اس سے جو قرآن مراد لیتا ہے تو وہ کافر ہے‘‘۔ شیخ امام بیہقی رحمہ اللہ تعالیٰ نے فرمایا: آپ رحمہ اللہ تعالیٰ نے اس بات کا انکار کیا جس نے اس قول سے خلق قرآن کے قول کرنے کی دلیل بنائی اور آپ اسی معنی کی وجہ سے اس بارے میں گفتگوترک کرنا مستحب قرار دیتے تھے۔ واللہ تعالیٰ اعلم!

لَفْظِي بِالْقُرْآنِ مَخْلُوقٌ، يُرِيدُ بِهِ الْقُرْآنَ، فَهُوَ كَافِرٌ [ص:111] ← مَنْ ← أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ أَحْمَدَ بْنِ حَنْبَلٍ ← عَبْدُ اللَّهِ بْنُ مُحَمَّدِ بْنِ نَاجِيَةَ ← أبا بكر الإسماعيلي ← أَبَا عَمْرٍو الْأَدِيبَ

Al Etaqad w Al Hidayah Ilah Sabeel Al Reshad · Book › The chapter on saying in the Qur’an · Hadith 55

chevron_left Previous
12
Next chevron_right
All Chapters
1. Book
    3. The door of the names of Allah and His attributes attributed His names Almighty exalted God Almighty said: {And Allah the Most Beautiful Names, invite them and leave who is notably in the names Sadzon what they do} [norms: 180], and said: {Say claimed God4. Chapter on the meanings of names that we have narrated by means of brevity5. Chapter for self-description, adjective, verb6. Chapter: Remembrance of verses and news mentioned in the attributes that the righteous deserve to be glorified and glorified by himself except for what we mentioned in the chapter7. The chapter on the mention of verses and news mentioned in the attributes of superfluous ones8. Chapter on Recalling Verses and News Came in the Proof of the Attribute of a Face, Hands and an Eye9. Chapter on stating the form of the verb10. The chapter on saying in the Qur’an11. Chapter of saying in the straight case12. Chapter of the saying in affirming the vision of God, glory and glory in the Hereafter13. Chapter on Saying on Faith in Destiny14. The chapter on saying in the creation of verbs15. Chapter on saying about guidance and misguidance16. Chapter on the saying about the actions of a servant taking place according to the will of God, glory and majesty17. Chapter on the saying of children that they are born due to the nature of Islam18. Chapter of saying in the future and in the future19. The chapter on words in faith20. Chapter on the words of those committing major commands21. Chapter on intercession and the invalidity of the saying of those who say to immortalize the believers in Hell22. The door of faith Tell him what, the Messenger of Allah peace be upon him in the angels of God and his books and his messengers and resurrection after death and the account balance and Heaven and Hell and they Makhluguetan Mdan to their parents and tell h23. Chapter of faith in the torment of the grave We seek refuge with God from the torment of the grave and from the torment of the fire24. Chapter of observing the Sunnah and avoiding heresy25. Chapter forbidding sitting with people of innovation and calling them26. Chapter: The Governor does not take into account the matter of the flock27. The door to obedience to rulers, to the necessity of congregation, to denial of the denounced by his tongue or to his hatred of his heart and patience in his heart28. Chapter: Knowing what the believers are entrusted with reasoning, doing, and giving from themselves, their money, and their dependence on them29. Chapter on Saying Proof of the Prophethood of Muhammed the Al-Mustafa, may God bless him and grant him peace30. Season:31. Chapter on the words of dignities of guardians32. Chapter about the Companions of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, his family, and my satisfaction with them33. Chapter of Saying About the People of the House of the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, his family and his wives34. Chapter of naming the ten people for whom the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, testified about what was narrated in Heaven35. Chapter of naming the caliphs whom the Messenger of God, may God’s prayers and peace be upon him, had warned against their succession after him and over the period of time36. Door alert the Messenger of Allah peace be upon him on the succession of Abu Bakr after him, and the statement in the book of significance to the health of his Imamate and the Imamate after him from the Caliphs37. Chapter of the Muslims meeting on the pledge of allegiance to Abu Bakr al-Siddiq and their restriction of his imamate38. Chapter: Abi Bakr Omar Ibn Al-Khattab, may God be pleased with them39. Chapter of the depreciation of Othman bin Affan, may God be pleased with him40. Chapter: Abi al-Hassan’s Istiklaf Ali ibn Abi Talib ibn Abd al-Muttalib ibn Hashem, may God be pleased with him