فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ سُئِلَ عَنْ قَوْلِ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَغَيْرِهِ: خَيْرُ هَذِهِ الْأُمَّةِ بَعْدَ نَبِيِّهَا أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ · حديث 64
64 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قثنا بِشْرُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، عَنِ الزُّهْرِيِّ قَالَ: أَخْبَرَنِي سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ، أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ قَالَ: جَاءَنِي رَجُلٌ مِنَ الْأَنْصَارِ فِي خِلَافَةِ عُثْمَانَ فَكَلَّمَنِي، فَإِذَا هُوَ يَأْمُرُنِي فِي كَلَامِهِ بِأَنْ أَعْيَبَ عَلَى عُثْمَانَ، فَتَكَلَّمَ كَلَامًا طَوِيلًا، وَهُوَ امْرُؤٌ فِي لِسَانِهِ ثِقَلٌ، فَلَمْ يَكَدْ يَقْضِي كَلَامَهُ فِي سَرِيحٍ، قَالَ: فَلَمَّا قَضَى كَلَامَهُ قُلْتُ لَهُ: إِنَّا كُنَّا نَقُولُ وَرَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ حَيٌّ: أَفْضَلُ أُمَّةِ رَسُولِ اللَّهِ بَعْدَهُ أَبُو بَكْرٍ، ثُمَّ عُمَرُ، ثُمَّ عُثْمَانُ، وَإِنَّا وَاللَّهِ مَا نَعْلَمُ عُثْمَانَ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ حَقٍّ، وَلَا جَاءَ مِنَ الْكَبَائِرِ شَيْئًا، وَلَكِنْ هُوَ هَذَا الْمَالُ، فَإِنْ أَعْطَاكُمُوهُ رَضِيتُمْ، وَإِنْ أَعْطَاهُ أُولِي قَرَابَتِهِ سَخِطْتُمْ، إِنَّمَا تُرِيدُونَ أَنْ تَكُونُوا كَفَارِسَ وَالرُّومِ، لَا يَتْرُكُونَ لَهُمْ أَمِيرًا إِلَّا قَتَلُوهُ.
سیدنا عبدالله بن عمر عنھا سے روایت ہے کہ سیدنا عثمان کے دور خلافت میں ایک انصاری میرے پاس آ کر مجھے سے ہم کلام ہوا اور باتوں باتوں میں مجھے سیدناعثمان رضی اللہ عنہ کی عیب جوئی پر اکسانے لگا اس بارے میں اس نے لمبی چوڑی گفتگو کی ، حالت اس کی یہ تھی کہ زبان میں ثقل وبوجھ ہونے کی وجہ سے آزادانہ اور صاف بات چیت نہیں کر سکتا تھا ۔ پس جب اس نے اپنی بات ختم کر لی تو میں نے بولا : ہم رسول اکرم ﷺ کی حیات طیبہ میں کہا کرتے تھے کہ رسول اکرم ﷺ کی امت میں آپ ﷺ کے بعد افضل سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ ہیں پھر سیدنا عمر او ر انکے بعد سیدنا عثمان ہیں ۔باخدا! ہم نہیں جانتے کہ سیدنا عثمان نے کبھی کوئی ناحق قتل کیا ہو اور کبھی کبیرہ گناہ کا ارتکاب کیا ہولیکن یہاں مسئلہ مال کا ہے اگر وہ تم کو دیتے ہیں تو تم خوش ہوتے ہو اگر یہی مال وہ اپنے قریبی رشتہ داروں کو دیتے ہیں تو ہم ناراض ہوتے ہو۔ بے شک تم رومیوں اور فارسیوں کی مانند ہونا چاہتے ہو جو جذبات سے مغلوب ہو کر اپنے امیر کو قتل ناحق سے بھی باز نہیں رہتے (1)
سَالِمُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ أَنَّ عَبْدَ اللَّهِ بْنَ عُمَرَ ← الزُّهْرِيِّ، ← أَبِي ← أَبِي، قثنا بِشْرُ بْنُ شُعَيْبِ بْنِ أَبِي حَمْزَةَ ← عَبْدُ اللَّهِ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › He was asked about the words of Ali ibn Abi Talib and others: The best of this nation after its prophet Abu Bakr and Omar · Hadith 64
