فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ فَضَائِلُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ · حديث 1410
1410 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي قَالَ: نا أَبُو سَعِيدٍ مَوْلَى بَنِي هَاشِمٍ قثنا شَدَّادٌ أَبُو طَلْحَةَ قثنا عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ أَبِي بَكْرِ بْنِ أَنَسٍ، عَنْ أَبِيهِ، عَنْ جَدِّهِ قَالَ: أَتَتِ الْأَنْصَارُ النَّبِيَّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالُوا - وَذَكَرَ الْقِصَّةَ - ادْعُ اللَّهَ لَنَا إِنْ يَغْفِرَ لَنَا، فَقَالَ: «اللَّهُمَّ اغْفِرْ لِلْأَنْصَارِ، وَأَبْنَاءَ الْأَنْصَارِ، وَأَبْنَاءَ أَبْنَاءِ الْأَنْصَارِ» ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَأَوْلَادُنَا مِنْ غَيْرِنَا؟ قَالَ: «وَأَوْلَادِ الْأَنْصَارِ» ، قَالُوا: يَا رَسُولَ اللَّهِ، وَمَوَالِينَا؟ قَالَ: «وَمَوَالِي الْأَنْصَارِ» . قَالَ: وَحَدَّثَتْنِي أُمِّي، عَنْ أُمِّ الْحَكَمِ ابْنَةِ النُّعْمَانِ بْنِ صُهْبَانَ، أَنَّهَا سَمِعْتُ أَنَسًا يَقُولُ عَنِ النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ مِثْلَ هَذَا، غَيْرَ أَنَّهُ زَادَ فِيهِ «وَكَنَائِنِ الْأَنْصَارِ»
ابو بکر بن انس رحمۃ اللہ علیہ اپنے باپ دادا سے روایت کرتے ہیں کہ انصاری لوگ نبی کریم ﷺ کے پاس آئے اور کہنے لگے : یا رسول اللہ ﷺ ہمارے لیے مغفرت کی دعا فرمائیں ، آ پ ﷺ نے فرمایا : اے اللہ ! انصار کی مغفرت فرما اور انصار کے بیٹوں اور انصار کے پوتوں کی بھی مغفرت فرما ! انصار نے عرض کیا : یا رسول اللہ ﷺ! غیروں سے ہمارے بچوں کے لیے بھی ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا : اور انصار کے بچوں کے لیے ، انصار نے کہا : یا رسول اللہ ﷺ! ہمارے غلاموں کے لیے بھی ، آپ ﷺ نے فرمایا : انصار کے غلاموں کے لیے بھی ۔ ام لاحکم بیان کرتی ہیں کہ انہوں نے سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے سنا تھا تو یہ لفظ زیادہ تھے : انصار کے بیٹوں یا بھائیوں کی بیویوں پر بھی رحم فرما۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The Virtues of Ansar, may God be pleased with them · Hadith 1410
