فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ إِسْلَامُ عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 367
367 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قثنا أَبُو جَعْفَرٍ مُحَمَّدُ بْنُ الصَّبَّاحِ الدُّولَابِيُّ قثنا إِسْمَاعِيلُ بْنُ زَكَرِيَّا، عَنْ عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ قَالَ: سَمِعْتُ ابْنَ عُمَرَ يَغْضَبُ إِذَا قِيلَ: إِنَّهُ هَاجَرَ قَبْلَ عُمَرَ، قَالَ: قَدِمْتُ أَنَا وَعُمَرُ عَلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ الْمَدِينَةَ، فَوَجَدْنَاهُ قَائِلًا، فَرَجَعْنَا إِلَى الْمَنْزِلِ، فَبَعَثَنِي عُمَرُ فَقَالَ: اذْهَبْ فَانْظُرْ هَلِ اسْتَيْقَظَ؟ فَأَتَيْتُهُ فَدَخَلْتُ عَلَيْهِ فَبَايَعْتُهُ، ثُمَّ انْطَلَقْتُ إِلَى عُمَرَ فَأَخْبَرْتُهُ أَنَّهُ قَدِ اسْتَيْقَظَ، فَانْطَلَقْنَا إِلَيْهِ، فَهَرْوَلَ هَرْوَلَةً حَتَّى دَخَلَ عَلَيْهِ عُمَرُ، فَبَايَعَهُ ثُمَّ بَايَعْتُهُ، فَكَانَ ابْنُ عُمَرَ يَغْضَبُ إِذَا قِيلَ إِنَّهُ هَاجَرَ قَبْلَ أَبِيهِ.
ابو عثمان ؑ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے سنا کہ جب انکے سامنے کہا جاتا کہ آپ نے سیدنا عمر سے پہلے ہجرت کی ہے تو اس بات پر انہیں غصہ آجاتا اس پر انہوں نے فرمایا میں اور میرے والد سیدنا عمر رضی اللہ عنہ مدینہ آئے تو نبی کریم ﷺ کو ہم نے قیولہ کی حالت میں پایا ۔ ہم گھر واپس لوٹے پھر سیدنا عمر نےمجھے بھیجا کہ جاؤ دیکھو کیا نبی کریم ﷺ بیدار ہو چکے ہیں ۔( میں آیا دیکھا کہ آپ ﷺ بیدار ہو چکے تھے )میں آپ کی خدمت میں حاضر ہوا اور بیعت کی پھر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے پاس گیا اور بتایا کہ آپ ﷺ جاگ رہے ہیں پھر ہم دونوں آپ ﷺ کی خدمت میں ھاضر ہوئے سیدنا عمر دوڑتے ہوئے آپ کے پاس گئے اور بیعت کی ، میں نے بھی دوبارہ بیعت کی (امام ابو عثمان رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں ) پس اس لیے سیدنا عبدا للہ بن عمر کو یہ بات غضناک کر دیتی تھی کہ کوئی یہ کہے آپ رضی اللہ عنہ نے سیدنا عمر سے پہلے ہجرت کی ہے ۔ (2)
قَدِمْتُ ← ابْنَ عُمَرَ يَغْضَبُ إِذَا قِيلَ: إِنَّهُ هَاجَرَ قَبْلَ عُمَرَ، ← أَبِي عُثْمَانَ ← عَاصِمٍ الْأَحْوَلِ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The Islam of Umar ibn Al-Khattab, may God be pleased with him · Hadith 367
