فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ فَضَائِلُ صُهَيْبٍ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 1509
1509 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قثنا عَوْفٌ، عَنْ أَبِي عُثْمَانَ. أَنَّ صُهَيْبًا حِينَ أَرَادَ الْهِجْرَةَ فَقَالَ لَهُ كُفَّارُ قُرَيْشٍ: أَتَيْتَنَا صُعْلُوكًا حَقِيرًا، ثُمَّ أَصَبْتَ بَيْنَ أَظْهُرِنَا الْمَالَ، وَبَلَغْتَ الَّذِي بَلَغْتَ، ثُمَّ تُرِيدُ أَنْ تَخْرُجَ أَنْتَ وَمَالُكَ؟ وَاللَّهِ لَا يَكُونُ ذَلِكَ قَالَ: فَقَالَ صُهَيْبٌ أَرَأَيْتُ، إِنْ جَعَلْتُ لَكُمْ مَالِي أَمُخَلُّونَ أَنْتُمْ سَبِيلِي؟ قَالَ: قَالُوا: نَعَمْ، فَخَلَعَ لَهُمْ مَالَهُ قَالَ: فَبَلَغَ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ فَقَالَ: «رَبِحَ صُهَيْبٌ رَبِحَ صُهَيْبٌ» .
ابو عثمان رحمۃ اللہ علیہ سے روایت کہ جب سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے ہجرت کا ارادہ کیا تو کفار مکہ نے ان سے کہا : تم غریب اور نادار ہمارے پاس آئے تھے، ہمارے بیچ رہ کر تم مالدار بنے ، اب اس مقام تک پہنچ جانے کے بعد تم اپنے مال سمیت ہجرت کرنا چاہتے ہو ؟ مگر اللہ کی قسم ! م آپ کو ایسا نہیں کرنے دیں گے۔ سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اگر میں تمہیں اپنا مال دے دوں تو تم میرے راستے سے ہٹ جاؤ گے ، کفار نے کہا ہاں! تو سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ نے اپنا تمام مال ان کے ھوالے کر دیا جب یہ بات رسول اللہ ﷺ کو معلوم ہوئی تو اآپ ﷺ نے فرمایا : یقینا صہیب نے بڑا فائدہ حاصل کیا ، یقینا صہیب نے بڑا فائدہ حاصل کیا ۔ 01)
أَبِي عُثْمَانَ ← أَبِي، قثنا مُحَمَّدُ بْنُ جَعْفَرٍ قثنا عَوْفٌ، ← عَبْدُ اللَّهِ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › Fadil Suhaib, may God be pleased with him · Hadith 1509
