سیدنا عبدا للہ بن مسعود نے فرمایا سیدناعمر کا اسلام فیروز مندی انکی ہجرت فتح و نصرف اور انکی امارت رحمت تھی اللہ کی قسم ! ہم کعبۃ اللہ میں کھلے عام نماز نہیں پرھ سکتے تھے یہاں تک کہ سیدنا عمر نے اسلام قبول کر لیا اور میرے خیال کے مطابق ان کی دو آنکھوں کے درمیان دو فرشتے ہیں جو انہیں درست رکھتے تھے اسی طرح میں یہ بھی گمان کرتا ہوں کہ شیطان ان سے بھاگتا ہے اور جب صلحا کا تذکرہ ہو تو سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ سر فہرست ہوتے ہیں۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 482
سیدنا معاذ بن جبل سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ جنتی ہیں کیونکہ رسول اللہ ﷺ خواب یا حالت بیداری میں جو دیکھیں وہ حق ہوتا ہے ۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا میں نے خواب دیکھا کہ میں جنت میں ہوں اچانک ایک گھر دیکھا میں نے اس کے متعلق سوال کیاتو مجھے بتایا گیا کہ یہ عمر (رضی اللہ عنہ ) کا ہے ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 483
ابراہیم نخعی سے روایت ہے کہ علقمہ بن قیس رضی اللہ عنہ نے ایک منبر کو مارا کر فرمایا : یہ وہ منبر ہے جس پر سیدنا علی نے ہمیں خطبہ دیتے ہوئے اللہ کی حمد و ثنا بیان کی اور جو اللہ نے چاہا بیان کیا ، اس کے بعد فرمایا خبردار ! مجھے یہ بات پہنچی ہے کہ لوگ مجھے سیدنا ابو بکر اور سیدناعمر پر فصیلت دیتے ہیں اگر میں اس بارے میں کوئی اقدام اٹھاتا تو ضرور سزا دیتا لیکن حجت قائم ہونے سے پہلے سزا دینا مجھے پسند نہیں ہے ۔ ایسی بات کرنے والا جھوٹا ہے اور اس پر جھوٹ کی سزا نافذ ہو گی ۔ بے شک بہترین انسان نبی کریم ﷺ کے بعد سیدنا ابو بکر اور انکے بعد سیدنا عمر ہیں پھر ان دونوں کے بعد افضل کون ہے اس کے بعد میں ) ہم نے ان کے بعد بہت سی نئی باتیں بنا لی ہیں جس کا فیصلہ اللہ کر دے گا۔ اپنے دوست سے دوستی ایک حد تک رکھو کیا پتا کس دن وہ تیرا دشمن بن جائے اور اپنے دشمن سے دشمنی بھی ایک حد تک رکھو کیا پتہ کس دن وہ آپ کا دوست بن جائے ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 484
اسماء بنت یزید سے روایت ہے کہ سیدنا ابو بکر کے مرض وفات میں ایک مہاجر شخص ان کے پاس آکر کہنے لگا اے ابو بکر میں آپ کو اللہ اور یوم آخرت کی یاد دلاتا ہوں آپ نے لوگوں پر ایک سخت طیبعت شخص کو خلیفہ بنا دیا ہے جو لوگوں کو جھڑکے گا اور انکا اس پر کوئی غلبہ نہ ہو گا۔ اور اللہ تعالیٰ آپ سے اس کے بارے میں سوال کرے گاتو سیدنا ابوبکر نے فرمایا مجھے بٹھایا تو فرفانے لگے کیا تم مجھے اللہ سے ڈرنے کا حکم دیتے ہو تو میں کہوں گا اے اللہ ! میں نے ان میں سب سے بہتر شخص کو ان پر خلیفہ بنایا ہے ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 485
سیدنا ابو سعیدرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مسجد میں سیدنا عبداللہ بن مسعود کا گزر دو ایسے آدمیوں پر ہوا جو قرآن کی آیت کے بارے میں اختلاف کر رہے تھے ایک کہتا تھا کہ مجھے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے اس طرح پڑھایا ہے دوسرے نے کہا مجھے سیدنا ابی بن کعب نے اس طرح پڑھایا ہے ۔ سیدنا عبداللہ بن مسعود نے ایک سے کہا سناؤ جس طرح تمہیں سیدنا عمر نےپڑھایا ہے (جب اس نے پڑھنا شروع کیا تو تلاوت سن کر )انکی آنکھوں سے آنسو بہہ پڑے یہاں تک کنکریاں تر ہو گئیں وہ اس وقت کھڑے تھے انہوں نے فرمایا بے شک سیدنا عمر ایک مضبوط دیوار تھے جس سے مسلمان داخل ہوتے تھے مگر نکلتے نہیں تھے ۔ اب وہ دیوار ٹوٹ گئی ہے ۔ لوگ نکل تو رہے ہیں مگرداخل نہیں ہو رہے بالفرض کوئی کتا بھی سیدنا عمر نے ، سیدنا ابوعبیدۃ بن الجراح رضی اللہ عنہ سے بڑھ کر میں کسی سے محبت نہیں کرتا ۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 486
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 487
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: جب لوگوں اور عمر کے درمیان کسی چیز کے بارے میں اختلاف ہو جاتا تو قراآن عمر کی موافقت میں نازل ہوتا ۔ (4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 488
زید عمی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ کچھ تابعین نے ہمارے چند مشائخ کو بعض صحابہ کرام کے حوالے سے یہ حدیث بیان کی ہے نبی کریم ﷺ نے فرمایا جوشخص میرے تمام صحابہ سے محبت کرے ، ان سے دوستی کرے ،ان سے دوستی کرے اور انکے لیے مغفرت طلب کرے تو اللہ تعالیٰ روز قیامت اس شخص کو ان (صحابہ کرام ) کے ساتھ اٹھائے گا۔ (1)
أَصْحَابِ النَّبِيِّ ← أَدْرَكْتُ مَشْيَخَتَنَا مِنَ التَّابِعِينَ، كُلُّهُمْ يُحَدِّثُونَنَا ← أَبِي ← عبد الرحيم بن زيد العمي ← عَبَّاسٌ قثنا الْحَسَنُ بْنُ يَزِيدَ قثنا سَلْمُ بْنُ سَالِمٍ الْبَلْخِيُّ،
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 489
سعید بن جبیر نے اللہ تعالیٰ کے اس فرمان (وصالح المومنین ) سے سیدنا عمر بن الخطاب رضی اللہ عنہ کو مراد لیا ہے ۔ (2)
عُمَرَ بْنِ الْخَطَّابِ، ← سَعِيد بن جُبير, في قولِهِ عزَّ وجلَّ: ← أَبِي هَاشِمٍ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 490
سعید بن جبیر رحمۃ اللہ علیہ نے فرماتے ہیں : اس آیت (یاایھا الذین آمنو اتقو اللہ وکونوا مع الصادقین) سے مراد سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں ۔ (3)
أَبُو بَكْرٍ وَعُمَرُ ← سَعِيد بن جُبير, في قولِهِ عزَّ وجلَّ: ← أَبِي هَاشِمٍ الرُّمَّانِيِّ، ← خَلَفُ بْنُ خَلِيفَةَ، ← إسحاق بن بشر ← العلاء بن مسلمة ← عَبَّاسٍ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 491
سیدنا انس بن مالک سے روایت ہے کہ جب سیدنا عمر کو نیزہ مارا گیا تو سیدہ حفصہ بنت عمر رونے لگیں تو سیدنا عمر نے فرمایا : حفصہ ! کیا تو نے نبی کریم ﷺ سے نہیں سنا کہ آپ ﷺ نے فرمایا تھا کہ جس شخص پر آہ و بکا کی جائے اس کو عذاب ہو گا؟ اس وقت سیدنا صہیب رضی اللہ عنہ کہنے لگے : ہائے عمر ! سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اے صہیب ! تیرے لیے ہلاکت ہو ، کیا تجھے نہیں پتا کہ جس شخص پر آہ بکا کیجائے اسکو عذاب ہو گا؟(4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 492
سیدنا انس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں نے اپنے رب سے تین چیزوں میں موافقت کی ہے یا میرے رب نے میرے ساتھ تین چیزوں میں موافقت کی ہے ۔ 1۔ میں نے آپﷺ سے عرض کیا : یا رسول اللہ ﷺ ! کاش آپ مقام ابراہیم کو مصلیٰ بناتے ؟ اس پر اللہ نے اس حکم کو نازل فرمایا (واتخذو امن مقام ابراہیم مصلی)۔2۔میں نے عرض کیا یار سول اللہ ﷺ آپ کے پاس نیک و بد ہر طرح کے لوگوں کاآنا جانا لگا رہتا ہے ، کاش امہات المومنین ان سے پردہ میں رہا کریں ۔ اس پر آیت حجاب نازل ہوئی ۔ 3۔مجھے امہات المومنین کے متعلق یہ بات پہنچی کہ ان میں سے کسی پر نبی کریم ﷺ نے سختی کی ہے چنانچہ میں امہات المومنین میں سے ہر ایک کے پاس جا کر انہیں نبی کریم ﷺ کو تکلیف دینے سے روکتا رہا یہاں تک کہ میں نے ان میں کسی زوجہ محترمہ کے پاس آیا ۔ وہ کہنے لگیں کیا اللہ کے نبی ﷺ کی موجودگی میں آپ ہمیں نصیحت کررہے ہیں ؟ کیا نبی کریم ﷺ ہمیں نصیحت کرنے کے لیے کافی نہیں ہیں؟ آپ ہمیں نصحیت کیوں کرتے ہیں ؟ تو اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی : عسی ربہ ان طلقکن ان یبدلہ ازوجاخیر ا منکن ۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 493