فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ فَضَائِلُ جَرِيرِ بْنِ عَبْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 1694
1694 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قثنا يَحْيَى، عَنْ إِسْمَاعِيلَ قَالَ: حَدَّثَنِي قَيْسٌ، قَالَ لِي جَرِيرٌ: قَالَ لِي رَسُولُ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: «أَلَا تُرِيحُنِي مِنْ ذِي الْخَلَصَةِ» وَكَانَ بَيْتًا فِي خَثْعَمٍ يُسَمَّى كَعْبَةَ الْيَمَانِيَةَ، قَالَ: فَانْطَلَقْتُ فِي خَمْسِينَ وَمِائَةِ فَارِسٍ مِنْ أَحْمَسَ قَالَ: وَكَانُوا أَصْحَابَ خَيْلٍ، فَأَخْبَرْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ إِنِّي لَا أَثْبُتُ عَلَى الْخَيْلِ، فَضَرَبَ فِي صَدْرِي، حَتَّى رَأَيْتُ أَثَرَ أَصَابِعِهِ فِي صَدْرِي قَالَ: «اللَّهُمَّ ثَبِّتْهُ، وَاجْعَلْهُ هَادِيًا مَهْدِيًّا» ، فَانْطَلَقَ إِلَيْهَا فَكَسَرَهَا وَحَرَّقَهَا، فَأَرْسَلَ إِلَى النَّبِيِّ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَشِّرُهُ، قَالَ: يَعْلَى فِي هَذَا الْحَدِيثِ: ثُمَّ بَعَثَ حُصَيْنَ بْنَ رَبِيعَةَ إِلَى رَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يُبَشِّرُهُ، فَقَالَ رَسُولُ جَرِيرٍ لِرَسُولِ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ: وَالَّذِي بَعَثَكَ بِالْحَقِّ، مَا جِئْتُكَ حَتَّى تَرَكْتُهَا كَأَنَّهَا جَمَلٌ أَجْرَبُ، فَبَارَكَ عَلَى خَيْلِ أَحْمَسَ وَرِجَالِهَا خَمْسَ مَرَّاتٍ
سیدنا جریربن عبداللہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھ سے رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کیا تم ذوالخلصہ ( بت کا نام ہے ) سے مجھے آرام پہنچاؤ گئے ؟ وہ خثعم قبیلے کا بت تھا۔ وہ اس کو یمنی کعبے کا نام دیتے تھے تو میں ڈیڑھ سو احمسی شہسواروں کو لے کر وہاں پہنچا ، وہ لوگ گھوڑ سوار تھے ، میں نے عرض کیا رسول اللہ ﷺ میں گھوڑے پر ثابت قدم نہیں رہ سکتا تو رسول اللہ ﷺ نے میرے سینے پر تھپکی لگائی یہاں تک کہ آپ ﷺ کی مبارک انگلیوں کے نشانات اپنے سینے پر دیکھے آپ ﷺ نے فرمایا اے اللہ اسے مضبوط کر ، ہدایت یافتہ اور رہنمائی کرنے والا بنا دے ۔ انہوں نے جا کر اس بٹ کو توڑا کر جلا دیا اور آپ ﷺ کی طرف اس کی خوشخبری بھیجی ۔ یعلی رحمۃ اللہ علیہ نے اپنی روایت میں یہ الفاظ بیان کیے ہیں کہ حصین بن ربیعہ کے ذریعے خوش خبری آپ ﷺ تک پہنچائی ، سیدنا جریر کے قاصد نے رسول اللہ ﷺ سے عر ض کیا اس ذات کی قسم ! جس نے آپ ﷺ کو سچا رسول بنا کر بھیجا ہے میں اس وقت آپ ﷺ کے پاس اس حال میں آیا ہوں کہ میں نے اس بت کو خارش زدہ اونٹ کی طرح بنا دیا ہے تو رسول اللہ ﷺ نے یہ بات سن کر ان کو دعا دی : اے اللہ احمس کے شہسواروں اور پیدل چلنے والوں میں برکت عطا فرما ۔ آپ ﷺ نے پانچ مرتبہ یہ دعا مانگی ۔ (1)
قَيْسٍ ← إِسْمَاعِيلُ ← أَبِي، قثنا يَحْيَى، ← عَبْدُ اللَّهِ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › Fadil Jarir bin Abdullah, may God be pleased with him · Hadith 1694
