سیدہ ام عطیہ رضی اللہ عنہما سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علاس وقت نبی کریم ﷺ کو دیکھا آپ کھجور کے چھوٹے چھوٹے درختوں کی نچلی جانب دیکھ رہے تھے اای رضی اللہ عنہ کی زیر قیادت لشکر بھیجا اور ہاتھ اٹھا کر ان کے لیے دعا فرمائی۔ اے اللہ! مجھے زندہ رکھنا کہ میں دوبارہ علی کو دیکھ سکوں۔(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1039
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1040
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1040
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1041
سعید بن مسعیب ؒ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا سعد بن مالک رضی اللہ عنہ سے کہا: اگر میں آپ سے ایک حدیث کے بارے میں سوال کروں پھر اس کے بدلے جو آپ مانگیں گے میں آپ ﷺ کو دوں گا اور انہوں نے: میرے بھتیجے ! ایسا مت کرو، اگر حدیث میرے علم میں ہے جس کے بارے میں تم مجھ سے سوال کرنا چاہتے ہو تو میں تم سے (اس کے بدلے) کچھ نہیں لوں گا تو پھر میں نے ان سے کہا: جب غزوہ تبوک کے موقع پر سیدنا علی رضی اللہ عنہ مدینہ منورہ پیچھے رہے تھے تو اس وقت نبی کریم ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے بارے میں کیا فرمایا تھا؟ (تو انہوں نے کہا: اس وقت جب) سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا: یا رسول اللہ ! آپ مجھے عورتوں اور بچوں میں پیچھے رہ جانے والوں میں چھوڑ کر جارہے ہیں۔ نبی کریم ﷺ نے فرمایا: کیا تم اس بات پر خوش نہیں ہو کہ تمہاری میرے ساتھ نسبت وہی ہے جو (سیدنا ) ہارون ؑ کو سیدنا موسیٰ ؑ کے ساتھ تھی تو پھر انہوں نے عرض کیا: کیوں نہیں ! تو وہ قدر خوشی خوشی واپس پلٹے کہ جیسے میں انکے قدموں کی اُڑتے غبار دیکھ رہا ہوں۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1041
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1042
سیدنا ابراءبن عازب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم رسول اللہ ﷺ کے ساتھ حجۃ الوداع سے واپس آرہے تھے کہ غدیر خم کے مقام پر ہم نے پڑاؤ ڈالا ہم میں سے ایک آدمی نے نماز کا اعلان کیا۔ نبی کریم ﷺ کے لیے دو درختوں کے نیچے جگہ صاف کی گئی تھی۔ آپ ﷺ نے نماز ظہر پڑھائی تع پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کا ہاتھ تھاما اور فرمایا: کیا میں مومنیں کے لیے ان کی جانوں سے بھی زیادہ عزیز ہوں؟ لوگوں نے کہا : کیوں نہیں! آپﷺ نے فرمایا:جس کا میں دوست ہوں، علی اس کا دوست ہے، اے اللہ ! علی کے دوست کو تُو بھی اپنا دوست بنا اور علی کے دشمن کو تُو بھی اپنا دشمن بنا۔ اس کے بعد جب بھی سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے ملاقات کرتے تو کہتے: ابن ابی طالب: تمہیں مبارک ہو تم صبح اور شام اس حال میں کرتے ہو کہ ہرمومن اور مومنہ تمہارا دوست ہوتا ہے۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1042
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1043
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ولید بن عقبہ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے کہا: میں آپ سے زیادہ تیز زبان، زیادہ تیز دانتوں اور طاقت والا ہوں۔ اس پر اللہ نے یہ آیت نازل فرمائی: (افمن کان مومنا کمن کان فاسقالا یستون) ترجمہ: بھلا کہیں یہ ہوسکتا ہے کہ جومومن ہو وہ اُس شخص کی طرح ہوجائے جو فاسق ہو؟ یہ دونوں برابر نہیں ہوسکتے۔ (سورۃ السجدۃ: 18)۔(3)
ابن عباس أن الوليد بن عقبة ← اَبِیْ صَالِحٍ ← الكلبي ← حَمَّادٌ، ← حجاج، ← إِبْرَاهِيمَ،
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1043
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1044
سیدنا ابو ہرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ خیبر کے دن فرمایا : کل میں جھنڈا اس شخص کو دوں گا جو اللہ اور اس کے رسول ﷺ سے محبت کرتا ہے ، اللہ اسکے ہاتھ پر فتح دے گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتےہیں میں نے اس دن کے علاوہ کبھی امارت کی تمنا نہیں کی ، میں نے اس دن امید لگا رکھی تھی مگررسول اللہ ﷺ نے فرمایا : کھڑے ہو جاؤ! اے علی! اس جھنڈے کو اٹھاؤ ، جاؤ لڑو، ادھر ادھر التفات نہ کرنا یہاں تک کہ اللہ تمہیں فتح عطا فرمائے ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : یار سول اللہ ﷺ میں کس بنیاد پر جنگ کروں گا ؟ تو فرمایا : اس وقت تک جنگ کرنا جب تک کہ وہ گواہی دے دیں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے اور بلاشبہ محمد (ﷺ) اللہ کے رسول ہیں ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1044
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1045
سیدنا سعد بن ابی وقاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: تمہاری میرے ساتھ وہی نسبت ہے جو (سیدنا) ہارونؑ کو (سیدنا) موسیٰ ؑ کے ساتھ تھی۔
امام سفیانؑ فرماتے ہیں: میرے خیال میں (نبی کریمﷺنے) یہ بھی فرمایا: مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1045
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1046
محمد بن سیرین ؑ سےروایت ہے کہ ابو عبیدہؑ نےمجھے کہا: میں تمہیں وہ کچھ بتاؤں گا جو کچھ مجھے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بتایا ہے کہ ان(خارجیوں) میں ایک ناقص ہاتھ والا ہوگا، اگر تم میری بات کو رد نہیں کرو گےتو بتادیتا ہوں، اللہ تعالیٰ نے نبی کریمﷺ کی زبان سے ان لوگوں کے ساتھ وعدہ کیا ہے جو ان سے جنگ کریں گے، راوی ابو عبیدہ بیان کرتے ہیں کہ میں نے پوچھا: کیا آپ نے یہ رسول اللہﷺ سے بذات خود سنا ہے؟ انہوں نے (سیدنا علی رضی اللہ عنہ) نے فرمایا: ہاں! رب کعبہ کی قسم، رب کعبہ کی قسم (تین مرتبہ یہ قسم کھائی) (3)
عُبَيْدَةُ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1046
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1047
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: قیامت کے دن جنت سے ایک اونٹ لایا جائے گا جس پر میں اور تم سوار ہوگے، تیرا گھٹنہ میرے گھٹنے کے ساتھ ہوگا، تیری ران میری ران کے ساتھ ہوگی یہاں تک کہ ہم جنت میں داخل ہوجائیں گے۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1047
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1048
ابو لیلیٰ کندی ؒ سے روایت ہے کہ میں نے سنا سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ فرما رہے تھے۔ ہم اس وقت ایک جنازے کا انتظار کررہے تھے کہ ایک آدمی نے ان سے سوال کیا تو ابو عامر نے کہا: کیا آپﷺ نے سنا ہےکہ آپﷺ ٖغدیر والے دن سیدناعلی رضی اللہ عنہ کے لیے فرما رہے تھے: جس کا میں دوست ہوں تو علی بھی اس کا دوست ہے تو انہوں نے (سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ ) نے کہا جی ہاں!
ابو لیلیٰ کہتے ہیں کہ میں نے سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے پوچھا: یہ رسول اللہﷺ کا فرمان ہے؟ انہوں نے کہا : ہاں میں نے چار مرتبہ ان سے یہی سوال کیا: تو انہوں نے کہا : ہاں!۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1048
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1049
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ کہ رسول اللہﷺنے بدر کے موقع پر اعلان کیا: آج کو ہمارے لیے پانی لائے گا؟ لوگ کچھ جھجک گئے تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اپنا مشکیزہ اُٹھا کر کنویں پر گئے جو اندھیری گہرائی والا تھا، اس میں اُتر گئے تو اللہ نے سیدنا جبرایئل ، میکائیل اور اسرافیل سے کہا جاؤ! سیدنا محمد ﷺ کے ساتھیوں کی مدد کرو وہ آسمان سے ہر چیز کو ڈراتے ہوئے کنویں تک آئے اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو ان کے عزت وجلال کی وجہ سے سب نے سلام کیا۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1049
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1050
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دفعہ رسول اللہ ﷺ رات کے وقت ان کے گھر تشریف لائے اور کہا: کیا تم تہجد نہیں پڑھتے تو میں نے عرض کیا: یا رسول اللہﷺ ہماری اللہ کے ہاتھ میں ہے جب چاہے وہ ہمیں اُٹھائے گا۔ یہ سن کر آپﷺ یہ تلات کرتے ہوئے واپس تشریف لے گئے اور کچھ بھی نہیں کہا، ( کان الا نسان اکثر شی ء جدلا) ترجمعہ : انسان ہر چیز میں جھگڑتا ہے (سورۃ کہف:54) (1)
الْحُسَيْنِ بْنِ عَلِيٍّ، أَنَّ عَلِيًّا ← عَلِيُّ بْنُ الْحُسَيْنِ، ← الزُّهْرِيِّ، ← إسحاق بن راشد
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1050