فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ فَضَائِلُ الْأَنْصَارِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُمْ · حديث 1434
1434 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، عَنْ حُمَيْدٍ، عَنْ أَنَسٍ أَنَّ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ خَرَجَ ذَاتَ يَوْمٍ وَهُوَ مَعْصُوبُ الرَّأْسِ، فَتَلَقَّاهُ الْأَنْصَارُ، وَنِسَاؤُهُمْ وَأَبْنَاؤُهُمْ، فَإِذَا هُوَ بِوُجُوهِ الْأَنْصَارِ، فَقَالَ: " وَالَّذِي نَفْسُ مُحَمَّدٍ بِيَدِهِ إِنِّي لَأُحِبُّكُمْ، وَقَالَ: إِنَّ الْأَنْصَارَ قَدْ قَضَوْا مَا عَلَيْهِمْ، وَبَقِيَ مَا عَلَيْكُمْ فَأَحْسِنُوا إِلَى مُحْسِنِهِمْ وَتَجَاوَزُوا عَنْ مُسِيئِهِمْ ".
سیدنا انس سے روایت ہے کہ ایک دن رسول اللہ ﷺ اپنے سر مبارک کی درد کی حالت میں تشریف لائے تو آپ ﷺ کی ملاقات انصار ، انکی عورتوں اور ان کے بچوں سے ہوئی جب آپ ﷺ نے انصار کے چہروں کو دیکھا تو ارشاد فرمایا : اس ذات کی قسم ! جس کے ہاتھ میں مجھ محمد (ﷺ) کی جان ہے بلا شبہ میں تم سے محبت کرتا ہوں کیونکہ انہوں نے اپنا حق ادا کیا ہے اور تم پر ان کا حق باقی ہے پس تم ان (انصار ) میں سے احسان کرنے والوں کے ساتھ احسان کرو اور ان کی لغزشوں سے در گزر کرو۔ (3)
أَنَسٍ، ← حُمَيْدٍ ← أَبِي، قثنا مُحَمَّدُ بْنُ أَبِي عَدِيٍّ، ← عَبْدُ اللَّهِ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The Virtues of Ansar, may God be pleased with them · Hadith 1434
