فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ فَضَائِلُ طَلْحَةِ بْنِ عُبَيْدِ اللَّهِ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 1300
1300 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قثنا وَكِيعٌ قثنا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ، عَنْ نُعَيْمِ بْنِ أَبِي هِنْدَ، عَنْ رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ قَالَ قَالَ عَلِيٌّ: " إِنِّي لَأَرْجُو إِنْ أَكُونَ أَنَا وَالزُّبَيْرُ، وَطَلْحَةُ، مِمَّنْ قَالَ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ: {وَنَزَعْنَا مَا فِي صُدُورِهِمْ مِنْ غِلٍّ إِخْوَانًا عَلَى سُرُرٍ مُتَقَابِلِينَ} [الحجر: 47] ". قَالَ: فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ هَمْدَانَ فَقَالَ: اللَّهُ أَعْدَلُ مِنْ ذَلِكَ يَا أَمِيرَ الْمُؤْمِنِينَ، قَالَ: فَصَاحَ بِهِ عَلِيٌّ صَيْحَةً: إِنَّ الْقَصْرَ يُدَهْدِهُ لَهَا، ثُمَّ قَالَ: «مَنْ هُمْ؟ إِذَا لَمْ نَكُنْ نَحْنُ هُمْ؟» .
ربعی بن حراش رحمتہ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیّد نا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں امید کرتا ہوں کہ میں ، سیّد نا زبیر اور سیّد نا طلحہ رضی اللہ عنہ قیامت کے دن ان لوگوں میں سے ہوں گے جن کے بارے میں اللہ فرماتے ہیں : اللہ تعالیٰ نے فرمایا ہے : ونز عنا مافی صدور ہم من غل اخوانا علی سرر متقابلین۔ اور ہم وہ ساری کدورت باہر کھینچ لیں گے جو ( دنیا میں ) ان کے سینوں میں ( مغالطہ کے باعث ایک دوسرے سے ) تھی ، وہ ( جنت میں ) بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے ۔ ایک ہمدانی شخص نے کھڑے ہو کر کہا : امیر المومنین ! اللہ تعالیٰ اس سے زیادہ عدل کرنے والا ہے ۔ یہ سن کر سیّدنا علی رضی اللہ عنہ نے گرج دار آواز نکالی ، جس سے محل گونج اُٹھا اور فرمایا : اگر وہ لوگ ہم نہیں ہیں تو کون ہوں گے ۔ (1)
فَقَامَ رَجُلٌ مِنْ هَمْدَانَ ← اللَّهَ عَزَّ وَجَلَّ ← وَالزُّبَيْرُ، وَطَلْحَةُ، مِمَّنْ ← عَلِيٌّ إنِّي لأَرْجُو أَنْ أَكُونَ ← رِبْعِيِّ بْنِ حِرَاشٍ ← نُعَیْمِ بْنِ اَبِیْ ھِنْدَ، ← كِيعٌ قثنا أَبَانُ بْنُ عَبْدِ اللَّهِ الْبَجَلِيُّ، ← أَبِي، قثنا ← عَبْدُ اللَّهِ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › Fadil Talha Bin Ubaid Allah, may God be pleased with him · Hadith 1300
