ابو صالح رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : علی بن ابی طالب کو تین ایسے مقام دیے گئے جن میں سے میرے لیے اگر ایک بھی (فضیلت) ہوتی تو وہ مجھے سرخ اونٹ ملنے سے بہتر تھی ۔ (1) ان کا مسجد کے پڑوس میں رہنا۔ (2) خیبر کے دن ان کو جھنڈا دیا جانا اور تیسری راوی حدیث سہیل بن ابی صالح رحمۃ اللہ علیہ بھول گئے ہیں ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1123
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1124
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ ﷺ سے میر ی ملاقات ہوئی ، آپ ﷺ نے مجھے حکم دیا کہ میں مصیبت اور سختی کے وقت یہ دعا پڑھوں َ( لاالہ اللہ الکریم الحلیم سبحان تبارک اللہ رب العرش العظیم الحمد اللہ رب االعالمین ) اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں جو عزت والا بردباد ہے جو پاک برکت والا ہے اور عرش عظیم کا مالک ہے تمام تعریفیں اس ذات کے لیے جو سارے جہانوں کا پالنے والا ہے جو رب العالمین ہے ۔ سیدنا عبد اللہ بن جعفر رضی اللہ عنہ اس کی مردوں کو تلقین اور بیمار وں کو دم کرتے تھے ۔(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1124
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1125
حارث بن سوید رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : لوگ زوال پذیر ہو جائیں گے یہاں تک کہ اللہ کانام لینے والا کوئی نہ ہو گا تو اس وقت دینی پیشوا ڈنگ مارے گا جب ایسا ہو گا تب زمین کے اطراف سے ایک گروہ جمع ہو جائے گا۔ جس طرح موسم خزاں کا بادل جمع ہوتا ہے اور اللہ کی قسم ! مین ان کے امیر کا نام اور ان کے ٹھہرنے کی جگہ کا نام تک جانتا ہوں ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1125
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1126
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1126
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1127
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : علی کے بارے میں مجھے پانچ چیزیں عطا کی گئی ہیں جو مجھے دینا و مافیہا سے زیادہ محبوب ہیں : ۔
1۔ اللہ تعالیٰ کےحضور میں اس (علی رضی اللہ عنہ ) کے ساتھ ٹیک لگا کر کھڑا ہوں گا یہاں تک کہ لوگوں کا حساب ہو جائے گا۔
2 ۔ (میرا ) لوائے حمد اس کے ہاتھ میں ہوگا ۔ سیدنا آدمی اور اولاد آدم اس کے نیچے ہوں گے۔
3۔یہ میرے حوض ( کوثر) کے کنارے کھڑے ہوں گے اور میری امت میں سے جسے پہچانیں گے اسے پانی پلائیں گے۔
4۔ یہ میری ستر پوشی کرنے والا اور مجھے اللہ عزوجل تک لے جانے والا ہو گا۔ ( بطور خدمت گزار )
5۔یہ ( علی ) اسلام کے بعد کافر نہ ہوگا اور نہ ہی پاک دامنی کے بعد بدکاری کرے گا۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1127
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1128
عمرو الاصم رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا حسن بن علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا : شیعہ لوگ کہتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو قیامت سے پہلے دنیا میں دوبارہ بھیجا جائے گا۔ تو سیدنا حسن رضی اللہ عنہ نے فرمایا : اللہ کی قسم ! یہ لوگ جھوٹ بولتے ہیں اگر ایسا ہوتا تو ہم ان کی ازواج کی شادیاں نہ کراتے اور نہ ہی ان کا مال بطور وراثت تقسیم کرتے ۔ (4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1128
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1129
ابو صالح رحمتہ اللہ علیہ سے روایت ہےکہ سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ موت کے وقت یہ دعا فرما رہے تھے : اے اللہ ! مجھے علی کے طفیل اپنی قرابت عطا فرما ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1129
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1130
سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں نے اپنے محبوب رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا : میں اور علی ( رضی اللہ عنہ ) اللہ تعالیٰ کے سامنے نور تھے ۔ خلقت آدم سے 14 ہزار سال پہلے جب آدم کو پیدا کیا گیا تو اللہ نے اسے مذکورہ دو حصوں میں تقسیم کیا ایک حصہ میں دوسرا حصہ علی ہے ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1130
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1131
محدوج بن زید رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مسلمانوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا اور سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا : تم میرے بھائی ہو جس طرح ہارون (علیہ السلام ) موسیٰ علیہ السلام کے بھائی تھے ۔ مگر میرے بعد کوئی نبی نہیں ہے ۔ اے علی ! کیا تم نہیں جانتے کہ مجھے قیامت کے دن سب سے پہلے بلایا جائے گا۔ میں عرش کے دائیں طرف سائے میں کھڑا ہو جاؤں گا اور جنتی جوڑوں میں سے سبز لباس مجھے پہنا یا جائے گا۔پھر باقی بنیوں کے یکے بعد دیگرے بلایا جائے وہ عرش کے دائیں طرف ایک ہی انداز میں کھڑے رہیں گے جنتی لباس میں سے سب کو سبز کپڑے پہنائے جائیں گے۔ اے علی ! میں تمہیں بتا رہا ہوں سب سے پہلا حساب میری امت سے ہو گا۔ پھر یہ خوشخبری لو کہ میرا رشتہ دار ہونے اور میرے ہاں تیری منزلت کی وجہ سے سب سے پہلے تجھے بلایا جائے گا میرا جھنڈا تجھے دیا جائے گا جس کا نام لوائے حمد ہے ، تم دونوں قطاروں کے درمیان سے جاؤ گے۔ سیدنا آدم علیہ السلام اور اولاد آدم اسی میرے جھنڈے کے نیچے سایہ لیں گے جس کی لمبائی ہزار سال کی مسافت ہے اس جھنڈے کے دانت سرخ یا قوت کے اس کا دستہ چاندی کا ، لوہا موتیوں کا اور اس کی تین نور کی میڈھیاں ہوں گی ایک مشرق میں ، دوسری مغرب میں اور تیسری دنیا کے درمیان ہو گی ۔ اس پر تین لکیریں لکھیں ہوں گی () بسم اللہ الرحمن الرحیم )۔(2) ۔ الحمد للہ رب العالمین ۔(3)۔لاالہ اللہ محمد رسول اللہ ۔ ہر لکیر کی لمبائی اور چوڑائی ہزار سال کے برابر ہو گی تم جھنڈا لے کر چلو گے دائیں طرف حسن اور بائیں طرف حسین ہوں گے یہاں تک کہ تم میرے اور سیدنا ابراہیم علیہ السلام کے درمیان عرش کے سایہ کے نیچے آکر کھڑے ہو جاؤ گے ۔ پھر تجھے بھی جنتی سبز لباس پہنایا جائے گا،پھر عرش کے نیچے سے ایک منادی آواز لگاتے ہوئے کہے گا ابراہیم ! آپ کے اچھے والد اور علی آپ کے پیارے بھائی ہیں ۔ اے علی ! تمہیں خوش خبری ہو ۔ تمہیں میرے ساتھ لباس پہنایا ، میرے ساتھ ہی بلایا اور میرے ساتھ زندہ کیا جائے گا۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1131
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1132
سیدنا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : تم میں سے جو شخص سرخ شاخ کو تھامنا چاہتا ہے جسے اللہ تعالیٰ نے جنت عدن میں اپنے ہاتھوں سے لگایا ہے۔ تو اس کو چاہیے کہ علی کی محبت کو پکڑے رکھے۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1132
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1133
امام حسن بصری رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہےکہ رسول اللہ ﷺ صحابہ کرام کے ساتھ تشریف فرما تھے ، اچانک سیدنا علی رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو بیٹھنے کی جگہ نہ پائی ، سیدنا ابو بکر نے اپنے پاس جگہ دے دی یہ دیکھ کر آپ ﷺ بہت خوش ہوئے اور فرمایا : اہل فضیلت ہی دوسروں کی عزت کرتے ہیں اور اہل فضل لوگ ہی صاحب فضل لوگوں کی قدر ومنزلت جانتے ہیں ۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1133
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1134
سیدنا جابر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جنت کے دروازے پر میں نے یہ لکھا ہوا دیکھا ہے : لاالہ الا اللہ محمد رسول اللہ اخور سول اللہ ۔(1)
جَابِرٍ ← عَطِيَّةَ، ← مِسْعَرٍ،
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1134