سیدنابرید رضی اللہ عنہ روایت ہےکہ سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہم نبی کریم ﷺ کے پاس نکاح کا پیغام لےکر گئے تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا : فاطمہ ابھی بہت چھوٹی ہے ۔ ان کے بعد سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے بیغام بھیجا تو ان سے نکاح کر دیا۔(2)
عُمَرَ خَطَبَا إِلَى النَّبِيِّ فَاطِمَةَ، ← أبيه أن أبا بكر ← عَبْدِ اللَّهِ بْنِ بُرَيْدَةَ ← الْحُسَيْنِ بْنِ وَاقِدٍ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1051
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1052
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ہم نے سیدنا سلمان فارسی رضی اللہ عنہ سے کہا کہ آپ رسول اللہ ﷺ سے پوچھیں کہ آپ کا وصی کون ہے ؟ سیدنا سلمان رضی اللہ عنہ نے پوچھا : یا رسول اللہ ﷺ آپ کا وصی کون ہے ؟ آپ ﷺ نے فرمایا : سلمان ! موسیٰ (علیہ السلام ) کا وصی کون تھا ؟ میں نےکہا : یوشع بن نون تو فرمایا : میرا وصی وہ ہے جو میرا قرض اتارے گا اور میرے وعدوں کو علی بن ابی طالب پورا کرے گا۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1052
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1053
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ان سے فرمایا :علی ! کیا میں تم کو ایسی دعا نہ سکھلاؤں کہ جب تم اس دعا کوکرو تو اللہ تم کو بخش دے باوجود اس کے کہ تمہاری بخشش ہو چکی ہے ۔ تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : کیوں نہیں تو آپ ﷺ نے فرمایا : یہ کہو(لا الہ اللہ العلی العظیم لاالہ الا اللہ الحلیم الکریم و سبحان اللہ رب العرش العظیم ) اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں جو بلند اور بڑا ہے اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں جو بردبار اور عزت والا ہے پاک ہے اللہ عزوجل عظیم مالک ہے ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1053
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1054
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے موقع پر جھنڈے کو لہراتے ہوئے فرمایا : یہ جھنڈا تھام کر کون اس کا پورا حق ادا کرے گا ؟ سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ آئے ، آپ ﷺ نے فرمایا : پیچھے ہو جاؤ، دوسرا شخص آیا ، نبی کریم ﷺ نے فرمایا : اس ذات کی قسم جس نے محمد ﷺ کے چہرے کو رونق بخشی ہے ، یہ جھنڈا میں اس شخص کو دوں گا، جو بھاگنے والا نہیں ہے ، علی ! اسے پکڑو ، راوی کہتے ہیں تو پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس کو لے کر میدان میں اُترے یہاں تک کہ اللہ نے ان کے ہاتھ پر خیبر اور فدک کی فتح عطا کر دی۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1054
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1055
سیدنا عبدا للہ رضی اللہ عنہ بیان کرتےہیں کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کے علاوہ تمام لوگوں کے درمیان بھائی چارہ قائم کیا ، یہاں تک کہ وہ آخر میں اکیلے رہ گئے ، انہیں کوئی بھائی نہ ملا تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ﷺ ! آپ ﷺ نے مجھے چھوڑ کر باقی لوگوں میں مواخات قائم کر دی ہے ؟ تو فرمایا: علی ! میں اللہ کا بندہ اور رسول اللہ (ﷺ) بھائی ہوں تاکہ آئندہ کوئی جھوٹا اس طرح کا دعویٰ نہ کرے۔ (3)
جَدِّهِ، ← أَبِيهِ ← عُمَرَ بْنِ عَبْدِ اللهِ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1055
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1056
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خیبر کے دن فرمایا : کل میں جھنڈا اس شخص کو دوں گا جو اللہ اور اسکے رسول سے محبت کرتا ہے۔ اور اللہ اس کے ہاتھ پر فتح دے گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ فرماتے ہیں : میں نے اس دن کے علاوہ کبھی امارت کی تمنا نہیں کی ، میں نے اس دن امید لگائے رکھی ، مگر رسو ل اللہ ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا : جاؤ! لڑو، ادھر ادھر عزیمت کے لیے التفات نہ کرنا ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ﷺ میں کس بنیاد پرجنگ کروں گا؟تو فرمایا اس وقت تک جنگ کرنا جب تک کہ وہ گواہی دے دیں کہ اللہ کے علاوہ کوئی معبود نہیں ہے ، جب وہ ایسا کریں تو پھر انہوں نےمجھ سے اپنی جانوں اور مالوں کو محفوظ کر لیا الا یہ کہ ان پر کسی کا حق ہو اور ان کے حساب اللہ کے ذمے ہے ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1056
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1057
ابو صالح رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں امید کرتا ہوں کہ میں عثمان ،طلحہ اور زبیر رضی اللہ عنہم (روز قیامت جنت میں ) ایسے ہوں گے کہ جس طرح اللہ عزوجل نے فرمایا ہے (ونز عنا مافی صدور ھم من غل اخوانا علی سرر متقابلین ) ترجمہ : اور ہم وہ ساری کدورت باہر کھینچ لیں گے جو ( دنیا میں ) ان کے سینوں میں (مغالطہ کے باعث ایک دوسرے سے )تھی، وہ (جنگ میں) بھائی بھائی بن کر آمنے سامنے تختوں پر بیٹھے ہوں گے۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1057
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1058
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : اے خاندان بنو ہاشم ! اس ذات کی قسم ! جس نے مجھے حق کے ساتھ معبوث کیا ہے اگرمیں جنت کے دروازوں کی کنڈی پکڑوں تب بھی میں تمہارے علاوہ کسی اور سے شروع نہیں کروں گا۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1058
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1059
سیدہ ام سلمہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے فرمایا: آپ سے محبت نہیں کرے گا مگر مومن اور بغض نہیں رکھے گا مگر منافق۔(4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1059
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1060
سیدنا عمران بن حصین رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ایک لشکر سیدنا علی رضی اللہ عنہ کی قیادت میں بھیجا ۔ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کچھ ایسا کام کیا جس پر چار صحابہ کرام نے ان سے اختلاف کیا اور کہا اس کا تذکرہ رسول اللہ ﷺ سے ضرور کریں گے۔ جب سفر سے واپس آئے تو سب سے پہلے رسول اللہ ﷺ سے ملاقات ہوئی انہوں نے آپ ﷺ کو سلام عرض کیا اور آپﷺ کی طرف دیکھنے لگے پھر وہ اپنے گھروں کو چلے گئے جب باقی لشکر پہنچا تو انہوں نے بھی آکر رسول اللہ ﷺ کو سلام کیا تو ان چاروں میں سے ایک نے کھڑے ہو کر کہا : یا رسول اللہ ﷺ کیا آپ کو معلوم ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایسے ایسے ایک کام کیا ہے ،آپ ﷺ نے اس سے منہ پھیر لیا پھر دوسرے ساتھی نے کھڑے ہو کر کہا : یا رسول اللہ ﷺ! کیا آپ کے علم میں ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فلاں فلاں کام کیاہے ؟ آپ ﷺ اسکی طرف متوجہ ہوئے ، رخ انور پر غصہ کے آثار نمایا ں تھے ۔ آپ ﷺ نے فرمایا : تم علی کے بارے میں کیا ارادہ رکھتے ہو۔ بلاشبہ علی مجھ سے ہے اور میں اس سے ہوں اور وہ میرے بعد ہر مومن کا ولی (دوست ) ہے ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1060
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1061
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ حرا کے پہاڑ پر تھے آپ کے ساتھ اس وقت سیدنا ابوبکر صدیق رضی اللہ عنہ سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ سیدنا عثمان غنی رضی اللہ عنہ ،سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ ، سیدنا طلحہ رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہ بھی تھے تو وہ حرکت کرنے لگا ، رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا : اے حرا ء ! ٹھہر جا ، تجھ پر صرف نبی ﷺ صدیق رضی اللہ عنہ اور شہید ہیں ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1061
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ وَمِنْ فَضَائِلِ عَلِيٍّ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ مِنْ حَدِيثِ أَبِي بَكْرِ بْنِ مَالِكٍ عَنْ شُيُوخِهِ غَيْرِ عَبْدِ اللَّهِ · حديث 1062
ابو مطر بصری رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے ایک لڑکی کو کھجور فروش کے پاس روتے ہوئے دیکھا تو پوچھا کیوں رو رہی ہو؟ کہنے لگی : میں نے ایک درہم کی کھجوریں خریدیں تو میرے سردار نے کہا :واپس کرو ! اب یہ دوکاندار دوبارہ نہیں لے رہا ، سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے فرمایا اے کھجور فروش ! کھجوریں واپس لے لو اور درہم واپس کر و یہ تو خادمہ ہے ، صاحب اختیار نہیں ہے ، یہ سن کر دوکاندار نے سیدنا علی رضی اللہ عنہ کو دھکا دیا ، لوگوں نےکہا کیا تم جانتے ہو کہ تم نے کس کو دھکا دیا ہے ؟ اس نےکہا نہیں ! لوگوں نے کہا : یہ امیر المومنین ہیں ، تو اس نے کھجوریں واپس لے کر درہم واپس دے دیا اور کہا : امیر المومنین ! آب آپ مجھ سے راضی ہو جائیں تو فرمایا : میں تب راضی ہوں ، جب تم الوگوں کو ان کے حقوق پورے ادا کرو گے۔ (1)
أَبِي مَطَرٍ الْبَصْرِيِّ، ← مختار التمار ← تِسْعِينَ وَمِائَتَيْنِ، قثنا أَبُو عِمْرَانَ الْوَرْكَانِيُّ قثنا الْمُعَافَى بْنُ عِمْرَانَ، ← أبو بكر أحمد بن محمد بن منصور الحاسب
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And from the merits of me, may God be pleased with him, from the hadeeth of Abu Bakr Ibn Malik on the authority of his sheikhs other than Abdullah · Hadith 1062