ابومطر رحمتہ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں نے سیّد نا علی رضی اللہ ُعنہ کو شلوار اور چادر میں ملبوس دیکھا ان کے ہاتھ میں دَرَّہ (کوڑا)تھا ، وہ دیہاتی کی طرح بازار میں گھوم رہے تھے یہاں تک کہ وہ کرابیس بازار پہنچے ، انہوں نے کہا : اے بوڑھے ، میرے ساتھ اچھی سودابازی کرو اور اس قمیض کی تین درہم قیمت لگاؤ ، مگر جب اس نے پہچان لیا تو آپ نے اس سے کچھ نہ خریدا،،پھر دوسرے شخص کے پاس چلے گئے ،اس نے بھی پہچان لیا تو اس سے کچھ نہ خریدا، پھر ایک نوجوان لڑکے کے پاس آئے ، اس سے تین درہم کی قمیض خریدی ۔ چنانچہ جب نوجوان کا باپ آیا ، اس نے بتادیا ، اس کاباپ ایک درہم لے کر واپس آیا اور کہنے لگا : امیرالمومنین ! یہ ایک درہم واپس لے لیں ، آپ رضی اللہ ُعنہ نے کہا:اس درہم کو کیا ہو؟اس نے کہا :قمیض کی قیمت دو درہم تھی ، یہ سن کر سیّد نا علی رضی اللہ ُعنہ نے کہا : سودا ہم دونوں کی مرضی سے ہوا تھا ۔(1)
أَبِي مَطَرٍ ← أَبِي قثنا مُحَمَّدُ بْنُ عُبَيْدٍ قثنا مُخْتَارُ بْنُ نَافِعٍ، ← أبو عبد الرحمن عبد الله بن أحمد بن محمد بن حنبل
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 878
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 879
ہانی بن عمروہ مرادی رحمۃاللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ ایک دفعہ کوفہ سے باہر گئے ۔ وہا ں ایک پرندے کو اڑا تے دیکھا اور فرمایا :اے پرندے !تم کتنے خوش نصیب ہو یہ فضا تیرے لیے خالی ہےجہاں مرضی انڈے دو جیسے چاہو سیٹی بجاؤ علی بن صالح رحمۃ اللہ علیہ کے علاوہ بعض راویوں نے یہ الفاظ زاہد بیان کیے ہیں : جہاں سے مرضی چونچ مار کر دانے اٹھاؤ۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 879
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 880
اوفی بن دلہم عدوی رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : اے لوگو ! علم حاصل کرو اور اسے جان لو اس پر عمل کرو تاکہ تم اہل علم بن جاؤ تمہارے بعد ایسا وقت آئے گا کہ لوگ حق کے دسویں حصے میں سے نو حصوں کا انکار کریں گے ۔ اس سے کوئی بھی نہیں بچے گا مگر وہ شخص جو سورہا ہو ۔ یہی لوگ ہدائت کے امام ہوں گے علم کے چراغ بنیں گے نسل پھیلانے والے بچھڑے نہ ہوں گے۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 880
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 881
مہاجر عامر رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا :دو چیزیں سب سے زیادہ ڈرانے والی ہیں ۔لمبی لمبی اُمیدیں اور خواہش پر ستی لمبی اُمید سے آخرت بھول جاتی ہے اور خواہش پر ستی حق سے روکتی ہے ۔اے لوگو !دنیا جانے والی اور قیامت آنے والی ہے ، ان دنوں (یعنی دنیا آخرت )کے طالب موجود ہیں البتہ تم آخرت کے طالب بنوں اور دنیا کے طالب مت بنو ، آج اس دنیا میں علم ہو گا مگر حساب نہیں ہوگا اور کل (روز قیامت)حساب ہوگا مگر عمل نہیں ہوگا ۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 881
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 882
مسلم بن ہر مز رحمۃاللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے ایک سال میں تین مرتبہ لوگوں میں عطیات تقسیم کیے۔ جب چوتھی مرتبہ اصیہان سےمال آیا تو فرمایاعطیات کی تقسیم رابع کی طرف آکر لے لو، پھر بیت المال کو جھاڑو لگا کر وہاں دو رکعت پڑھی اور فرمانے لگے ۔ اے دنیا ! تم میرے علاوہ کسی اور کو دھوکہ دو ، پھر کہیں سے کچھ رسیاں آئیں ، پوچھا :یہ کیا ہے ؟ بتایا گیا : یہ رسیاں ہیں فلاجگہ سے آئی ہیں تو فرمایا :ان کو بھی لوگو ں میں تقسیم کرو ، کچھ لوگوں نے لیں کچھ نے نا لیں ، بعد میں پتا چلا کہ وہ کتان کپڑے سے بنی تھیں شام تک ایک رسی کی قیمت چند درہموں تک پہنچ چکی تھی۔(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 882
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 883
عبداللہ بن سخیرہ رحمۃاللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیّدنا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے فرمایا : آج کوفہ میں ہر شخص خوش حال ہے، اب تو ایک غریب تر بھی اپنا گھر رکھتا ہے، بیٹھنے کےلیے سایہ میسر ہے ، کھانے کے لیے گندم کے دانے ہیں اور پینے کے لیے فرات کا پانی ہے ۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 883
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 884
علی بن ربیعہ رحمۃاللہ علیہ سے روایت ہے کہ ایک دن ابن تیاح نے سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس آکر کہا : امیر المومنین !بیت المال چاندی اور سونے سے بھر گیا ہے تو فرمایا : اللہ اکبر ، پھر ابن تیاح کا سہارا لیتے ہوے کھڑے ہوئے اوربیت المال کے پاس آئے اور کہا یہ میرا جمع شدہ مال ہے ۔ اس میں عمدہ چیزیں مو جود ہیں جب کہ ہر صاحب مال کا ہاتھ منہ پر ہوتا ہے ۔ ابن تیاح ! کوفہ کے بوڑھو ں کو میرےپاس بلاؤ ، چنانچہ لوگو ں میں اعلان ہوا ، مسلمانوں کے بیت المال کی تمام چیزوں کو لوگوں میں تقسیم کرتے ہوئے فرمائے جارہے تھے: اے چاندی اور سونے !میرے علاوہ کسی اور کو فریب دینا ۔ نیزفرمانے لگے : اے چاندی اور سونے ! میرے علاوہ کسی اور کو فریب نہ دینا۔ یہاں تک کہ درہم و دینار میں سے کچھ بھی نہ بچا ۔ پھر صاف کرنے کا حکم دیا اور دورکعت نماز پڑھی۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 884
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 885
ابو بحر رحمۃاللہ علیہ اپنے استاد سے روایت کرتے ہیں کہ سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ کے پاس ایک موٹی شلوار تھی ، وہ فرمارہے تھے کہ میں نے اس کو پانچ درہم کے عوض خریدا ہے اور جو بھی ایک درہم منافع دے گا میں اس کو فروخت کر دوں گا ، میں نے دیکھا ، ان کے بٹوے میں کچھ درہم تھے ، فرمانے لگے : یہ ہماری کمائی سےنان و نفقہ کے لیے بچا ہوا کچھ مال ہے ۔(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 885
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 886
مجمع تیمی رحمۃاللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیّد نا علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ بیت المال میں جھا ڑو لگواتے ۔ پھر پانی کو چھڑکواکر وہاں نماز پڑھتے ، اس اُمید سے کہ قیامت کے دن یہ بیت المال گواہی دے کہ علی رضی اللہ تعالیٰ عنہ نے مال کو مسلمانوں سے نہیں روکا،(4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 886
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 887
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 887
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 888
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 888
فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ أَخْبَارُ أَمِيرِ الْمُؤْمِنِينَ عَلِيِّ بْنِ أَبِي طَالِبٍ وَزُهْدِهِ رِضْوَانُ اللَّهِ عَلَيْهِ · حديث 889
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The news of the Prince of the Believers, Ali bin Abi Talib, and his asceticism, may God be pleased with him · Hadith 889