فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ فَضَائِلُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 767
767 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي أَبِي، قثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ قثنا أَبِي، سَمِعْتُ يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ، عَنْ نَافِعٍ، عَنِ ابْنِ عُمَرَ قَالَ: اسْتَشَارَنِي عُثْمَانُ وَهُوَ مَحْصُورٌ فَقَالَ: مَا تَرَى فِيمَا يَقُولُ الْمُغِيرَةُ بْنُ الْأَخْنَسِ؟ قُلْتُ: مَا يَقُولُ؟ قَالَ: يَقُولُ: إِنَّ هَؤُلَاءِ الْقَوْمَ إِنَّمَا يُرِيدُونَ أَنْ تَخْلَعَ هَذَا الْأَمْرَ، وَتُخَلِّي بَيْنَهُمْ وَبَيْنَهُ، فَقُلْتُ: أَرَأَيْتَ إِنْ فَعَلْتَ أَمُخَلَّفٌ أَنْتَ فِي الدُّنْيَا؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ: أَفَرَأَيْتَ إِنْ لَمْ تَفْعَلْ هَلْ يَزِيدُونَ عَلَى أَنْ يَقْتُلُوكَ؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ: أَفَيَمْلِكُونَ الْجَنَّةَ وَالنَّارَ؟ قَالَ: لَا، قُلْتُ: فَإِنِّي لَا أَرَى أَنْ تُسِنَّ هَذِهِ السُّنَّةَ فِي الْإِسْلَامِ، كُلَّمَا اسْتَخَطُوا أَمِيرًا خَلَعُوهُ، وَلَا أَنْ تَخْلَعَ قَمِيصًا أَلْبَسَكَهُ اللَّهُ عَزَّ وَجَلَّ.
سیّد نا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب سیّد نا عثمان رضی اللہ عنہ کو دولت کدہ میں محصور کردیا گیا تو انہوں نے مجھ سے مشورہ طلب کرتے ہوئے فرمایا :مغیر بن اخنس کی بات کے بارے میں آپ کا کیا مشورہ ہے ؟ میں نے کہا:وہ کیا کہتا ہے ؟سیّدنا عثمان رضی اللہ عنہ نے فرمایا : وہ کہتا ہے یہ لوگ مطالبہ کرتے ہیں کہ آپ اس خلاف سے دستبردار ہوجائیں ، ان لوگوں اور خلافت کے درمیان سے ہٹ جائیں ، میں نے کہا :خلافت سے دستبردار ہو جائیں گے تو کیا دنیا میں ہمیشہ زندہ رہیں گے ۔ انہوں نے فرمایا : نہیں ۔میں نے کہا :اگر آپ ایسا نہیں کرو گے تو کیا یہ لوگ آپ کو قتل سے بڑھ کر نقصان پہنچا سکتے ہیں ۔ ؟انہوں نے کہا:نہیں ً میں نے کہا : کیا یہ لوگ جنت اور جہنم کے مالک ہیں ؟انہوں نے کہا : نہیں ! میں نے کہا : پھر میں نہیں چاہتا کہ آپ اسلام میں یہ طریقہ اختیار ریں کہ آیندہ جب بھی کوئی خلیفہ لوگوں کو اچھا نہ لگے تو وہ اس سے دستبرداری کا مطالبہ کریں گے اور نہ ہی آپ یہ قمیض اتار نا وجو اللہ تعالیی نے آ پ کو پہنائی ہے ۔(1)
الْمُغِيرَةُ بْنُ الْأَخْنَسِ؟ قُلْتُ: مَا ← مَا تَرَى فِيمَا ← اسْتَشَارَنِي عُثْمَانُ وَهُوَ مَحْصُورٌ ← ابْنِ عُمَرَ ← نَافِعٍ ← يَعْلَى بْنَ حَكِيمٍ ← أَبِي، قثنا وَهْبُ بْنُ جَرِيرٍ قثنا أَبِي ← عَبْدُ اللَّهِ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The virtue of Othman bin Affan, may God be pleased with him · Hadith 767
