فضائل الصحابة لأحمد بن حنبل · کتاب ‹ فَضَائِلُ عُثْمَانَ بْنِ عَفَّانَ رَضِيَ اللَّهُ عَنْهُ · حديث 755
755 - حَدَّثَنَا عَبْدُ اللَّهِ قَالَ: حَدَّثَنِي عُبَيْدُ اللَّهِ بْنُ عُمَرَ الْقَوَارِيرِيُّ قثنا حَمَّادُ بْنُ زَيْدٍ قثنا يَحْيَى بْنُ سَعِيدٍ، قثنا أَبُو أُمَامَةَ بْنُ سَهْلِ بْنِ حُنَيْفٍ قَالَ: إِنِّي لَمَعَ عُثْمَانَ فِي الدَّارِ وَهُوَ مَحْصُورٌ، فَكُنَّا نَدْخُلُ مَدْخَلًا إِذَا دَخَلْنَاهُ سَمِعْنَا كَلَامَ مَنْ عَلَى الْبَلَاطِ، فَدَخَلَ يَوْمًا ذَاكَ الْمَدْخَلَ فَخَرَجَ إِلَيْنَا مُتَغَيِّرَ اللَّوْنِ قَالَ: وَبِمَ يَقْتُلُونِي؟ وَقَدْ سَمِعْتُ رَسُولَ اللَّهِ صَلَّى اللهُ عَلَيْهِ وَسَلَّمَ يَقُولُ: " لَا يَحِلُّ دَمُ امْرِئٍ مُسْلِمٍ إِلَّا مِنْ إِحْدَى ثَلَاثٍ: رَجُلٌ كَفَرَ بَعْدَ إِسْلَامِهِ، أَوْ زَنَا بَعْدَ إِحْصَانِهِ، أَوْ قَتَلَ نَفْسًا بِغَيْرِ نَفْسٍ "، فَوَاللَّهِ مَا زَنَيْتُ فِي جَاهِلِيَّةٍ وَلَا إِسْلَامٍ قَطُّ، وَلَا أَحْبَبْتُ أَنَّ لِيَ الدُّنْيَا بِدِينِي بَدَلًا مُنْذُ هَدَانِي لَهُ، وَلَا قَتَلْتُ نَفْسًا، فَبِمَ يَقْتُلُونِي؟
سّد نا ابوامامہ بن سہل رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں سّدنا عثمان رضی اللہ عنہ کے گھر میں ان کے ساتھ محصور تھا ،ہم ایسی جگہ جاتے ، جہاں سے ہمیں لوگوں کی باتیں سنائی دیتی تھیں ایک دن سّد نا عثمان رضی اللہ عنہ بھی کسی ضرورت سے وہاں تشریف لے آئے جبکہ غم و گھبراہٹ سے ان کا چہرہ متغیر تھا اور فرمانے لگے : یہ مجھے قتل کرنے کی سازش کر رہے ہیں ۔ ہم نے کہا : امیر المومنین ! اللہ تعالیٰ آ پ کو کاف ہے ۔ پھر فرمایا : یہ مجھے کیوں قتل کرنا چاہتے ہیں ، حالانکہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا ہے کہ کسی مسلمان کا خ ون تین میں سے کسی ایک صورت میں ہی رَ وا ہے : 1۔جو ایمان لانے کے بعد کفر اختیار کرے ۔ 2۔ اگر کوئی شادی شدہ ہونے کے بعد زنا کرے ۔ 3۔کوئی کسی کو ناحق قتل کرے ۔ چنانچہ اللہ کی قسم ! نہ میں نے زنانہ جاہلیت میں زنا کیا اور نہ ہی کبھی اسلام میں ، جب سے اللہ تعالیٰ نے مجھے ہدایت سے نوازا ، میں نے کبھی آ ج تک اپنے دین کو تبدیل کرنے کی خواہش نہیں کی ، کوئی نا حق خون نہیں بہایاتو پھر یہ لوگ مجھ کیوں قتل کرنا چاہتے ہیں ۔ (1)
عَبْدُ اللَّهِ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › The virtue of Othman bin Affan, may God be pleased with him · Hadith 755
