سیدنا ابواروی سدوی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ میں رسول اللہ ﷺ کے پاس بیٹھا ہوا تھا ، اتنے میں سیدنا ابو بکر صدی رضی اللہ عنہ اور سیدنا عر فاروق رضی اللہ عنہ تشریف لائے تو رسول اللہ رضی اللہ عنہ نے ارشاد فرمایا تمام تعریفیں اس ذات کے لیے کہ جس نے تم دونوں کے ذریعہ میری مدد فرمائی ۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 578
سیدنا جبیربن مطعم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ کی خدمت میں ایک خاتون حاضر ہوئی ، اس نے کسی معاملہ میں آپ ﷺ سے بات چیت کی اس نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ آپ کا کیا خیال ہے کہ اگر ( میں آؤں اور ) آپ ! کو نہ پاؤں تو کیا کروں ؟ تو آپ ﷺ نے فرمایا: ابو بکر کے پاس چلی جانا ۔(4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 579
عبداللہ بن سلمہ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے خطبہ میں ارشاد فرمایا : خبردار ! میں تمہیں اس امت میں نبی کریم ﷺ کے بعد بہتر آدمی کی خبر دیتا ہوں ، وہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ ہیں پھر فرمایا خبر دار !میں تمہیں اس امت میں سیدنا ابو بکر کے بعد بہتر آدمی کی خبر دیتا ہوں وہ سیدنا عمر ہیں ۔(5)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 580
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا بلاشبہ علیین والوں کو ان سے نچلے مقام والے اسی طرح دیکھیں گے جس طرح کہ تم افق آسمان میں طلوع ہونے والے روشن ستارے کو دیکھتے ہو اور بلاشبہ ابوبکر اورعمر انہی میں سے ہیں اور وہ بڑے اچھے ہیں ۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 581
سیدہ عائشہ صدیقہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے دوران مرض ارشاد فرمایا : ابو بکر حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھیں سیدہ عائشہ صدیقہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ﷺ سیدنا ابوبکر صدیق بڑے رفیق القلب انسان ہیں تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا ابوبکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھیں ،سیدہ عائشہ صدیقہ نے پھرعرض کیا یا رسول اللہ ﷺ سیدنا ابو بکر بڑے رفیق القلب انسان ہیں تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ابو بکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں بلاشبہ تم میرے ساتھ صواحبات یوسف کی طرح کرنا چاہتی ہو۔ راوی کہتے ہیں سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ کی حیات طیبہ میں لوگوں کو امامت کروائی ۔ (2)
مَرِضَ النَّبِيُّ فَقَالَ: «مُرُوا أَبَا بَكْرٍ فَلْيُصَلِّ بِالنَّاسِ» فَقَالَتْ عَائِشَةُ: ← أَبِيهِ ← أبي بردة بن أبي موسى ← عَبْدِ الْمَلِكِ بْنِ عُمَيْرٍ، ← زَائِدَۃَ، ← إِبْرَاهِيمُ قثنا عَبْدُ اللَّهِ بْنُ رَجَاءٍ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 582
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 583
سیدنا عبد اللہ بن عباس سے روایت ہے کہ سیدنا عمر نے مجھے سے کہا اگر میرے پاس دنیا و مافیہا ہوتی تو قیامت کی ہولناکی سے چھٹکارے کے لیے فدیہ میں دے دیتا ۔ سیدنا عبد اللہ بن عباس کہتے ہیں کہ میں نے کہا آپ تو نبی کریم ﷺ کے ساتھ رہے ہیں اور آپ رضا مندی کی حالت میں آپ سے جدا ہوئے پھر آپ سیدنا ابو بکر کے ساتھ رہے انہوں نے رضا مندی کی حالت میں آپ کو داغ مفارقت دیا پھر آپ خلیفہ بنے اور انصاف کیا یہ سن کر انہوں نے کہا یہ باتی مجھ پر دہراؤ۔ (4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 584
سیدنا انس سے روایت ہے کہ ایک دن نبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام سے پوچھا : آج کس نے روزہ رکھا ہے ؟ سیدنا عمر نےکہا میں نے پھر پوچھا آج کس نے صدقہ دیا ہے سیدنا عمر نے کہا میں نے پھر پوچھا آج کس نے مریض کی عیادت کی ہے ؟سیدنا عمر نے کہا میں نے پھر پوچھا آج ک نے جنازہ پڑھا ہے سیدناعمرنے کہا میں نے پھر آپ نےفرمایا جنت آپ کے لیے واجب ہو گئی ہے۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 585
قیس خارفی سے روایت ہے کہ میں نے سنا علی رضی اللہ عنہ فرما رہے تھے اول درجہ رسول اللہ ﷺ کا دوم سیدنا ابوبکر اور سوم سیدنا عمر کا ہے ان کے بعد ہمیں فتنوں نے گھیر لیا اب جو اللہ چاہے گا وہی ہو گا۔ (2)ٍ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 586
سیدنا عبد اللہ بن مسعود رضی اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا میں تمام دوستوں کی دوستی سے اعلان برآ ت کرتا ہوں اور اگر میں کسی کو (لوگوں میں سے) اپنا دوست بناتا تو ابو بکر کو بناتا لیکن ایمانی محبت اور اخوت بہتر ہے بلاشبہ تمہار ا نبی (کریم ﷺ) اللہ کا دوست ہے ۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 587
سیدہ عائشہ سے روایت ہے کہ میں نے ہمیشہ اپنے والدین کو نبی کریم ﷺ کا خدمت گزار پایا ، آ پ ﷺ ہر د ن صبح شام ہمارے پاس آیا کرتے تھے مگر ایک دن بھری دوپہر تشریف لا کر فرمانے لگے ہمارے اوپر کوئی جاسوس تو نہیں ہے ؟ سیدنا ابو بکر نے عرض کیا: یا رسول اللہ ﷺ میں آپ ﷺ عائشہ اور اسکی ماں ام رومان کے علاوہ کوئی بھی نہیں تو فرمایا اللہ عزوجل نے مجھے ہجرت کا حکم دے دیا ہے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ مجھے بھی (اس سفر میں) ساتھ لے لیجئے میرے پاس دوسواریاں (اونٹیناں) ہیں جن کو میں نے اس دن کے لیے تیار رکھا ہے ان میں ایک آپ لے لیں پھر آپ ﷺ نے فرمایا ابو بکر !قیمتالوں گا پھر دونوں وہاں سے چل نکلے۔ امام سفیان بن عیینہ کہتے ہیں میں نے خود یہ روایت امام زہری سے نہیں سنی بلکہ ان کے حوالے سے ہمیں بیان کی گئی ہے ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 588
سیدہ عائشہ صدیقہ رضی اللہ عنہا سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے مرض وفات میں ارشاد فرمایا ابو بکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کونماز پڑھائیں سیدہ عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں میں نے ناپسند کیا کہ لوگ میرے باپ کے بارے میں کسی قسم کی بد شگونی کریں ۔ سیدنا عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں میں نے سیدہ حفصہ سے کہا کہ آ پ نبی کریم ﷺ سے عرض کریں کہ وہ تو بڑے رفیق القلب انسان ہیں ابو بکر آپ ﷺ کے مقام پر کیسے کھڑے ہو سکتے ہیں وہ آب دیدہ ہو جائیں گے اگر آپ پسند فرمائیں تو سیدنا عمر کو حکم دیں مگر نبی کریم ﷺ نے فرمایا ابو بکر کو حکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں سیدہ عائشہ صدیقہ فرماتی ہیں میں اپنی بات دہراتی رہی تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا بلاشبہ تم میرے ساتھ صواحبات یوسف جیسا سلوک کرنا چاہتی ہو ابو بکر کو ھکم دو کہ وہ لوگوں کو نماز پڑھائیں اللہ اور مومنین اس بات کو ناپسند کرتے ہیں کہ ابو بکر کے علاوہ کوئی اور نماز پڑھائے۔ امام سفیان بن عیینہ کہتے ہیں میں نے خود یہ روایت امام زہری سے نہیں سنی بلکہ ان کے حوالے سے ہمیں بیان کر گئی ہے ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 589