محمد بن حنفیہ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں نے اپنے باپ سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے پوچھا : ابا جان نبی کریم ﷺ کے بعد افضل انسان کون ہیں ؟ تو انہوں نے فرمایا : میرے بیٹے ! اس امت میں نبی کریم ﷺ کے بعد سب سے بہتر سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ ہیں میں نے کہا : انکے بعد کون؟ تو فرمایا سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ہیں ۔(6)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 554
عبداللہ بن عامر یحصبی رحمۃ اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا معاویہ رضی اللہ عنہ فرمایا کرتے تھے تم صرف سیدنا عمر کے زمانے میں روایت کی جانے روایات بیان کیاکرو کیونکہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ لوگوں کو اللہ تعالیٰ کا خؤف دلاتے تھے اور میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا کہ جس سے اللہ تعالیٰ بھلائی کا ارادہ فرماتا ہے تو اسے دین کا فہم عطا کر دیتا ہے ۔ یہ بھی سنا ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا میں تقسیم کرنے والا ہوں اللہ دینے والا ہے ۔ جس کو میں خوشی سے دوں تو اس میں برکت ہو گی اور جسے میں اس کی برائی کی وجہ سے یا مانگنے کے سبب دوں تو وہ کھائ گا تو ضرور مگر سیر نہیں ہو گا۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 555
عبدخیر ہمدانی اپنےباپ سے روایت کرتے ہیں کہ سیدنا علی رضی اللہ عنہ بر سر منبر فرما رہے تھے : اس امت میں نبی کریم ﷺ کے بعد سیدنا ابو بکر سب سے افضل ہیں ان کے بعد سیدنا عمر ہیں پھر صر ف باتیں ہیں (حقیقت یہ ہے ) اس کے بعد اللہ کی مرضی جیسا وہ ارادہ کرے گا وہی ہو گا۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 556
سیدنا سعید بن زیدرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ صحابہ کرام کی ایک جماعت رسول اللہ ﷺ کے پاس آئی انہوں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ! ہمیں کویئ جنتی آدمی دکھا دیجیے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا :(یعنی نبی کریم ﷺ کی ذات مبارک خود) جنتی ، ابو بکر صدیق جنتی ، عمر جنتی ، عثمان جنتی ، علی جنتی ،طلحہ جنتی ،زبیر جنتی، عبدالرحمن بن عوف جنتی اور سعد بن ابی جنتی ہیں ۔ پھر سعید بن فلاں یا فلاں بن سعید نے کہا : میں اہل جنت سے ہوں اور اللہ کی قسم ! آج کے بعد یہ خبر میں آپ کسی کو نہیں دوں گا۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 557
سیدنا عبداللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر بن خطاب رضی اللہ عنہ فرماتے تھے کہ لوگ مجھ پر دین کے متعلق اپنی رائے کی دخل اندازی کی تہمت لگاتے ہیں حالانکہ میں سیدنا ابو جندل رضی اللہ عنہ کے دن رسول اللہ ﷺ کے ساتھ تھا ۔ اکثر اپنی رائے پر اعتماد کرتا تھا دین کے متعلق کوئی کسر نہیں کرتا تھا اور صلح نامہ آپ ﷺ کے سامنے لکھا جا رہا تھا تو فرمایا : لکھو بسم اللہ الرحمن الرحیم ۔سھیل بن عمر و نے کہا : تب تو ہم نے آپ کی تصدیق کر لی بلکہ اس طرح لکھو جس طرح ہم لکھتے ہیں تیرے نام سے اے اللہ اس بات آپ ﷺ تو راضی ہو گئے لیکن یہ بات مجھے پسند نہ آئی یہاں تک آپ ﷺ نے مجھے سے کہا تو میں راضی ہوں مگر آپ راضی نہیں ہوئے تو پھر میں نے کہا میں بھی راضی ہوں ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 558
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا (جنت میں ) مقام علیین والوں کو ان سے نچلے مقام والے اسی طرح دیکھیں گے جیسے تم افق آسمان میں طلوع ہونے والے ستارے کو دیکھتے ہو اور بلاشبہ ابو بکر اور عمر انہی میں سے ہیں اور ان سے بھی اچھے ہیں میں نے پوچھا "انعما" کا کیا مطلب ہے تو انہوں نے فرمایا اس سے بھی زیادہ ترو تازہ ہوں گے۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 559
سیدنا عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ جب یہ آیت نازل ہوئی (والذین یکنزون الذھب والفضۃ) تو صحابہ کرام پر یہ بات گراں گزری کہ آئندہ کوئی بھی ہم سے اپنی اولاد کے لیے کچھ مال چھوڑنہ پائے گا۔ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے فرمایا : میں یہ مشکل حل کرتا ہوں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نکلے ، ان کے پیچھے سیدنا ثوبان رضی اللہ عنہ بھی چل پڑے دونوں آپ ﷺ کی خدمت میں حاضر ہوئے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ یہ آیت صحابہ کرام پر بہت گراں گزری ہے تو آپ ﷺ نے فرمایا اللہ نے زکوۃ اس لیے فرض کیا ہے تاکہ باقی مال کو پاک کیا جائے اور وارثت کو اس مال پر لاگو کیا جو کسی کی موت کے بعد باقی رہتا ہے ۔ یہ سن کر سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اور تمام صحابہ کرام نے اللہ اکبر کہا ۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 560
سیدنا ابو حجیفہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ ہم نے سیدنا علی بن ابی طالب رضی اللہ عنہ سے سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہم کے بارے میں پوچھا ؟ تو انہوں نے فرمایا : میر اگمان ہے ان سترہ آدمیوں کو سیدنا موسیٰ بن عمر ان ؑ نے اللہ سے مانگا تھا مگر وہ سیدنا محمد ﷺ کو دیے گئے ہیں پھر یہ آیت تلاوت کی ( واختار موسیٰ قومہ سبعین رجلا) اور انہوں نے اپنی قوم کے سترۃ آدمیوں کو منتخب کیا۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 561
سیدنا ابو ذر رضی اللہ عنہ کے حوالہ سے مروی ہے کہ نبی کریم ﷺ جبل احد کی طرف چل پڑے ابو ذر بھی پیچھے چل دیے آپ نے مڑ کر دیکھا اور فرمایا اے ابو ذر ! سیدنا ابو ذر نے عرض کیا : یا رسول اللہ ﷺ ھاضر ہوں اور آپ پر قربان ہوں پھرانہوں نے ایک طویل حدیث بیان کی جس کی آخر میں یہ الفاظ بھی ہیں : رسول اللہ ﷺ نے فرمایا کہ جبرائیل نے مجھ سے کہا : اے محمد ﷺ اپنی امت کو خوشخبری دو جو بھی ان میں لاالہ الا اللہ اخلاص سے بڑھے گا اس کے لیے بہت زیادہ بہتری ہے چنانچہ جب نبی کریم ﷺ مدینہ منورہ تشریف لائے تو فرمایا ابو الدرداء کو بلاؤ وہ آئے اپ نے انہیں حکم دیا کہ جاؤ لوگوں کو یہ خوشخبری سناؤ تو سیدنا عمر نے گزارش کی یا رسول اللہ ﷺ اس طرح نہ کیجئے تاکہ لوگ سستی نہ کریں اور وہ صرف کلمہ پڑھنے پر ہی اعتماد نہ کر لیں اور اعمال چھوڑ نہ جائیں تو آپ ﷺ نے فرمایا عمر اللہ نے تجھے سیدھے راستے پر چلایا ہے اس کی مثل کوئی اور بات ارشاد فرمائی ۔(2)
اَبِیْ ذَرٍّ ← أَبِي سُلَيْمَانَ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 562
سیدنا بریدبن ابی مریم اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ سے سنا رسول اللہ ﷺ فرما رہے تھے انبیا و رسول کے علاوہ ابو بکر تمام جنتی عمررسیدہ لوگوں کے سردار ہیں۔ (3)
أَبِيهِ ← بُرَيْدُ بْنُ أَبِي مَرْيَمَ:
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 563
سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مجھ سے فرمایا ابو بکر اللہ تعالیٰ آپ کو قیامت کے دن"رضوان اکبر" سے نوازے گا ، میں نے عرض کیا یا رسول اللہ ﷺ آپ پر میرے ماں باپ قربان ہوں یہ رضوان اکبر کیا ہے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : اللہ تعالیٰ تمام مخلوق کے لیے مخلوق کےلیے تجلی عام اور آپ کے لیے تجلی خاص فرمائے گا ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 564
سیدہ عائشہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا اگر میں اپنی امت میں سے کسی کو اپنا خلیل بناتا تو ابو بکر کو بناتا لیکن اسلامی اخوت افضل ہے ۔ (2)
عَائِشَةَ ← عُرْوَةَ ← الزُّهْرِيِّ،
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 565