سیدہ عائشہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا بے شک تم سے پہلے لوگوں میں بھی بعض کو الہام ہوتا تھا اور میری امت میں الہام کے مالک عمر بن خطاب ہیں ۔میں نے ابو ضمرۃ سے پوچھا" یحدثون" کا کیا مطلب ہے ؟ جن کے دلوں میں علم کا الہام ہوجاتا ہے ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 530
سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ سیدنا علی نے سیدنا ابو بکر سے کہا : اللہ کی قسم ! ہمارا آپ کی بیعت سے رکنا آپ کی فضیلت کے انکار سے ہے اور نہ آپ سے نیکی میں بڑھنے کا گھمنڈ سے ہے جس نیکی کی اللہ تعالیٰ نے آپ کو توفیق دے رکھی ہے لیکن ہمارا خیال یہ ہے کہ ہمیں بھی اس معاملے میں کچھ حق حاصل ہے پس آپ ہم پر خود مختار ہو گے۔ پھر نبی کریم ﷺ سے قرابت داری کا تذکرہ کیا یہاں تک کہ سیدنا ابو بکر پرنم دیدہ ہو گئے اور پھر چپ ہوئے اور کہا اللہ کی قسم ! نبی کریم ﷺ کی قرابت داری مجھے اپنی قرابت داری سے زیادہ عزیزہے ۔ پھر گواہی دیتے ہوئے کہا : میں نے مال غنیمت کے متعلق کوئی کوتاہی نہیں کی بلکہ میں نے نبی کریم ﷺ سے سنا ہے جو کچھ نبی چھوڑ جاتا ہے وہ وارثت نہیں بنتا بلکہ وہ صدقہ ہوتا ہے آل محمد ﷺ اس سے کھاتی رہے گی پھر سیدنا علی رضی اللہ عنہ نے کہا : ہم آج آپ سے بیعت کریں گے جب ظہر کی نماز ہوئی سیدنا ابو بکر نے لوگوں کے سامنے سیدنا علی کا قصہ سنایا اور تاخیر بیعت کا عذر بھی بتایا پھر سیدنا علی کے طرف متوجہ ہو کر کہنے لگے : آپ نے بہت اچھا اور درست قدام اٹھایا ہے۔ جب سیدنا علیہ نے سرعام بیعت کی تو لوگ آپ کے اور بھی گرویدہ ہو گئے ۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 531
سیدنا بن اسلم رحمۃ اللہ عنہ اپنے باپ سے روایت کرتے ہیں کہ نبی کریم ﷺ کی وفات کے بعد جب سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ سے بیعت کی گئی تو سیدنا علی رضی اللہ عنہ اور سیدنا زبیر بن عوام رضی اللہ عنہ بغرض مشورہ سیدہ فاطمہ کے پاس تشریف لائے جب سیدنا عمر کو اس کا پتا لگا وہ بھی آکر کہنے لگے : دختر رسولﷺ آپ کے ابا جان سے بڑھ کر ہمیں کوئی محبوب نہیں اور نبی کریم ﷺ کی وفات کے بعد آپ بھی ہماری شفقتوں کی سب سے زیادہ مستحق ہیں اور بھی کچھ تسلی کی باتیں کیں تھوڑی دیر بعد سیدنا علی اور سیدنا زبیر آئے تو سیدہ فاطمہ نے کہا ہدایت یافتہ بن کر جاؤ اس کے بعد وہ دونوں واپس نہ آتے یہاں تک کہ سیدنا ابو بکر سے بیعت کر دی ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 532
عبدخیر سے روایت ہے میں نے سیدنا علی سے پوچھا لوگوں میں نبی کریم ﷺ کے بعد سب سے افضل کون ہیں ؟ سیدنا علی نے فرمایا تمام تعریف اللہ کے لیے بلاشک و شبہ سیدنا ابو بکر سب سے افضل ہیں ، میں نے کہا پھر کون ہیں ؟ تو فرمایا تمام تعریف اللہ کے لیے ہے بلاشک و شبہ ان کے بعد سیدنا عمر ہیں پھر میں نے کہا اس کے بعد آپ ہے ؟ تو فرمایا میں نہیں ، نہ ہی وہ شخص جوان کے بعد آئے گا۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 533
سید نا ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا میرے صھابہ کرام کو برا مت کہو پس اگر تم میں کوئی اُحد پہاڑ کے برابر بھی سونا خرچ کردے تو پھر بھی وہ ان میں سے کسی ایک کے مد برابر یا اس کے نصف مد (دانے خرچ کرنے ) کے برابر نہیں پہنچ سکتا ۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 534
سید نا ابو سعید خدری سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا میرے صھابہ کرام کو برا مت کہو پس اگر تم میں کوئی اُحد پہاڑ کے برابر بھی سونا خرچ کردے تو پھر بھی وہ ان میں سے کسی ایک کے مد برابر یا اس کے نصف مد (دانے خرچ کرنے ) کے برابر نہیں پہنچ سکتا ۔ (4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 535
سیدنا ابو حجیفہ سے روایت ہے کہ میں نے سنا سیدنا علی المرتضیٰ منبر پر فرما رہے تھے : اس امت میں نبی کریم ﷺ کے بعد سب سے بہترین شخص سیدنا ابو بکر صدیق اور سیدناعمر فاروق رضی اللہ عنہ ہیں اور اگر میں چاہوں تو تیسرے شخص کا نام بھی بتا سکتا ہوں ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 536
سیدنا علی المرتضیٰ سے روایت ہے میرے پاس نجران کے کچھ لوگ آئے اور مجھے قسم دلائی کہ میں ان کی زمینوں میں کچھ اضافہ کروں ؟ سیدنا علی المرتضیٰ نے فرمایا اللہ کی قسم میں یہ کام نہیں کروں گا یقینا سیدنا عمر بن خطاب اپنے کاموں میں بڑی بصیر ت والے تھے چنانچہ میں وہ کام نہیں بدل سکتا جو سیدنا عمرنے کیا ہو ۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 537
عبید اللہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا تم میں افضل ترین شخص ابو بکر ہے جس نے مجھ پر احسان کیا ہے اور اپنی لخت جگر کا نکاح میرے ساتھ کرایا تمہارے مال میں سے اچھا مال ابو بکر ہے جس نے بلال کو آزاد کیا اور تمہارے نبی ﷺ کو بوقت ہجرت مدینہ پہنچایا ۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 538
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 539
سیدنا ابو ہریرہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا جس رات مجھے آسمانوں کی سیرکرائی گئی تو میں نے جبرائیل سے کہا میری قوم مجھے جھٹلائے کی ؟ جبرائیل نے جواب دیا مگر ابو بکر آپ کی تصدیق کریں گے (5)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 540
سیدنا عبداللہ بن مسعود رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ نبی کریم ﷺ کے قلب اطہر کے بعد اللہ تعالیٰ نے تمام انسانوں کے دلوں پر نظر ڈالی تو صحابہ کرام کے دلوں کو بہتر پایا ، تب ان کو اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ کے خلفا بنایا جو دین کی خاطر لڑیں گے پس وہ چیز مسلمانوں کے نزدیک اچھی ہو وہ اللہ کے ہاں بھی اچھی ہے اور جو چیز مسلمانوں کے نظر میں ناپسندیدہ ہو وہ اللہ کے ہاں بھی نا پسندیدہ ہو گی ۔ اور نبی کریم ﷺ کے اصحاب کے نزدیک سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کی خلافت پر اجماع تھا ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 541