عبداللہ بن حنطب ؒ سے روایت ہے کہ ہم نبی کریم ﷺ کے ہمراہ تھے آپ نے سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہم کی طرف دیکھ کر فرمایا : یہ دونوں میرے لیے کان اور آنکھ کی مانند ہیں ۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 686
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 687
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ سے فرمایا : ابو بکر و عمر ! اللہ کی قسم ! میں آپ دونوں سے محبت کرتا ہوں، میری محبت کی وجہ سے اللہ بھی آپ دونوں سے محبت کرتا ہے اللہ کی قسم ! فرشتے بھی آپ دونوں کو محبوب رکھتے ہیں کیونکہ اللہ تم سے محبت کرتا ہے اور اللہ ہر اس شخص سے محبت کرتا ہے جو تم سے محبت کرے گا۔ اللہ اسے ملائے گا جو تم سے ملا رہتا ہے ، اللہ اس شخص کو کاٹے گا جوتم سے قطعی تعلقی کرتا ہے اور اللہ تعالیٰ اس سے بغض رکھتا ہے جو تم دونوں سے بعض رکھتا ہے ۔ (4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 688
سیدنا علی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ابو بکر ! بے شکر اللہ نے مجھے آدم کی پیدائش سے لے کر قیامت قام ہونے تک ایان لانے والے شخص کے برابر ثواب دیا اور ابو بکر ! جس دن اللہ تعالیٰ نے مجھے معبوث کیا اس دن سے لے کر قیامت قائم ہونے تک مجھ پر ایمان لانے والے شخص کے برابر آپ کو ثواب عطا کیا ۔ (5)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 689
سیدنا علی رضی اللہ عنہ اس آیت کی تفسیر یوں کرتے ہیں (محمد رسول اللہ ) سے مراد سیدنا محمد ﷺ (والذین معہ) سے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ (اشداء علی الکفار) سے سیدنا عمر رضی اللہ عنہ (رحماء بینھم ) سے مراد سیدنا عثمان بن عفان رضی اللہ عنہم (تراھم رکعا سجدا) سے سیدنا علی رضی اللہ عنہ (یبتغون فضلا من اللہ و رضوانا) سے سیدنا طلحہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم (سیماھم فی وجوھھم من اثر السجود) سے سیدنا عبد الرحمن بن عوف اور سیدنا سعد رضی اللہ عنہ (ذلک مثلھم فی التوراۃ و مثلھم فی الانجیل کزرع اخرج شطاہ قازرہ فاستوی علی سوقہ یعجب الزراع) سے مراد وہ مومنین ہیں جو ان صحابہ کرام سے محبت کرتے ہیں اور (لیغیظ بھم الکفار ) سے مراد ہر وہ شخص ہے جو ان سے نفرت کرے (وعد اللہ الزین آمنو وعملو الصالحات منھم مغفرۃ واجر ا عظیما)۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 690
سیدنا مقدام بن معد یکرب رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک انصاری کو حد لگانے کے لیے نبی کریم ﷺ کے سامنے لایا گیا ۔نبی کریم ﷺ نے صحابہ کرام سے دریافت کیا تمہاری اس باے میں کیا رائے ؟ سیدنا عمر نے عرض کیا : اس کوایسی حد لگے کہ اس کے سر کی چوٹی پھٹ جائے ۔اس پر انصار نے : یا رسول اللہ ﷺ اگر آپ ان کی مانیں گے تو یہ امت پر بہت سخت ہو گی یہ سن کر آپ ﷺ نے اسکو چھوڑ دیا اس وقت سیدنا جبرائیل ؑ نے آکر کہا اے محمد ﷺ اللہ تعالیٰ نے اسلام کو سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے ذریعے عزت بخشی ہے ،چنانچہ حق بات وہ تھی جو سیدنا عمر نے کہی تھی اس وقت آ پﷺ نے اعلان کیا کہ میں عمر سے ہوں اور عمر مجھ سے ہے جہاں عمر جاتا ہے میں بھی جاتا ہوں ، چنانچہ اس انصاری کو دوبارہ بلایا گیا اور اس پر حد قائم کی گئی ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 691
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 692
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : دنیائے آسمان میں 80ہزار فرشتے ان لوگوں کے لیے دعا مغفرت کرتے ہیں جو ابو بکر اور عمر سے محبت کرتے ہیں اور دوسے آسمان میں 80 ہزار فرشتے ہیں جو لعنت بھیجتے ہیں ہر اس شخص پر جو ابو بکر اور عمر سے نفرت کرتا ہے۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 693
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 694
قاسم سے روایت ہے کہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کا غلام ہر رات انکو کھانا کھلاتا تو وہ پوچھتے یہ روٹی کا ٹکڑا کہاں سے ملا ؟ غلام کہتا : ایسے ایسے مجھے ملا ہے ۔ پھر ایک رات غلام اپنی کمائی لایا مگر سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ لمبے روزے کی وجہ سے پوچھنا بھول گئے اور کھانے کے لیے برتن میں ہاتھ ڈالا اور کھا لیا تو غلام نے کہا : روزنہ جب میں آپ کے پاس آتا ہوں ، مجھ سے میری کمائی کے متعلق پوچھتے ہیں ؟ مگر آج رات آ پ نے مجھ سے کمائی کے بارے میں دریافت نہیں کیا ؟ تو سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے فرمایا ہاں بتاؤ کہا سے لایا ؟ غلام نے کہا : میں زمانہ جاہلیت میں نجومی تھا ، فلاں لوگوں نے اس وقت سے میری کہانت کا معاوضہ نہیں دیا تھا تو اب وہ لوگ مجھے ملے ، انہوں نے وہ معاوضہ دے دیا ، حالانکہ میری کہانت جھوٹی تھی ،سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اپنی انگلیاں حلق میں ڈالیں اور قے کردی اسی وقت وہ غلام نبی کریم ﷺ کے پاس گیا اور اسکو اس کی خبر دی ۔ آپ ﷺ نے بطور تعجب فرمایا تو نے ابو بکر سے جھوٹ بولا؟ غلام کہتا ہے پس آپ ﷺ مسکرائے اور کچھ زیادہ ہی مسکرائے آپ ﷺ نے فرمایا : تیرے لیے ہلاکت ہو یقینا ابو بکر اپنے میں صرف حلال چیزوں کو داخل کرنا ہی پسند کرتے ہیں ۔(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 695
طلحہ بن مصرف ؒ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ﷺ کیا ہم اپنے عزت وجلال والے رب کے خلیل (ابراہیم ؒ) کے مقام کو نمازہ کی جگہ نہ بنا لیں۔آپ ﷺ نے فرمایا : کیوں نہیں ! تو آپ ﷺ نے فرمایا : حضرات ! ہم نے اس مقام کو نماز کی جگہ بنا لیا ہے تو اللہ عزوجل نے اس آیت کو نازل فرمایا (واتخذو امن مقام ابراہیم مصلی) تو اللہ نے اس طرح انہیں اس مقام کو نماز کی جگہ بنانے کا حکم دے دیا ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 696
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک مرتبہ حراء پہاڑ حرکت میں آگیا تو نبی کریم ﷺ نے فرمایا رک جاؤ! تجھ پر صرف نبی ، صدیق اور دو شہید ہیں ۔ صدیق سے مرادابو بکر اور دوشہید سے مراد عمر و عثمان ہیں۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 697