سیدنا ابو الدرداء رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے مجھے دیکھا کہ میں سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کے آگے آگے چل رہا ہوں تو آپ ﷺ نے مجھے فرمایا : تم اس شخصیت کے آگے کیوں چل رہے ہو جو تم سے دنیا اور آخرت میں بہت بہتر ہے اور انبیا و رسل کے بعد ابو بکر ہر اس شخص سے بہتر ہیں جس پر سورج طلوع اور عروب ہوتا ہے ۔یا آپ ﷺ نے یہ فرمایا : افضل ہیں ۔(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 662
ابن شہاب زہری رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے خواب دیکھا ، جسے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کو بتایا ابو بکر میں نے خواب دیکھا میں اور تم سیڑھی پر چڑھ رہے ہیں تو میں تم سے اڑھائی سیڑھیاں آگے نکل گیا تو سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے عرض کیا : یا رسول اللہ ﷺ ! خیر ہو اللہ آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائے یہاں تک آپ اپنی آنکھیں ٹھنڈی کر لیں اور تمام خوشیاں دیکھ لیں اس طرح آپ نے انکو تین مرتبہ خواب دہرایا : ابو بکر ! میں نے خؤاب دیکھا ہے کہ میں اور تم سیڑھی پر چڑھ رہے ہیں تو میں تم سے اڑھائی سیڑھیاںاآگے نکل گیا تو سیدنا ابو بکر نے عرض کیا: یار سول اللہ ﷺ خیر ہو اللہ آپ کو لمبی زندگی عطا فرمائے اور اپنی رحمت اور مغفرت سے نوازے (سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے اس خواب کی یہ تعبیر بیان کی کہ ) میں آپ کے بعد اڑھائی سال زندہ رہوں گا اور ایسا ہی ہوا۔ ابو بکر بن عیاش رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں : یہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ اس خواب کی تعبیر بیان فرما رہے تھے۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 663
سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا جنت کے تمام درختوں کے پتوں پر یہ کلمات درج ہیں ۔محمد رسول اللہ ﷺ ابو بکر صدیق ،عمر فاروق ، عثمان ذوالنورین رضی اللہ عنہم (2)
ابْنِ عَبَّاسٍ، ← مُجَاهِدٍ ← لَيْثٌ، ← جَرِيرٌ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 664
سید نا زید بن ارقم رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ مجھے رسول اللہ ﷺ نےسیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ کو جنت کی بشارت دینے کے لیے بھیجا،سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو جنت کی بشارت دینے بھیجا اور سیدنا عثمان رضی اللہ عنہ کو جنت کی بشارت دینے بھیجا۔(3)
زَيْدِ بْنِ أَرْقَمَ، ← الشَّعْبِيِّ،
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 665
سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کو دیکھا وہ سامنے سے آرہے تھے آپ ﷺ نے فرمایا : علی ! یہ دونوں آنے والے اولین و آخرین جنتی عمر رسیدہ لوگوں کے سردار ہیں ۔البتہ انبیا اور رسل اس سے مستثنی ہیں پھر فرمایا : علی یہ بات انہیں نہ بتانا ۔(4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 666
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یقینا مقام علیین والوں کو ان سے نچلے مقام والے اسی طرح دیکھیں گے جس طرح کہ تم افق آسمان میں چمک دار ستارے کو دیکھتے ہو ابوبکر اورعمر انہی میں سے ہیں اور وہ بڑے اچھے ہیں ۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 667
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا ہر نبی کے دوامین اور دو وزیر تھے، آسمان والوں سے میر ے دو وزیر جبرائیل اور مکائیل ہیں اور زمین والوں سے میرے دو امین اور وزیر ابو بکر اور عمر ہیں ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 668
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ حضور نبی کریم ﷺ جب بھی مسجد میں داخل ہوتے تو اس میں مہاجرین اور انصار بھی ہوتے تھے سیدنا ابو بکر صدیق اور سیدناعمر فاوق رضی اللہ عنہ کے علاوہ کوئی بھی آپ ﷺ کو دیکھ کر سر نہیں ُاٹھاتا تھا کیونکہ نبی کریم ﷺ کیونکہ نبی کریم ﷺ جب بھی انکی طرف دیکھتے تو مسکراتے اور اسی طرح ہم دونوں بھی آپ ﷺ کی طرف دیکھ کر مسکراتے ۔(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 669
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 670
سیدنا عبداللہ بن مسعودرضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : میں تمام دوستوں کی دوستی سے اعلان برات کرتا ہوں اور اگر مین کسی کو (لوگوں میں ) اپنا دوست بناتا تو ) تو ابو بکر کو بناتا بلاشبہ تمہارے صاحب (نبی کریم ﷺ) نے اللہ رب العزت کو دوست بنا لیا ہے ۔ (5)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 671
سیدنا عمر وبن العاص رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ انہوں نے غذوہ ذات السلاسل سے واپسی پر نبی کریم ﷺ سے عرض کیا "یا رسول اللہ ﷺ آپ کو سب سے زیادہ محبوب انسان کون ہے ؟ فرمایا عائشہ میں نے عرض کیا مردوں میں سے کون ہے فرمایا انکے والد (یعنی سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ )۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 672
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یقینا مقام علیین والوں کو ان سے نچلے مقام والے اسی طرح دیکھیں گے جس طرح کہ تم افق آسمان میں چمک دار ستارے کو دیکھتے ہو ابوبکر اورعمر انہی میں سے ہیں اور وہ بڑے اچھے ہیں ۔(2)
أَبِي سَعِيدٍ الْخُدْرِيِّ، ← عطية بن سعد ← مُحَمَّدُ بْنُ أَحْمَدَ الْقَاضِي قثنا يَعْقُوبُ قثنا وَكِيعٌ قثنا الْأَعْمَشُ،
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 673