ابو وائل رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں شیبہ بن عثمان رحمۃ اللہ علیہ کی مجلس میں بیٹھا انہوں نے کہا : سیدنا عمر رضی اللہ عنہ اس جگہ پر بیتھے ہوئے تھے ، جہاں تم بیٹھے ہواور کہا : میری خواہش ہے کہ میں تمام سونا اور چاندی کو تقسیم کروں؟ مین نے کہا: آپ کے پیش رو نبی کریم ﷺ اور سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ نے یہ کام نہیں کیا؟ تو سیدنا عر رضی اللہ عنہ فرمانے لگے : وہی دونوں تو میرے اس کام میں پیش رو ہیں ۔ (یعنی وہ سونا اور چاندی کو تقسیم کر دیا کرتے تھے )۔(5)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 638
عروہ بن زبیر رحمۃ اللہ علیہ روایت کرتے ہیں کہ سیدنا عمر و بن العاص رضی اللہ عنہ سے کسی نے پوچھا مشرکین نے نبی کریم ﷺ کو کونسی سخت تکلیف پہنچائی ؟ سیدنا عمر و رضی اللہ عنہ نے کہا: سب سے سخت تکلیف یہ پہنچائی کہ مشرکین نے نبی کریم ﷺ کو ایک دن پکڑا اور چادر سے جکڑ کر گھسیٹا اور کہنے لگے : تم وہ شخص ہو جو ہمارے معبودوں کو گالیاں دیتے ہو؟ اور ہمیں انکی عبادت سے روکتے ہو جن کی ہمارے باپ دادا بھی عبادت کیا کرتے تھے ؟ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : ہاں ! وہ میں ہی ہوں اس وقت سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ آئے اور نبی کریم ﷺ سے چمٹ گئے اور اونچی آواز سے کہنے لگے اے لوگو! تم اس شخص کو قتل کرنا چاہتے ہو جو کہتا ہے میرا رب صرف اللہ ہےاور اس پر ان کے پاس اپنے رب کی طرف سے واضح دلائل بھی موجود ہیں ۔ راوی حدیث کہتے ہیں اس وقت سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کی آنکھوں سے آنسو بہہ رہے تھے ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 639
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 640
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ ایک دن نبی کریم ﷺ سیدنا ابو بکر ،سیدنا عمر ، سیدنا علی ، سیدنا عثمان ، سیدنا طلحہ اور سیدنا زبیر رضی اللہ عنہم حراء پہاڑ پر چڑھے تو وہ حرکت میں آگیا نبی کریم ﷺ نے فرمایا : رُک جاؤ ! تجھ پر صرف نبی ،صدیق یا شہید ہیں (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 641
سیدنا علی المرتضیٰ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ جب میں رسول اللہ ﷺ سے کوئی بات سنتا تو اللہ جتنا چاہتا اتنا مجھے نفع دیتا اور جب میں آپ ﷺ کے کسی صحابی رضی اللہ عنہ سے حدیث سنتا تو میں اس سے قسم لیتا ، جب وہ قسم اٹھاتا تو میں تصڈیق کرتا ، یقینا مجھے سیدنا ابو بکر صدیق نے حدیث سنائی اور بلاشبہ انہوں نےسچ بیان کیا کہ سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ نے رسول اللہ ﷺ سے سنا آپ ﷺ فرما رہے تھے کوئی مومن بندہ جب گناہ کرتا ہے تو فورا اچھی طرح وضو کرتا ہے پھر نماز پڑھتا ہے اور مغفرت طلب کرتا ہے پس اللہ اسکی مغفرت فرما دیتا ہے پھر یہ آیت تلاوت فرمائی (والذین اذا فعلوا فاحشۃ او ظلمو ا انفسہم ۔۔۔۔۔) جب ان سے کوئی ناشائستہ کام ہو جائے یا یا اپنی جانوں پر ظلم کر بیٹھیں۔۔۔۔)(1)
رَسُولِ اللَّهِ ← أبو بكر وصدق أبو بكر ← رجل من أَصْحَابه اسْتَحْلَفته فَإِذا حلف لي صدقته وَإنَّهُ ← مِنْ رَسُولِ اللَّهِ حَدِيثًا نَفَعَنِي اللَّهُ بِهِ بِمَا شَاءَ أَنْ يَنْفَعَنِي، وَإِذَا ← إِنِّي كنت إِذا ← عَلِيًّا ← أَسْمَاءَ بْنِ الْحَكَمِ الْفَزَارِيِّ ← عَلِيِّ بْنِ رَبِيعَةَ ← عُثْمَانُ بْنُ الْمُغِيرَةِ ← أَبُو عَوَانَةَ، ← عَلِيُّ قثنا قُتَيْبَةُ بْنُ سَعِيدٍ،
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 642
سیدنا ابو ہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : ایک آدمی بیل پر بوجھ لادے ہوئے بازار میں جا رہا تھا جب وہ اس پر سوار ہونے لگا ، وہ اسکی طرف متوجہ ہو کر کہنے لگا : بلاشبہ مجھے بار برداری کے لیے تو پیدا نہیں کیا گیا بلکہ مجھے تو صرف کھیتی باڑی کے لیے پیدا کیا گیا ہے رسول اللہ ﷺ کے ارد گرد بیٹھے لوگوں نے یہ سن کر تعجب کرتے ہوئے کہا :سبحان اللہ ، سبحان اللہ (بڑی عجیب بات ہے کہ بیل بھی کلام کرتا ہے؟) تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یقینا مین اس پر ایما لایا ہوں اور ابو بکر اور عمر بھی اس پر ایمان رکھتے ہیں حالانکہ وہاں سیدنا ابو بکر صدیق اور سیدنا عمر فارق نہیں تھے ۔۔۔ پھر ( مزید اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے ) فرمایا ایک چرواہا اپنی بکریوں میں موجود تھا اچانک ایک بھیڑیا اس کے ریوڑ پر حملہ آور ہوا اور اس نے اس میں سے ایک بکری دبوچ لی۔ چرواہے نے بکری کے حصول کے لیے اس کا تعاقب کیا حتیٰ کہ اس نے اپنی بکری چھڑالی ۔بھیڑیے نے اس کی طرف متوجہ ہو کر کہا : درندوں کے دن انکا محافظ کون ہوگا؟ اس دن میرے علاوہ انکا کوئی چرواہا نہیں ہوگا ؟رسول اللہ ﷺ کے ارد گرد بیٹھے لوگوں نے پھر تعجب کرتے ہوئے کہا سبحان اللہ سبحان اللہ ( کیا بھیڑیا بھی باتیں کرتا ہے ؟) تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : یقینا میں اس پر ایمان لایا ہوں اور ابو بکر اور عمر بھی اس پر ایمان رکھتے ہیں ۔ حالانکہ وہاں سیدنا ابو بکر اور سیدنا عمر فاروق سے جہنم میں داخل کی گئی کہ اس نے ایک بلے یا بلی کو باندھے رکھا ، اے کچھ کھانے کے لیے دیا اور نہ ہی اسے آزاد کیا ،البتہ وہ زمین کے کیڑے مکوڑے کھاتی رہی ،بالاخر مر گئی ، اس پر ابو بکر اور عمر گواہ ہیں حالانکہ وہاں سیدنا ابوبکر صدیق اور سیدنا عمر موجود نہیں تھے۔اسی طر ح ایک آدمی بیل پر سوار ہو کر اسے ہانگے ہوئے لے جا رہا تھا جب وہ اس پر سوار ہوا تو ا سےمارا توبیل نے اسے کہا بلا شبہ مجھے بار برداری کے لیے تو پیدا نہیں کیا گیابلکہ مجھے تو کھیتی باڑی کے لیے پیدا کیا گیا ہے ۔ لوگوں نے یہ سن کر تعجب کرتے ہوئے کہا : سبحان الللہ !(بڑی عجیب بات ہے ) کیا بیل بھی کلام کرتا ہے ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یقیناََ مین اس پر ایمان رکھتا ہوں ابو بکر اور عمر بھی اس پر ایمان رکھتے ہیں حالانکہ اس محفل میں وہ دونوں (ابو بکر صدیق اور عمر فاروق ) موجود نہیں تھے پھر مزید اپنی بات کو جاری رکھتے ہوئے فرمایا :ایک چر واہا اپنی بکریوں میں موجود تھا اسی اثنا میں ایک بھڑیااس ے ریوڑ پر حملہ آور ہوا اور اس نے ان میں سے ایک بکری دبوچ لی۔ چرواہے نے بکری کے حصول کے لیے اس کا تعاقب کیا حتی کہ اس سے اپنی بکری چھڑالی ۔بھیڑیے نے اس کو کہا آج تو تم نے مجھ سے بکری چھین لی ۔درندوں کے دن ان کا محافظ کون ہوگا۔اس دن میرے علاوہ ان کا کوئی چروایا نہیں ہو گا؟ لوگوں نےپھر تعجب کرتے ہوئے کہا سبحان اللہ ! بھیڑیا بھی باتیں کرتا ہے ؟ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا یقیناََ میں اس پر ایمان رکھتا ہوں ابو بکر اور عمر بھی اس پر ایمان رکھتے حالانکہ وہاں سیدنا ابو بکر صدیق اور سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہم نہیں تھے ۔(2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 643
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے فرمایا : لوگوں پر ایسا وقت آئے گا جب وہ لشکر بھیجیں گے تو کہیں گے دیکھو تم میں نبی کریم ﷺ کا کوئی صحابی ہے پھر وہ ایک شخص کو پالیں گے۔ اللہ تعالیٰ اس لشکر کو ان کے طفیل فتح عطا فرمائے گا پھر لوگ دوبارہ لشکر بھجیں گے تو کہیں گے : تم میں نبی کریم ﷺ کا کوئی صحابی ہے مگر ان مین کوئی اسیا آدمی نہیں پائیں گے ۔ راوی کہتے ہیں کہ میں نے سنا آپ ﷺ فرما رہے تھے : عنقریب لوگوں پر ایک ایسا دن بھی آئے گا کہ اگر وہ لوگ یہ سنیں کہ ایک صحابی سمندروں کے پار رہتا ہے تووہ اسے تلاش کریں گے مگر ایسا کوئی شخص وہ نہیں پائیں گے۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 644
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 645
سیدنا ابو سعید خدری رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا: بلاشبہ مقام علیین والوں کو ان سے نچلے مقام والے اس طرح دیکھیں گے جس طرح تم آسمان کے افق میں چمکدار ستارے کو دیکھتے ہو اور ابو بکر و عمر ان ہی میں سے ہیں اور وہ بڑے اچھے ہیں ۔(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 646
عیسٰی بن طلحہ رحمۃ اللہ علیہ سے روایت ہے کہ میں نے سیدنا عبدا للہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے کہا کہ مجھے ہمارے سابقون کے بارے ایسی خبر بیان کریں ، گویا کہ میں انکو دیکھ رہا ہوں ؟سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ نے فرمایا : تم سیدنا ابو بکر صدیق رضی اللہ عنہ کے بارے میں سوال کرتے ہو بھتیجے اللہ کی قسم ! وہ سب سے زیادہ پر ہیز گار تھے ، ان سے خیرو بھلائی نظر آتی تھی اور کبھی وہ سخت مزاجی سے بھی کام لیتے تھے پھر فرمایا تم سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ کے بارے میں پوچھتے ہو اللہ کی قسم وہ میرے علم کے مطابق سخت قول اور پرہیز گار تھے یقینا ان کے لیے ہر مورچہ گاہ میں رسیاں بچھائی ہوئی ہیں وہ ان سے بڑے محتاط رہتے تھے وہ شخص (سیدنا عمر فاروق رضی اللہ عنہ) جس کا ہانکنا بہت سخت تھا۔(1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 647
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 648
عبد الملک بن حبیب سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے ابو موسیٰ اشعری رضی اللہ عنہ کو فرمان جاری کیا کہ لوگوں کے لیے ایسے سردار ہمیشہ رہیں گے جن کے سامنے لوگوں کے مقدمے پیش ہوں گے اس لیے بڑوں کی عزت کرو ، کمزور مسلمان کے حق میں یہ بھی بڑا انصاف ہے کہ عطیات اور مال غنیمت کی تقسیم میں انکے ساتھ منصفانہ رویہ ہو ۔ (3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 649