سیدنا عبدا للہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ نبی کریم ﷺ مسجد میں داخل ہوئے دائیں جانب سیدنا ابو بکر صدیق اور بائیں جانب سیدنا عمر تھے تو آپ ﷺ نے ارشاد فرمایا اسی طرح ہم قیامت کے دن اٹھائے جائیں گے۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 602
سیدنا عبد اللہ بن عباس رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے ارشاد فرمایا ابو بکر میرے رفیق غار اور مونس و غم خوات تھے ، ابو بکر کی کھڑکی کے علاوہ مسجد کی طرف کھلنے والی تمام کھڑیوں کو بند کر دو۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 603
ابو عنبہ خولانی سے روایت ہے کہ نبی کریم ﷺ نے ارشاد فرمایا مسلمان ہونے پر سب سے زیادہ ثواب ابو بکر اور عمر کو دیا جائے گا، اگر میں تمہیں بتانا چاہوں کہ ابو بکر اور عمر کو کتنا ثواب دیا جائے ؟ تو میں اس تک نہیں پہنچ پاؤں گا۔ (یعنی میں اس کو شمار نہیں کر سکتا)۔(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 604
سیدنا انس بن مالک رضی اللہ عنہ سے روایت ہےکہ ایک دفعہ سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ سواری پر نبی کریم ﷺ کے پیچھے سوار تھے تو دونوں کا گزر قریش کی ایک جماعت کےپاس سے ہوا تو انہوں نے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ سے پوچھا : ابو بکر ! تمہارے ساتھ کون ہے ؟ آپ رضی اللہ عنہ نے جواب دیا : یہ راستہ بتلانے والے رہبر ہیں ۔(4)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 605
سیدنا عبد اللہ بن عمر رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ آپ ﷺ نے فرمایا : جب تم ان لوگوں کو دیکھو جو میرے صحابہ کرام کو گالیاں دیتے ہیں تو تم ان پر لعنت بھیجو۔(5)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 606
سیدنا ابو امامہ باہلی رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : بے شک اللہ عزوجل نےمجھے اپنا خلیل بنایا ہے جس طرح کہ سیدنا ابراہیم ؑ کو خلیل بنایا تھا اور کوئی بھی نبی ایسانہیں تھا جس کا اسکی امت میں کوئی خلیل نہ ہو بے شک ابو بکر صدیق میرا خلیل ہے ۔ (1)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 607
محمد بن عبیداللہ سے روایت ہے کہ سیدنا عمر رضی اللہ عنہ نے آخری حج کیا تو جب وہ حج سے واپسی پر بطحا کے مقام پر پہنچے ، مٹی کا ٹیلا بنایا ، اپنا سر اس پر رکھ کر لیٹ گئے اور دونوں ہاتھ آسمان کی طرف اُٹھا کر دعا فرمائی : اے اللہ ! میں بوڑھا ہو گیا ہوں میری ہڈیاں کمزور ہو گئی ہیں میری رعایا پھیل چکی ہے مجھے اپنی کمزوری کا ڈر ہے تو مجھے اس حال میں موت دے کہ میں کمزور نہ ہوں اور نہ فتنہ زدہ ہوں ، جب وہ یہ کہہ کر اپنی جگہ سے اُٹھے تو ا ن سے ایک آدمی نے ملاقات کی اور کہا: اللہ امیر المومنین کو جزائے خیر اور برکت دے ۔ پھر یہ اشعار کہے:۔1۔اللہ کا ہاتھ اس پھٹے ہوئے چمڑے کے ساتھ ہے ( اس میں سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کی شہادت کی طرف اشارہ ہے )۔2۔ بے شک آپ نے بڑے بڑے کارنامے دکھائے اور کئی بڑے فتنے ابھی پوشیدہ ہیں جو بعد میں ظاہر ہوں گی ۔ 3۔ پس کون کوشش کر ے گا یاشتر مرغ کے پروں پر سوار ہو گا تاکہ گزشتہ کار ناموں کو پاسکے ( جو آپ رضی اللہ عنہ نے کیے ) لامحالہ وہ کمزور ہو جائے گا۔ (4)۔ مجھے امید نہیں تھی کہ آپ کی وفات سفاک اور زرد آنکھوں والے ذلیل شخص کے ہاتھ سے ہو گی ۔ (یہ ابو لؤلو فیروز کی طرف اشارہ تھا جو کہ رومی النسل تھا اور وہ زرد آنکھوں والا تھا)۔یہ شخص (اشعار کہنے والا) چلا گیا تو سیدنا عمر نے فرمایا اس آدمی کو ڈھونڈو مگر جستجو کے باوجود نہیں مل سکا ۔ سیدنا عمر کا گمان تھا کہ یہ کوئی جن تھا جو موت کی خبر دینے آیا تھا اس کے بعد آپ رضی اللہ عنہ کو مدینہ پہنچے تھوڑا ہی وقت گزرا تھا کہ آپ رضی اللہ عنہ کے ساتھ وہ (شہادت والا ) واقعہ پیش آ گیا ۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 608
امام شبعی سے روایت ہے کہ رسول اللہ ﷺ نے سیدنا ابوبکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ کے درمیان مواخات قائم کی تو سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہ ایک دوسرے کا ہاتھ تھامے ہوئے تشریف لائے تو رسول اللہ ﷺ نے فرمایا : جو پسند کرتا ہے کہ انبیاو رسل علیہم الصلاۃ والسلام کے علاوہ تمام اہل جنت کے عمر رسیدہ اولین و آخرین لوگوں کے سردار کو دیکھے تو وہ ان دونوں آنے والوں کی طرف دیکھ لے ۔ (1)
آخى رسول الله بين أبي بكر وعمر فأقبل أحدهما آخذا بيد صاحبه ← الشَّعْبِيِّ، ← مَالِکُ بْنُ مِغْوَلٍ ← إِبْرَاهِيمُ بْنُ مُحَمَّدٍ الْكُوفِيُّ قثنا أَحْمَدُ بْنُ يُونُسَ،
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 609
امام میمون بن مہران اللہ تعالیٰ کے اس ارشاد (واز سر النبی الی بعض اواجہ حدیثا) کی تفسیر میں فرماتے ہیں کہ اس سے مراد نبی کریم ﷺ نے وہ مخفی بات فرمائی تھی کہ میرے بعد ابو بکر خلیفہ ہوں گے۔ (2)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 610
فرات بن سائب رحمۃ اللہ علیہ فرماتے ہیں اللہ تعالیٰ کے اس فرمان (وان تظاہر ا علیہ فان اللہ ھو مولاہ و رجبریل و صالح المومنین ) سے مراد سیدنا ابوبکر اور سیدنا عمر رضی اللہ عنہم ہیں ۔(3)
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 611
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 612
امام حسن بصری نے یہ آیت تلاوت کی (یاایھا لذین آمنو ا من یرتدمنکم عن دینہ فسوف یاتی اللہ بقوم یحبھم و جحبونہ) تو فرمایا اللہ تعالیٰ نے سیدنا ابو بکر رضی اللہ عنہ اور انکے ساتھیوں کوا س آیت کا مصداق بنایا ہے ۔
الْحَسَنُ: فَوَلَّاهَا أَبَا بَكْرٍ وَأَصْحَابَهُ
Fazail Al Sahaba Al Ahmad Bin Hanble · Book › And among the virtues of Omar bin Al-Khattab from the hadeeth of Abu Bakr bin Malik, on the authority of his sheikhs other than Abd Allah bin Ahmed, and from the hadith of Abu Bakr bin Malik. · Hadith 613